Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ فلموں میں ولن کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کرنے والے گلشن گرور کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں مہنگی گھڑیاں پہننے کا بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس مہنگی گھڑیاں خریدنے کےلئے پیسے نہیں ہوتے تھے لہذا انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کسی ایک مہنگے برینڈ کی نقلی گھڑی لیکر پہن لی اب جو بھی ان کے بازو میں وہ گھڑی دیکھتا وہ بہت امپریس ہوتا. گلشن بتاتے ہیں کہ انہوں نے صرف سلمان خان کو بتایا کہ میں نے نقلی گھڑی پہنی ہوئی ہے. جو کہ ایک غلطی بن گئی کیونکہ میں جہاں بھی جاتا اگر وہاں سلمان موجود ہوتا تو وہ مجھ سے سے سب کے سامنے ضرور پوچھتا کہ گلشن وقت کیا ہوا ہے گلشن

    گرور نے مزید کہا کہ سلمان خان نے یہ سب اتنی بار کیا کہ میں زچ ہو گیا اور ایک دن ہم جب کسی جگہ تھے وہاں اس نے مجھ سے پوچھا وقت کیا ہوا ہے تو میں نے اسکو غصے سے بولا کہ اگر ٹائم پوچھنے کا اتنا ہی شوق ہے تو تم اپنی گھڑی کیوں نہیں خرید لیتے. گلشن گرور کہتے ہیں‌کہ اس طرح سے میں سلمان کو اپنا راز بتا کر پھنس گیا. یاد رہے کہ گلشن نے یہ انٹرویو کپل شرما کو کپل شرما شو کے لئے دیا.

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی شادی اسی برس فروری میں ہو گی

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی شادی اسی برس فروری میں ہو گی

    بالی وڈ میں‌ آج کل جن اداکاروں کی دوستی کے چرچے ہیں ان میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کا نام قابل زکر ہے. یہ دونوں ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں دونوں کی دوستی کو دیکھتے ہوئے کافی عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کررہے ہیں اور ان کی دوستی شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے. جی ہاں‌سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کرنے والے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی 26 فروری کو راجھستھان میں انجام پائیگی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے. شادی میں ہندوستانی رواج کے مطابق رسمیں ہوں گی اور اس ھوالے سے دونوں فیملیوں کی طرف سے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ شادی کا وینیو کہیں اور

    رکھنا چاہتے تھے لیکن فیملیز کی وجہ سے وینیو راجھستھان میں رکھا گیا ہے. کیارا کس فیشن ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کریں گی اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنیں گی.کیونکہ کیارا اور سدھارتھ کچھ رو پہلے منیش ملہوترا کے گھر سے نکل رہے تھے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں‌کہ اداکارہ منیش کا تیار کردہ جوڑ پہنیں گی.

  • عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

    عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

    بالی وڈ‌ کنگ شاہ رخ خآن کہتے ہیں کہ عورت کو کبھی بھی کسی صورت میں امپریس نہیں کیا جانا چاہیے ، اس کے سامنے اچھے کپڑے پہن کر بیٹھ جانا اسکو ڈنر پر لے جانا یہ سب ٹھیک ہے بری بات نہیں ہے لیکن اسکو امپریس کرنے کےلئے وہ سب نہ کریں جو آپ کو پوز زکرنا پڑے، بس جو ہیں جیسے ہیں ویسے ہی اسکے سامنے آئیں اور ویسے ہی اسکے ساتھ چلیں. انہوں نے کہا کہ عورت سے کہنا کہ میں تمہارے لئے چاند تارے توڑ لائوں گا ایسے دعوے کرنے سے بہتر ہے کہ اسکو سنیں وہ کیا کہنا چاہتی ہے اسکو احساس دلائیں آپ اسکے ساتھ ہیں. اس سے بڑھ کر پیار کا اظہار ہو نہیں

