Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • آپ نے کترینہ کو بھی شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ، سلمان خان کا شہناز گل کو کمپلیمنٹ‌

    آپ نے کترینہ کو بھی شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ، سلمان خان کا شہناز گل کو کمپلیمنٹ‌

    بگ باس 13 میں شہناز گل نے شرکت کی ، شہناز اپنی خوبصورت ادائوں اور خوبصورت باتوں کی وجہ سے جہاں سب کی پسندیدہ بن گئیں وہیں سلمان خان بھی ہو گئے ان پر فدا . سلمان خان اس قدر ہوئے شہناز گل پر فدا کہ انہوں نے ان کو بگ باس کے بعد اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کاسٹ‌کر لیا. آج کل بگ باس 16 چل رہا ہے اس کی میزبانی حسب روایت سلمان خان ہی کررہے ہیں. اس میں وہ ہر ہفتے کسی نہ کسی سلیبرٹی کو بلا کر پارٹیسیپینٹس سے ملواتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے شہناز گل کو شو میں بلایا . وہاں شہناز نے سلمان خان سے کہا

    کہ میری تعریف کریں ،تو سلمان خان نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور آپ فلم میں‌بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں. سلمان خان نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شہناز شہرت میں تو آُ پ نے کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے. اس پر شہناز گل بہت خوش ہوئیں .سلمان خان نے کہا کہ شہناز آپ دھیرے دھیرے اپنے تمام خواب پورے کررہی ہیں. یاد رہے کہ شہناز گل کو کترینہ کیف کے ساتھ ملایا جاتا ہے ،شہناز خود بھی کہتی ہیں‌کہ وہ پنجاب کی کترینہ کیف ہیں.

  • سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کا نام ان کے پورے کیرئیر میں کسی نہ کسی خوبصورت لڑکی کے ساتھ جڑتا رہا ہے. کبھی سنگیتا بجلانی ، صومی علی ، ایشوریا رائے ، کترینہ کیف و دیگر. لیکن کسی ایک کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچی . جب بھی سلمان خان کی دوستی کسی لڑکی کے ساتھ ہوئی تو یہی کہا گیا کہ شاید اس بار سلمان خان شادی کر لیں گے لیکن ایسا کبھی بھی نہ ہوا . حال ہی میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے اس میں مرکزی کردار کرنے والی پوجا ہیگڑے ہیں ان کے ساتھ سلمان خان کا نام لیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے. سلمان خان اور پوجا دونوں ایک

    دوسرے کو ڈیٹ‌کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو سلمان خان کے پروڈکشن ہائوس نے مزید دو فلموں میں بھی سائن کر لیا ہے . یوں سلمان خان اپنے سے چوبیس سال چھوٹی پوجا پیگڑے پر دکھائی دے رہے ہیں فدا. اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی یہ دوستی شادی تک پہنچتی ہے یا نہیں، ان کی شادی ہو یا نہ ہو لیکن یہ تو طے ہے کہ سلمان خان کی دوستی جس بھی لڑکی کے ساتھ ہوتی ہے وہ اپنے کیرئیر میں کافی آگے تک چلی جاتی ہے.

  • وکی کوشل نے یاد کیا وہ وقت جب وہ کترینہ کیف سے پہلی بار ملے تھے

    وکی کوشل نے یاد کیا وہ وقت جب وہ کترینہ کیف سے پہلی بار ملے تھے

    اداکار وکی کوشل جو کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں ان دونوں کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی ، اداکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا ہے . وکی بتاتے ہیں کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات ایک نجی پارٹی میں ہوئی جو مشہور فلمساز زویا اختر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی. ملاقات کے بعد کترینہ کیف نے ہلکی پھلکی بات چیت شروع کی ، اور کرتے کرتے دوستی ہوگئی اس کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا . انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کا میری زندگی میں آنا میری خوش قسمتی تھی . ہم دونوں کو بہت جلد محسوس ہو گیا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر

    لیا . یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں دیکھا گیا تھا، اس فلم نے بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہیں کی لیکن شائقین نے کترینہ کیف کی اداکاری کو بے حد سراہا .کترینہ کے پاس اس وقت جی لے زرا، اور ٹائیگر 3 جیسی فلمیں ہیں دوسری طرف وکی کوشل اس وقت سوانحی ڈرامے سیم بہادر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ مزاحیہ تھرلر گووندا نام میرا میں نظر آئیں گے.

  • بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بالی وڈ‌ اداکار رندیپ ہودا کا شمار بہترین اداکاروں میں‌ہوتا ہے ان کا نام کئی بالی وڈ کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ بھی جڑا. ان کی فلموں نے اچھا بزنس بھی کیا لیکن اس کے باوجود وہ نہ زیادہ فلموں میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی وہ شوبز تقریبات میں زیادہ نظر آتے ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایسی فلموں میں کام کیا جنہیں عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ، اس کے باوجود مجھے ایوارڈ نہیں ملا ، لیکن مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آرٹسٹ کو اچھا کام کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اس لئے کم کم ہر جگہ نظر آتا ہوں کیونکہ میں‌بناوٹی بن کر کہیں‌نہیں‌جا سکتا ،

    ہوتا یہ ہے کہ آپ ذاتی زندگی میں خوش نہیں‌ہوتے لیکن آپ کو کسی بھی تقریب میں جا کر ایسا محسوس کروانا پڑتا ہے کہ جیسے آپ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں چاہے حقیقت میں آپ خوش نہیں‌ہیں ، آپ کو خوش کن شخصیت کے مالک بن کے بھی دکھانا پڑتا ہے تو میں جو ہوں بس وہی نظر آنے کو ترجیح دیتا ہوں ، اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسی کسی جگہ پر نہ جائوں جہاں مجھے اپنا آپ وہ دکھانا پڑے جو میں‌نہیں‌ہوں .

  • کیارا ایڈوانی اور سدھا رتھ ملہوترا کی شادی کا وینیو فائنل

    کیارا ایڈوانی اور سدھا رتھ ملہوترا کی شادی کا وینیو فائنل

    بالی وڈ کا بہت ہی خوبصورت دوست جوڑا اب اپنی دوستی کو شادی کے بندھن میں بدلنے جا رہا ہے ،. ان دونوں کی دوستی کافی مہینوں سے ہے ، ان کا ایک دوسرے کے ساتھ ہر جگہ جانا ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانا، یہ سب نوٹس ہو رہا تھا ، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہیں تھیں. تاہم دونوں نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی تھی لیکن کرن جوہر کے شو میں سدھارتھ ملہوترا نے سوالوں کے جواب دیتے دیتے اس بات کا اقرار کر ہی لیا . تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ جوڑے نے شادی کا وینیو فائنل کر لیا ہے اور وینیو ہو گا چندی گڑھ میں .

    پہلے ان دونوں نے اپنی شادی گوا میں کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی چندی گڑھ میں کی جائیگی ،. دونوں کی فیملیز شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے. کیارا اور سدھارتھ نے اپنی شادی کی فائنل ڈیٹ ابھی تک میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں‌کی لیکن یہ خوبصورت جوڑا اور ان کی فیملی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں . یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی آن سکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے. دونوں کے مداح ان کی شادی کی خبریں سن کر کافی خوش ہیں .

  • اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    وشال ویرو دیوگن جو کہ اجے دیوگن کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں چار نیشنل فلم ایوارڈز اور چار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں ، 2016 میں انہیں حکومت ہند نے ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا تھا۔اجے دیوگن کا شمار ہندی سینما کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. اجے ایک فلم کا 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپوں میں‌ معاوضہ لیتے ہیں . ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور پرائیویٹ جیٹ ہیں . ان کے پرائیویٹ جہاز کی قیمت 84 کروڑ ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کے اثاثوں کی کل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپے ہے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم

    پھول اور کانٹے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، اس بعد انہوں نے ، جگر ، دل والے ، دل جلے ، جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے. اجے دیوگن کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا لیکن ٹوٹل دھمال ایسی فلم ہے جس نے 2017 میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا . اجے نے اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کی . اجے دیوگن کی ایک پروڈکشن کمپنی ہے جس کا نام اجے دیوگن ایف فلمز ہے یہ 2000 میں بنائی گئی تھی اس پلیٹ فارم سے انہوں نے یو می اور ہم جیسی فلمیں بنائیں.

  • کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری رنگ سانولی ہے اس وجہ سے میں‌بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہوں. مجھے کالی بلی کہہ کر پکارا جاتا تھا میری بے عزتی کی جاتی تھی کہ میں‌کالی ہوں. میں کبھی ایسے القابات سے گھبرائی نہیں تھی لیکن سوچتی ضرور تھی برطانوی راج کو ختم ہوئے کئی دہائیاں ہو چکی ہیں لیکن اب بھی گوری رنگت کو ہی سب سے بڑا مانا جاتا ہے ، پریانکا نے کہا کہ میری رنگت کی وجہ سے کوئی بھی میری صلاحیتوں کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا. لیکن میں نے بھی ہمت نہ ہاری اور میں لگی رہی اور جو کام ملا وہ کیا اور ایک وقت آیا کہ میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا . میرے کام نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے . انہوں نے کہا کہ

    آج بھی سوچتی ہوں اور پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے اپنے دیگر ساتھیوں‌کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی تھی . انہوں نے کہا کہ کالی رنگت جس کی بھی ہو اس کی صلاحیتوں‌کو صرف اس کی رنگت کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے.

