Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • بہترین اداکارائوں کی فہرست بتاتے بتاتے سیف اپنی اہلیہ کرینہ کا نام لینا بھول گئے

    بہترین اداکارائوں کی فہرست بتاتے بتاتے سیف اپنی اہلیہ کرینہ کا نام لینا بھول گئے

    سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بالی وڈ کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ جب بھی یہ دونوں ایک ساتھ کہیں جاتے ہیں تو ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں. دونوں‌ ہی ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں. حال ہی میں یہ دونوں جدہ، سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے میلے میں ایک ساتھ نظر آئے . دونوں کافی خوبصورت لگ رہے تھے. پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے میڈیا نے سیف سے بالی وڈ کی اداکارائوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے چند خواتین اداکاراؤں کا نام لیا اور کہا کہ یہ بہترین اداکارائیں ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے

    کہ وہ اپنی ہی اہلیہ کا نام لینا بھول گئے۔ اس دوران ساتھ کھڑی کرینہ کپور نے کہا کہ سیف اپنی بیوی کو بھول گئے ہو تو سیف علی خان ہنس پڑے اور کہا کہ یقینا میری خوبصورت بیوی بھی ہیں جن کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. سیف علی خان نے اس موقع پر اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی . اس موقع پر اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ خوشی ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کی ایک بڑی تعداد آرہی ہے.

  • ششی کپور کی 5 ویں برسی کل منائی جائیگی

    ششی کپور کی 5 ویں برسی کل منائی جائیگی

    ششی کپور آج بھی سامعین کے دلوں میں زندہ ہیں، کئی سدا بہار فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے. ششی کپور اداکار پروڈیوسر لیجنڈ اداکار فلمساز پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے. ان کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد اسٹیج کا نام ششی راج کپور اپنا لیا۔ وہ ایک مشہور چائلڈ آرٹسٹ تھے اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنے بھائی راج کپور کے بچپن کے کردار کئے. ششی کپور کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ سال بیت گئے ہیں کل ان کی پانچویں برسی منائیں جائیگی.

    انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے بل پر قومی فلم ایوارڈز اور دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے. انہوں نے انگریزی زبان کی متعدد بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا. حکومت ہند نے انہیں 2011 میں پدم بھوشن اور 2014 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ ششی کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر اپنے بھائی راج کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آگ (1948) سے کیا، اور یش چوپڑا کی دھرم پتر (1961) میں بطور ہیرو کام کیا.ششی کپور نے اپنے پورے کیرئیر میں کامیابیاں سمیٹیں. ان کا ایکٹنگ سٹائل ہو یا گانا پکچرائز کرنے کا انداز دونوں ہی دوسروں سے جدا تھے ، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے ہوا۔

  • رنویر سنگھ نے بتا دیا وہ کس کو دیکھ کر آرٹسٹ‌ بنے

    رنویر سنگھ نے بتا دیا وہ کس کو دیکھ کر آرٹسٹ‌ بنے

    رنویر سنگھ بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار اس وقت اپنی آنے والی فلم سرکس کی ریلیز کے لیے تیاریوں میں‌ مصروف ہیں۔ یہ 2022 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم میں پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس اور ورون شرما نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی آج ایک تقریب میں کی گئی اور رنویر کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کے خصوصی ڈانس نمبر نے مداحوں کو حیران کردیا۔ ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران رنویرنے میڈیا سے بات چیت کی انہوں نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں بھی بات کی انہیں اپنا آئیڈیل کہا۔ کنگ خان

    نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز سرکس کے نام سے ایک ٹیلی ویژن شو سے کیا جس میں مکرند دیش پانڈے، پون ملہوترا، رینوکا شاہانے اور دیگر نے بھی اداکاری کی۔ جب رنویر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایس آر کے کی طرح ہی چل رہے ہیں تو وہ سپر اسٹار پر محبت کی بارش کرتے نظر آئے۔ رنویر نے کہا کہ "شاہ رخ خان برسوں سے بادشاہ ہیں اور ہم سب ان کی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔ وہ میرے آئیڈیل ہیں انکی انڈسٹری کے لئے جو خدمات ہیں میں اسکا ایک فیصد بھی کرلوں تو بڑی بات ہو گی .

  • کیا کترینہ کیف پریگنینٹ ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    کیا کترینہ کیف پریگنینٹ ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے کبھی بھی کسی بات پر بحث شروع ہو جاتی ہے ایسی باتوں پر بھی بحث شروع ہوجاتی ہے جن کا سرے سے ہی کوئی وجود نہیں‌ہوتا ہے. ایسی ہی ایک بحث چھیڑی گئی کترینہ کیف کے حوالے سے. کترینہ کیف کو گزشتہ روز ممبئی ائیر پورٹ‌ پر ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ خاصی خوبصورت نظر آرہی

    ہیں. کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایسی کسی بات کی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. ان دونوں کی طرف سے اس معاملے پر خاموشی ہے. لیکن سوشل میڈیا پر یہ بات محض اس لئے کی جا رہی ہے کیونکہ اداکارہ نے ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تک کر رکھا تھا. یاد رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ برس اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. کترینہ کیف کا نام کئی سال تک سلمان خان کے ساتھ لیا جاتا رہا لیکن انہوں‌نے شادی کے لئے وکی کوشل کا انتخاب کیا یوں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کے افئیر کی خبریں دم توڑ‌گئیں کیونکہ کترینہ کیف کی شادی کے انتظامات میں سلمان خان پیش پیش تھے .

  • کریتی سینن ہیں کسی کی دیوانی ؟‌

    کریتی سینن ہیں کسی کی دیوانی ؟‌

    بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ کیرتی سینن کی ہے دنیا دیوانی اور وہ ہیں دیوانی جس کی انہوں‌نے کھل کر بتا دیا ہے. کیرتی سینن نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. کریتی سینن نے لکھا کہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے انہی کو دیکھ کر میں‌نے ڈانس کرنا سیکھا تھا. ان کے ڈانس نے مجھے متحرک کیا کہ میں بھی ڈانس کروں، میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کروں اورمیری خواہش پوری ہو گئی ہے مجھے ان کے ساتھ ڈانس

    کرنے کا موقع ملا. انہوں‌نے کہا کہ مادھوری ہی وہ خاتون ہیں جن کےلئے میرا دل دھک دھک کرتا ہے. میں ان کی سب سے بڑی مداح ہوں . سال ہا سال ان کی اداکاری دیکھی ان کا ڈانس دیکھا اور ہمیشہ دل میں حسرت رہی کہ میں ان جیسا ڈانس اور اداکاری کروں. میں‌نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے جو یقینا میرے فلمی کیرئیر میں‌میرے کام آئیگا. یاد رہے کہ کیرتی سینن نے نہایت وقت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے اور کیرتی کا شمار ہندوستان کی ٹاپ ٹین اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • شاہ رخ خان نے کاجول کے لیے  ریڈ سی انٹرنینشل فیسٹیول میں ڈی ڈی ایل جے کا گانا گایا

    شاہ رخ خان نے کاجول کے لیے ریڈ سی انٹرنینشل فیسٹیول میں ڈی ڈی ایل جے کا گانا گایا

    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ ساتھ کاجول بھی موجود تھیں . اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنی ہی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گا ایک گانا گایا . اس گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں شاہ رخ خان اور کاجول ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہیں. یوں ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسیٹول میں شاہ رخ خان اور کاجول کا نشہ چھا گیا.ویڈیو کا آغاز ایس آر کے کے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا مشہور گانا ‘تجھے دیکھا تو’ کے ساتھ ہوتا ہے۔ ہجوم نے ان کے لیے خوشی کا اظہار کیا اور کاجول نے سامنے بیٹھے لوگوں‌نے دل

    کھول کر تعریف کی . اس گانے کے بعد شاہ رخ خان نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کہ کچھ ڈائیلاگز بولے تھے. شاہ رخ خان اور کاجول بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ہمیشہ ہی بہت پسند کیا گیا آج بھی ان کو ایک ساتھ دیکھ شائقین میں‌خوشی کی لہر دوڑ‌جاتی ہے. ان دونوں کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کو ریلیز ہوئے بھی 27 سال بیت گئے ہیں لیکن اس فلم کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے. یاد رہےکہ شاہ رخ خان کی اور کاجول کی جوڑی بالی وڈ‌کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں‌سے ایک ہیں.

  • پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    سابقہ مس ورلڈ‌پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ‌کی نامور ہیروئنز میں‌ہوتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں. پریانکا ویسے تو بطور ہیروئین ہی کام کیا ہے لیکن انہوں نے ایک دو فلموں میں منفی کردار بھی ادا کیا. پریانکا کا نام اکشے کمار و دیگر کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے شادی کے لئے نک جونس کا انتخاب کیا. نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کو چار سال بیت گئے ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. ان کی ایک بیٹی ہے.پریانکا شادی کے بعد امریکہ میں ہی رہتی ہیں‌ ہندی پراجیکٹس کے لئے وہ ہندوستان آتی جاتی

    رہتی ہیں. نک جانس نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی. نک جانس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر لگا کر پریانکا چوپڑا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے چار سال کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا مائی لو. نک جانس نے جیسے ہی اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی پریانکا کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کر دیں. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ ایک بہت بڑی تعداد میں پوری دنیا میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں.

  • کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کا شمار نوجوان نسل کے نمائندہ فنکاروں میں ہوتا ہے ، آج ہندوستانی عوام کارتک کے پیچھے پاگل ہے انہیں اپنا سپر سٹار مانتی ہے . کارتک آریان بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسے سپر اسٹارہیں جو اس وقت مکمل طور پر باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کیا جس میں دیویندو شرما، رایو ایس بکھیرتا، نصرت بھروچا، سونللی سیگل، اور ایشیتا راج شرما بھی اہم کرداروں میں تھےاس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتک نے شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کو کیا یاد۔ بولے میں جب کچھ بھی نہیں تھا تو اس وقت میں ممبئی میں شاہ رخ

    خان کے گھر منت گیا میں شاہ رخ خان کا پرستار تھا. ان کو دیکھنے کےلئے منت کے باہر کھڑا تھا. ایک گاڑی رکی شاہ رخ خان اس میں سے نکلے اور انہوں نے میری طرف مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا اور میں بے حد خوش ہوا کہ میرے پسندیدہ فنکار نے میری طرف محبت کے ساتھ دیکھا ہے. کارتک آریان نے انٹرویو میں جم کر کنگ خان کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا فلمی سفر ہمیشہ میرے لئے متاثر کن رہا ہے. میں ان کا مداح تھا اور ہمیشہ رہوں گا. کارتک نے کہا کہ میں ان کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں جو خوداری کے ساتھ جیتے ہیں اور اپنا کیرئیر خود بناتے ہیں.

  • اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    روہت شیٹی کی اجے دیوگن کے ساتھ 2011 میں سنگھم آئی اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے، اس کے بعد سنگھم ریٹرنز آئی،دونوں فلموں‌ کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی. اس کے بعد سمبا اور سوریاونشی 2021 میں ریلیز ہوئیں۔ان دونوں کے مداح سنگھم تھری کے منتظر تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ اجے اور روہت سنگھم تھری دوبارہ بنانے جارہے ہیں.یہ خبر فلمی ویب سائٹس پر چل تو رہی ہے لیکن اجے اور روہت نے باضابطہ طور پر سنگھم تھری کا اعلان نہیں کیا. جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہوگی.

    اپنے ایک پرانے انٹرویو میں روہت شیٹی اتنا ضرور کہہ چکے ہیں‌کہ وہ سنگھم 3 کی تیاری کررہے ہیں اس پر کام شروع ہو چکا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی اجے مصروف ہیں اسلئےہم اگلے سال اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے.یاد رہے کہ روہت شیٹی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور اجے دیوگن بھولا جیسی فلموں میں مصروف ہیں. اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں اپنا کیرئیر بطور ایکشن ہیرو شروع کیا بعد ازاں انہوں نے ہر طرح کا کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.

  • شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا ہے ، عمرہ کی سعادت انہوں نے سعودی عرب کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے سے چند لمحے قبل حاصل کی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شاہ رخ خان کو سفید لباس اور ماسک میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پرعمرہ کا مطلب عربی میں خانہ کعبہ (خدا کا مقدس گھر) کا ‘وزٹ’ ہے اور اسے کوئی بھی شخص اور سال کے کسی بھی وقت انجام دے سکتا ہے۔شاہ رخ خان کی عمرہ کی سعادت

    حاصل کرنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے. اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ میں نے اور ٹیم نے سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ڈنکی فلم راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈنکی میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شاہ رخ خان تاحال سعودی عرب میں ہی ہیں اور جلد اپنے وطن واپس لوٹنے والے ہیں.