    سکتا. شاہ رخ خان مزید کہتے ہیں کہ زندگی ہم سب کے لئے ایک سب سے بڑا تحفہ ہے اسکو اچھے طریقے سے ٹریٹ کیجیے. شاہ رخ خان نے کہا کہ زندگی میں اچھے برے مقام آتے ہیں کبھی اچھا ہوجاتا ہے کبھی اچھا نہیں ہوتا ، ہر معاملے میں گریس سے کام لیں ، اور یہ بھی نہ ہو کہ صرف اپنا سوچیں ، آپ دوسرں کو بھی سنیں دیکھیں ، کیونکہ ہر انسان کے مسائل الگ ہیں ہر انسان آپ سے اپنے مسائل اپنی خوشیوں کے حساب سے بات کرے گا . لہذا مل کر چلنا سیکھیں اور حالات کے ساتھ ایڈجیسٹ کرنا سیکھیں.

  • دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    بالی وڈ اداکارہ دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے ہر دلعزیزہیں. انہوں نے حال ہی میں بگ باس 16میں شرکت کی ہے اور شو کے کنٹیسٹنٹس کے ساتھ نیو ائیر منایا، ان کے گیتوں پر شوکے شرکاء نے پرفارم کیا اور دھرمیندر کو محظوظ کیا.میزبان سلمان خان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گھمانے والا فون ہوتا تھا یعنی ڈائل والا فون ہوتا تھا اس کے نمبر ملانے میں مجھے بہت دشواری ہوتی تھی میرے ہاتھ بڑے بڑے اور انگلیاں موٹی ہیں. دھرمیندر نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل درپیش ہے کیونکہ ہاتھ اور انگلیاں ہیں ہی اتنی موٹی کہ میں

    موبائل پر ٹھیک طرح سے لکھ نہیں سکتا ، لکھنے کی کچھ کوشش کرتا ہوں لکھا کچھ جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں بالی وڈ کا پہلا ہیرو تھا جس نے سکرین پر شرٹ‌اتاری اس سے پہلے کبھی کسی ہیرو نے سکرین پر شرٹ‌نہیں اتاری تھی نہ ہی ایسے عمل کو اچھا سمجھا جاتا تھا. اس شو کے شرکاء ساجد خان نے کہا کہ دھرمیندر کے وقتوں میں دارا سنگھ ریسلر ہوا کرتے تھے ریسلر دھرمیندر بھی تھے لیکن دھرمیندر کی صورت میں‌بالی وڈ‌کو پہلا مکمل طور پر ہر حوالے سے ایک ہیرو ملا. دھرمیندر کی فین فالونگ بہت زیادہ تھی.

  • جس پرنسپل نے مجھے مارا اسی نے مشہور ہونے پر سکول میں بلا کر عزت افزائی کی جانی لیور

    جس پرنسپل نے مجھے مارا اسی نے مشہور ہونے پر سکول میں بلا کر عزت افزائی کی جانی لیور

    بالی وڈ‌کے کامیڈین جانی لیور کا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنے بچپن کے دنوں‌ کو یاد کررہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس سکول کی فیس دینے کو نہیں ہوتی تھی ، ایک ہی یونیفارم تھا جسکو دھوتے اور سکھاتے اور وہی پہنتے. ایک دن یونیفارم کی جگہ کوئی دوسری شرٹ پہن گئے تو ٹیچر نے پوچھا کہ یونیفارم کیوں نہیں پہنا تو میں‌ نے اپنی طرف سے شوخی ماری اور کہا کہ وہ تو لانڈری میں ہے. یہ سن کر ٹیچر کو غصہ آیا اور بولی فیس دیتے نہیں‌ہو اور کپڑے لانڈری سے دھلواتے ہو. جانی لیور نے بتایا کہ مجھے خاصی مار اور ڈانٹ پڑی ، جب میں‌مشہور ہوا تو میری اسی پرنسپل نے مجھے سکول بلایا اور اس روز سارے سکول میں چھٹی کرا دی گئی میری عزت

    افزائی کی گئی بچوں کو مجھ سے ملوایا وہ ڈسپلن سے بیٹھے میرا انتظار کررہے تھے. میں نے سکول کے لئے فنڈ ریزنگ کی ، کالج بنوایا اور کہا کہ یہاں جتنے بھی غریب بچے ہیں سب کی فیس میں بھروں گا تو پرنسپل کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اور انہوں نے ان تمام غریب بچوں‌کو فری پڑھانے کا وعدہ کیا . جانی لیور نے کہا کہ میں نے بہت مشکل دن دیکھے لیکن جب قسمت نے پلٹا کھایا تو جو لوگ پاس بھی نہیں بٹھاتے تھے انہوں نے بھی عزت دی.