  • شمشیرا کیوں ناکام ہوئی رنبیر کپور نے بتا دیا

    شمشیرا کیوں ناکام ہوئی رنبیر کپور نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کے لئے رواں سال بہت ساری خوشیاں لیکر آیا ، ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی عالیہ کے ساتھ شادی کرنا اور پھر ان کے گھر بیٹی کی آمد ہے ایسا ماننا ہے رنبیر کپور کا . رنبیر کپور نے حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی . رنبیر کپور نے اس فیسٹیول میں شاندار انداز میں ریڈ کارپٹ پر اینٹری دی. اس فیسیٹول میں انہوں نے فائنل ‘ان کنورسیشن’ سیشن میں اپنی فلم ‘شمشیرا’ کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ شمشیرا میرے کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی اسکی ناکامی میرے لئے کیا پوری ٹیم کے لئے دھچکا تھی . انہوں نے کہا کہ میں نے اس فلم میں، میں نے جو مصنوعی داڑھی پہنی تھی وہ بھی

    اتنی گرمی میں ، وہ شاید میری غلطی تھی ، کیونکہ سخت گرمی میں شوٹنگ کرنا داڑھی کا چپک جانا ایسا تھا جیسے چہرہ پگھل رہا ہو. یوں رنبیر کپور نے کہا کہ اعتراف کر لیا کہ داڑھی لگا کر شدید گرمی میں فلم کرنا انکی سب سے بڑی غلطی تھی . یاد رہےکہ شمشیرا رنیبر کپور کی پہلی فلم ہے جس میں‌انہوں نے پہلی بار ڈبل رول ادا کیا. فلم کی پرموشنز بھی زوروں سے کی گئیں لیکن باکس آفس پر اس کے بزنس نے پوری ٹیم کو دھچکا دیدیا.

  • ارباز خان کے ساتھ شادی کیوں کی ملائکہ اروڑہ نے بتا دیا

    ارباز خان کے ساتھ شادی کیوں کی ملائکہ اروڑہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ رقاصہ ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے شو موونگ ان ود ملائکہ میں بتایا ہےکہ انہوں نے ارباز خان کے ساتھ شادی کیوں کی. انہوں نے کہا کہ میں نے ارباز خان سے شادی صرف اس لئے کی کیونکہ میں اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھی، میری اور ارباز خان کی شادی کافی اچھی چلتی رہی لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ ہمارے درمیان معاملات ٹھیک نہ تھے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا مشکل ہو رہا تھا اسلئے دونوں نے فیصلہ کہا ایک دوسرے کی زندگی سے نکل جائیں . لہذا ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم طلاق کی طرف جائیں گے . لہذا ایک دوسرے کو طلاق دیکر معاملات کو ختم کر دیا . ملائکہ اروڑہ یہ سب بتاتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ طلاق آسان فیصلہ نہ تھا لیکن ساتھ رہنا بہت مشکل تھا. انہوں نے

    بتایا کہ ان کی ارباز خان کے ساتھ شادی 1998 میں ہوئی تھی ان کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے.. یاد رہے کہ ملائکہ اور ارباز خان اپنے بیٹے کے لئے عموما ایک ساتھ بھی نظر آتے ہیں . ملائکہ اروڑہ آج کل ارجن کپور کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں ان کی شادی کی اکثر خبریں آتی رہتی ہیں ، تاہم ابھی تک انہوں نے شادی کا فیصلہ نہیں کیا.

  • کیا کارتک آریان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

    کیا کارتک آریان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

    کارتک آریان اس وقت فلم انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اس سال کامیابیوں نے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . کارتک آریان فی الحال اپنی فلم فریڈی کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں. اداکار کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ یہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں . لیکن انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سب کلئیر کر دیا ہے کارتک نے کہا ہے کہ مجھ پر میری فیملی کی طرف شادی کا کوئی دبائو نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں اگلے تین چار سال تک جم کر کام کروں اور میرا دھیان نہ بٹے. میری فی الحال پوری توجہ میرے کام پر ہے میں نہیں چاہتا کہ میں کوئی ایسی چیز کروں یا کسی ایسی ذمہ داری میں پڑ جائوں جس سے میرا کام متاثر ہو . انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اپنی فیملی کا

    جس نے مجھ پر شادی کرنے کا اور فوری شادی کرنے کا پریشر نہیں رکھا. کارتک نے مزید کہا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے میرا نام کوئی لے تو ان کو میرا کام سب سے پہلے یاد آئے. یاد رہے کہ کارتک فلم شہزادہ میں‌نظر آئیں گے وہ اس کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں یہ فلم اللو ارجن کی تیلگو ہٹ فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے یہ فلم اگلے سال 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی .