پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا کے ساتھ اسکینڈل مبینہ طور پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ ان کے ایک دوسرے سے الگ رہنے کے خبریں آرہی ہے،ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق باکسر عامر نے ماڈل سمیرا سے قابل اعتراض تصاویر کا مطالبہ کیا تھا اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ ان تصاویر کو دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیں گے غیر ملکی اخبار نے بتایا ہے کہ اس وقت سے فریال اور عامر الگ رہ رہے ہیں اور فریال اپنی شادی ختم کرنے یا نہ کرنے پر وقت لے رہی ہیں۔ اس جوڑے کی شادی 2013 سے ہوئی ہے اور ان کے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں، سات سالہ لامائسہ، اور پانچ سالہ علینہ اور ایک بیٹا محمد تین سال کا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فریال مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور اپنے بچوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ باکسر عامر کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ اس نے ماڈل سے غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کیا تھا جس پر وہ شرمندہ ہے اور اس نے خود کو دوسری خواتین کو ٹیکسٹ کرنے سے روکنے کے لئے تھراپی کے تحت جانے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن انکی اہلیہ باکسر عامر خان کے ان حر کتوں سے دلبرداشتہ ہو گئی ہے،اسلئے وہ آنے والے وقت میں اس رشتے میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرے گی،
Tag: باکسر عامر خان

ماڈل کے ساتھ اسکینڈل پر عامر خان کی شادی تنازعات کا شکار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پاونڈ دینے کا اعلان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پاونڈ دینے کا اعلان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں،
عامر خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جا رہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پاونڈ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مہم میں شامل ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں،
دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کیا،قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا احتجاج پر اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ بھی کی،اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا،
قبل ازیں پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان فلسطین کے مختلف مقبوضہ علاقوں میں موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے مسجد الاقصی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا، یہ عبادت گزاروں پر بالخصوص رمضان المبارک میں قابل مذمت حملہ تمام انسانی اقدار اور انسانی حقوق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے تشدد میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے
یاد رہے اسرائیلی سکیورٹی فورسز مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئیں تھیں جہاں ہزاروں فلسطینی رمضان کے مقدس مہینے میں جمعہ کی نماز کے لیے جمع تھے اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے یہ ماہ رمضان کے آغاز کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی جھڑپیں ہیں یہ جھڑپیں اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جان لیوا تشدد کی لہر کے تیسرے ہفتے رونما ہوئیں جب یہودیوں کا تہوار پاس اوور، عیسائیوں کا تہوار ایسٹر اور مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان تینوں اکٹھے وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں اضافی فوجی نفری تعینات کرنے اور دیوار فاصل کو مضبوط کرنے کے اقدامات کے بعد سامنے آئی ہے حال ہی میں فلسطینیوں کے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیل غرب اردن میں اضافی فوج تعینات کی ہے
باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر
باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ
وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
ریاست مدینہ کے نام پر چورن بہت بیچ دیا ، پلوشہ خان نے کھری کھری سنا دیں