  • ٹونکل کا احسان ہے اس نے مجھے شادی کے لئے چُنا اکشے کمار

    ٹونکل کا احسان ہے اس نے مجھے شادی کے لئے چُنا اکشے کمار

    بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ٹونکل کھنہ کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ان کا شادی کے لئے انتخاب کیا. اکشے کمار کہتے ہیں‌ کہ ہم دونوں سردیوں کے دنوں میں ایک جگہ شوٹ کررہے تھے وہاں جب شوٹنگ سے فری ہوتے تو ٹی وی دیکھنے کو نہ ملتا ، ایک دن ایسا ہوا کہ ہم دونوں شوٹنگ سے فری ہو کر اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے تو ٹونکل کھنہ نے کہا کہ ٹی وی تو ہے نہیں تو چلو آپ سے ہی بات کر لیتے ہیں انہوں نے مجھ سے بات چیت شروع کی بس وہیں سے ہماری دوستی بڑھی اور پھر ہم نے ایک ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا. اکشے

    کمار کہتے ہیں‌کہ جب میری شادی ٹونکل سے ہوئی تھی اس وقت میں 14 فلاپ فلمیں دے چکا تھا ٹونکل سے شادی کے بعد قسمت نے پلٹا کھایا اور پھر سے میری فلمیں سپر ہٹ ہونے لگیں. اکشے کمار نے کہا کہ ٹونکل نے میری بہت ساری عادات کو بدلہ ، مجھے مختلف حوالوں سے پازیٹیو طریقے سے بدلہ میں اسکا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ میری زندگی میں آئیں. ٹونکل ایک پازیٹیو خاتون ہیں‌انہوں نے کبھی مایوسی کی بات نہیں کی ، مشکل سے مشکل وقت کو بھی ہمت اور حوصلے سے گزارا.

  • شاہ رخ خان  کا نوجوانوں کو مشورہ

    شاہ رخ خان کا نوجوانوں کو مشورہ

    بالی وڈ‌کے کنگ شاہ ر‌خ خان جنہیں خدا کی ذات نے وہ عزت اور شہرت دی ہے جو شاید کبھی کبھی کسی کے حصے میں آتی ہے. ان کے چاہنے والوں کی ان سے محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ان کے گھر کےباہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں. ایسی کئی وڈیوز موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگ شاہ رخ‌خان کو دیوانہ وار چاہتے ہیں اور ان کی سالگرہ کے دن ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں. شاہ رخ خان نے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیسے سے خوشی نہیں ملتی پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے یہ سب

    دقیا نوسی باتیں آپ ان پہ دھیان نہ دیں اور نہ ہی فلاسفر بنیں. شاہ رخ‌خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ دعا کرتے رہا کرو اس سے کافی بگڑے ہوئے کام سنور جاتے ہیں پتہ نہیں کب خدا آپکی دعا سن لے. کنگ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں بہت خود غرض آدمی ہوں اس معاملے میں، کیونکہ میں اپنا چھا سوچنے میں لگا رہتا ہے، آپ بھی خود غرض‌ہو کر اپنا اچھا سوچیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ میں کسی کو مات دے دوں یا میرا اچھا ہوجائے کسی کا برا ہوجائے. اپنا اچھا ضرور سوچو لیکن کبھی بھی کسی کا برا نہ چاہو نہ کرو.

  • میں  نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    میں نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جن کا کیرئیر تیزی سے اوپر گیا لیکن پھر انہو‌ں نے خود ہی کچھ ایسی ٍغلطیاں کیں کہ ان کا کیرئیرنیچے کی طرف آنے لگا. وویک اوبرائے نے ایشوریا رائے کے ساتھ دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ پنگا لیا تو پھر ان کا کیرئیر کہاں گیا انہیں بھی سمجھ نہیں آئی. اداکار وویک یقینا ایک باصلاحیت اداکار ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے کالج کے دنوں‌کی یاد تازہ کی ہے . انہوں نے ان دنوں کو یاد کیا ہے جب کرینہ کالج میں‌نئی نئی گئیں تھیں اور اسی کالج میں‌وویک اوبرائے بھی پڑھتے تھے وہ ان سے تین چار سال سینئر تھے ، وویک کا کہنا ہے کہ چونکہ کرینہ کپور کالج میں نئی نئی آئیں تھیں انہیں وہاں کے طور طریقے نہیں معلوم تھے .ان

    کو کالج میں‌حاضری کے مسائل پیش آئے تو وہ کافی پریشان تھیں ، میں نے ایک دن ان کی پریشانی کو دور کر دیا میں ایڈمن آفس میں گیا اور وہاں جا کر کرینہ کپور کی ساری حاضری پوری کر دی، کرینہ بہت حیران ہوئیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کیسے ہو گیا تو میں نے کہا کہ آپ جائیں موج کریں ھاضری پوری کر دی ہے میں نے .

  • میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    بالی وڈ‌اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پرچھا گئیں . ان کو آتے ہی بڑے بینرز کی فلمیں آفر ہوئیں. پرینیتی نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں اور ان کے مداح ان کی فلموں‌کے منتظر رہتے ہیں. حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جو وقت گزر گیا ہے میں اسکو بہت ہی زیادہ حیرانی کے ساتھ دیکھتی ہوں. میں‌ سمجھتی ہوں کہ جو وقت میری زندگی میں‌پیچھے گزرا ہے وہ بہت ہی اچھا تھا میں

    نے اسے بہت زیادہ انجوائے کیا. پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انسان کی زندگی میں اسکی قسمت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے میرا اس بات پر مکمل یقین ہے اس لئے میں‌کبھی بھی قسمت سے نہیں‌لڑتی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ہر انسان جب اپنا کیرئیر شروع کرتا ہے تو اس کے کچھ خواب ہوتے ہیں میں‌نے بھی جب کیرئیر شروع کیا تو میرے کچھ خواب تھے ، اور میں سمجھتی ہوں‌کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس سے مطمئن ہوں اور اسی مقام کا میں نے خواب دیکھا تھا.

  • سلمان خان نے گارڈ‌کو سنگیتا بجلانی کی کار کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

    سلمان خان نے گارڈ‌کو سنگیتا بجلانی کی کار کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

    سلمان خان حال ہی میں 57 برس کے ہو گئے ہیں انہوں‌نے اپنی 57 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام کے ساتھ منائی. اس میں انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی . اس بار سلمان‌خان کی سالگرہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے شرکت کی . ان کی شرکت کی وجہ سے یہ سالگرہ کافی چرچا میں رہی . سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کو خاصا پروٹول کول دیا جب وہ سالگرہ کی تقریب سے فری ہو کر گھر جانے کےلئے وینیو سے باہر آئیں تو سلمان خان ان کے ساتھ ہی آئے . اور انہیں‌ گلے لگا کر ان کے ماتھے پر بوسہ دیا. سنگیتا

    بجلانی اس کے بعد اپنی گاڑی کی طرف بڑھیں تو ان کے گارڈ نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنا چاہا ، سلمان خان نے گارڈ کو ہاتھ کے اشارے سے منع کیا اور خود سنگیتا کی گاڑی کا دروزاہ کھولا اور سنگیتا بجلانی کو رخصت کیا. یوں سلمان خان کی یہ سالگرہ اس لحاظ سے کافی چرچا میں رہی. یاد رہے کہ سنگیتا بجلانی اور سلمان خان شادی کرنے والے تھے کہ اداکارہ سومی علی کی وجہ سے یہ شادی ہوتے ہوتے رہ گئی. یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی بٹ چکے تھے .