Baaghi TV

Tag: ببشری بی بی

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    راولپنڈی کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فیصلے کے وقت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل، ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا تھا۔ تاہم، عدالتی حکم کے مطابق، فیصلے کے وقت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود ہوں گی۔استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

    رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

    پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے معاملے پر تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کی ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منظرعام پر آنے والی ایف آئی آر کے مطابق تمام واقعے کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایما اور حکم پر ہوا۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر مقدمے کی ایف آئی آر سیل کر دی گئی تھی۔ جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے منصوبہ بنایا گیا منصوبے کے گواہان کچھ قیدی، مشقتی، جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپورنے کی۔عمرایوب، شیخ وقاص، سلمان اکرم نے باہمی سازش مجرمانہ کے تحت حکمت عملی بنائی جب کہ مرادسعید، ذلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہر اور دیگر قیادت نےحکم کی تعمیل کی ۔بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے عوام کو فوج، حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسایا جس سے واقعہ ہوا۔

    گوجرہ کے کھلاڑیوں کی کھیلتا پنجاب میں شاندار کامیابیاں

    کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کردیا

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری برقرار

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزمان کے سینئر وکیل نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو بہر صورت پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا تاہم بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ملزمان کے سنئیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے فیصلہ کن یقین دہانی جمع کرادی، سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کریں گے، عدالت صرف 3 تاریخوں کا موقع دے، 3 تاریخوں میں ملزمان کے 342 کے بیان بھی جمع کرائیں گے، نیب وکلا نےیقین دہانی کی مخالفت نہیں کی۔عدالت نے وکلائے صفائی کی یقین دہانی کو منظور کرتے سماعت ملتوی کردی، عدالت میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کردی گئی، جس پر نیب کے وکلا نے اعتراضات اٹھادیے۔نیب نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپوٹ بھی عدالت میں پیش کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے کوشش کی لیکن بشریٰ بی بی اپنے پتہ پر موجود نہیں تھیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ 28 نومبر کو عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی تھی۔اس سے قبل، 22 نومبر کو سماعت کے موقع پر عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، بشریٰ بی بی گزشتہ سماعت پر بھی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی مراحل میں داخل

    بھارت ،بنگلہ دیش میں کوئی فرق نہیں، محبوبہ مفتی کے بیان پر بی جے پی بھڑ ک اٹھی

    نومبر میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

  • کہیں جانے نہیں دیں گے، کارکنوں نے گنڈاپور کو گھیر لیا

    کہیں جانے نہیں دیں گے، کارکنوں نے گنڈاپور کو گھیر لیا

    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو کارکنوں نے گھیرلیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے، علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہیں نہیں جارہا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ اسلام میں احتجاج کے لیے پیش قدمی کرتے ہوئے بشری بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں غازی بروتھا نہر کے قریب رکا ہوا ہے۔ غازی بروتھا پہنچ کر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھوڑی دیر وقفے کے بعد روانہ ہوں گے۔ بعدازاں کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو گھیر لیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے جس پر گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہی نہیں جارہا آپ کے ساتھ ہوں، ریسٹ ایریا میں نماز پڑھتے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیارولی خان نے دعوی کیا ہے کہ گنڈاپور اور بشری بی بی دونوں ریلی سے رفوچکر ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور پانچ گھنٹے میں صوابی سے برہان نہیں پہنچ پائے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریلی میں سرکاری ملازمین سمیت پندرہ سو سے دو ہزار افراد شامل تھے۔ کارکن قیادت کی سست رفتاری پر نالاں ہوکر واپس مڑ رہے ہیں۔ سخت موسم میں کارکنان مایوس ہوکر قیادت کو کوسنا شروع ہو گئے ہیں۔ فائنل کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی فائنل کال ثابت ہو رہی ہے۔

    بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

  • احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی جس کے بعد ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔میڈیا کی جانب سے علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ ان سے پوچھ لیں ہم تو اپنا بتاسکتے ہیں۔ ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔واضح رہے کہپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پلان کے مطابق 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    چھٹیاں حل نہیں ،چھٹیوں کا حل نکالئے

  • سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کے حالیہ بیان پر کہا ہے کہ انکی اہلیہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے.

    سوشل ویب سائٹ ایکس پر ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا 24 نومبر غلامی سے نجات کا دن ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی پاسداری اور انسانی حقوق معطل ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم کا باہر نکل کر قربانی دینا نا گزیز ہو چکا ہے- قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ بہادر شاہ ظفر کی طرح موت تک غلامی کا طوق پہننا ہے یا ٹیپو سلطان کی طرح مرتے دم تک آزادی کا سہرا پہننا ہے!!.عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات ہیں۔ جب وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو مجھے سب سے پہلی کال سفارت خانے کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئی۔ ہمارے دور میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا تاریخی دورہ بھی کیا- ہماری حکومت کے خاتمے سے دو ہفتے پہلے OIC وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو سعودی عرب کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی- سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے- انہوں ںے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر قوم کی توجہ بٹانے کی ناکام کوشش نہ کی جائے۔ انھوں نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا- ہماری حکومت کے خلاف تمام سازشوں میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا- میں نے اس وقت بھی چیف جسٹس اور جنرل طارق خان کے ذریعے سازش کی تحقیقات کروانے کی کوشش کی مگر جنرل باجوہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اگر تب شفاف تحقیقات ہو جاتیں تو سچ کھل کر سامنے آ جاتا۔عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بطورِ اہلیہ انہوں نے احتجاجی کال کے حوالے سے قوم تک میرا پیغام پہنچایا- نواز شریف کے لیے مشرف دور میں کلثوم نواز بھی نکلی تھیں مگر اس نے ڈکٹیٹر ہوتے ہوئے بھی خاتون کو جیل میں نہیں ڈالا تھا مگر بشریٰ بی بی کو 9 ماہ جھوٹے مقدمات میں قید میں ڈالا گیا-انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے، انشاللہ فتح آپ کی ہو گی“۔ ٹوئٹ کے آخرمیں درج تھا کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام‘۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون جن کا سیاست سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، انہوں نے پاکستان پر جو حملہ کیا ہے، مجھے یقین نہیں آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تونسہ شریف میں بلوچستان کے لیے آبپاشی منصوبے کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے ایسے دوست ملک پر حملہ کیا، جو ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ہ وہ دوست ملک پاکستان کی مدد کو آیا، اور پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست ہے، پاکستان کا محسن ہے، اس کے اوپر انہوں نے حملہ کیا تو میں حیران رہ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نہیں مان سکتی کہ ان کو اس کے نتائج کا نہیں پتا، پاکستان کے اوپر اس کے نتائج کا نہیں پتا، اور اس سے جو بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، اس کو ان کی خبر نہیں ہے، یہ بات میں نہیں مان سکتی۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ جہاں اندرونی حملے بھی ہو رہے ہیں، اس دن بھی وزیراعظم آپ سے درخواست کی تھی، آپ نے کہا تھا کہ ملک کی ترقی میں ایک ہی چیز خلل ڈال سکتی ہے، اور وہ دہشتگردی ہے، آپ کی بات بالکل درست ہے، لیکن یہ صرف دہشت گردی نہیں ہو رہی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جو حملے خیبرپختونخوا سے پنجاب کے اوپر ہو رہے ہیں، یہ مناظر میں نے 76 سال کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے، یہ حملے خارجی یا دہشت گرد نہیں کررہے یہ حملے خیبرپختونخوا کی حکومت پنجاب اور وفاق پر کر رہی ہے اور ایک اور حملے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان ترقی کررہا ہے، ایسے وقت میں جب پاکستان پر چھائی ہوئی گرد ہٹنے جا رہی ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر آرہا ہے، ایسے وقت میں یہ لوگ کیوں دھرنے لے کر آ جاتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم دشمنوں سےخود کا دفاع کریں یا اپنے لوگوں سے ڈیفینڈ کریں، اُس دن بھی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے پنجاب پولیس کے جوان ہیں، ان کے سر دہشت گرد نہیں پھاڑ رہے، ان کی ہڈیاں دہشت گرد نہیں توڑ رہے، ان کے سر ہماری اپنی خیبرپختونخوا کی حکومت پھاڑ رہی ہے، ان پر حملے خیبرپختونخوا کی حکومت کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی، ان کا ایجنڈا بہت خطرناک ہے، جو میرا خیال ہے کہ ہماری بھی سمجھ سے باہر ہے، ورنہ ہوش و حواس میں کوئی ایسا پاکستانی جس کے دل میں تھوڑی سی بھی اپنے وطن کی، اپنی مٹی کی محبت ہو، وہ یہ کام کر ہی نہیں سکتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بات ہوتی ہے کہ صوبوں کا ایک دوسرے سے جوڑنا چاہیے، یہ کچھی کینال پنجاب سے بلوچستان کو ہمیشہ کے لیے جوڑ رہی ہے، مگر یہ جو ہو رہا ہے، میری سمجھ سے باہر ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت کے لوگوں نے وہاں سے سیدھی گولیاں پنجاب پولیس پر چلائیں۔میں نے انہیں سختی سے منع کیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی ہمارے بھائی ہیں، گولیاں نہیں چلانیں، اگر کوئی طیش میں آکر گولی چلا دیتا تو خدانخواستہ وہاں شہادتیں ہو جاتیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    توشہ خانہ ٹو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، ایف آئی اے کے وکیل عمیر مجید ملک اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی پیش ہوئے۔سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئے 12 دن گزر چکے ہیں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں 9 اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا اور مجھے ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا۔بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیس ہے کہ قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ شخص سے قیمت کم لگوائی گئی، قیمت کا تعین کرنے والا صہیب عباسی اب وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے۔ پھر اس کے بعد کسٹمز کے افسران نے قیمت کا تعین کیا، یہ سب لوگ گواہ ہیں کسی کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی شخص کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی کو شاملِ تفتیش تک نہیں کیا گیا۔ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا، پراسیکیوشن کے اپنے مطابق یہ تمام کام انعام اللہ شاہ کرتا ہے لیکن وہ ملزم نہیں، صہیب عباسی جو درحقیقت قومی خزانے کا نقصان پہنچا رہا ہے وہ وعدہ معاف گواہ ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں، عمران خان کا بازو مروڑنے کیلئے بشریٰ بی بی کو قید رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ گھریلو خاتون ہیں، وہ 264 دن سے جیل میں قید ہیں، اس کیس میں 13 جولائی 2024 سے گرفتار ہیں۔ہ بشری بی بی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں ہیں، 3 سال 3 ماہ کی تاخیر سے یہ مقدمہ بنایا گیا، 31 جنوری 2024 کو نیب کے دوسرے ریفرنس میں بشری بی بی کو سزا دی گئی، 3 سال میں گرفتار کیا نہ ہی بشری بی بی کیخلاف کوئی کریمنل کیس بنایا گیا۔

    جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ 50 فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیں، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ پروسیجر پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے حوالے سے آپ کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم درخواست ضمانت کی مخالفت کریں گے، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔

    پس منظر

    یاد رہے کہ 12 ستمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے، فیصلے تحریر کریں گے

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار
    امریکا نے 26 پاکستانی، چینی اور اماراتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

  • تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، 3 ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہےبشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کےلیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے، جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈے، مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں، بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا، بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے، ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