Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جیسے ہی کنگ خان اپنی گاڑی سے نیچے اترے، ان کے مداحوں اور خیر خواہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جن میں سے اکثر نے سپر اسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ شاہ رخ خان نے گاڑی سے اترتے ہی اپنے مداحوں کو ملین ڈالرز سمائل دی ان کے مداحوں کی جانب سے ہمیں تم سے پیار جیسے نعرے لگے. کنگ خان گرم جوشی، محبت اور خوشی کے ساتھ فیسٹیول میں داخل ہوئے اس کے بعد شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا.ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے

    اداکار کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہم شاہ رخ خان کو اعزاز دیتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، شاہ رخ خان ایک باصلاحیت اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی سامعین کے دل موہ لیے.ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، خان نے یہ کہہ کر شکریہ ادا کیا "میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ سعودی عرب آنا بہت اچھا لگ رہا ہے میں جانتا ہوں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان جنہوں نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کیا ہےیہ فلم اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

  • حاملہ ہونے کی خبروں پر ملائکہ اروڑہ برس پڑیں

    حاملہ ہونے کی خبروں پر ملائکہ اروڑہ برس پڑیں

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اورڑہ اپنے سٹائل اور خوبصورتی کی وجہ سے رہتی ہیں اکثر خبروں میں. سلمان خان کے بھائی ارباز کے خان کے ساتھ طلاق کے بعد ان کا رشتہ جڑا بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ . ملائکہ ارجن کو قریب چار سال سے ڈیٹ کررہی ہیں. اس لئے وہ رہتی ہیں کافی چرچا میں . حال ہی میں ان دونوں کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی تھی کہ ملائکہ پریگنینٹ ہو گئیں ہیں ، جب یہ خبر پہنچی ملائکہ کے کانوں تک تو انہوں‌نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی خبر بنانے اور پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دیں انہوں‌نے کہا کہ ایسی خبربے بنیاد ہے اور غیر اخلاقی حرکت ہے جو کی جا رہی ہے . ایسی کوئی خبر سچ نہیں ہے کہ میں پریگنینٹ ہوں. انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی جرنلیزم ہے جو کی جا رہی ہے یوں ملائکہ نے اپنی پریگننسی کی خبروں پر ری ایکشن دیا.

    یاد رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی شادی کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہیں لیکن ان دونوں کی طرف ایسی خبروں کی ابھی تک تو تردید ہی کی جارہی ہے .تاہم ارجن کپور اس معاملے میں کافی کلئیر دکھائی دیتے ہیں ان کہنا ہے کہ میں ابھی کیرئری بنا رہا ہوں شادی کا ارادہ نہیں ہے.

  • دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    بالی وڈ اداکارہ دیویا دتا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو پہلی بار ایک سٹوڈیو میں دیکھا میں سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ اوپر جا رہے تھے.میں نے جب ان کو دیکھا تو میں نے کہا کہ او مائی گاڈ یہ تو وہ لڑکا ہے جو فوجی ڈرامہ میں آتا ہے. شاہ رخ خان چلے گئے. انہوں نے کہا کہ بعد میں شاہ ر‌خ خان مختلف فلموں میں آئے میرا بھی دل کرتا تھا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کروں. ایکبار مجھے کسی نے کہا کہ جائو تم شاہ رخ خان کے ساتھ ملو اور اس خواہش کا اظہار کرو. میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک سیٹ پر ملنے گئی اور وہاں دیکھا کہ جہاں

    شوٹنگ ہو رہی تھی جس وین میں شاہ رخ خان بیٹھے تھے اس کے باہر شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگ رہے تھے اتنے ہجوم میں انہوں نے میرے لئے ہاتھ باہر نکالا اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے وین کے اندر بلا لیا بولے کیا کھائو پیو گی میں نے کہا کہ کافی پیوں گی. بہت عزت احترام کے ساتھ شاہ رخ خان نے مجھ سے بات کی اور میں‌نے کہا کہ میرے ساتھ ایک پکچر کر لیجیے . دیویا نے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے آرٹسٹ ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں.

  • انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونو‌ں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے

    ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.

  • رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو سشمتیا سین کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے ہیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے رندیپ اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہے ہیں. رندیپ نے اپنی اگلی فلم کے لئے اپنے وزن میں 18 کلو تک کمی کر لی ہے اور وہ اس فلم میں سیاستدان دامودار ساورکر کا کردار ادا کر رہے ہیں . اس حوالے سے رندیپ کا کہنا ہےکہ میں اپنے ہر کردار کے ساتھ انصاف کرتا ہوں اور اس کو نبھانے کےلئے جو کرنا پڑے کرتا ہوں. دامو دار ساور کا کردار کرنے کےلئے مجھے لگا کہ مجھے 18 کلو وزن کم کرنا چاہیے سو میں نے کر لیا . اس فلم کی ڈائریکشن رندیپ ہودا خود کررہے ہیں اور ان کی

    ڈائریکشن میں بننے والی یہ پہلی فلم ہے. رندیپ کا کہنا ہےکہ وہ اس پراجیکٹ کو لیکر کافی ایکسائیٹیڈ ہیں اور انہیں بہت امید ہے کہ ان کی فلم کو پسند کیا جائے گا . رندیپ نے کہا کہ میرا شروع سے ہی ایک اصول رہا ہے کہ کم مگر معیاری کام کیا جائے. فلم کی شوٹنگ مختلف جگہوں پر کی جا رہی ہے میرے ساتھ ساری ٹیم کافی ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے. یاد رہے کہ اس پراجیکٹ کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات رندیپ نے شئیر نہیں کیں.

  • ساجد خان کی سالانہ انکم چالیس کروڑ

    ساجد خان کی سالانہ انکم چالیس کروڑ

    ‌بگ‌باس‌ بھارت‌ کا‌ ایسا‌رئیلٹی شو ہے جس میں جانا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے خصوصی طور پر ان لوگوں کا جو مشہور ہونا چاہتے ہیں یا پیسہ کمانا چاہتے ہیں اس پلیٹ فارم پر آج تک جو بھی آیا ہے اس نے نہایت شہرت کمائی. اس بار بگ باس 16 میں آئے ہیں ساجد خان، ساجد خان بھارت کے معروف فلم میکر ہیں . انہوں نے بڑی سٹار کاسٹ کے ساتھ بڑی فلمیں بنائیں ہیں . وہ معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی بھی ہیں. تمام بالی وڈ سٹارز ان کے دوست ہیں. ساجد خان پچھلے چار سال سے کام نہیں‌کررہے کیونکہ ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگے ہیں

    ان کے خلاف مقدمے میں بھی درج ہو چکے ہیں. ساجد خان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ انکی سالانہ انکم چالیس کروڑ ہے. یہ بھیکہا جا رہا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ان کے ہاتھ سے بڑے بڑے پراجیکٹس نکل گئے وہ چار سال سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں اس کے باوجود ان کی سالانکہ انکم میں کمی نہیں آئی. ساجد خان ایک زبردست لائف سٹائل رکھتے ہیں ، اور ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں بھی ہیں. ساجد خان بگ باس 16 کو جیتنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں. دوری طرف یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس سے نکالا جائے کیونکہ ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں .

  • نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے آج بھی بالی وڈ میں مقبول

    نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے آج بھی بالی وڈ میں مقبول

    پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن 80 کی دہائی کی وہ پاکستانی پاپ گلوکارہ تھیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا. اسی کی دہائی میں بالی وڈ کی معروف اداکارائوں پر نازیہ حسن کے گانے فلمائے گئے. زینت امان پر ان کا ایک گانا فلمایا گیا گانے کے بول تھے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے بات بن بن جائے . یہ گانا آج بھی مقبول ہے. حال ہی میں اس گانے کو ملائکہ اروڑہ پر فلمایا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز

    میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ تنیشک باغچی کی جانب سے دوبارہ ترتیب کیے گئے اس گانے کو گلوکارہ زاہرہ ایس خان اور گلوکار التمش فریدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسے ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ پر فلمایا گیا ہے. ملائکہ اروڑہ نے یقینا گانے میں اچھا رقص کیا ہو گا. اس گانے کی مقبولیت کی وجہ سے آج بھی اسے فلموں میں شامل کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ آئٹیم نمبرز کے لئے مشہور ہیں ان پر آج تک جب کبھی بھی آئٹم سانگ فلمایا گیا ہے وہ سپر ہٹ ہی ہو ا ہے.

