Baaghi TV

Tag: بجلی بند

  • شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    آزاد کشمیر کے مظفرآباد شہر کے تقریباً 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، تاہم یہ کوئی سرکاری بلیک آؤٹ نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی جانب سے اپنی مرضی سے روشنیوں کو بند رکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی یا سیاسی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر یقینی صورت حال کے باعث انہوں نے ازخود یہ فیصلہ کیا تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ بعض علاقوں میں دکانیں اور بازار بھی قبل از وقت بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھی جا رہی ہے۔

    شہر میں کسی ہنگامی صورت حال کی کوئی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، لیکن شہریوں کی جانب سے یہ محتاط رویہ موجودہ فضا میں ان کی سنجیدگی اور شعور کی عکاسی کرتا ہے۔مزید معلومات کے لیے ہم مقامی حکام اور متعلقہ اداروں سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

  • 17 گھنٹوں بعد بجلی کی آمد،کچھ علاقوں میں پرسوں سے غائب

    17 گھنٹوں بعد بجلی کی آمد،کچھ علاقوں میں پرسوں سے غائب

    قصور
    نا بجلی نا پانی،17 گھنٹوں بعد کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں کے لئے بجلی آئی اور پھر چلی گئی تاہم راؤ خانوالہ فیڈر کے کچھ دیہات کی بجلی پرسوں رات سے بند،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،الیکٹرک جنریٹرز کرایہ پر دینے والوں کی چاندی

    تفصیلات کے مطابق ملک گیر بلیک آؤٹ کے باعث ضلع قصور میں کل سے بجلی نا ہونے کے باعث تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تاہم رات باراں بجے کے قریب تقریباً 17 گھنٹوں بعد چند گھنٹوں کے لئے بجلی آئی اور پھر چلی گئی مگر افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ راؤ خانوالہ فیڈر کے کچھ دیہات کی بجلی پرسوں رات سے بند ہے اور ابھی تک بجلی نے جھلک تک نہیں دکھائی جس کے باعث لوگ خود کو پتھر کے دور کا باسی محسوس کر رہے ہیں
    اسی ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر الیکٹرک جنریٹر کرایہ پر دینے والوں نے خوب کمائی کی اور منہ مانگے کرائے وصول کئے ہیں

  • رات گئے سے بجلی غائب,تاریں کٹنے کا خدشہ

    قصور
    شہر قصور و قرب و جوار کے علاقوں میں رات گئے سے بجلی غائب ،سکول و دفاتر جانے والے لوگ پریشان،وپڈا حکام وجہ بتانے سے قاصر

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بجلی بند ہے جس کے باعث سکول و دفاتر جانے والے سخت متاثر ہوئے ہیں
    رات سے بجلی بند ہونے کے باعث سخت سردی میں نمازیوں نے یخ ٹھنڈے پانی سے وضو کیا
    بجلی کے غائب ہونے کی بابت واپڈا حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم
    امکانات ہیں کہ ہر بار کی طرح یہی بات سننے کو ملے گی کہ رات کی تاریکی اور دھند کے باعث چور تاریں کاٹ کر لے گئے ہیں تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ یہ تاریں کاٹتے کون ہیں؟ اور یہ تاریں بکتی کہاں ہیں ان کا خریدار کون ہے؟
    عوام کو بجلی کے بجلوں میں خوب رگڑا لگایا جاتا ہے مگر جب دل چاہتا ہے بجلی کی ترسیل معطل کر دی جاتی ہے یا پھر ٹیکنیکلی فالٹ ہونے پہ گھنٹوں اور بعض مرتبہ دنوں تک عوام کو انتظار کروایا جاتا ہے
    ان دنوں میں بجلی کا استعمال گھروں میں بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی گھریلوں صارفین کو ذلیل کیا جاتا ہے

  • 12 گھنٹوں سے بجلی بند،افسران سو گئے

    12 گھنٹوں سے بجلی بند،افسران سو گئے

    قصور
    12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں کی بجلی بند،افسران سونے میں مگن

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بلہے شاہ فیڈر بند جس سے شہر قصور میی بجلی معطل ہے گزشتہ رات آٹھ بجے سے معطل بجلی صبح ہونے تک بحال نہ ہو سکی ہے
    متاثرین اہلکاروں کو ڈھونڈنے رہے مگر وہ غائب تھے جبکہ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایل ایس اور ایس ڈی نے جان بوجھ کر ساری رات بجلی معطل رکھی تاکہ صبح کی شفٹ والے کام کریں
    معمول بن چکا ہے کہ افسران اتوار ہونے کی وجہ سے اپنا فون بند کرکے سونے میی مصروف ہوتے ہیں جبکہ عوام پریشان رہتی ہے حتی کہ لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لیے بھی پانی میسر نہیں

  • لیسکو راجہ جنگ نے صارفین کو پتھر کا دور یاد کروا دیا

    لیسکو راجہ جنگ نے صارفین کو پتھر کا دور یاد کروا دیا

    قصور ، سب ڈویژن راجہ جنگ کے صارفین کی زندگیاں محکمہ واپڈا کی بدولت اجیرن،گزشتہ تین دن سے 9 سے 4 تک روزانہ بجلی غائب،لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں گزشتہ تین دنوں میں لوگوں کو بجلی سے دور ہی رکھا گیا ہے تاکہ لوگ پتھر کے دور کی یاد تازہ کر لیں سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں میں

    منگل کو صبح 9 سے 4 بدھ کو صبح 9 سے 2 اور جمعرات کو 9 سے شام 4 بجے تک بجلی بند رکھی گئی ہے جبکہ صارفین کے پوچھنے پر تسلیاں دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے مذیداس کے علاوہ اس علاقے میں بجلی سب سے زیادہ بند کی جاتی ہے جس پر صارفین نے وزیر اعلی پنجاب و صوبائی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے