Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • ایک طرف شادی کی خبریں ، دوسری طرف کیارا اور سدھارتھ منیش ملہوترا کے گھر کے باہر پائے گئے

    ایک طرف شادی کی خبریں ، دوسری طرف کیارا اور سدھارتھ منیش ملہوترا کے گھر کے باہر پائے گئے

    بالی وڈ‌ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبریں آج کل گردش کررہی ہیں دوسری طرف سدھارتھ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بہت جلد بلکہ اسی سال شادی کررہے ہیں. اشاروں کنایوں میں اس جوڑے نے اپنی شادی کی باتیں ضرور کی ہیں لیکن کھل یکے تصدیق ا تردید نہیں‌ کی . گمان یہی کیا جا رہا ہےکہ دونوں‌بہت جلد شادی کررہے ہیں. سوشل میڈیا پر یہ دونوں اکثر ایکدوسرے پر پیار جتاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں. دونوں نے 2011 میں‌فلم شیر شاہ میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ان دونوں‌ کی جوڑی کو ایک ساتھ شائقین نے بے حد سراہا. ان دونوں‌کے بارے میں تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونوں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ کے باہر

    دیکھے گئے. دونوں نےمیڈیا کو دیکھ کر سمائل پاس کی . کہا جا رہا ہے کہ دونوں منیش کے اپنی شادی کے جوڑے کا آڈر کرنے کےلئے گئے تھے. تاہم چند ہفتے پہلے یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ دونوں اپنی شادی کے لئے جگہ تلاش کررہے ہیں اور چندی گڑھ فائنل کر لیا گیا ہے. یاد رہےکہ کرن جوہر کے شو میں جب انہوں نے سدھارتھ سے کیارا کے ساتھ تعلقات کی حقیقت جاننی چاہی تو سدھارتھ جس طرح‌ سے مسکرائے تھے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ گئے تھے اس کے بعد لوگوں کا شک یقین میں بدل گیاکہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے.

  • کیارا ایڈوانی کے والدین کیوں نہیں چاہتے تھے کہ انکی بیٹی فلموں میں آئے؟‌

    کیارا ایڈوانی کے والدین کیوں نہیں چاہتے تھے کہ انکی بیٹی فلموں میں آئے؟‌

    بالی وڈ‌ اداکارہ کیارا اڈیوانی جو اس وقت بالی وڈ میں بہت زیادہ مانگ رکھتی ہیں ان کی سپر ہٹ فلموں اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ آن اور آف سکرین جوڑی کی وجہ سے خبروں میں‌رہتی ہیں. کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کپ ان کے والدین بالکل نہیں چاہتے تھے کہ میں فلموں میں آئوں . خصوصی طور پر میرے والد چاہتے تھے میں کسی اور شعبے میں جائوں اور نام پیدا کروں . انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے وہ کیرئیر اپنائیں جن میں ان کو آگے بڑھنے کے ساتھ نام بنانے کا موقع ملے. میرے والدین میری اس

    خواہش سے بھی بے خبر تھے کہ میں فلموں میں آنا چاہتی ہوں کیونکہ میں نے ان سے کبھی بھی اس خواہش کا اظہار نہیں‌کیا تھا. کیارا نے کہا کہ جب میں‌فلموں میں‌آئی اور میرے والدین نے دیکھاکہ نہ صرف میں محنت سے کام کررہی ہوں بلکہ نام بھی پیدا کررہی ہوں تو انہوں نے بھی پھر میری ھوصلہ افزائی کی . یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی چند ہفتوں میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی رچانے والی ہیں .

  • اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ فلموں میں آئے تو انہوں نے وہ کردار کئے جن میں ان کو لگا کہ اداکاری کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے. اکشے نے کہا کہ مجھے شروع شروع میں بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا لیکن میں خاموشی سے سنتا تھا کیونکہ مجھے کام کرنا تھا بالی وڈ انڈسٹری میں نام بنانا تھا یہاں ایک لمبے عرصے تک رہنا تھا. اکشے کمار نے کہا کہ میں نے فلموں کی چوائس ایسی رکھی کہ ایک وقت آیا کہ مجھے بی کلاس کہنے والوں نے مجھے اے کلاس ایکٹر کہنا شروع کر دیا .

    اکشے نے کہا کہ جب مجھے بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا اس وقت بھی مجھے ٹینش نہیں‌ ہوتی تھی اور جب اے کلاس کہتے تھے تب بھی مجھے کوئی بہت زیادہ خوشی نہیں ہوتی تھی. بس میں خوش تھا کہ میرا شمار اچھے اداکاروں میں ہورہا ہے. میں نے کچھ سوچا نہیں‌تھا کہ کس طرح کے کردار کرنے ہیں بس چوائسز ملتی گئیں اور میں‌فلمیں کرتا گیا. اکشے نے کہا کہ میں‌ہمیشہ ہی سکینڈلز کی زد میں گھرا رہا لیکن اس وجہ سے اپنے کام سے توجہ نہیں‌ہٹائی بلکہ جم کر کام کیا اور ناقدین کے منہ اپنے اچھے کام سے بند کئے.

  • میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    بالی وڈ کے سٹارشاہ رخ خان نے حال ہی میں جنتا کی عدالت پروگرام میں شرکت کی انہوں نے میزبان رجت کے سوالوں کے جوابات دئیے. رجت شرما کے ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ میں نمبر ون ہوں دنیا کہتی ہے کہ میں نمبر ون ہوں. میں جب انڈسٹری میں ٰآیا تھا تو میں نے دعا کی تھی کہ خدا میں بالی وڈ‌ پر راج کروں. شاہ رخ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں پچھلے بیس سال سے فلم میکرز سے پیسے نہیں لیتا میں کہتا ہوًں کے میرے حصے کے ٔپیسے فلم پر لگا دو بس اچھی فلم بنائو اگر ہٹ ہوجائے تو جو مرضی میں آئے دے

    دینا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ایوارڈز شوز میں ناچنے کے پیسے لیتا ہوں، برینڈز کا ایمبیسیڈر ہوں ماڈلنگ کرتا ہوں، میں ان سب سے خوب پیسہ کماتا ہوں لیکن فلموں سے نہیں‌کماتا. فلم میرا جنون ہے . میں مرتے دم تک فلموں میں کام کروں گا میری خواہش ہے کہ میری ہر فلم کو شائقین سراہیں اور وہ مجھے ہمیشہ دیکھنے کی خواہش رکھیں. شاہ رخ خان نے کہا کہ امیتابھ بچن ایک بڑے اداکار ہیں میرا ان سے مقابلہ نہیں وہ یقینا بالی وڈ کے شہنشاہ ہیں .

  • رنویر سنگھ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟

    رنویر سنگھ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟

    بالی وڈ کے مقبول اسٹار رنویر سنگھ آن اسکرین اور آف اسکرین پنی خوش قسمت شخصیت کے لیے مشہور ہیں۔ورسٹائل اداکار کی انرجی دوسروں کے لئے یقینا انسپریشن ہے. انہوں نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے آس پاس کے لوگ ان سے ہمیشہ خوش رہیں۔ جو لوگ رنویر سنگھ کو قریب سے جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ رنویر کو بہت ہی کم کسی کے ساتھ بد تمیزی کرتے یا ناخوشگوار موڈ‌میں دیکھا گیا ہے. رنویر سنگھ حقیقی زندگی میں انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنا ٹیمپر کھو بیٹھتے ہیں . اس حوالے سے رنویر سنگھ نے اپنے

    حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے صرف اس وقت غصہ ہوتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ سامنے والا مخلص نہیں ہے اپنے کام سے . انہوں نے کہا کہ میں‌نے سیٹ پر ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کروں کیونکہ میں سیٹ کا ماحول خراب کرنے سے گریز کرتا ہوں. انہوں‌نے کہا کہ مجھے غیر مخلص لوگ بالکل نہیں پسندان کو دیکھ مجھے غصہ آتا ہے. روہت شیٹی جنہوں نے رنویر کے ساتھ کام کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ کیمرے کے سامنے رنویر پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس وقت غصے میں آتے ہیں جب سامنے والا سو فیصد نہ دے رہا ہوں لیکن کیمرہ بند ہوتے ہی ان کا غصہ جاتا رہتا ہے.

  • گوری خان کے ڈیزائن کردہ گھر میں کرن جوہر منتقل ہونے کو بےتاب

    گوری خان کے ڈیزائن کردہ گھر میں کرن جوہر منتقل ہونے کو بےتاب

    سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ‌خان کی اہلیہ گوری خان بہت اچھی انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں.ان کے سجائے ہوئے گھروں میں بہت ساری بالی وڈ‌ سلیبرٹیز رہتی ہیں گوری خان نے حال ہی میں معروف فلم میکر کرن جوہر کا گھر ڈیزائن کیا ہے.
    گوری اور کرن جوہر پرانے دوست ہیں.کرن جوہر نے گوری خان کے شو ڈریم ہومز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں اپنے نئے گھر کو ڈیزائن کرنے کی درخواست کی جس پر گوری خان نے عمل کرتے ہوئے ان کے گھر کو لگا دئیے ہیں چار چاند. تاہم کرن جوہر کاکہنا ہے کہ میں بے تاب ہوں اپنے اس گھر میں جانے کےلئے جس کو گوری خان نے

    ڈیزائن کیا ہے. کرن جوہر نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ گوری تمہاری وجہ سے میرا گھر خوبصورت بن گیا ہے میں اس گھر کے اندر داخل ہونے اور شفٹ ہونے کا بے صبری سے منتظر ہوں انہوں‌نے گوری خان کو ٹیگ بھی کیا جس پر انہوں نے کرن کا شکریہ ادا کیا اور لکھایہ پراجیکٹ یقینا میرے دل کے قریب تھا. دوسری طرف کرن جوہر نے گوری خان کی جمالیاتی حس کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ بے شک تمہاری جمالیاتی حس بہترین ہے.

  • بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول بالی وڈ کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان میرے ماموں ہیں‌میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہورہی تھیں میں بہت پریشان رہتا تھا میں نے شیو بھی بڑھا لی تھی تو اس وقت مجھے سلمان خان نے کہا کہ شیو ہٹا اور دوبارہ فیلڈ میں آ. بوبی دیول نے کہا کہ مجھ سے سلمان خان نے کہا کہ جب میرا برا وقت آیا تھا تو میں تیرے بڑے بھائی سنی دیول اور سنجے کی پیٹھ پر چڑھ گیا تھا تم میرے پیٹھ پر چڑھ جائو. ایک دن انہوں نے مجھے فون کیا کہ بس

    شیو کرلے چہرہ اور کام کرنے کے لئے تیار ہو جا پھر مجھے ریس تھری میں کام کرنے کا موقع ملا، میں آج جو بھی ہوں اس میں میری فیملی کی سپورٹ کے ساتھ سلمان خان کی سپورٹ بہت زیادہ ہے. اس جیسا انسان میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں‌دیکھا اس نے بغیر لالچ کے بہت سارے لوگوں‌کی مدد کی . بوبی دیول نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کام کرتے دیکھا محنت کرتے دیکھا اپنے بھائی کو محنت کرتے دیکھا بس انہی سے میں نے محنت کرنا سیکھی اور میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس پہ بہت مطمئن ہوں . انہوں نے کہا کہ میں اکثر سلمان کو کہا کرتا تھا کہ ماموں میں تیری پیٹھ پر چڑھ گیا ہوں تو وہ کہا کرتا تھا کہ بس لگے محنت کرتے رہو.

  • گوہر خان  کے گھر ننھا مہمان آئیگا

    گوہر خان کے گھر ننھا مہمان آئیگا

    بالی وڈ اداکارہ گوہر خان جنہوں نے معروف میوزیشن اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کی وہ اب ماں بننے والی ہیں. گوہر خان نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی . انہوں نے ایک وڈیو لگا کر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے. گوہر خان اس موقع پر کافی خوش دکھائی دیں. گوہر خان نے جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے دوستوں نے ان کو مبارکبادیں دینا شروع کر دیں.یاد رہے کہ گوہر خان نے اپنے سے دس سال چھوٹے لڑکے سے

    شادی کی. گوہر خان اس سے پہلے معروف فلم میکر کرن جوہر کے ساتھ منگنی کے رشتے میں رہ چکی ہیں ان کے ساتھ ان کی منگنی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹوٹ گئی تھی. گوہر خان نے بگ باس میں بھی شرکت کی اور انہوں نے اس شو کو جیتا بھی. گوہر خان آئٹم سانگز کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں. گوہر ایک بڑی فین فانولنگ رکھتی ہیں. انہوں نے شوبز میں‌بہت زیادہ کام تو نہیں‌کیا لیکن وہ سٹارز والی شہرت ضرور انجوائے کرتی ہیں.

  • کارتک  آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    کارتک آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے لیے 2022 خاص سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس سال فلم انڈسٹری پر راج کیا. ان کی سال کی پہلی فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوروبائی امراض کے پھیلاؤ کے درمیان 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہارر کامیڈی اس سال بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔کارتک کی فلم شہزادے اگلے سال ریلیز ہو گی اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ شہزادے بہت اچھا بزنس کریگی ، ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے کہانی

    روٹین سے ہٹ کر ہے لہذا مجھے مکمل اعتماد ہے کہ شہزادے سپر ہٹ‌ہوگی . یاد رہے کہ کارتک آریان حال ہی میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے گئے.فٹبالر لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی تواس کے فورا بعد کارتک نے لیجنڈری فٹبالر کی تعریف کی اور انہیں شہزادہ کہا۔ کارتک آریان کے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے کہا کہ ایک شہزادہ دوسرے کو شہزادہ کہتے ہوئے.
    یاد رہے کہ کارتک آریان بالی وڈ‌کے نئے سپر سٹار ہیں. ان کی فلموں‌نے اس سال اچھا بزنس کرکے ان کو باکس آفس کنگ بنا دیا ہے .

  • بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں شدید غصے میں ، اسی غصے میں انہوں نے دھلائی کر دی ہے مشوہر برینڈ کی. تفصیلات کے مطابق مشہور سپورٹس برینڈ پوما نے انوشکا شرما کی تصویر اپنی سیل کلیکشن پر لگائی اور انہیں بتایا بھی نہیں گیا. جب انوشکا شرما نے ان کے پیج پر سیل کلیکشن کے ساتھ اپنی تصویر دیکھی تو وہ آگ بگولہ ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سپورٹس پرینڈ پوما کو خوب سنائیں اور لکھا کہ کیا آپ نہیں‌جانتے کہ آپ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرسکتے. میری تصاویر کو فورا ہٹائیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں آپ

    کے برینڈ کی ایمیسیڈر نہیں‌ہوں پھر کس طرح سے میری تصاویر استعمال کی گئیں‌ہیں . انوشکا نے برینڈ کو خوب شرم دلائی جس پر ان کی طرف سے لکھا گیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے. یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انوشکا کسی پر برس پڑی ہیں اس سے پہلے بھی اداکارہ کئی بار کچھ فوٹوگرفرز پر بھڑک اٹھیں جب انہوں نے ان کی بیٹی کی تصایر ان کی اجازت کے بغیر اتاریں . اب دیکھنا یہ ہے کہ سپورٹس برینڈ کتنی جلدی انوشکا کی بات پر عمل کرتے ہوئے ان کی تصاویر کو اپنے آفیشل پیج سے ہٹاتے ہیں.