Baaghi TV

Tag: بالی وڈ فلمز

  • اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    2022 تو بالی وڈ فنکاروں‌کے لئے بہت اچھا نہیں رہا ، کیونکہ جو بھی فلمیں گزشتہ برس ریلیزہوئیں انہیں شائقین نے رد کر دیا اور کچھ فلمیں تو باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ٹرینڈ‌ کی نذر ہوئیں. یہاں تک کہ عامر خان اور اکشے کمار جیسے ہیروز کی فلمیں بھی باکس آفس پر بری طرح سے ناکام رہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ لانے میں‌کامیاب ہوں گی. یہاں ہم آپ کے ساتھ 20 ایسی فلموں کے نام شئیر کررہے ہیں جو اس سال ریلیز ہوں گی. کتے ، پٹھان ،شہزادہ ، سیلفی ، مسٹر چیٹرجی ورسز ناروے، تو جھوٹی میں مکار ، بھولا ، باوال ، کسی کا بھائی کسی کی جان ، روکی اور رانی کی پریم کہانی ، جوان ، آدی پرش ، ڈریم گرل ٹو ، ستیا پریم کی کتھا ، یودھا ، اینیمل ،

    ٹائیگر تھری ، سیم بہادر ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، ڈٍونکی کے نام شامل ہیں. شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی دوسری طرف کارتک آریان کی بھی شہزادے ریلیز ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ کارتک اس سال بھی تمام ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں یا سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں ان کی شہزادے کو ٹکر دیں گی.

  • کترینہ کیف ہو گئیں خفا کیمرہ مینوں سے لیکن کیوں؟‌

    کترینہ کیف ہو گئیں خفا کیمرہ مینوں سے لیکن کیوں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جن کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ، کترینہ کیف کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں. کترینہ اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب ان کا نام سلمان خان کے ساتھ جڑا. اداکارہ نے گزشتہ برس اپنی محبت وکی کوشل کے ساتھ شادی کی اور اب وہ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کررہی ہیں. اداکارہ کو کم ہی غصے میں دیکھا جاتا ہے لیکن اب کی بار وہ آگئیں ہیں غصے میں . جی ہاں کترینہ کیف برس پڑیں کیمرہ مین پر. اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف گزشتہ شب ایکسرسائز کرنے کے لئے اپنے جم پہنچیں ،. جم پہنچنے پر ان کی گاڑی رکی ، وہ گاڑی سے باہر نکلنے لگیں تو ان کو لگا کہ کیمرے ان پر فوکس کئے ہوئے ہیں تو

    انہوں نے ایک دم گاڑی کا دروازہ بند کر لیا اس کے بعد وہ گاڑی سے اتریں اور کیمرہ مین سے کہا کہ کیمرہ نیچے کرو جب انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ نے کیمرہ نیچے نہیں کیا تو وہ برس پڑیں اور بولیں جم میں ہم ایکسرسائز کرنے کےلئے آتے ہیں آپ اپنے کیمروں کا رخ ہماری طرف نہ کیا کریں . یوں کتریبہ کیف کو غصہ میں‌دیکھ کر کیمرہ مین نے معذرت کر لی .

  • بالی وڈ کی فلموں کی ناکامی کنگنا رناوت نے بنا د ی

    بالی وڈ کی فلموں کی ناکامی کنگنا رناوت نے بنا د ی

    بالی وڈ کی فلمیں‌ مسلسل خسارے میں جا رہی ہیں. اس برس جتنی بھی بالی وڈ فلمیں سینما گھروں میں آئی ہیں چند ایک کو چھوڑ کر زیادہ تر ناکامی کا شکار ہوئی ہیں. کچھ فلمیں بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی نذر ہو گئیں. لیکن مجموعی طور پر فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں. شاہ رخ خان جو کہ بالی وڈ کے بادشاہ کہلاتے ہیں ایک وقت تھا ان کی جب کوئی فلم لگتی تھی تو لوگ سینما گھروں پر ٹوٹ پڑتے تھے لیکن اب تو شاہ رخ ، عامر خان سب کی فلمیں‌فلاپ جا رہی ہیں . حال ہی میں‌کنگنا رناوت نے بالی وڈ کی فلموں‌کی ناکامی کی وجہ پر بات کی ہے انہوں

    نے کہا کہ ہم نے جب سے اپنی ثقافت کو چھوڑا ہے ہم کہیں‌کے نہیں‌رہے یہی وجہ ہے کہ ہماری فلمیں بھی فلاپ جا رہی ہے. کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ کے فلاپ ہونے کی وجہ کنگنا نے یہ بتائی کہ اس فلم میں بالی وڈ کلچر جو ہوا کرتا تھا اس کی کمی تھی یا وہ غائب تھا جس کی وجہ سے شائقین نے اس فلم کو رد کر دیا . یاد رہے کہ بالی وڈ کی بجائے تامل فلمیں‌ سپر ہٹ جا رہی ہیں اور اس وقت ہالی وڈ میں‌ جتنی بھی فلمیں‌ بن رہی ہیں وہ تامل فلموں کا ری میک ہیں‌ اس کے باوجود وہ ناکامی کا شکار ہورہی ہیں.

  • کارتک آریان نے  فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    کارتک آریان نے فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان مختلف کردار اور فلمیں کر کے ناظرین اور فلمی ناقدین کومسلسل متاثر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی فلموں‌کی ریلیز کے لئے منتظر رہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار کونسا پراجیکٹ کب کررہا ہے. کارتک آریان کی فلم ” فریڈی ” جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے. اداکار نے اس فلم کا پوسٹر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اس میں اپنی ایک جھلک دکھائی ہے کہ وہ کیسے لگ رہے ہیں. ان کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹر دیکھ کر تو یہ کہا جا رہا ہے کہ شاید کارتک نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں‌کیا ہو گا. سنسنی خیز اس

    فلم کی ہدایتکاری ششانکا گھوشا کر رہے ہیں۔ اگرچہ فلم کے بارے میں زیادہ بات نہیں‌کی گئی نہ ہی اس کی تفصیلات سے مداحوں‌کو آگاہی دی گئی ہے لیکن فلم کا پوسٹر شائقین کو خاصا پسند آیا ہے. اداکار کے بہت سے مداحوں نے فلم کی تازہ ترین تصویر پر ان کی تعریف اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کارتک کہتے ہیں‌کہ "میں فریڈی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،خوش قسمتی سے ایسے پراجیکٹس اور کردار ملتے ہیں. میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسے کردار میں آُ سب نے مجھے پہلے کبھی نہیں‌دیکھا ہو گا .
    Side panels

  • فلمیں اچھی بنی ہوں تو بائیکاٹ کلچر کچھ نہیں بگاڑ سکتا راکیش روشن

    فلمیں اچھی بنی ہوں تو بائیکاٹ کلچر کچھ نہیں بگاڑ سکتا راکیش روشن

    اداکار سے فلمساز بنے راکیش روشن نے بالی ووڈ کی حالیہ فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ پر بات کی ہے انہوں نے فلم سازوں کی طرف سے موضوعات کے انتخاب پر سوال اٹھانے کے علاوہ، اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گانوں اور میوزک میں ہم کس طرح‌سے پیچھے رہ گئے ہیں. اگرچہ پورا بالی وڈ یہ سمجھتا ہے کہ بائیکاٹ کے کلچر نے بالی وڈ کو بہت نقصان پہنچایا ہے لیکن راکیش روشن زرا اس سے مختلف خیال رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ” اگر فلم اچھی بنی ہو تو یقینا وہ چلے گی”. راکیش روشن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اس وقت جو فلمیں بن رہی ہیں ان کی کہانیوں میں لوگوں‌کو دلچسپی نہیں ہے. ایسی فلمیں نہیں بن رہیں جنہیں لوگ پسند کریں اور دیوانہ وار جا کر سینما گھروں میں

    دیکھیں. راکیش روشن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کس طرح سے گانوں نے فلموں‌ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا. یاد رہے کہ راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہرتیک روشن کو اپنی ہی ڈائریکٹ کردہ فلم کہو نہ پیار سے ہے لائچ کیا یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی اور ہرتیک روشن راتوں رات سٹار بن گئے. راکیش روشن نے کرش جیسی فلمیں بھی بنائیں. راکیش روشن بالی وڈ کے ایک کامیاب فلمساز مانے جاتے ہیں.

  • فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    اس برس ماسوائے چندایک فلموں کے جتنی بھی فلمیں‌ ریلیز ہوئی ہیں وہ بری طرح‌ ناکام رہی ہیں.فلموں کی مسلسل ناکامی پر پورا بالی وڈ ہے تشویش کا شکار. اکشے کمار نے بالی وڈ فلموں کے باکس آفس پر نہ چلنے پر خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آخر کیوں فلمیں‌ نہیں‌ چل رہیں اور آڈینز چاہتی کیا ہے. اکشے کمار نے اپنی اگلی فلم کٹ پٹلی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بالی ووڈ فلموں کی ناکامی پر پہلی بار کھل کر بات کی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شائقین کا مزاج کیا ہے . اگر فلمیں ناکامی کا شکار ہو رہی ہیں اس کےلئے ہم کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا سکتے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ ہماری فلمیں اگر نہیں‌ چل رہیں تو یہ ہماری غلطی ہے ہمیں‌ ہی تبدیلیاں لانی ہوں گی یادرہے کہ

    اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کٹ پتلی کا ٹریلر لانچ کیا ہے اس فلم میں ان کے ساتھ راکل پریت سنگھ، گرپریت گھُگی، سرگن مہتا اور چندرچور سنگھ بھی نظر آرہے ہیں.ٹریلر لانچ کی اس تقریب میں اکشے نے کٹ پتلی ڈانس بھی پیش کیا اوردیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ فلم کے ڈائریکٹر رنجیت ایم تیواری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ فلم ساؤتھ کی فلم رتساسن سے متاثر ہے جسے مسوری اور یو کے میں شوٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن ریلیز ہوئی ہے جو بری طرح ناکام رہی ہے.

  • اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    رواں مہینے بالی وڈ کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ اس میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں چند بڑے بجٹ کی فلمیں، بالی وڈ فلموں کے دیوانوں‌کے لئے ایک بڑی خوشخبری اس ماہ سات بڑی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں.پہلے نمبر پر ہم جس فلم کا زکر کریں گے وہ ہے، لال سنگھ چڈھا، اس فلم میں عامر خان، کرینہ کپور خان، اور ناگا چیتنیا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں، کہا جا رہا کہ اس فلم کی کہانی ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے ملتی جلتی ہےفلم گیاراں اگست کو ریلیز ہوگی. دوسرے نمبر پر جو فلم ریلیز ہو رہی ہے اس کا نام ہے رکشا بندھن اس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ہدایت کار آنند ایل رائے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بھائی کے بارے میں ہے جس کے

    کاندھوں پر اپنی بہنوں‌کی ذمہ داری ہے. یہ فلم بھی 11 اگست کو ریلیز ہوگی.تیسرے نمبر پر ہم جس فلم کی بات کریں گے وہ ہے دوبارا، اس فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ ہیں اور اس میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دوبارا ایک نئے دور کی تھرلر کہلائی جا سکتی ہے. یہ فلم 19 اگست کو ریلیز ہو گی. چوتھے نمبر ہے فلم لائجراس میں مرکزی کردار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں کے ساتھ تامل، کنڑ اور ملیالم میں ڈب شدہ ورژن کے ساتھ 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔پانچویں نمبر پر زکر کریں گے فلم ڈارلنگز کا یہ فلم پانچ اگست کو ریلیز ہو گی اس میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ڈارلنگز ایک بلیک کامیڈی ہے۔ فلم کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں اور عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.چھٹے نمبر پر جس فلم کا زکر ہو گا وہ ہے ہندوستانی میچ میکنگ سیزن 2 یہ فلم 12 اگست کو ریلیز ہوگی.ساتویں فلم جو اس مہینے ریلیز ہو نے جا رہی ہے وہ ہے تھائی مساج مرکزی کرداروں میں گجراج راؤ اور دیویندو شرما نے ادا کئے ہیں ہدایت کار منگیش ہڈاوالے ہیں۔

  • جھانوی کپورسائوتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    جھانوی کپورسائوتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے حال ہی میں انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں وہاں بہت سارے حیرت انگیز اور کام کے ماہر ہدایت کار، اداکار اور تکنیکی ماہرین ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے. مجھے لگتا ہے کہ وہ فلم میکنگ کے شعبے میں بہت بلکہ سب سے آگے ہیں میں ہمیشہ سے ہی سائوتھ میں‌ہونے والے کام اور موسیقی کی مداح رہی ہوں. میں کسی صحیح موقع کے انتظار میں ہوں جیسے ہی مجھے موقع ملا میں یقینا سائوتھ کی فلمیں کروں گی. جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ سائوتھ کی اور بالی وڈ کی فلموں کا آپس میں موزانہ کیوں کیا جاتا ہے ہم صرف ہندوستان کے لیے فلمیں بنا رہے ہیں اور بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارا کام ہو رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ زبان کی رکاوٹوں اور الگ الگ کام کرنے کی بجائے اکٹھے ہوجائیں تو یقینا سب کو بہت فائدہ ہو گا.

    واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم دھڑک سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں‌ ہوتا ہے. جھانوی کپور کو اپنی فلم گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے یہ تامل فلم کولاماوو کوکیلا (2018) کا ہندی ریمیک ہے۔ اس کے علاوہ وہ ملی میں بھی نظر آئیں گی، جو ملیالم فلم ہیلن (2019) کا ایک اور ہندی ریمیک ہے۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کا کام ہوتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کیونکہ آج کام بہت سسٹم سے ہو رہا ہے۔ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا ، ویسے تو آرٹسٹوں کی ہر نسل کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں لیکن ابھی پہلے سے زیادہ آسانیاں ہیں۔ہم جب اس انڈسٹری میں آئے تھے تو فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی سسٹم نہ تھا،فلم بننے میں سال ڈیڑھ لگ جایا کرتا تھا اور کبھی تو اس سے بھی زیادہ لگ جاتا تھا ۔کچھ بھی پلا ن نہیں ہوتا تھا ہمیں بس اتنا پتہ ہوتا تھا کہ کہانی کیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے ڈائیلاگز کیا ہیں کب اس کی شوٹنگ شروع ہو گی یہاں تک کہ ہمارے پاس تو وین وغیرہ بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم اچھی

    فلمیں بنایا کرتے تھے۔اب تو ہر فلم کے لئے بجٹ ہوتا ہے ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کتنے دن شوٹنگ کرنی ہے سکرپٹ ریڈی ہوتا ہے لکس ،کپڑے ہر چیز ریڈی ہوتی ہے۔ ایکٹرز کو ایسے سیٹ اپ میں کافی فائدے ہیں ۔ہمارے دور میں میک اپ روم میں ایک عورت میک اپ آرٹسٹ ہوا کرتی تھی ہمارے کو سٹارز یا ہئیر ڈریسر ہوتے تھے اس کے علاوہ سیٹ پر خواتین نہیں دکھائی دیتی تھیں لیکن آج سیٹ پر ہر شعبے میں خواتین دکھائی دیتی ہیں آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عورتیں اپنا آپ منوا رہی ہیں ۔آج عورتیں رائٹر بھی ہیں ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

  • اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ تبو نے حال ہی میںایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے تو اسکی وجہ اجے دیوگن ہے ،اجے دیوگن کو میری جاسوسی کرنے کی پڑی ہوتی تھی ۔وہ یہی دیکھتے رہتے تھے کہ کوئی لڑکا میرے ارد گرد تو نہیں ہے یا میں کسی لڑکے سے بات تو نہیں کررہی ہوں۔میری پوری ریکی کیا کرتے تھے اور میری سرگرمیوں کے حوالے سے میرے بھائی کو آگاہی دیا کرتے تھے ۔تبو نے مزید کہا کہ مجھ سے اگر کوئی لڑکا بات بھی کرنا

    چاہتا تھا تو اس کو اجے دیوگن اور میرا بھائی مل کر دھمکیاں دیا کرتے تھے اور ان کو ڈر ادھمکا دیتے تھے کہ وہ دوبارہ مجھ سے بات کرنے کی جرائت ہی نہیں کیا کرتا تھا ۔تبو نے ہنسی مذاق میں انٹرویو دیتے ہوئے بہت ساری باتوں کے جوابات دئیے انہوں نے اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار اجے دیوگن کو ہی ٹھہرا دیا ۔اجے دیوگن اور تبو کی آپس میںکافی دوستی تھی اور اس دوستی میں تبو کے بھائی بھی شریک تھے تینوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن تبو پر نظر رکھتے تھے تاکہ وہ اپنے دوست اور تبو کے بھائی کو پوری انفرمیشن دے سکیں کہ تبو کب کیا کررہی تھی ۔