Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • اننیا پانڈے نے خود کو کرشمہ کپور کی فین فار لائف قرار دیدیا

    اننیا پانڈے نے خود کو کرشمہ کپور کی فین فار لائف قرار دیدیا

    چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دا ائیر سے کیا تھا اس میں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف اور تارا سوتیرا تھیں، پہلی فلم سے ہی انکو نوٹس کیا گیا۔ اننیا نے دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر جگہ بنا لی ۔اننیا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور روٹین سے وہاں اپنی تصاویر ڈالتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ کیا کررہی ہیں اور کیا نہیں اس ھوالے سے بھی اپنے پرستاروں کو آگاہ رکتی ہیں۔

    اننیا نے کرشمہ کپور کو ان کی اڑتالیسیوں سالگرہ کی مبارکباد دی انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اس میں کرشمہ کپور کے ساتھ اننیا بیٹھی ہوئی اور اننیا کیمرہ مین کو شرارتی پوز دے ہی ہیں جبکہ کرشمہ کپور مسکرا رہی ہیں۔ سٹوری میں کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سالگرہ کی بہت مبارکباد ہو ساتھ ہی ساتھ خود کو لولو یعنی کرشمہ کا فین فار لائف بھی قرار دیا ۔اننیا کے ساتھ ملائکہ اروڑا نے بھی کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ اننیا پانڈے آخری بار فلم گہرائیاں میں دیکھی گئیں تھیں شکون بٹرا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں انہوں نے کمال کی اداکاری کی تھی۔اننیا بہت جلد بڑے پردے پر دکھائی دیں گی جی ہاں ان کی فلم اگست میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ خان جنہیں آج کے دن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہو گئے ہیں وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں تین دہائیاں دیکھ لی ہیں۔ شاہ رخ خان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نہیں سپر ہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ ڈرہو، بازیگر ،رام جانے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم ایسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔شاہ ر خ خان

    کے فلم انڈسٹری میں تیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو دی ایک ٹریٹ اور وہ ٹریٹ ہے ان کی ایک جھلک فلم پٹھان کے کردار کی۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں شاہ رخ خان کی ایک جھلک نظر آرہی ہے دیکھ کر کردار کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں ہے۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان ابراہیم کافی وقت کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے اور دیپیکا کے ساتھ ماضی میں بھی شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ دوبارہ ان کی جوڑی بڑی سکرین پر اپنا کیسا رنگ جماتی ہے۔

  • شاہ رخ خان کے 30سال اور انکے قائم کردہ ریکارڈز

    شاہ رخ خان کے 30سال اور انکے قائم کردہ ریکارڈز

    بالی وڈ کا کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں ہو چکی ہیں ۔انہوں نے ٹی وی میں چھوٹے چھوٹے کرداروں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ٹی وی کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا، ان کی پہلی فلم تھی دل آشنا ہے لیکن دیوانہ پہلے ریلیز ہوئی اس میںان کے ساتھ دیویا بھارتی اور رشی کپور تھے فلم سپر ہٹ ہوئی ،اس کے بعد انہوں ڈر اور بازیگر جیسی فلموں میں کام کیا دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اس کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ان دونوں فلموں نے کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے، شاہ رخ راتوں رات سٹار بن گئے ۔شاہ رخ خان کا شمار ایسے ہیروز میں ہوتا ہے جن کی ہر فلم نے کسی نہ کسی حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ۔شاہ رخ خان کے بہت سارے ڈائیلاگز بھی ہٹ ہوئے جیسا کہ کبھی کبھی جیتنے

    کے لئے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔رشتے صرف خون سے نہیں محبت سے بھی ہوتے ہیں۔دل تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے لیکن سب دل والے نہیں ہوتے ۔ہم ایک بار جیتے ہیں ایک بار مرتے ہیں ،شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اور پیار بھی ایک بار ہوتا ہے،اگر یہ تجھے پیار کرتی ہے تو یہ پلٹ کر دیکھے گی ،پلٹ پلٹ ۔بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیںہوتی رہتی ہیں۔کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے سوچو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔شاہ رخ کا سحر آج تک برقرار ہے اور ان کے چاہنے والے انہیں اتنی ہی محبت دیتے ہیں جتنی آج سے تین دہائیاں پہلے دیتے تھے۔

  • جان ابراہیم نے بتادیا کیوں وہ بڑے پردے کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے

    جان ابراہیم نے بتادیا کیوں وہ بڑے پردے کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے

    بڑی سکرین کے بڑے اداکار جان ابراہیم جو اپنے دور کے سپر ہٹ اداکار تھے، وہ کافی عرصے سے فلموں میں کیا کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے جبکہ ان کے مداح انہیں دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ۔حال ہی میں جان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس لئے کہیں اور نظر نہیں آتے کیونکہ وہ بڑے پردے کے فنکار ہیں اور بڑے پردے پر ہی آنا پسند کرتے ہیں ۔صرف جان ابراہیم ہی نہیں بہت سارے دوسرے ایسے فنکاروں کی مثالیں بھی موجود ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے پردے کے فنکار صرف بڑے پردے پر ہی دکھائی دینا پسند کرتے ہیں ۔جان نے مزید کہا کہ مجھے تو یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود اسکرین پر دیکھیں۔

    جان ابراہیم نے یہ انٹرویو بہت عرصے بعد دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بہت پسند ہیں اس کے لئے فلم شاید بناﺅں اور اس پلیٹ فارم پر اداکاری کرنے کے حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے اور میں اس پلیٹ فارم پر اداکاری کر سکتا ہوں۔جان ابراہیم نے مزید کہا کہ ہمیشہ کام محنت سے کیا اور خوشی ہے کہ جب بھی جو بھی کام کیا لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی۔میں کام سے دور نہیں ہوا ہوں جب بھی کوئی اچھی آفر آئی تو ضرور وقبول کر وں گا لیکن فی الحال ایسی کوئی آفر میرے پاس آئی نہیں۔

  • ڈرِنک کئے دس سال ہوگئے، ایسا آدیتیہ رائے کپور نے کیوں کہا؟

    ڈرِنک کئے دس سال ہوگئے، ایسا آدیتیہ رائے کپور نے کیوں کہا؟

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار آدیتیہ رائے کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں سکرین پر ڈرنک کئے ہوئے آٹھ سے دس سال ہو چلے ہیں ،ایسے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں اور ان پر دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ صحیح وقت پر صحیح سکرپٹ کسی بھی ایکٹر کے پاس آئے ،مجھے سیٹ پر رہنا وہاں ہنسی مذاق کرنا اچھا لگتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں آدیتیہ رائے نے کہا کہ میں فلموں کی پرموشنز کو انجوائے تو کرتا ہوں لیکن صبح سے لیکر شام تک ایک ہی طرح کی بات کرتے کرتے تھک جاتا ہوں ۔ہر جگہ ایک ہی طرح کی بات کتنی بار بولی جائے بھلا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نہیں آتا احتیاط کرتا ہوں اور نہ ہی خود کو پرموٹ کرنے کے طریقے سوچتا رہتا ہوں ۔ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی بہت سارے اتار چڑھاﺅ آئے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کام بھی اچھا ملا اور میرے پرستار مجھے بہت زیادہ پیار بھی کرتے ہیںجہاں بھی جاتا ہوں ان سے بہت پیار ملتا ہے ۔میرے لئے میرے پرستار کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور کی فلم ”اوم “ بھی ریلیز کے لئے تیارہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آدیتیہ نے کہا کہ اوم کا ٹریلر دیکھ کر بہت اچھا لگا بطور ایکٹر ہم جو کر سکتے تھے ہم نے کیا لیکن ہمیں اچھے لگنے سے زیادہ اہمیت اس چیز کی ہے کہ آڈینز کو فلم کیسی لگتی ہے۔آدیتیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کےلئے جو کر سکتے ہیں کرتے ہیں چاہے وہ ایکسرسائز ہو یا ڈائٹنگ۔

  • پولیس نے شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    پولیس نے شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کپور جو کہ چند روزقبل ایک پارٹی میں شریک تھے اس پارٹی کے حوالے سے پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی کہ اس میں ڈرگز کا استعمال کیا جا رہا ہے بینگلور پولیس جہاں پارٹی ہو رہی تھی وہاں پہنچی اور چھاپہ مارا اس چھاپے کے دوران انہوں نے پارٹی میں شریک کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ۔ان میں لیجنڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور بھی موجود تھے ۔ان کے بارے میں پولیس کو شک گزرا کہ یہ بھی ڈرگز لے رہے تھے لہذا پولیس نے ا ن کے ساتھ ساتھ چھ دوسرے لوگوں کے ٹیسٹ کروائے اور ٹیسٹ کی رپورٹ جب سامنے آئیں تو شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور ڈرقصور وار نکلے رپورٹ پازیٹیو نکلی ۔پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہیں اور سدھاناتھ کپور اس وقت کہاں ہیں اور پولیس مزید کیا کرنے والی ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

