Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ کاجول کے بالی وڈ میں 30 سال مکمل ہو گئے ہیں. اس موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کیا.اداکارہ نے ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌کر سکتی سوائے یہ کہنے کے سوا کے مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدار

    ہوں.کاجول کو ان کے شوہر اجے دیوگن نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی ایک فلم کی تصیور شئیر کی اور ایک خوبصورت نوٹ لکھا. یاد رہے کہ کاجول کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پر کشش اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے. اداکارہ نے اپنے کریئر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. کاجول نے اپنی ہر دوسری فلم سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیااس دوران انہیں مداحوں کی طرف سے بہت محبتیں ملیں.

  • بالی وڈ کے ختم ہونے کے تاثرکے بارے میں کرن جوہر کا رد عمل

    بالی وڈ کے ختم ہونے کے تاثرکے بارے میں کرن جوہر کا رد عمل

    کافی عرصے سے بالی وڈ کی فلمیں ناکامی کا شکار ہیں، فلموں‌کی ناکامی کی تعداد زیادہ اور کامیابی کا تناسب کم جا رہا ہے. بالی وڈ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ ختم ہو رہا ہے ایسے دعوئوں پر کرن جوہر بول پڑے اور بولے بھی کھل کر انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے ، اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور بنتی رہیں گی اور کامیاب بھی ہوتی رہیں گی، گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور بھول بھولیا 2 نے بہت حالیہ وقتوں میں بھی بہت زیادہ بزنس کیا ہے۔یہاں تک کہ میری فلم جگ جگ جیو نے بھی اچھا بزنس کیا ہے.کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ جو فلمیں اچھی نہ ہوں وہ نہیں چلتیں.مزید کہا کہ لال سنگھ

    چڈھا، رکشا بندھن، برہماسترا جیسی فلمیں آرہی ہیں ان سے اچھی امیدیں ہیں. کرن جوہر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان دنوں میں شائقین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا مشکل ہے، سینما ہال کے اندر شائقین کو پہنچانا اب آسان نہیں رہا۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی فلم اسکا ٹریلر اچھا ہے تبہی شائقین متوجہ ہوں گے. یا درہے کہ کرن جوہر ان دنوں اپنے مقبول ٹاک شو کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے.کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے سے ہدایتکاری کا آغاز کیا تھا. اس کے بعد انہوں نے کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نا ہو کبھی الوداع نا کہنا)، مائی نیم از خان بنائیں.

  • دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی  کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا ہے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا ہے. رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں رنویر سنگھ نے دھرمیندر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے ہیں. فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اور رنویر کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم

    میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ 86 سالہ اداکار دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے لکھا، دوستو آپ کے اشیر واد سے اور نیک خواہشات سے اپنے کام پر واپس آ گیا ہوں. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے نیچے ان کے دوستوں فیملی ممبرز اور مداحوں نے کئے ڈھیر سارے کمنٹس. رنویر سنگھ نے لکھا "سب سے پیارا”۔ جبکہ بیٹی ایشا دیول نے لکھا ’’لو یو پاپا‘‘۔ بیٹے بوبی دیول نے "لو یو پاپا” لکھا جبکہ کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یا درہے کہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار تھی کیونکہ وہ اپنی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف تھیں.’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ اگلے سال ریلیز ہوگی.

  • اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    رواں مہینے بالی وڈ کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ اس میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں چند بڑے بجٹ کی فلمیں، بالی وڈ فلموں کے دیوانوں‌کے لئے ایک بڑی خوشخبری اس ماہ سات بڑی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں.پہلے نمبر پر ہم جس فلم کا زکر کریں گے وہ ہے، لال سنگھ چڈھا، اس فلم میں عامر خان، کرینہ کپور خان، اور ناگا چیتنیا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں، کہا جا رہا کہ اس فلم کی کہانی ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے ملتی جلتی ہےفلم گیاراں اگست کو ریلیز ہوگی. دوسرے نمبر پر جو فلم ریلیز ہو رہی ہے اس کا نام ہے رکشا بندھن اس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ہدایت کار آنند ایل رائے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بھائی کے بارے میں ہے جس کے

    کاندھوں پر اپنی بہنوں‌کی ذمہ داری ہے. یہ فلم بھی 11 اگست کو ریلیز ہوگی.تیسرے نمبر پر ہم جس فلم کی بات کریں گے وہ ہے دوبارا، اس فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ ہیں اور اس میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دوبارا ایک نئے دور کی تھرلر کہلائی جا سکتی ہے. یہ فلم 19 اگست کو ریلیز ہو گی. چوتھے نمبر ہے فلم لائجراس میں مرکزی کردار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں کے ساتھ تامل، کنڑ اور ملیالم میں ڈب شدہ ورژن کے ساتھ 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔پانچویں نمبر پر زکر کریں گے فلم ڈارلنگز کا یہ فلم پانچ اگست کو ریلیز ہو گی اس میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ڈارلنگز ایک بلیک کامیڈی ہے۔ فلم کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں اور عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.چھٹے نمبر پر جس فلم کا زکر ہو گا وہ ہے ہندوستانی میچ میکنگ سیزن 2 یہ فلم 12 اگست کو ریلیز ہوگی.ساتویں فلم جو اس مہینے ریلیز ہو نے جا رہی ہے وہ ہے تھائی مساج مرکزی کرداروں میں گجراج راؤ اور دیویندو شرما نے ادا کئے ہیں ہدایت کار منگیش ہڈاوالے ہیں۔

  • ورون دھون نے بتا دیا کہ وہ  ہمیشہ سے ہی کیسی فلم کرنے کی خواہش رکھتے تھے؟

    ورون دھون نے بتا دیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کیسی فلم کرنے کی خواہش رکھتے تھے؟

    ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی تفریحی فلموں میں‌کام کرنا چاہتے تھےایس فلمیں انہیں‌ریلیکس رکھتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شوجیت سرکار، نتیش تیواری، اور سری رام راگھون جیسے اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھا اور مجھے آگے جانے کا موقع بھی ملا۔ ورون دھون نے اس انٹرویو میں کہا کہ میری ہمیشہ سے امر کوشک کی ” بھیڑیا ” جیسی فلم میں کرنے کی خواہش تھی میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع میسر آیا، اور ایسے سکرپٹ آج کل کم بنتے ہیں. ورون دھون نے مزید کہا کہ فلم بدلہ پور میں پرڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. جب میرے پاس پرڈیوسر یہ فلم

    لایا تو میں نے کہا کہ تم میرے پاس ہمیشہ ہی ٹیڑھے سکرپٹ کیوں لیکر آتے ہو تو انہوں نے کہا کہ اسی میں تو مزہ ہے اور میں تمہیں اپنی اس فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں میں نے حامی بھر اور پھر کام کیا تو محسوس کیا کہ واقعتا کوئی کردار کیا ہے.
    ورون دھون نے کہا کہ میں جب بھی سیٹ پر جاتا ہوں، تو میرا کام ماضی میں میرے کئے کام سے کافی مختلف ہوتا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنے شائقین کو اینٹرٹین کروں. یاد رہے کہ ورون دھون نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنی شروعات کی تھی جس میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں تھے اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • انو کپورنئی سیریز میں اپنے نئے کردار کےلئے پُر جوش

    انو کپورنئی سیریز میں اپنے نئے کردار کےلئے پُر جوش

    منجھے ہوئے اداکار انو کپور اپنے نئے پراجیکٹ کے نئے کردار پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ یہ نہ کرتے تو انہیں بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا. رپورٹس کے مطابق سیریز کریش کورس میں انو کپور کا کردار بالکل نیا ہے اور روٹین سے ہٹ کر ہے .انو کپور کا دعوی ہے کہ ان کے مداحوں نے انکو کبھی بھی پہلے ایسے کردار میں نہیں‌دیکھا ہو گا بلکہ اداکار و میزبان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر میں اس سیریز کا کردار نہ کرتا تو مجھے بہت زیادہ پچھتاوا رہتا. انو کپور نے کہا کہ میں نے

    ہمیشہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں خود کو کامیاب بھی دیکھتا ہوں. جب میں نے کریش کورس کا سکرپٹ سنا تو مجھے لگا کہ اس قسم کی کہانیاں کم کم بنتی ہیں اور ایسی کہانی اور کردار کو چھوڑنا حماقت ہو گی لہذا میں نے ہاں کر دی. انو کپور نے مزید کہا کہ منیش ہری پرساد ک وجے موریا جیسے منجھے ہوئے لوگ اس پراجیکٹ کے ساتھ جڑے ہیں. مجھے امید ہے کہ یہ پراجیکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا اور میرا ویسے بھی ماننا ہے کہ چیز اچھی ہو تو شائقین خود بخوچ کھچے چلے آتے ہیں. یاد رہے کہ کریش کورس کا پریمیئر خصوصی طور پر ایمیزون پرائم پر 5 اگست سے ہوگا۔

