خیبر باڑہ ڈوگرہ چوک کے قریب فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 کے مطابق خیبر کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کیلئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،حادثے میں زخمی افراد کے نام انس،سلیم،حارث،احتشام،کلیم اللہ ،مکرم،مدثر،نعمت،لعل بادشاہ ،شاہزیب،قدرت شامل ہیں۔
Tag: باڑہ

باڑہ قیمت خان چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والے پویس اہلکار کا نماز جنازہ ادا
خیبر تھانہ باڑہ قیمت خان چیک پوسٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکار زرمان گل آفریدی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن شاہ کس خیبر میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی ایس پی انویسٹیگیشن پولیس افسران سمیت ضلعی انتظامیہ سیاسی قائدین الحاج بلاول آفریدی،چئیرمین جمرود الحاج سید نواب آفریدی،چئیرمین لنڈی کوتل حاجی شاہ خالد شینواری،سیکورٹی فورسز حکام کے علاؤہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کرکے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہید اہلکار زرمان گل چیک پوسٹ پر حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے، جو ہسپتال میں زیر علاج تھے، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، زرمان گل 18 جون کو قیمت خان چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھے،

پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک
پشاور اور باڑہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملوں میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار اور 2 راہگیر جاں بحق ہو گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید افسر کی نماز جنازہ ادا
ادھر باڑہ کے علاقے عجب تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک انسپکٹر اور 2 راہ گیر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بھارت،تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جانے لگا
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق بنوں میں دہشتگردوں کی اطلاع کی موجودگی پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اورفورسزپرحملوں میں مطلوب تھے-
لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازمائیں قتل،زیادتی کا بھی شبہ


