Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • اداکارہ شفالی شاہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

    اداکارہ شفالی شاہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جو کہ چند روز پہلے کورونا میں مبتلا ہو گئیں تھیں انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگا کر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔اب جبکہ ان کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے انہوں نے یہ خبر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے کی ہے۔ شفالی شاہ نے لکھا کہ ” میں اب بالکل ٹھیک ہوں، میرا کورونا کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے، اب میں کام کر سکتی ہوں۔ میں اپنے ڈاکٹر اور تمام خیرا خواہوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ان سب نے میرے لئے بہت سی دعائیں کیں “، آپ سب بھی اپنا خیال رکھیں۔شفالی

    نے جیسے ہی یہ پوسٹ شئیر کی تو ان کے دوستوں اور مداحوں نے اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں کمنٹس کرنا شروع کر دئیے اور ان کے لئے دعائیں کیں۔ایک صارف نے لکھا: "یہ ہمارے لئے خوشخبری ہے کہ آپ تندرست ہو گئی ہیں اور ہم سب یہ خبر جان کر بہت خوش ہیں“ ۔ ” ایک اور صارف نے کہا: "مبارک ہو ماں۔” جبکہ ایک تیسرے صارف نے لکھا "شیفالی خیال رکھنا، ہم دہلی کرائم 2 کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔”یاد رہے کہ شفالی شاہ کی حال ہی میں فلم ڈارلنگزریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے ۔فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے خصوصی طور پر شفالی شاہ کے کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم کو عالیہ بھٹ ، گوری خان اور شاہ رخ خان نے پرڈیوس کیا ہے.

  • پولیس کا رنویرسنگھ کو حاضری دینے کا سمن، اداکار نے آنے سے انکار کردیا

    پولیس کا رنویرسنگھ کو حاضری دینے کا سمن، اداکار نے آنے سے انکار کردیا

    رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بھارت میں مچا کافی شور ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔مقامی این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر میں رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ کاروائی کرتے ہوئے . ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کو تفتیش کےلئے 22 اگست

    کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا تھا تاکہ وہ اپنے عریاں فوٹو شوٹ کے تنازع پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں لیکن داکار رنویر سنگھ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ رنویر سنگھ نے پولیس کو خط لکھ کر مطلع کر دیا ہے کہ وہ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے ان کو دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ اب چیمبر پولیس نئی تاریخ طے کرنے کے بعد رنویر کو تازہ سمن بھیجے گی۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے چند ماہ پہلے غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا رنویر سنگھ کے بھارت میں مظاہروں کے درمیان پتلے بھی جلائے گئے اور کئی لوگوں نے کپڑے خیرات بھی کئے اور کہا کہ رنویر کے پاس کپڑے نہیں ہیں وہ انہیں پہن لیں۔

  • سونم کپورکے بچے لندن میں پڑھیں گے یا انڈیا میں؟

    سونم کپورکے بچے لندن میں پڑھیں گے یا انڈیا میں؟

    حال ہی میں سونم کپور کے گھر بیٹے کی ولاد ت ہوئی ہے سونم اور ان کی پوری فیملی کافی خوش ہے۔ سونم نے ووگ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ میرے بچے ہندوستان میں پڑھیں لکھیں گے یا لندن میں لیکن میں اتنا ضرور جانتی ہوں کہ انڈیا میرے لئے میرا گھر ہے اور میں یہاں زیادہ ریلیکس رہتی ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مکمل طور پر بمبئی گرل ہوں۔ سونم نے یہ بھی بتایا کہ جب مجھے میری پریگننسی کا پتہ چلا اس وقت میرے شوہر کورونا میں مبتلا تھے اور ہم دونوں لندن والے گھر میں رہ رہے تھے۔ میرے شوہر کورونا کی وجہ سے تنہائی میں رہ رہے تھے۔ مجھے جب میری پریگننسی کی خبر ملی تو میں نے زوم پر اپنے شوہر کو کال کی اور انہیں یہ خوشخبری دی ، ان کو جب میں نے یہ بتایا تو وہ بہت خوش ہوئے بلکہ انہوں نے ہی میرے والدین کو کال کی اور ان کو بتایا۔ سونم نے مزید یہ