  • کرن جوہر کو کیوں‌ لگتا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم آج کے دور میں بننا ناممکن ہے؟

    کرن جوہر کو کیوں‌ لگتا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم آج کے دور میں بننا ناممکن ہے؟

    بالی وڈ کے بڑے فلم میکر کرن جوہر جنہوں نے 2001 میں کبھی خوشی کبھی غم بنائی تھی اس کی کاسٹ کافی ہیوی تھی ،کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور ، ہرتیک روشن ، جیا بچن اور امیتابھ بچن شامل تھے. اس فلم کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ آج ایسی فلم بنانا ناممکن ہے. اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ آج وقت بدل گیا ہے انڈسٹری کے طور اطوار بدل چکے ہیں اور اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا ممکن نہیں رہا. کرن جوہر نے باقاعدہ یہ بھی کہا کہ آج کوئی بھی ‘کبھی خوشی کبھی غم’ جیسی فلم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک اداکار کو ایک فریم میں لینا اتنا مہنگا ہے

    تو چھ بڑے فنکاروں کو کیسے اکٹھا کیا جائے فلم کی لاگت تو بہت بڑھ جائیگی، معاشی طور پر ایسی فلم بنانا ایک امتحان ہو گا.انہوں یہ بھی کہا کہ یقینا شائقین ایسے فنکاروں کو ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہں لیکن یہ فی الحال ممکن نظر نہیں آتا لیکن میری دعا ہے کہ شائقین ایک سے زیادہ سٹارز کو ایک فریم میں دیکھ سکیں.
    یاد رہے کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم تین گھنٹے کے دورا نیے کی فلم تھی اس فلم میں ایکساتھ چھ چھ سٹارز دیکھنے کو ملے تھے فلم کا میوزک اور کہانی شائقین کو بہت پسند آئی تھی اس فلم کو کافی ایوارڈز بھی ملے تھے.

  • اور جب رفیع نے اپنی ایک دن کی کمائی ایک سازندے کو دیدی

    اور جب رفیع نے اپنی ایک دن کی کمائی ایک سازندے کو دیدی

    محمد رفیع بہت ہی سادہ طبیعت کے مالک تھے ان کی طبیعت میں کسی قسم کی لالچ نہیں تھی ہوتی تو وہ لتا منگیشکر کے ساتھ رائلٹی کے حصول کے معاملے میں‌کھڑے ہوتے. اسی طرح سے کہا جاتا ہے کہ کانگریس سرکار کا رفیع کا بہت احترام کرتی تھی اور اس کی وجہ پنڈت جواہر لال نہرو سے رفیع صاحب کا پیار اور احترام کا رشتہ تھا، ایک بار جواہر لال نہر و نے کہا کہ رفیع صاھب بتائیے میں آپ کے لئے کیا کر سکتا ہوں تو رفیع نے کسی مالی فائدے کی بات کرنے کی بجائے کہا کہ ریڈیو پر میرا نام رفیع بلایا جاتا ہے برائے مہربانی مجھے محمد رفیع بلایا جائے بس اتنی پابندی کروا دیجیے. پھر ایک بار یوں ہوا کہ رفیع ایک گانے کی ریکارڈنگ کے لئے کسی سٹوڈیو پہچنے وہاں دیکھا کہ ایک سازندہ باہر کھڑا ہے رفیع نے اس سے پوچھا بھئی

    کیوں کھڑے ہو تو وہ بولا سر مجھے رات کو کہا گیا صبح تم آجانا میں آگیا ہوں تو اب کہا جا رہا ہے کہ ہمارے سازندے پورے ہو چکے ہیں میں اب کیا کروں. رفیع نے کہا کہ جب تک میں باہر نہ آجائوں تم کہیں نہ جانا وہ کھڑا رفیع کا انتظار کرتا رہا جب رفیع باہر آئے تو اپنے مینجر سے کہا اس کو آج کی ساری کمائی دیدو، مینجر نے دے تو دییے پیسے لیکن گاڑی میں جا کر کہا کہ رفیع صاحب یہ کیا کیا تو رفیع بولے جب وہ گھر سے نکلا ہو گا بیوی بچوں‌نے فرمائش کی ہوگی کہ یہ لیکر آنا وہ لیکر آنا، اگر یہ نہیں‌لیکر جا پائے گا تو وہ اداس ہوں گے، بیچارا بہت آس سے آیا تھا ہم نے مدد کر دی تو کیا فرق پڑتا ہے کوئی بات نہیں اور اس بات کو بھول جاو اب. رفیع کی سادگی اور انکی صلاحتیوں کے معترف ان کے حریف بھی تھے، کہا جاتا ہے کہ گلوکار طلعت محمود، محمد رفیع کے سینیئر تھے۔ لیکن محمد رفیع کے انتقال کے وقت وہ ان کے جسد خاکی سے لپٹ کر بین کر رہے تھے کہ پہلے تم نے میرا کریئر چھینا، اور پھر میرے حصے کی موت بھی چھین لی۔

