Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • فواد خان کی  9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی  تنازع کا شکار ہوگئی

    فواد خان کی 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی تنازع کا شکار ہوگئی

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں –

    باغی ٹی وی : اداکار فواد خان فلم ’عبیر گلال‘ سے 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں تاہم ان کی واپسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کی مخالفت کر دی ہے۔

    گزشتہ روز فواد خان اور اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ایم این ایس نے اس کی مخالفت کی ہے،ایم این ایس کے ترجمان امیہ کھوپکر نے فواد خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم عبیر گلال میں پاکستانی فنکار کے شامل ہونے کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی حالت میں ہم ایسی فلموں کو ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جس میں پا کستانی فنکار موجود ہوں، ہم فلم کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور جلد ہی مکمل بیان جاری کریں گے۔

    بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم

    دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے بھی ایم این ایس کے مؤقف کی حمایت کی-

    واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی عدالت نے شیو سینا کی جماعت کی جانب سے دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر عائد خود ساختہ پابندی ختم کر دی تھی،اس کے باوجود ہندو انتہا پسند جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر خود ساختہ پابندی کو برقرار رکھا ہوا ہے-

    بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم

  • سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

    سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

    ممبئی: سو شل میڈیا پر بالی ووڈ سُپر اسٹارسلمان خان کےمارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ حصہ بننے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مارول انڈیا کی ایک پروموشنل ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی سپراسٹار سلمان خان گارڈین آف گلیکسی فلم سیریز کے مقبول کردار ’’گروٹ‘‘ کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’آئی ایم گروٹ‘‘ کی طرز پر ’’آئی ایم سلمان‘‘ کہتے نظر آرہے ہیں ویڈیو کے اختتام پر سلمان خان اپنی جیکٹ اتارتے ہیں تو ان کی شرٹ پر ’گروٹ‘ کی تصویر بھی نظر آتی ہے۔

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی آنے والی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کا حصہ ہیں جس کی تشہیر کےلیے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اس فلم کی ہندی ڈبنگ سلمان خان نے کی ہو-

    دوسری جانب انڈین ایکسریس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3 کی تشہیر کے لیے فلم فرنچائز کے انتہائی پسندیدہ کردار گروٹ میں تبدیل ہو کر آئے ہیں۔

    گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3 ڈائریکٹر جیمز گن کی تریی کا اختتام کریں گے، جس کا آغاز تقریباً ایک دہائی قبل 2014 میں ہوا تھا، اور اس کے نتیجے میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی دو بلاک بسٹرز ثابت ہوئیں۔

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …

    اس فلم میں اداکار کرس پریٹ، زوئی سلڈانا، ڈیو بوٹیسٹا، کیرن گیلن، پوم کلیمینٹیف، ون ڈیزل، بریڈلی کوپر، شان گن، چکوڈی ایوجی اور ول پولٹر سمیت دیگر اداکاروں کی ایک جوڑی والی کاسٹ شامل ہے۔

    مارول اسٹوڈیوز کے گارڈین آف دی گلیکسی والیوم 3 انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو میں 5 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

    تاہم اب تک سلمان خان یا کسی بھی آفیشل پلیٹ فارم سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا واقعی سلمان خان اس فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں لیکن غالب امکان یہی ہے کہ سلمان خان کی اس ویڈیو کے پیچھے ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کی تشہیر کارفرما ہے۔

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

  • ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم  ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئراور ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشت گرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا روپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سُرما لگا رکھا ہے اوروہ پاکستانیوں کو آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس پر اداکار کو سوشل میڈیا پرجہاں صارفین کی جانب سے ٹرولنگ اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔

    عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔ یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔

    اداکار نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں،یا پھر مجھ سے مدد لے لو، نوٹس بناؤ کہ ہم لوگ ٹوپی نہیں پہنتے، سُرمہ نہیں لگاتے اور گلے میں رومال اورتعویذ نہیں پہنتے نہ ہم آداب کہتے ہیں اور نہ ہی آداب کہتے وقت جھکتے ہیں

    عدنان صدیقی نے فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگر ولن کو برابری کے ساتھ دکھایا جاتا تو ہیرو کا نجات دہندہ کمپلیکس زیادہ زور دیتا۔ ایک کمزور مخالف اس سے بھی کمزور مرکزی کردار کو زیب دیتا ہے اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی وڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا،مداحوں نے ٹریلر دیکھ کر ہی سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں کرنا شروع کردیں۔


    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان کہتے ہیں کہ میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان نام سے جانا جاتا ہوں-

    مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے،فلم میں سلمان خان کے مداحوں کیلئے تشدد سے بھرپور خونی مناظر، کلاسک ڈانس مووز اور سلو موشن فائنٹگ کا مسالحہ رکھا گیا ہے۔

    کسی کا بھائی،کسی کی جان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے کیوں کہ اسے یقین ہے کہ شادی سے اس کے وسیع خاندان میں جھگڑے پیدا ہوں گے۔

    فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

  • ایف آئی آر کے بعد عرفی آئی گئی لائن پہ ؟

    ایف آئی آر کے بعد عرفی آئی گئی لائن پہ ؟

    اداکارہ عرفی جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر کافی مشہورہیں ، نامناسب لباس زیب تن کرنا انکی اصل پہچان ہے. ان کے کریڈٹ پر بہت زیادہ کام تو نہیں ہے لیکن مختصر لباس ان کی وجہ شہرت ضرور ہے. ہندوستان کی جماعت بی جے پی کی لیڈر چترا نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور ایف آئی آر میں‌موقف اختیار کیا کہ عرفی مختصر لباس زیب تن کرکے نکلتی ہیں اور عریانی کو فروغ‌دے رہی ہیں. اس ایف آئی آر کے بعد عرفی جاوید کو چہرے پر ماسک لئے اور ڈھکے ہوئے لباس میں دیکھا گیا وہ میڈیا کو نظر انداز کررہی تھیں لیکن میڈیا نے پھر بھی انہیں پہچان

    لیا. عرفی کو ڈھکے ہوئے لباس میں دیکھ کر کہا جا رہا ہے کہ اب آئی نہ لائن پہ . کہا جا رہا ہےکہ یہ ان کے خلاف ایف آئی آر کا نتیجہ ہے اس لئے انہوں نے ڈھکا ہوا لباس زیب تن کیا ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید جس قسم کا لباس پہنتی ہیں وہ آج تک شاید کسی بھی ہندوستابی فلم میں کسی ہیروئین نے نہیں‌پہنا ہو گا . عرفی کے لباس پر کافی عرصے سے تنقید ہو رہی تھی لیکن وہ یہ کہتی آئیں کہ ان کا جسم ان کی مرضی .لیکن جب سے انہیں دھمکیاں‌مل رہی ہیں وہ لگتا ہے لائن پہ آنے کے لئے تیار ہو گئی ہیں اور شاید ہو دوبارہ مختصر لباس نہ پہنیں .

  • دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    یپیکا پڈوکون آج 36 برس کی ہو گئیں ہیں، دیپیکا اپنے سٹائل اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں. دیپیکا بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سے کیا تھا پہلی ہی فلم نے ان کی قسمت بدل دی ،اور دیپیکا ہر بڑے فلم میکر کی چوائس بن گئیں، یوں پہلی فلم کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ آج ان کا شمارہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین فلم فئیر بھی مل چکے ہیں. 2018 میں ٹائم نے دیپیکا دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا اور 2022 میں TIME100 امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا۔

    دیپیکا پڈوکون بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں جو کہ کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے قومی سطح کی چیمپئن شپ میں بیڈمنٹن کھیلی لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے اس کھیل کو چھوڑ دیا۔بہت جلد ہی انہیں فلمی کرداروں کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہو گئیں ،اپنی پہلی فلم سے ہی انہوں نمبر ون اداکارائوں کو ٹف ٹائم دینا شروع کر دیا اور فلم فئیر جیتا. ان کی مشہور فلموں میں کاک ٹیل ، ہیپی نیو ائیر ، باجی رائو مستانی ، پدماوت ، پیکو کے نام قابل زکر ہیں. دیپیکا آج کل فلم پٹھان میں اپنے بولڈ‌گانوں کی پکچرائزیشن کی وجہ سے بہت زیادہ چرچا میں ہیں، اداکارہ نے رنویر سنگھ سے شادی کی اور خاصی خوش ہیں۔

  • ساجد میں اور میری ماں نے چھ سال سٹور روم میں گزارے

    ساجد میں اور میری ماں نے چھ سال سٹور روم میں گزارے

    ان دنوں ساجد خان بہت زیادہ خبروں میں ہیں‌کیونکہ وہ بگ باس 16 میں شریک ہیں. ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے بگ باس کی انتظامیہ سے متاثرہ خواتین کا مطالبہ ہے کہ ساجد خان کو گھر سے باہر نکالا جائے لیکن بگ باس نے ابھی تک ایسا کوئی ایکشن نہیں‌لیا تاہم فرح خان جو کہ بالی وڈ کی معروف ڈائریکٹر ہیں انہوں نے اپنے بھائی کے اس معاملے پر ابھی تک زبان نہیں‌کھولی نہ ہی کوئی کمنٹ کیا ہے. فرح خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور وہاں اپنے بھائی ساجد خان کے معاملے پر تو بات نہیں کی لیکن یہ ضرور بتایا کہ ان کے حالات کیسے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم بہت غریب تھے ہمارے پاس رہنے کو گھر نہ تھا ، میں ساجد اور میری ماں چھ سال تک سٹور روم میں رہے.

    فرح‌خان نے کہا کہ اس مقام کو ھاصل کرنے اور چھت بنانے کےلئے مجھے اور میرے بھائی کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑی. ہمارے پاس کھانے کو بھی پورا پورا ہی ہوتا تھا ، بلکہ کبھی تو بھوکے ہی سونا پڑتا تھا. فرح‌ خان نے کہا کہ کچھ پانے کےلئے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے ، ہم نے اپنی راتوں کی نیندیں کھوئیں دن رات محنت کی تب جا کر چھت میسر ہوئی. انہوں نے کہا میں اور میرا بھائی کبھی بھی اپنے سٹرگلنگ ڈیز کو نہیں بھولے.