    بھی کہا کہ جب لڑکی ماں بن جاتی ہے تو اسکی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو ابھی سفر کی شروعات ہے ہمیں بس اتنا پتہ ہے کہ ہماری زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہیں۔ یاد رہے کہ بیٹے کی ولادت کے بعد سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی اور اس میں انہوں نے دوستوں ،فیملی ممبر اور ڈاکٹرز نرسسز کا شکریہ ادا کیا۔سونم کپور انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گزشہ چند ماہ سے وہ انسٹاگرام پر روٹین سے پوسٹیں لگا رہی ہیں۔انسٹاگرام پر سونم کو مبارکباد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    اس برس ماسوائے چندایک فلموں کے جتنی بھی فلمیں‌ ریلیز ہوئی ہیں وہ بری طرح‌ ناکام رہی ہیں.فلموں کی مسلسل ناکامی پر پورا بالی وڈ ہے تشویش کا شکار. اکشے کمار نے بالی وڈ فلموں کے باکس آفس پر نہ چلنے پر خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آخر کیوں فلمیں‌ نہیں‌ چل رہیں اور آڈینز چاہتی کیا ہے. اکشے کمار نے اپنی اگلی فلم کٹ پٹلی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بالی ووڈ فلموں کی ناکامی پر پہلی بار کھل کر بات کی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شائقین کا مزاج کیا ہے . اگر فلمیں ناکامی کا شکار ہو رہی ہیں اس کےلئے ہم کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا سکتے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ ہماری فلمیں اگر نہیں‌ چل رہیں تو یہ ہماری غلطی ہے ہمیں‌ ہی تبدیلیاں لانی ہوں گی یادرہے کہ

    اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کٹ پتلی کا ٹریلر لانچ کیا ہے اس فلم میں ان کے ساتھ راکل پریت سنگھ، گرپریت گھُگی، سرگن مہتا اور چندرچور سنگھ بھی نظر آرہے ہیں.ٹریلر لانچ کی اس تقریب میں اکشے نے کٹ پتلی ڈانس بھی پیش کیا اوردیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ فلم کے ڈائریکٹر رنجیت ایم تیواری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ فلم ساؤتھ کی فلم رتساسن سے متاثر ہے جسے مسوری اور یو کے میں شوٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن ریلیز ہوئی ہے جو بری طرح ناکام رہی ہے.

  • میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں وہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ سونالی بیندرے بیٹھی ہوئی ہیں اور فلمسٹار میرا سونالی کے پاس کھڑی ہیں اور وڈیو بنوا رہی ہیں۔ میرا نے اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر وڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی سا کیپشن لکھا ۔ انہوں نے لکھا کہ سونالی تم ایک فائٹر ہو،تمہیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میرا دل تمہیں کام کرتا اور صحت مند دیکھ کر بہت خو ش ہوتا ہے۔ میرا نے زی فائیو والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ دوستوں میں آپ کو یاد کروا دوں کہ میری دوست سونالی بیندرے نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی ہے۔میرا نے مزید لکھا کہ سونالی آپ بہادری کے ساتھ زندگی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ ملاقات امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہوئی ۔ میرا کا سسرال بھی امریکہ میں ہے کیپٹن نوید اور ان کی فیملی نیویارک میں رہتی ہے میرا زیادہ وقت امریکہ میں ہی گزارتی ہیں۔سونالی بیندرے نے نوے کی دہائی کی بہت ساری سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ان کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں.سونالی 2018 میں کینسر کے مرض میں‌مبتلا ہوئی تھیں اس کے بعد امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے اپنا علاج بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ کروایا اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں.

  • کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں کافی و د کرن کے سیزن سیون میں بطور مہمان شرکت کی، اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے ایک سوال ان سے ایسا بھی ہوا جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سال میں نے فلم برفی کی تھی اسی سال ودیا بالن نے فلم کہانی کی تھی اور میری فلم برفی میں میرا کردار اور اداکاری کے ہر طرف چرچے تھے مجھے امید تھی کہ مجھے یہ ایواردڈ ملے گا لیکن اس سال فلم فئیر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم کہانی پر ودیا بالن کو ملا۔ میں بہت افسردہ ہوئی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ میرے والد جو کہ ان دنوں بہت بیمار تھے انہوں نے مجھے موٹیویٹ کیا کہ میں اس تقریب میں شرکت کروں اور جس کو بھی ایورڈ ملے اس کے لئے تالی بجاﺅں، سپورٹس مین شپ

    دکھائوں، وہ الگ بات ہے کہ تم نے برفی میں بہترین کام کیاتھا۔ پریانکانے بتایا کہ میرے والد نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور کہاکہ مجھے تقریب میں جانا چاہیے۔یوں پریانکاچوپڑا نے بتایا کہ وہ کیوں‌ہوئیں اداس . یاد رہے کہ کافی ود کرن کا سیزن 7 گزشتہ ماہ 7 جولائی کو شروع ہوا تھا، اس میں اب تک رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، جھانوی کپور،سارہ علی خان، اکشے کمار،سمانتھا روتھ پربھو اور وجے دیورکونڈا،اننیا پانڈیا، کرینہ کپورعامر خان ، سونم کپور ،ارجن کپور جیسے اداکار شرکت کر چکے ہیں.

  • بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جن کے بارے میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن ایک بار پھر سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے ، ان کے دماغ میں سوجن ہوگئی ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی نے سکھ کا سانس لیا تھا جب ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ کامیڈین پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ راجو شری واستو کے دماغ میں سوجن ہو گئی ہے جو کہ ڈاکٹرز کے مطابق الارمنگ ہے۔ راجو کے پرسنل سیکرٹری گاروت نارنگ نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو راجو کے دماغ میں اس وقت سوجن

    محسوس ہوئی جب وہ راجو شری واستو کو انجیکشن دے رہے تھے۔ نارنگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ راجو کی حالت بہتر ہو جائے گی، اور سوجن کم ہونے کے بعد ان کا دماغ دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔یاد رہے کہ راجو شری واستو کو رواں ماہ 10 اگست کو ورزش کے سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے انہیں اس کے بعد فورا ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سانس کی بحالی کو یقینی بنایا ۔راجو شری واستو ایک معروف کامیڈین ہیں ان کے مداح ان کی طبیعت کی خرابی کا سن کر کافی پریشان اور دعا گو ہیں۔

  • انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر جن کا ہر کوئی فین ہے وہ ہیں‌ فین نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتک آریان کے. انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ کارتک آریان لمبی ریس کا گھوڑا ہے یہ بالی وڈ میں بہت دیر تک رہنے والا ہے. انوپم کھیر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کارتک آریان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور خود کو اور کارتک کو سال کے دو ’سپر اسٹارز‘ قرار دیا.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم دونوں کم از کم اس سال کے سپر سٹارز ہیں کیونکہ میری فلم کشمیر فائلز نے اس سال دنیا بھر میں تین سو پچاس کروڑ کمائے اور کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے دو سو پچاس کروڑ کے قریب بزنس کیا.انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ مجھے

    کارتک کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہے وہ بہت ہی باصلاحیت اداکار ہے یاد رہے کہ انوپم کھیر ہندی سینما کے وہ اداکار ہیں‌جنہوں نے مثبت اور منفی ہر قسم کا کردار کیا اور انہیں ان کے ہر کردار میں سراہا گیا.انوپم کھیر نے ہندی سینما کے لیجنڈ اداکاروں کے انٹرویوز بھی کئے ہیں. دوسری طرف کارتک آریان اس وقت ہر فلم میکر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں ہر کسی کی کوشش ہے کہ اس اداکار کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. انوپم کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی ہیں کارتک کے ہیں مداح وہ بھی کارتک کی جم کر چکے ہیں تعریف.

  • شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

    شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر خود شئیر کی انہوں نے لکھا کہ "میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے اس کے بعد خود کو فوری طور پر سب سے الگ تھلگ کر لیا ہے اور اب سے گھر میں قرنطینہ میں رہوں گی۔ میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کررہی ہوں اور میرے ساتھ جو لوگ رابطے میں‌ ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ بھی فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کروائیں.شفالی شاہ کے مداح اس خبر کو سن کر کافی افسردہ ہو گئے ہیں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی صحت یابی کے لئے دعا

    کررہے ہیں. یاد رہے کہ شفالی شاہ کی حال ہی میں فلم ڈارلنگز ریلیز ہوئی ہے اس کا پریمئیر نیٹ فلیکس پر ہوا ہے شائقین اس فلم کو بہت سراہ رہے ہیں اس میں ان کے کردار کی بہت تعریف کی جا رہی ہے شفالی ابھی اس کی کامیابی کو انجوائے ہی کررہی تھیں کہ انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں. فلم ڈالنگز میں شفالی کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی ہیں عالیہ بھٹ،گوری خان اور شاہ رخ خان نے مل کر اس فلم کو پرڈیوس کیا ہے. شفالی شاہ بھارت میں نہ صرف بڑی بلکہ چھوٹی سکرین کی مقبول ترین اداکارہ ہیں. انہوں کے کریڈٹ پر کامیاب ٹی وی ڈرامے بھی ہیں.

  • جیکولین فرینینڈنس منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد

    جیکولین فرینینڈنس منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد

    جیکولین فرینینڈنس پھنس گئی ہیں مشکل میں. کیونکہ چندرا شیکھر کے خلاف دو سو کروڑ (بھارتی) روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے ادکارہ کو نامزد کر دیا گیا ہے. اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دی گئی ہے اس سے متعلق کیس چل رہا ہے۔جو رپورٹس سامنے آرہی ہیں ان کے مطابق چندرا شیکھر نے اداکارہ کو تحائف میں گھر، قیمتی کار، برانڈڈ بیگ اور دیگر اشیا دیں اور جیکولین فرینینڈنس ان سے قیمتی تحائف لینے کا اعتراف بھی کر چکی ہیں.

    خیال رہےکہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم چندرشیکھرکےکیس میں زیر تفتیش ہیں.جیکولین فرنینڈس کا بنیادی طور پر تعلق سری لنکا سے ہے وہ 2006 کی مس یونیورس سری لنکا کی فاتح ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں فلم علائو الدین سے قدم رکھا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں،. جیکولین ابھی تک بالی وڈ کے تقریبا تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کر چکی ہیں ” توں لیا دے مینوں گولڈن جھمکے ” گیت پر ان کا رقص خاصا مشہور ہوا تھا. اس کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ جمعے کی رات پر بھی ان کے ڈانس کو بہت پذیرائی ملی.