Baaghi TV

Tag: بجلی غائب

  • واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    قصور
    واپڈا قصور نے عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق دینا شروع کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں واپڈا نے عوام کو بلیک آؤٹ کا اور پتھر کے دور کا عملی سبق دینا شروع کر دیا ہے

    شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ 4 سے 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند رکھی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ سب ڈویژن راجہ جنگ، بہادر پورہ، بلھے شاہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے

    غیر اعلانیہ بجلی بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر، مزدور، طلبہ اور مریض سب ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید سردی میں بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے نہ کوئی پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے اور نہ ہی واضح شیڈول فراہم کیا جا رہا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

  • سخت  گرمی،ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند

    سخت گرمی،ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند

    قصور
    سخت گرمی کے باوجود ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں سے کل رات سے بجلی غائب،راؤ خانوالہ فیڈر کے کئی دیہات میں رات سے لوگ بجلی سے محروم

    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر کے بیشتر فیڈروں کی بجلی بند ہے
    ڈویژن کوٹ رادھا کشن کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں کل رات سے بجلی بند ہے
    جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور بغیر پنکھوں کے سخت گرمی میں وقت گزار رہے ہیں
    فیڈر راؤ خانوالہ کے بیشتر دیہات میں یہ معمول بن چکا ہے کہ سارا سارا دن بجلی غائب رہتی ہے
    زیادہ تر دن کے 12 گھنٹوں میں محض 4 سے 5 گھنٹے ہی بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی شکایات کئ بار لوگوں نے اعلی حکام تک پہنچائیں ہیں مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی
    شہریوں نے ایس ای لیسکو قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • دیہات میں بجلی کی بندش اب بھی جاری

    دیہات میں بجلی کی بندش اب بھی جاری

    قصور
    پورے ملک میں بجلی کی بندش سے گاؤں دیہات میں اب بھی بجلی کا شدید بریک ڈاؤن 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے چار سے پانچ گھنٹے بجلی مل رہی ہے
    تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث پورے ملک میں بجلی بجلی کا بریک ڈاؤن تھا جو کہ اب بہت حد تک ختم ہو گیا ہے اور شہروں کو بجلی کی ترسیل ہو رہی ہے مگر قصور کے دیہات کو اب بھی خوبیس گھنٹوں میں چار سے پانچ گھنٹے وقفے وقفے سے بجلی دی جا رہی ہے جس کے باعث پو پی ایس و سولر سسٹم نا رکھنے والے غریب دیہاتی موم بتیاں خرید کر روشنی کر رہے ہیں
    بجلی کی بندش سے زیادہ مسئلہ مویشی پال لوگوں کو ہے جنہوں نے مویشیوں کو کھلانے کے لئے بجلی کے ساتھ چارہ تیار کرنا ہوتا ہے