  • نوجوت سنگھ سدھو کو شاہ رخ خان کی کونسی بات ہمیشہ یاد رہتی ہے؟‌

    نوجوت سنگھ سدھو کو شاہ رخ خان کی کونسی بات ہمیشہ یاد رہتی ہے؟‌

    نوجوت سنگھ سدھو جن کے پوری دنیا میں پرستار پائے جاتے ہیں وہ کپل شرما کے شو میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکے ہیں. ان کا کرکٹ کا ایک لمبا اور کامیاب کیرئیر ہے ، سدھو کس کی کس بات سے ہیں بے حد متاثر. آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں. سدھو کے ایک پرانے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں، کہ میں شاہ رخ خان کو اُن وقتوں میں ملا جب وہ ڈرامہ سیریل فوجی میں‌کام کیا کرتے تھے ، ان کا ٹی وی پر کافی نام بن چکا تھا. اس ملاقات میں ، میں نے ان سے پوچھا کہ ٹی وی میں تو بہت نام بنا لیا اب اگلہ کیا پلان ہے تو اس نے کہا کہ بالی وڈ‌. میں اس کی بات سن کر حیران ہوا اور میں‌نے کہا کہ بالی وڈ ؟ ارے کیا بات کرتے ہو وہاں تو مقابلے کی ایک

    بڑی فضا ہے بڑے بڑے نامور اور کامیاب لوگ بیٹھے ہیں جو تمہیں ایسے کھا جائیںگے کہ تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ، تو شاہ رخ خان نے آگے سے ایک جواب دیا اس جواب کو میں‌ آج تک یاد رکھے ہوئے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کرتا میرا مقابلہ مجھ سے ہے ، میں خود سے ہی اپنا مقابلہ کرتا ہوں ، میں کسی کی نہ ٹانگ کھینچتا ہوں نہ ہی خود کے ساتھ ایسا ہونے دیتا ہوں. تو یہ ہوتا ہے یقین جو شاہ رخ خان میں تھا.

  • سنیل شیٹی کی بیٹی کی شادی رواں ماہ ہو گی

    سنیل شیٹی کی بیٹی کی شادی رواں ماہ ہو گی

    اس وقت بالی وڈ میں‌ جس جوڑی کی شادی کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے وہ ہے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا، دونوں کی شادی اگلے ماہ راجھستان میں ہوگی اس شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں. تاہم ایک اور شادی ہے جو اسی ماں ہونے جا رہی ہے. جی ہاں‌نوے کی دہائی کے سپر سٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی 22-23 جنوری کو انجام پائے گی . سنیل شیٹی کی بیٹی کا نام اتھیا شیٹی ہے انہوں نے 2015 میں بالی وڈ میں‌قدم رکھا ، اتھیا نے سلمان خان کی پرڈیوس کردہ فلم سے شروعات کی . اتھیا کو ابھی تک فلموں میں‌بہت زیادہ کامیابی نہیں‌ مل سکی ،تاہم ان کے والد سنیل شیٹی آج تک مقبول ہیں. اتھیا شیٹی کی 2018 میں ہندوستانی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ

    دوستی ہوئی تب سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ اور ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں. ان دونوں کی گہری دوستی کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ دونوں‌بہت جلد شدی کر لیں گے ، تاہم اب یہ خبریں حقیقت میں‌بدلنے جا رہی ہیں اور دونوں اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں. اطلاعات یہ ہیں‌کہ دونوں نے اپنی شادی کے جوڑے تیار کروا لئے ہیں اور شادی کی تمام تر تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں.

  • کیا تارا ستیرا اور آدر جین کے درمیان دوستی ختم ؟

    کیا تارا ستیرا اور آدر جین کے درمیان دوستی ختم ؟

    بالی وڈ‌ اداکار تارا ستاریہ اور آدر جین، جو کچھ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان دوستی سے آگے کا رشتہ ہے . لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اب ان دونوں‌نے ایک دوسرے سے اچھے ماحول میں الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے . اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے درمیان تعلقات کو ختم کر دیا ہے اور صرف دوستی برقرار رکھیں گے۔ تارا اور آدر 2018 میں ایک پارٹی میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور 2019 میں امیتابھ بچن کی دیوالی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں منانے بھی کئی بار بیرون ملک جاتے رہے اس دوران کی تصاویر خاصی چرچا میں رہیں

    . تارا ستیرا نےاگست 2020 میں اپنے انستاگرام اکائونٹ پر آدر جین کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد کچھ یوں دی ، پوسٹ‌ میں‌ لکھا کہ ”میرے پسندیدہ شخص آدر جین کو سالگرہ کی مبارک ہو. تاہم اب ان کے درمیان پیار محبت ختم ہو چکا ہے اور شاید اب یہ کہیں ایک دوسرے سے ملیں گے تو ہائی ہیلو ہی کریں گے. یاد رہے کہ ان دونوں کی دوستی کے تعلق کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں ایک دوسرے شادی کر لیں گے لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا.