Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • اکشے کمار کا اعزاز

    اکشے کمار کا اعزاز

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ہر کام سسٹم کے تحت کرتے ہیں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ قانون اور ضوابط کی بہت پاسداری کرتے ہیں.ان کا شمار بالی وڈ کے ایسے اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو روٹین سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں. حالیہ رپورٹس کے مطابق اکشے کمار مسلسل انکم ٹیکس دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بالی وڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے فنکار بن گئے ہیں. محکمہ انکم ٹیکس نے اداکار کو سمن پترا یعنی اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔اکشے کمار نے یہ سرٹیفکیٹ خود وصول نہیں‌کیا بلکہ ان کی ٹیم نے انکے بحاف پر وصول کیا کیونکہ اکشے کمار بھارت سے باہر اپنی فلم کی

    شوٹنگ میں‌مصروف ہیں وہ شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر اس سرٹیفیکیٹ وصول نہیں‌کر سکتے تھے لہذا انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ وہ ان کے بحاف پر اس اعزازی سرٹیفیکٹ کو وصول کرے. سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بہت کم اداکار اکشے کمار جیسے ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کریں. یاد رہے کہ اکشے کمار پچھلے پانچ برسوں سے نمبر ون کی پوزیشن پر ہیں کیونکہ وہ سب سے زیادہ اور بروقت ٹیکس ادا کررہے ہیں. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اکشے کمار کی رکشہ بندھن فلم ریلیز ہوئی ہے بہن بھائیوں کی محبت پر مبنی اس فلم کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    بالی وڈ کے دبنگ خان جن کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سنگین دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ تمہارا حال بھی سدھو موسے والا کر دیں گے دھمکیاں صرف سلمان خان کو ہی نہیں بلکہ ان کے والد سلیم خان کو بھی دی گئیں تب سے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اداکار اور ان کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے.سلمان خان سیکیورٹی کے ہمراہ باہر نکلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس عید پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے گھر کی بالکونی میں

    کھڑے ہو کر ایک جھلک بھی نہیں دکھائی.سلمان خان اپنی اور اپنے گھر والوں‌کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اسی غرض سے وہ گزشتہ روز ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھے گئے.انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ کا لائسنس رکھنے کےلئے ممبئ پولیس کو درخواست دی سلمان خان کو ممبئی پولیس ہیڈکوراٹر سے نکلتے ہوئے ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو گزشتہ روز سے کافی وائرل ہو رہی ہے. یادرہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار پائے جاتے ہیں. ان کے پرستار ان کی سیکیورٹی کو لیکر کافی پریشان ہیںان کا کہنا ہے کہ اداکاری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے.

  • بالی ووڈ مافیا اور مہاراشٹر کے سیاستدان ہراساں کررہے ہیں تنوشری دتہ

    بالی ووڈ مافیا اور مہاراشٹر کے سیاستدان ہراساں کررہے ہیں تنوشری دتہ

    بالی وڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ جنہوں نے 2018 میں بالی وڈ کی شمہور شخصیات کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا وہ ایک بار پھر اسی الزام کے ساتھ سامنے آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے جانے کے بعد سے ان کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور بالی وڈ مافیا کے ساتھ ساتھ ممبئی کا سیاسی مافیا ان کو ہراساں کرہا ہے. انہوں نے یہ دعوی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگا کر کیا ہے. کون کون انہیں‌ہراساں‌کررہا ہے اسکی تفصیلات انہوں نے نہیں لکھیں کسی ایک کا بھی نام اس پوسٹ می درج نہیں‌ہے.اداکارہ کہتی ہیں‌کہ 2018 میں‌می ٹو مہم شروع کرنے کے بعد سے انہیں ہراساں

    کیا جا رہا ہے .ہراساں کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں کو آزمایا جا رہا ہے،ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایک نوکرانی کو ان کے پیچھے لگا کر اس کے زریعے پانی اور کھانے میں زہریلی دوا ملا کر دی گئی ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکبار ان کی گاڑی کی بریکیں‌فیل کر دی گئیں تاکہ زندہ نہ بچیں لیکن میں بچ گئی اور میرے دشمنوں‌کی امیدوں پر پانی پھر گیا. تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ مجھے ہر حد تک جا کر ہراساں کیا جا رہا ہے.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے دشمن کان کھول کر سن لیں کہ میں‌خود کشی نہیں کروں گی اور اپنے کیرئیر کو ایکبار پھر اونچائی پر لیکر جائوں گی.

  • رنبیر کپور نے بے بی کی آمد کے لئے نرسری بنانا شروع کر دی

    رنبیر کپور نے بے بی کی آمد کے لئے نرسری بنانا شروع کر دی

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے سوال ہوا کہ وہ اپنے بے بی کی آمد کی تیاری کیسے کررہے ہیں تو انہوں‌نے کہا کہ میں ایک نرسری تیار کر رہا ہوں اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر آنے والے دن کے صرف خواب دیکھ رہا ہوں.ہم دونوں دوسرے والدین کی طرح پر جوش ہیں.اس سے قبل بھی رنبیر کپور کہہ چکے ہیں‌کہ وہ اپنے آنے والے بے بی کی آمد پر بہت خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں‌کہ وہ اس پر بہت توجہ دیں.رنبیر کپور کہتے ہیں‌کہ

    وہ اہلیہ عالی بھٹ کو بالکل بھی کام سے منع نہیں‌کریں گے یا بچے کی پرورش کےلئے انکو کیرئیر کی قربانی نہیں دینے دیں گے بلکہ اگر مجھے کام سے چھٹی لیکر بچے کی دیکھ بھال کرنی پڑی تو کروں گا. یاد رہے کہ رواں برس اپریل کے مہینے میں‌رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھے ، عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر تصویر کے زریعے دونوں کے والدین بننے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی. تب سے اب تک رنبیر اپنے مختلف انٹرویوز میں اس حوالے سے بے حد خوشی کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ عالیہ اور رنبیر دونوں کی فیملیوں کی طرف سے بھی بے حد خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. رنبیر کپور کی فلم شمشیرا آج کے دن سینما گھرں‌کی زینت بن گئی ہے جبکہ براہمسٹرا رواں برس ہی ستمبر میں ریلیز ہوگی.

  • کارتک آریان تنقید کو کس طرح لیتے ہیں؟

    کارتک آریان تنقید کو کس طرح لیتے ہیں؟

    بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا ہے کہ مجھے جو کردار ملتا ہے میری پوری کوشش ہوتی ہےکہ اسے اچھے نبھائوں میں‌اپنی پوری جان لگا دیتا ہوں باقی آڈینز پر ہوتا ہے کہ وہ اس کوشش کو کتنا سراہتے ہیں اور اس میں ہمارا عمل دخل نہیں‌ہوتا انہیں‌کیا پسند آئے کیا نہیں‌یہ ان کی چوائس ہے اس پر ہمارا اختیار نہیں‌ہوتا. کارتیک آریان نے مزید کہا کہ تنقید اگر مثبت اور تعمیری ہو تو میں اس سے یقینا سیکھتا ہوں لیکن اگر مجھے پریشان کرنے کےلئے تنقید کی جائے تو میں اس پر توجہ

    نہیں‌دیتا. کارتیک نے مزید کہا کہ افواہوں اور بلاوجہ کے تنازعات کسی بھی مشہور شخصیت کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں مجھے بھی افواہوں‌نے شروع میں بہت پریشان کیا بلکہ مجھے ذہنی طور پر پریشان کیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں‌نے اسکو اگنور کرنا سیکھ لیا ہے . کارتیک نے کہا کہ افواہوں نے مجھے ہی نہیں‌میرے والدین کو بھی پریشان کیا لیکن میں‌نے صرف اپنے کام پر توجہ دینے اور پیار اور محبت جو شائقین کی طرف سے مل رہی ہے اسکو سیمٹنے کا فیصلہ کیا ہے .افواہیں آئیں گی اور چلی جائیں گی بلکہ دم توڑ جائیں گی لہذا اہم چیز کیرئیر ہے اس پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے.یاد رہے کہ کارتیک آریان اس وقت بالی وڈ کے سپر سٹار ہیں ان کی فلمیں‌ریکارڈ توڑ‌بزنس کررہی ہیں. بھول بھلیاں ٹو اس کی بڑی مثال ہے.

  • چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ کام کرنے کا طعنہ دینے والے جلتے ہیں اکشے کمار

    چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ کام کرنے کا طعنہ دینے والے جلتے ہیں اکشے کمار

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے حال ہی میں کافی ود کرن میں اداکارہ سمانتھا کے ساتھ شرکت کی.شو میں کافی دلچپسپ سوالات کئے گئے.اکشے کمار نے کہا کہ میں‌ آن لائن جا کر نہیں‌دیکھتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، جسکو جو کہنا ہے کہتا رہے. مسئلہ یہ ہےکہ جب صحافی لکھیں گے تو یقینا لوگ بھی باتیں کریں گے اور میں ان چیزوں‌کی پرواہ بالکل بھی نہیں‌کرتا. اکشے کمار سے جب کرن جوہر نے کہا کہ آپ کی عمر کے اداکاروں‌کو چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر کیا کہیں گے؟ تو اکشے کمار نے کہا کہ جو ایسا کرتے ہیں وہ حسد اور جلن میں ایسا کرتے ہیں اب وہ جلتے ہیں تو جلتے رہیں، ویسے بھی کیا میں‌55 سال کا لگتا ہوں؟ مجھے ویسے اس قسم کی تنقید کی سمجھ نہیں آتی. اداکارہ سمانتھا جو

    اکشے کمار کے ساتھ وہیں پر موجود تھیں انہوں‌نے بھی اکشے کمار کی بات کے ساتھ اتفاق کیا انہوں‌نے کہا کہ میں بالکل اکشے کی بات سے سہمت ہوں. سمانتھا نے یہ بھی کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ مقابلہ نہیں‌کر پاتی. یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کا کیرئیر بہت متاثر کن رہا ہے انہوں‌نے جب سے کیرئیر کا آغاز کیا تب سے لیکر اب تک مسلسل مصروف ہیں اور ان کے کریڈٹ پر آج تک ہٹ فلموں‌کی تعداد زیادہ ہے.وہ واحد وہ اداکار ہیں جو تیس سال کے بعد بھی بے حد مصروف ہیں.

  • پچھلے دس برسوں میں‌ کرداروں کے انتخاب میں ورسٹیلٹی کا خیال رکھا رنویر سنگھ

    پچھلے دس برسوں میں‌ کرداروں کے انتخاب میں ورسٹیلٹی کا خیال رکھا رنویر سنگھ

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ وہ پچھلے دس برسوں سے سیکھ رہے ہیں اور اتنے برسوں میں‌انہوں‌ نے جن کرداروں‌ کا انتخاب کیا اس میں انہوں نے ورسٹیلٹی کا خیال رکھا اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کرافٹ‌ پر بہت کام کیا. رنویر سنگھ نے کہا کہ میں‌نے اپنے کام میں‌مہارت حاصل کرنے کےلئے بہت کچھ اکٹھا کر لیا ہے اور اب میں صحیح معنوں میں‌ کام کرنے کے تیار ہوں. رنویر سنگھ ایک صلاحیت اداکار ہیں انہوں‌ نے باجی رائو مستانی اور پدماوت جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اداکار نے بینڈ باجا اور بارات سے کیرئیر کا آٍغاز کیا. یاد رہے کہ رنویر سنگھ او ٹی

    ٹی پلیٹ‌فارم پر بھی قدم رکھ چکے ہیں اس پلیٹ فارم پر بھی ان کے نام کے ڈنکے بج رہے ہیں. رنویر اس وقت زیادہ خبروں میں آئے جب انہوں‌ نے ماضی قریب میں کنگ خان کے گھر کے پاس گھر خریدا. رنویر سنگھ کرن جوہر کی رومانوی ،ڈرامہ فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی میں‌نظر آئیں گے اس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن، اور شبانہ اعظمی اہم کرداروں‌ میں‌نظر آئیں گے. رنویر سنگھ کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو محسوس ہوتا ہے کہ اداکار صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سکینڈلز کی زد میں کم ہی آئے ہیں.

  • رنبیر کپور نے عامر خان کے مشورے کو نظر انداز کیوں کیا؟

    رنبیر کپور نے عامر خان کے مشورے کو نظر انداز کیوں کیا؟

    بالی وڈ‌ کے اداکار رنبیر کپور جو کافی ود کرن کے سیزن سیون میں صرف اسلئے نہیں آئے کیونکہ وہاں ان سے جو سوال ہوں گے ان کے جوابات دینے کے بعد ان کو سال ہا سال ان جوابات کے لئے جوابدہ رہنا پڑے گا، رنبیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے جب وہ بالی وڈ میں قدم رکھ رہے تھے تو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ان سے کہا تھا کہ ایسا کرو اپنا بیگ پیک کرو سامان باندھو اور انڈیا کو دیکھو، ہم چونکہ ایسے ماحول میں رہے ہیں جہاں ہمیں مشکلات کا سامنا نہیں‌کرنا پڑتا ، ہمیں‌ نہیں پتہ لوگ کیسے رہتے ہیں ہماری ثقافت کیا ہے ان سب چیزوں کو آنکھوں سے جا کر دیکھو. رنبیر بتاتے ہیں کہ انہوں‌ نے عامر خان کا یہ مشورہ سن تو لیا لیکن دل ہی دل میں سوچا پتہ نہیں عامر خان نے مجھے کیا کہہ دیا ہے میں‌ نے اس وقت ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیا جو کہ میری غلطی تھی، اب جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو عامر خان کا مشورہ بھی یاد آتا ہے اور یہ بھی سمجھتا ہوں کہ انہوں‌ نے اس وقت مجھے بالکل ٹھیک مشورہ دیا تھا مجھے اس مشورے پر عمل کرنا چاہیے تھا. یہ نہایت ہی جینوئن اور مناسب مشورہ رھا. یاد رہے کہ رنبیر کپور کی فلم شمشیرا آج ہی کے دن ریلیز ہورہی ہے اس فلم کی پرموشن انہوں نے وانی کپور اور سنجے دت کے ساتھ جم کر کی ہے.

  • رنویر سنگھ بیٹھ گئے رکشہ میں

    رنویر سنگھ بیٹھ گئے رکشہ میں

    بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی، رنویر کے کریڈیٹ پر بڑی اور سپر ہٹ فلمیں ہیں. رنویر سنگھ ہمیشہ ہنستے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں. اداکار انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں وہ رکشہ میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں. اس تصویر کے مطابق نہ صرف وہ رکشے میں بیٹھے ہوئے ہیں بلکہ وہ ممبئی کی سڑکوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے شاید چہرے کو ڈھانپا انہوں نے اسی لئے تھا کہ ان کے مداح ان کو پہچان نہ

    سکیں.یاد رہے کہ رنویر سنگھ گاڑیوں کے شوقین ہیں اور وہ وقفے وقفے سے نئی گاڑیاں خریدتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے نئے ماڈل کی مرسڈیز خریدی ہے.رنویر سنگھ فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، اس پراجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔رنویر سنگھ دیپیکا پاڈوکون کے شوہر ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. دونوں ہی کامیاب اداکار ہیں. رنویر سنگھ کو خوبصورت لوکیشن پر گھر بھی بہت پسند ہیں انہوں نے ممبئی کی مہنگی ترین جگہ پر گھر خریدا جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہ رہے ہیں.

  • ہمیں شادی کی جلدی نہیں ہرتیک روشن صبا آزاد

    ہمیں شادی کی جلدی نہیں ہرتیک روشن صبا آزاد

    سوزین خان اور ہرتیک روشن کی جوڑی جب سے ٹوٹی ہے تب سے دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو چکے ہیں. سوزین خان ارسلان گونی کو جبکہ ہرتیک روشن صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں. صبا آزاد اور ہرتیک روشن ھال ہی میں چھٹیاں منانے کی غرض سے بیرون ملک تھے، ان کی ملک واپسی کے بعد یہ خبریں زور پکڑ گئیں کہ یہ جوڑا بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے. انڈیا ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، "ہریتک روشن اور صبا آزاد خوشگوار تعلقات میں ہیں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.یہاں تک کہ صبا آزاد کے ہرتیک روشن کے دونوں

    بچوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔صبا آزاد اور ہرتیک کے شادی کے بندھن میں جلد ہی بندھنے کی خبروں کے حوالے سے نئی رپورٹس آئی ہیں جن کے مطابق اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اچھا وقت گزار رہے ہیں لیکن فی الحال ہمارا شادی کرنے کا کوئی اردہ نہیں ہے. یاد رہے کہ ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور صبا آزاد کے درمیان دوستی کا تعلق ہے سوزین اکثر و بیش تر صبا آزاد کی تصاویر کے نیچے کمنٹس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں وہ باقاعدہ صبا کی خوبصورتی کو سراہتی ہیں. ہریتک روشن کی کافی فلمیں پائپ لائن میں ہیں انہوں‌نے تقریبا تمام بڑی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ابھی تک دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ نظر نہیں آئے لیکن سدھارتھ آنند کی فائٹر میں یہ دونوں شائقین کو ایک ساتھ نظر آئیں گے فلم اگلے سال 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