Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • بیوی کا پیچھا کرتے اکشے کمار لندن پہنچ گئے

    بیوی کا پیچھا کرتے اکشے کمار لندن پہنچ گئے

    اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں نے 2010 میں‌محبت کی شادی کی . ان دونوں کے درمیان مثالی رشتہ ہے. رواں برس اگست میں مصنف کالم نگار ٹوئنکل کھنہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ لندن کے نامور گولڈ اسمتھز لندن یونیورسٹی سے فکشن رائٹنگ میں ماسٹرز کرنے کے لیے لندن روانہ ہو رہی ہیں ، کھنہ کے بہت سے مداحوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور عمر سے متعلقہ رکاوٹوں کو توڑنے پر ان کی تعریف کی۔ٹونکل کھنہ کے شوہر حال ہی میں لندن میں دیکھے گئے ہیں ، اکشے کمار کو جیسے ہی کام سے فراغت ملی انہوں نے لندن کا رخ کر لیا . دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتے ہیں اس کی مثال ٹونکل

    کھنہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ ہے . اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ٹونکل کھنہ نے لکھا کہ ”یہ کیسا لگتا ہے کہ ایک بڑی عمر کا طالب علم ماسٹرز کرنے کے لیے یونیورسٹی واپس جا رہا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرا دماغ ہر روز واشنگ مشین میں ڈال دیا جاتا ہے .اچھی لگتی ہیں وہ شامیں جن میں ، میں اپنی اسائنمنس پر کام کررہی ہوتی ہوں ، میں اور میرے بچے ہم سب مل کر کام کررہے ہوتے ہیں ہمارے کاغذ پینسلز پین سب ٹیبل پر بکھرے ہوتے ہیں اور جب میرا شوہر مجھے یونیورسٹی سے لینے آتا ہے تو میں ایک چڑچڑا نوجوان بن جاتی ہوں . انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ اکشے تحقیق کرنے آتے ہیں کہ میں‌یونیورسٹی میں کیا پڑھ رہی ہوں اور کیسا پڑھ رہی ہوں.

  • وکی کوشل نے اپنی بیوی کترینہ کیف کو سائنس دان کہہ دیا

    وکی کوشل نے اپنی بیوی کترینہ کیف کو سائنس دان کہہ دیا

    وکی کوشل اور کترینہ کیف بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہیں. پچھلے سال دسمبر میں راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں ان دونوں نے شادی کی۔ ان کی شادی میں صرف خاندان اور ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی. وکی اور کترینہ دونوں اپنی اپنی جگہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں. دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کرتے رہتے ہیں.
    حال ہی میں وکی نے مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کے لیے ناناوتی میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ مردوں کے عالمی دن سے پہلے مردوں کی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ ایونٹ کے دوران انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کیسے

    برقرار رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی بیوی کترینہ کی تعریف بھی کی۔ اداکار نے کہا آپ سب زیادہ نہیں جانتے لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہیں وہ ایک سائنس دان ہے۔ انہیں بہت سی باتوں کا علم ہے اور وہ کچھ زیادہ ہی آگاہی رکھتی ہیں تاہم وہ میری بہت مدد کرتی ہیں اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ میں میں اچھا کھا رہا ہوں اپنا خیال رکھ رہا ہوں اچھی طرح سو رہا ہوں اور صرف کام کرنے کے لیے نہیں بھاگ رہا ہوں۔یاد رہے کہ وکی کوشل بہت جلد گووندا نام میرا میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اداکار کے پاس سارہ علی خان کے ساتھ بھی فلم میں‌نظر آرہے ہیں.

  • وکی کوشل کی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    وکی کوشل کی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کی آنے والی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم او ٹی ٹی پر 16 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . وکی کوشل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے زریعے مداحوں کے ساتھ فلم کا پوسٹر شئیر کرنے کے ساتھ بتایا کہ 16 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی . گووندا نام میرا میں وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو دھرما پروڈکشن پروڈیوس کر رہا ہے اور اس کی تحریر اور ہدایت کاری ششانک کھیتان نے کی ہے۔کرن جوہر اس فلم کی سوشل میڈیا پر کافی تشہیر کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم یقینا شائقین کو پسند آئیگی اور کیارا اور وکی کی کیمسٹری بھی مداحوں کے دل دماغ پر چھا جائیگی. یاد رہے کہ

    کرن جوہر کی حال ہی میں فلم براہسمٹرا ریلیز ہوئی جسے باکس آفس پر زبردست کامیابی ملی، اس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے.کرن جوہر کی آنے والی فلموں میں گوندا نام میرا کے علاوہ روکی اور رانی کی پریم کہانی قابل زکر ہے. اس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں. کرن جوہر گوندا نام میرا کے پوسٹرز کی تشہیر کررہے ہیں جس پر مداحوں کا ریسپانس اچھا دکھائی دے رہا ہے.

  • میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی جن کے کریڈٹ پر متعدد سپر ہٹ فلمیں اور کریکٹرز ہیں . بالی وڈ کی کونسی ایسی نمبر ون ہیروئین ہے جس کے ساتھ انہوں نے کام نہیں کیا . حال ہی میں اداکار متھن چکرورتی نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری رنگت گہری ہے لیکن مجھے اداکاری کاشوق تھا ، میں کام حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کرتا رہا لیکن مجھے میری رنگت کی وجہ سے کئی سال تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور کئی سال تک میں اسی بات پر بے عزت بھی ہوتا رہا. یہ ہی وجہ ہے کہ مجھے کام نہیں‌ملتا تھا اور میں بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوتا تھا. بھوکے پیٹ نیند نہیں آتی تھی لیکن مجھے سونا پڑتا تھا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری

    زندگی پر کوئی فلم بنے میں‌نے بہت بری زندگی دیکھی ہے ایسا ایسا وقت گزارا ہے کہ سن کر لوگ حیران رہ جائیں اس لئے میری زندگی لوگوں کے سامنے نہ ہی آئے تو بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ کام حاصل کرنے کےلئے میں نے دھکے رنگت کی وجہ سے کھائے کیونکہ میری رنگت کو پہلے دیکھا جاتا تھا ٹیلنٹ کتنا ہے اسکے بارے میں بعد میں سوچا جاتا تھا. انہوں نے کہا کہ لیکن پھر بھی جدوجہد اور محنت کا دامن نہیں چھوڑا اور آج آپ کے سامنے بیٹھا ہوں.

  • جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

    جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

    بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ اداکارہ نے مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی کہ ان کی تحویل کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تفتیش پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے۔تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ دہلی کی ایک عدالت نے جیکولین فرنینڈس کو ضمانت دے دی ہے اور یہ حکم خصوصی جج شیلیندر ملک نے سنایا ہے۔ عدالت نے اداکارہ کی 26 ستمبر کو عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد بار طلب کیا تھا۔ سپلیمنٹری چارج شیٹ میں اسے پہلی بار ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

    اداکارہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کی ای ڈی نے مخالفت کی اور کہا کہ اداکارہ ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے الزام میں جیل میں قید ہے انہیں رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس کی وجہ سے اداکارہ کی فین فالونگ میں کافی کمی آئی ہے اور اس کے علاوہ ان کے ہاتھ سے اہم پراجیکٹس نکل گئے ہیں.

  • کیرئیر کے آغاز میں  رنویر سنگھ کو کس طرح‌کے مسائل کا سامنا رہا

    کیرئیر کے آغاز میں رنویر سنگھ کو کس طرح‌کے مسائل کا سامنا رہا

    رنویر سنگھ اس وقت فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے 2010 میں منیش شرما کی فلم بینڈ باجا بارات میں انوشکا شرما کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ رنویر سنگھ نے پے در پے سپر ہٹ‌فلمیں دیں یوں انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، گلی بوائے، اور سمبا سمیت دیگر فلموں میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. رنویر نے حال ہی میں ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 19ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جہاں انہیں ایوارڈ ملا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران، اس نے کہا کہ میں‌نے شروع کے تین ساڑھے تین سال بہت جدوجہد کی ، مجھ سے ایسے سوال ہوتے تھے تم محنتی ہو، یا ہوشیار کارکن؟ میں خود کو

    ہوشیار نہیں سمجھتا تھا اس لیے کہہ دیتا تھا کہ میں ایک محنتی ہوں۔تو مجھے آگے سے کہاجاتا کہ ڈارلنگ، ہوشیار بنو، سیکسی بنو۔ یوں میں نے شروع کے تین ساڑھے تین سالوں میں بہت تجربات کئے. واضح رہے کہ رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالینی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے کام کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

  • امیتابھ بچن کا پالتو کتا چل بسا اداکار اداس

    امیتابھ بچن کا پالتو کتا چل بسا اداکار اداس

    بالی وڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن ہیں بہت اداس اور اداس ہیں وہ اپنے پالتو کتے کے چلے جانے پر، امیتابھ بچن کا پالتو کتا جب سے مرا ہے اداکار بے حد اضطراب کی کیفیت میں ہیں. انہوں نےاپنے کتے کے مرنے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکائونٹ پر دی اور ایک نوٹ لکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ بہت اداس ہیں کیونکہ ان کا ایک ساتھی چلا گیا ہے. اس سے پہلے بھی جون 2013 میں امیتابھ بچن کا پیارا پالتو کتا شانوک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا۔امیتابھ بچن کی پوسٹ‌سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو اپنے پالتو کتے کے چلے جانے کا کتنا دکھ اور افسوس ہے. امیتابھ بچن کو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ بہت محبت ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی وہ مرجاتے ہیں امیتابھ بچن ان

    کی موت کو بہت دل پر لیتے ہیں اپنے پالتو کتے کی موت پر اداکار رو پڑے . امیتابھ بچن نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کی ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا. یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی رواں برس براہمسٹرا ریلیز ہوئی اسے شائقین کی جانب سے نہایت سراہا گیا امیتابھ بچن نے اس میں اہم کردار ادا کیا. امتیابھ اس برس کورونا کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیابی حاصل کرنےکے بعد دوبارہ کام پر جانے لگے ہیں .