  • جھوٹے سکینڈلز میری ذاتی زندگی اور تعلقات کو متاثر کررہے ہیں کارتک آریان

    جھوٹے سکینڈلز میری ذاتی زندگی اور تعلقات کو متاثر کررہے ہیں کارتک آریان

    بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے فنکار کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میرا نام کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے تو کبھی کسی کے ساتھ . کافی عرصے سے سن رہا ہوں کبھی میرا نام سارا علی خان کے ساتھ لیا جا رہا ہے کبھی ، پشمینہ روشن اور کبھی اننیا پانڈے ، ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ایسی خبریں اور افواہیں میری ذاتی زندگی اور تعلقات کو متاثر کرتی ہیں . میں‌خاص قسم کی منفی ذہنیت کو سمجھنے سے بالکل قاصر ہوں. اگر کچھ لکھنا ہی ہے کسی کے بارے میں تو اور بہت ساری باتیں ہیں صرف سکینڈلز کی خبریں ہی کیوں. انہوں نے کہا کہ میں بہت مصروف ہوں اپنا کیرئیر بنانے میں‌، کام کرنے میں ، میرے پاس بالکل وقت نہیں ہے کہ میں ڈیٹنگ کرتا پھروں. یاد

    رہے کہ کارتک آریان کا شمار بالی وڈ کے ان فنکاروں میں‌ہوتا ہے جنہوں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی کے فورا بعد سٹار کا درجہ حاصل کر لیا. کارتک کی اس سال بھول بھلیاں ٹو ریلیز ہوئی جس نے کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے.کارتک ویسے تو کافی برسوں سے فلم انڈسٹری میں‌ہیں لیکن ایک دو سال سے ان کی قسمت کا ستارہ کافی بلند جا رہا ہے. کارتک کو بالی وڈ کا آج کا سٹار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، کارتک کا شمار آج بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہو رہا ہے.

  • میں لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے کے حق میں نہیں شاہ رخ خان

    میں لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے کے حق میں نہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ کاجول بھی بیٹھی ہوئی ہیں انہوں نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ میں لڑکیوں کے ساتھ بالکل بھی بد تمیزی سے پیش آنے کا قائل نہیں ہوں . میں نے بہت سارے مردوں کو دیکھا ہے وہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ تُو ترا کرتے ہیں یہ چیز نہیں ہونی چاہیے. لڑکیوں ، خواتین کا احترام ہر حال میں مقدم رہنا چاہیے. میں نے اگر کاجول سے کہنا ہو گا کہ ابھی مصروف ہوں کل چھ بجے آنا تو ایسے بولوں کاجول پلیز کل چھ بجے آجانا یہ نہیں کہوں گا کہ اے

    کاجول کل آجائیں ابھی چلی جا. شاہ رخ خان اس کلپ میں زور دے رہے ہیں کہ خواتین کا احترام بے حد ضروری ہے جسے ہر ایک کو کرنا چاہیے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی آن سکرین جوڑی نے شائقین کو ہمیشہ اپنے سحر میں مبتلا رکھا آج بھی یہ دونوں جب بھی سکرین پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں تو ان کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے. ان دونوں‌نے ایک ساتھ کرن ارجن ، بازیگر ، کبھی خوشی کبھی غم ، کچھ کچھ ہوتا جسی فلموں میں کام کیا. ان کی جوڑی اور کام کو شائقین آج بھی سراہتے ہیں .

  • ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے ہیں وہ ایک ہندوستانی اداکار، ماڈل، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت ہیں جو ہندی اور چند تیلگو فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز راجیو رائے کی رومانوی فلم پیار عشق اور محبت (2001) سے کیا ارجن رامپال ابھی تک چالیس سے زائد سے فلموں میں‌کام کر چکے ہیں. انکو انکی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں. ارجن نے فلموں میں رومانوی کردار ادا کئے ہیں. دیوانہ پن ، دل ہے تمہارا، دل کا رشتہ ، وعدہ اور ، ایکشن فلمیں آسمبھو اور ڈی-ڈے شامل ہیں۔ انہوں نے فلم آنکھیں میں امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے مقابلے میں کام کیا اس میں انہوں نے ایک اندھے کا کردار ادا کیا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. ارجن رامپال نے اپنے کیرئیر کا

    آغاز بطور ماڈ ل کیا تھا ان کا شمار ہندوستان کے سپر اور ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے. ان کے ریکارڈ پر ٹاپ ہندوستانی ماڈل اور ایکٹریسز کے ساتھ شوٹس ہیں جو انہوں نے نوے کی دہائی میں کروائے . ان کا ایک شوٹ نوے کی دہائی میں ایشوریا رائے کے ساتھ ہوا جو آج تک مشہور ہے. ارجن رامپال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں. انہوں نے مینشا کوئرالہ ، ایشوریا رائے ، پریتی زنٹا و دیگر ہیروئنز کے ساتھ کام کیا.