Baaghi TV

Tag: بانی پی ٹی آئی

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعوی،شہباز شریف  کی  لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعوی،شہباز شریف کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

    سیشن کورٹ لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوی کا معاملہ ،شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست دیدی-

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیا نے متفرق درخواست پر جواب جمع کروا دیا ، جواب میں موقف پیش کیا گیا کہ دعوی پر اس اسٹیج پر مزید ثانوی شہادت نہیں دی جاسکتی، بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس خواجہ حارث کے دستخط کے ساتھ ارسال کیا گیا شہباز شریف یہ لیگل نوٹس پیش نہیں کرسکتے ،لیگل نوٹس بانی پی ٹی آئی کو خواجہ حارث کے سائن کے ساتھ گیا تو ڈاک کی رسیدیں شہباز شریف نہیں پیش کرسکتا جواب میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف کی ثانوی شہادت دینے کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعوی،شہباز شریف کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

    ایڈیشنل سیشن جج کچھ دیر بعد سماعت کرینگے –

    شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا –

    اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

  • بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کےروبرو ہوئی،عمران خان کے وکلا اڈیالہ جیل پہنچے سینیٹرعلی ظفر،عثمان ریاض گل، چوہدری ظہیر عباس، گیٹ پانچ پہنچے، وکیل خالد یوسف چوہدری، نعیم پنجھوتھہ، علی اعجاز بٹر، تابش فاروق، سردار قدیر، مبشر مقصود اعوان بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشری بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا، عدا لت نے جیل حکام کو بشری بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے عدالت آنے سے انکار کر دیا ہے ان کا موقف ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لیے عدالت نہیں آؤں گی، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشری بی بی نہ آئیں جس کے سبب چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔

    جج نے بشری بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو اس کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

    پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا اسپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بشری بی بی کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    عدالت نے بشری بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی جس میں کچھ وکلا کو آنے کی اجازت ملی، کچھ وکلا کو نہیں جانے دیا گیا، آج سماعت میں کارروائی نہیں ہوسکی، بشری بی بی بطور احتجاج سما عت کا حصہ نہیں بنیں، بانی نے کہا ہے کہ حق ہمیشہ جیتتا ہے جھوٹ کی ہار ہوتی ہے۔

    نعیم حیدر نے کہا کہ اے ٹی سی اور دیگر ججز ملے ہوئے ہیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لارہے، ایم این اے لطیف چترالی کو جس انداز میں سزا دی اب ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے یہ لوگ ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کریں گے،
    اگر یاسمین راشد اور شاہ محمود آج پارٹی چھوڑ دیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    انہوں ںے کہا کہ جسٹس منیر نے جو رول ادا کیا وہی رول ثاقب نثار نے کیا، جو الیکشن فراڈ ہوا اس کی اپیلیں اسی الیکشن کمشنر کے پاس جارہی ہیں جس نے چوری کی، 26 ویں ترمیم کے دو مقاصد ہیں الیکشن فراڈ بچایا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکے
    اب عدلیہ حکومتی عدلیہ بن چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹی کو پیغام دیا اب گولیاں نہیں کھانی اب پُرامن احتجاج کرنا ہے، میں جیل سے احتجاج کو لیڈ کروں گا ہمارے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، تحریک کا لائحہ عمل آئندہ آنے والے دنوں میں دوں گا، میں حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہوں، تمام پارٹی عہدے داروں کو پیغام بھیجا ہے جو پریشر برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہوجائے تمام اپوزیشن جماعتیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہیں ان کو تحریک میں دعوت دیں گے، جو شامل نہیں ہونا چاہتا ہم پھر بھی احتجاج کریں گے، بانی نے اسمبلیوں کے حوا لے سے کوئی بات نہیں کی، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست لائی جائے گی۔

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

  • کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں،بیرسٹر گوہر

    کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے،ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے عمران خان نے دو سال جیل میں کیوں گزارے بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ سے مدد مانگتے ہیں ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اور اللہ راستہ نکالے گا دو سالوں سے ہمارے لوگ بردا شت کرتے کرتے تھک گئے اور ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔

    دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،محمد اورنگزیب

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس نے ہمارے بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ کو کمٹمنٹ کی تھی کہ رواں ہفتے عمران خان کی درخواستیں مقرر ہونی ہے، قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کسی عام آدمی نے نہیں اور قائم مقام چیف جسٹس کے وعدے میں کوئی بات تو ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے لیے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا، سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہم پریشر ڈالنے کے لیے آتے رہیں گے 26 ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، دونوں جماعتوں نے اپنی سیاست تباہ کر دی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

    فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے میڈیا کے سامنے جہاز کے اندر تھپڑ مار دیا

  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت میں وزیراعظم نے جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دی-

    سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی-

    ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر جج نے جواب دیا، ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا، وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، ’یہ بات درست نہیں ہے۔‘

    وکیل نے سوال کیا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟‘ اور مزید پوچھا کہ اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا، بتایا کہ ’دعویٰ ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا،یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا،’29 اپریل کو نجی اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کے علاوہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اور دعویٰ دائر کیا ہے؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔‘

    سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’پانامہ کیس کیا تھا؟‘ جس پر شہباز شریف کے وکلاء نے اعتراض کیا، وکیل نے کہا، ’اگر دعویٰ میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا۔

    دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے، پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا، وکیل نے الزام لگایا کہ ’پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے،غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں۔

    شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے۔‘ وکیل محمد حسین نے جواب دیا،آپ کے دعویٰ سے سوال کیے جا رہے ہیں۔‘ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا، ’میاں صاحب، آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟‘

    عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

  • بانی پی ٹی آئی کا  تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

    بانی پی ٹی آئی کا تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

    لاہور سے آنے والی 13 رکنی تفتیشی ٹیم جو 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی، یہ تیسری مرتبہ ہے جب بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل میں تعاون سے گریز کیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹرک اور وائس میچنگ ٹیسٹ انتہائی ضروری ہیں، اور ان کے بغیر تفتیش آگے نہیں بڑھ سکتی۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی پر 11 مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم بار بار تفتیش سے انکار تفتیشی عمل میں رکاوٹ بن رہا ہے9 مئی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور حساس تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔

  • 10 ارب ہرجانہ کیس:  عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر جرح

    10 ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر جرح

    لاہور:10 ارب ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ویڈیو لنک پر جرح کی-

    سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سما عت ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین چوٹیا نے وزیر اعظم سے جرح کی۔

    شہباز شریف نے اپنے بیان پر جرح کے لیے عدالت میں ویڈیو لنک پر حلف لیا،وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کےذریعے 10 ارب رشوت کی پیشکش کی جسوقت پیشکش کی گئی تب عباس شریف انتقال کر گئے تھے اور ہم صرف 2 بھائی ہی حیات تھے۔

    ملک بھر میں شدید گرمی، سبی 50 ڈگری کے ساتھ سب سے گرم شہر

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بھائی کے ذریعے آفر کرنے کے وقت تو صرف شہباز شریف اور نواز شریف ہی حیات تھے یہ درست ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کسی رشتے دار کے نام کا بھی ذکر نہیں کیا، یہ غلط ہے کہ جسٹس ملک قیوم، جسٹس احسان چودھری اور شہباز شریف کے درمیان کوئی آڈیو ریکارڈنگ میڈیا پر موجود ہے۔

    سماعت کے دوران جسٹس ملک قیوم کی آڈیو ریکارڈنگ کی بابت سوال پوچھنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے اعتراض کیا اور کہا کہ جسٹس ملک قیوم کی شہباز شریف کی آڈیو ریکارڈنگ کی بابت سوال سکینڈلائز کرنے کا اقدام ہے جسٹس ملک قیوم کی آڈیو ریکارڈنگ کی بابت شہباز شریف کوئی بیان دینے کے پابند نہیں ہیں۔