  • ودیا بالن کو کس نے کر دیا لاجواب جان کر رہ جائیں آپ حیران

    ودیا بالن کو کس نے کر دیا لاجواب جان کر رہ جائیں آپ حیران

    ودیا بالن جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر اپنی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گوگل کے وائس سرچ فیچر کا استعمال کررہی ہیں وہ گوگل سے کہتی ہیں ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو، بھری برسات میں پی لینے دو، مجھے ٹکڑوں میں نہیں جینا ہے، قطرہ قطرہ تو نہیں پینا ہے، یہ والا گانا سنا۔ ان کی اس گانے کی فرمائش پر گوگل کی جانب سے جواب آتا ہے کہ گانے کے باقی دو بول بچے ہیں وہ بھی تو گا لے۔ودیا بالن کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے . سوشل میڈیا

    صارفین اسے بہت پسند کررہے ہیں. ودیا بالن کی اس وڈیو کے کمنٹس باکس میں ڈھیروں کمنٹس موجود ہیں جس میں سب نے یہی لکھا ہے کہ ہم نے اس وڈیو کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے.یاد رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارئوں میں ہوتا ہے جن کے زکر کے بغیر ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی. ٹیلی ویژن سے شہرت کی بلندیوں‌کر پہنچنے والی ودیا بالن کے کریڈٹ پر زبردست کردار ہیں . ودیا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں.

  • بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ نے کی اپنی پہلی تصویر شئیر

    بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ نے کی اپنی پہلی تصویر شئیر

    عالیہ بھٹ اس وقت بی ٹاؤن میں ہیں سب سے زیادہ چرچہ میں انہوں نے حال ہی میں بیٹی کو جنم دیا ہے. اداکارہ نے اس سال اپریل میں رنبیر کے ساتھ ان کے گھر واستو میں خاندان کے چند افراد کی موجودگی میں شادی کی۔یہ دونوں شادی سے پہلے پانچ برس تک دوستی کے تعلق میں رہے. عالیہ نے رواں برس جون میں اپنے حمل کا سوشل میڈیا پر اعلان کر کے سب کو کر دیا حیران .حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پرشئیر کی ہے . یہ تصویر انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار مداحوں کی نذر کی ہے . تصویر میں عالیہ کافی فریش لک دے رہی ہیں. جیسے ہی اداکارہ نے اپنی تصویر شئیر کی تو کمنٹس باکس میں کمنٹس کی لائن لگ گئی ہر کسی نے کہنا شروع کر دیا کہ آپ بہت فریس لگ رہی ہیں. کسی صارف نے لکھا کہ بیبی ماما!! امید ہے کہ آپکی بیٹی صحت مند اور خوش ہیں۔ تو کسی دوسرے صارف نے لکھابراہ کرم ہمیں بچے کی تصویر دکھائیں

    جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے چند دن قبل سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کی اب تک کی سب اچھی خبر ہے. عالیہ اور رنبیر کو حال ہی میں برہمسٹرا: پارٹ ون- شیوا میں ایک ساتھ دیکھا گیا شائقین نے ان دونوں کو ایک ساتھ بے حد پسند کیا. یہ فلم 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی اس میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگارجن اکینینی، اور شاہ رخ خان بھی ہیں۔ باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد یہ فلم حال ہی میں او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی۔

  • رنویر سنگھ کا اپنی سالی کے ساتھ جھگڑا کیوں ہوتا ہے ؟‌

    رنویر سنگھ کا اپنی سالی کے ساتھ جھگڑا کیوں ہوتا ہے ؟‌

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے ساتھ خاص طور پر اپنی بہن انیشا پڈوکون کے ساتھ بہت اچھا رشتہ رکھتے ہیں۔ وہ اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ رنویر دیپیکا اور انیشا بھی اکثر ایک ساتھ گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔رنویر سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے اور میری سالی کےدرمیان جھگڑا اکثر فٹبال کے کلب کے انتخاب میں ہوتا ہے. میں آرسنل کا جبکہ انیشا یونائٹیڈ کی پرستار ہیں ہم ایک ساتھ جب بھی بیٹھ کر ان کا مقابلہ دیکھتے ہیں تو بہت مزا آتا ہے کہ ہماری نوک جھونک چلتی رہتی ہے. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر نے محبت کی شادی کی ، دیپیکا کہتی ہیں کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے

    گزر رہی تھی جب رنویر نے مجھے پرپوز کیا . رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالنی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے اداکاری کی تھی۔ اس کے بعد، رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