    یاد رہے کہ پچھلے برس کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی ایک پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا یہ کہہ کر یہ آریان ڈرگز لے رہے تھے تحقیقات ہوئیں آریان حراست میں رہا اس دوران ان کے گھر والوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہ تھی ،آریان خان کا فون بھی چیک ہوا ان کے تمام رابطوں کو دیکھا گیا ان کے ٹیسٹ کروائے گئے ہر سطح پر تحقیقات ہونے کے بعدآریان خان بے قصور ثابت ہوئے اور عدالت نے انہیں رہا کر دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کپور کے کیس میں کیا بنتا ہے ۔

  • ورون دھون عام خاتون کی آواز بن گئے

    ورون دھون عام خاتون کی آواز بن گئے

    آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور اپنے پسندیدہ فنکاروں سے بات کرنا اتنا مشکل نہیں رہا ایک پوسٹ میں اپنے پسندیدہ فنکار کو ٹیگ کریں تو آپ کی آواز اور پسند اس فنکار تک پہنچ جاتی ہے ایسا ہی ہوا ورون دھون کی پرستار کے ساتھ ۔گزشتہ دنوں ورون دھون کو ان کی مداح نے ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے اپنے حالات بیان کئے اور لکھا کہ مجھے اور میری والدہ کو میرے والد بہت زیادہ مارتے پیٹتے ہیں ۔گالیاں دیتے ہیں کھانا تک نہیں دیتے اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں میں اور میری والدہ نہایت ہی مشکل حالات میں ہیں ۔میرے والد مجھے اور میری والدہ کو تواتر سے مارتے ہیں ۔

    اس پر ورون دھون نے ٹویٹ کا جواب لکھا اور اپنی پرستار کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی بات میں سچائی ہے تو میں جس حد تک ہو سکے آپ کی مدد کروں گا اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو بھی انوالو کروں گا ۔ورون دھون نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے لڑکی اور اس کی والدہ کو انصاف دلانے ان کی زندگی کو آسان بنانے کےلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی اور کہا کہ لڑکی اور اسکی والدہ کو انصاف دیا جائے اور جو ان پر ظلم ڈھا رہا ہے اسکو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ورون دھون کے اس روپ کو لوگوں نے بےحد سراہا اور کہا کہ کسی بھی اداکار کی طرف سے اتنی سنجیدگی دکھائے جانا یقینا اس کی عاجزی اور مخلوق خدا کی محبت کو ظاہر کرتی ہے ۔

  • آج بھی رکشے میں گھومتا ہوں:بھول بھلیاں ٹو کے ڈائریکٹر انیس بزمی

    آج بھی رکشے میں گھومتا ہوں:بھول بھلیاں ٹو کے ڈائریکٹر انیس بزمی

    بھول بھلئیاں ٹواور کئی سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر انیس بزمی کہتے ہیں کہ میں عام لوگوں میں رہتا ہوں ،رکشہ میں گھومتا ہوں ،دل میں کچھ نہیں رکھتا کسی سے کتنی بھی ناراضگی ہو دوسرے تیسرے دن وہ ناراضگی ختم کر دیتا ہوں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ جنہوں نے اچھا کیا ہے ان کو بھی اچھا سمجھتا ہوں جنہوں نے نہیں کیا ان کے بارے میں سوچتا ہوں کہ ان کی کوئی مجبوری رہی ہوگی ۔میرا ماننا ہے کہ جب ہم عام لوگوں سے دور ہوتے ہیں تو ہماری سوچ بھی بدل جاتی ہے جن لوگوں نے ایسا کیا انکو نقصان بھی ہوا ۔میں جب فلم بناتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ عام آدمی کیا دیکھنا چاہتا ہے اب اگر میرا ڈرائیور جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں وہ میری بنائی فلم نہ دیکھے اور دوسروں کی بنائی فلمیں دیکھے تو اس کا مطلب یہی ہوا کہ میں ان لوگوں کے مزاج اور ان کے رہن سہن ان کی سوچ کی نمائندگی کرنے والی فلمیں
    نہیں بناتا ۔انیس بزمی نے مزید یہ بھی کہا کہ جو لوگ عام لوگوں سے دور ہوئے اپنی سوچ کا سٹینڈرڈ اونچا کیا تو ان کی فلموں میں بھی اس بات کی جھلک دکھائی دی لوگوں نے نہیں دیکھیں ان کی فلمیں جب ان کے ساتھ مسلسل ایسا ہوا تو ان کو سمجھ آئی کہ وہ کہاں غلطی کررہے ہیں ۔انیس بزمی جنہوں نے نانا پاٹیکر کے ساتھ تین فلمیں بنائیں ہیں ان کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ نانا بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں ۔وہ بہت اچھے سے چلتے ہیں لیکن جب ان کو کوئی دھوکہ دے تو یہ چیز ان سے برداشت نہیں ہوتی ۔

  • میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    پچھلے دنوں اداکار دھرمیندر کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ،اپنے پرستاروں کی پریشانی دیکھ کر دھرمیند ر کو ٹویٹر پر آ کر کہنا پڑا کہ میں ٹھیک ہوں آپ پریشان نہ ہوں۔دھرمیندر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو جاری کی اس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ پازیٹیو ربنیں ،پازیٹیو سوچیں ،زندگی آپکے لئے پازیٹیو بن جائیگی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں چپ ہوں میں بیمار نہیں،کچھ نہ کچھ بات چلتی رہتی ہے ،ہوا افوا اڑاتی رہتی ہے ۔ دھرمیندر نے مزید کہا کہ وہ میرا گانا تھا نا ”برا مت سنو ،برا مت دیکھو برا مت کہو ۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ایک دوسرے کے لئے اچھائی کا سبب بنیں زندگی بہت خوبصورت بن جائیگی۔
    دھرمیندر کے یوں سوشل میڈیا پر آکر اپنے پرستاروں سے بات کرنے کے عمل نے ان کے پرستاروں کی ساری پریشانی ختم کردی کیونکہ کافی دن سے وہ ان کی سخت بیماری کی خبریں سن کر کافی پریشان تھے ۔
    یاد رہے کہ دھرمیندر نے اپنی وڈیو میں جس گانے ”برا مت سنو،برا مت دیکھو“ کا زکر کیا وہ ان کی 1969کی فلم ” آیا ساون جھوم کے“ سے ہے اس گانے کو محمد رفیع نے گایا تھا ۔ دھرمیندر پر رفیع کے بہت سارے گانے فلمائے گئے اور تقریبا ہر دورسرا گانا سپر ہٹ رہا ۔

  • پیسوں کی ضرورت کے باعث ایسی فلمیں بھی کیں جنکو بعد میں خود بھی نہیں دیکھا:سونالی باندرے

    پیسوں کی ضرورت کے باعث ایسی فلمیں بھی کیں جنکو بعد میں خود بھی نہیں دیکھا:سونالی باندرے

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اور سمارٹ اداکار جنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو شاید پہلے کبھی نہ کی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کو چلانے کی ذمہ داری ان پر تھی گھر کا کرایہ معاملات زندگی چلانے کےلئے ان کو شوبز انڈسٹری کا حصہ بننا پڑا اور جب شوبز میں آئی تو یہاں ان کا کوئی جاننے والا نہ تھا نہ ہی کبھی خاندان کے کسی فرد نے دور دور تک فلموں میں کام کیا تھا ۔پیچھے مڑ کر دیکھتی تھیں تو گھریلو ذمہ داریاں دل پریشان کر دیتی تھیں اس لئے سونالی نے سوچا کہ جیسے بھی کردار ملیں گے بس کرنے ہیں لہذا وہ ایسا ہی کرتی گئیں ۔سونالی بتاتی ہیں کہ کیرئیرکے شروع میں ایسی فلموں میں کام کیا جن کو شاید بعد میں ،میں نے خود بھی نہیں دیکھا ،بلکہ ایسا بھی ہوا کہ مجھے ایسے کردار دئیے جاتے جن کے بغیر بھی کہانی چل سکتی تھی لیکن میں کرتی گئی ۔سونالی بتاتی ہیں کہ مجھے ایسے کردار کرنا بہت عجیب لگتا تھا لیکن ضروریات کے منہ کھلے دیکھ کر خاموش ہوجاتی تھی۔سونالی نے اس انٹرویو میں اپنی کسی فلم کا نام نہیں بتایا لیکن یہ ضرور کہا کہ میں نے بہت بری فلموں میں بھی کام کیا ایسی فلمیں جن کو نہ بعد میں دیکھا اور جن کو جب شوٹ کررہی تھی تب بھی برا سمجھتی تھی ۔

    یاد رہے کہ سونالی باندے کا شمار نوے کی دہائی کی کامیاب ہیروئینز میںہوتا ہے انہوں اُس دور کے بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ۔چند برس قبل سونالی کینسر جیسے موذی مرض مین مبتلا ہو گئیں تھیں انہوں نے اپنا علاج امریکہ سے کروایا اور اس مرض کو شکست دیکھ کر بھارت واپسی کی