    بسنت میں بھی ایسے پتنگ نہیں کٹتی جیسے بھارتی جہاز کٹے، خواجہ آصف

    بعد ازاں عدالت ے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر وزیر اعظم شہباز شریف پر مزید جرح ہو گی۔

  • جیل حکام کی بانی پی ٹی آئی کی اضافی سہولیات پر اعتراض،  نظرثانی کی اپیل

    جیل حکام کی بانی پی ٹی آئی کی اضافی سہولیات پر اعتراض، نظرثانی کی اپیل

    اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی خصوصی جیل سہولیات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں غیر معمولی رپورٹ جمع کرائی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک موجود بچوں سے رابطے اور ذاتی معالج سے طبی معائنے کی اجازت سے متعلق فیصلوں پر نظرثانی کی جائے۔رپورٹ کے مطابق، جیل قوانین میں کسی قیدی کو بیرون ملک کال کی اجازت یا ذاتی معالج سے باقاعدہ چیک اپ کی سہولت فراہم کرنے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت سے 10 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی احکامات پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سہولیات کو جاری رکھنا دیگر قیدیوں کے لیے عدم مساوات اور آئینی خلاف ورزی کے مترادف ہو گا۔

    جیل حکام نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو ایسی سہولیات حاصل ہیں جو بقیہ قیدیوں کو دستیاب نہیں۔ اس غیر مساوی سلوک کے باعث دیگر قیدیوں نے بھی ایسی سہولیات کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ مستقبل میں جیل قوانین کی خلاف ورزی اور عدالتی نظام کو دباؤ میں لانے کے لیے بطور مثال استعمال ہو سکتا ہے۔

    آرٹیکل 25 کا حوالہ
    رپورٹ میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 25 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں، اور رنگ، نسل یا عقیدے کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف ایک قیدی کو بیرون ملک کال کی اجازت دینا نہ صرف دیگر قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گا بلکہ آئندہ کے لیے ایک خطرناک نظیر بھی قائم کرے گا۔

    غیر ملکی قیدیوں کی مثال
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت 93 غیر ملکی قیدی موجود ہیں، جو اپنے اہل خانہ سے بیرون ملک رابطے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم کسی کو یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ ایسے میں صرف ایک قیدی کو اس سہولت تک رسائی دینا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

    جیل رولز 1978 کا حوالہ
    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ سہولیات جیل رولز 1978 میں شامل نہیں ہیں، اور ان کے نفاذ سے نہ صرف قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی بلکہ جیل انتظامیہ پر غیر مجاز مطالبات کا دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔

    آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

    عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت

    بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

  • بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد

    بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد

    اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد کردی۔

    اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق عدالت کے دیے گئے فیصلے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی، اس کے علاوہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ دیا کہ 10 جنوری ، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں، عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم جاری کیا تھا۔

    بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

  • عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا،علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہد ے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    علیمہ خان نے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا، عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اُنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہاعمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے عمرا ن خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کار کنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

    اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

  • ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔

    حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نےاحمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔

    اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،ان کے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانےدیا ظہیر عباس چوہدری کو روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کے سارے حقوق لے لیے گئے ہیں،جنہوں نے بانی سے ملاقات کرنی ہے ان کو یہ بند کر رہے ہیں ہم کوئی غیر آئینی چیز نہیں کر رہے ہم یہاں پر پرامن بیٹھے ہیں یہ غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں جیل میں لے جائیں تو ٹھیک ہے اگر ہمیں کہیں چھوڑیں گے تو ہم واپس آ جائیں گے، جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کراتے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر ہی رہنا ہے یا اڈیالہ جیل کے اندر جائیں گے یا باہر بیٹھیں گے انہوں نے اگر ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑا تو پھر ہم واپس آئیں گے ورنہ پھر یہ جیل لے جائیں۔