  • سنجے دت 63 برس کے ہوگئے

    سنجے دت 63 برس کے ہوگئے

    سنجے دت 63 برس کے ہوگئے ہیں وہ آج اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. سنجے دت کو بالی وڈ کی شخصیات اس موقع پر مبارکباد دے رہی ہیں. سنجے دت کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے. سنجے دت بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کو مثبت اور منفی ہر قسم کے کرداروں میں سراہا گیا. 1981 میں بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم روکی سے سے کیا. پہلی ہی فلم سے شائقین کا دل جیت لیا وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں. سنجیدہ کردار ہوں ،ایکشن یا منفی کے ساتھ کامیڈی ہر کردار میں انہیں پسند کیا گیا. سنجو بابا نے بالی ووڈ میں

    ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر اپنی ایک جگہ بنائی ہے.ایکشن ہیرو کا کردار ادا کرنے سے لے کر رومانوی تک انہوں نے اپنی شناخت کو کہیں کھونے نہ دیا.ہمیشہ ایکشن اور سنجیدہ کردار کرنے والے سنجے دت نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم کرکے ثابت کر دیا کہ ان کے پائے کا بالی وڈ میں کوئی دوسرا آرٹسٹ نہیں‌ہے. سنجے دت نے اپنے چار دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور ہمیں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جیسے ودھاتا، نام، تھانیدار، سڑک، منا بھائی ایم بی بی ایس ودیگر۔1993 میں ریلیز ہوئی فلم کھلنائیک اُس دور کی سپر ہٹ فلم تھی اس فلم کے بعد سنجے دت کے سر پر کھلنائیک کا تاج سجایا گیا۔سنجے دت کا نام کافی ہیروئنز کے ساتھ جڑا مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے تو خبریں تھیں کہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا.

  • سنجے دت کی سالگرہ پہ انکی اہلیہ مانیا دت کی پیار پھری پوسٹ

    سنجے دت کی سالگرہ پہ انکی اہلیہ مانیا دت کی پیار پھری پوسٹ

    مانیا دت جو کہ سنجے دت کی اہلیہ ہیں انہوں نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے زریعے ایک پوسٹ‌ کی اور پوسٹ میں لکھا کہ میرے راک سٹار آپکو سالگرہ کی مبارکباد ، آپ ہمیشہ ہمیں یونہی متاثر کرتے رہیں.مانیا دت نے پوسٹ میں #بے انتہا محبت #عشق #مثبتیت #دت #خوبصورت زندگی #تھینکیوگوڈ جیسے الفاظ کے ساتھ ہیش ٹیگ بھی لگائے۔سنجے دت کی اہلیہ مانیہ دت کا یہ خوبصورت نوٹ کافی پسند کیا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ سنجے دت ایک ایسے اداکار ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ مقبول اداکار نرگس اور سنیل دت کے بیٹے ہیں. بالی وڈ میں وہ سنجو بابا کے نام سے مشہور ہیں.سنجے دت نے 1981 میں اپنے والد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سنجے دت نے اپنے چار دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور ہمیں سڑک، ودھاتا، نام، تھانیدار، منا بھائی ایم بی بی ایس وغیرہ جیسی کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سنجے دت کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھر ہوا ہے۔ سال 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کی وجہ سے انہیں کئی بار جیل کے چکر کاٹنے پڑے، اس وجہ سے انکا فلمی کیرئیر ہچکولے لینا شروع ہو گیا. اداکار کی پہلی فلم روکی تو سپر ہٹ ہوئی لیکن وہ بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم ریشما اور شیرا میں دکھائی دیئے تھے۔
    حال ہی میں ان کی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس میں وہ اپنے کیرئیر کے ایک الگ اور منفرد کردار میں نظر آئے ہیں.