Baaghi TV

Tag: بجلی قیمت

  • بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجلی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔

    چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے،حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، رئیل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، ٹیکس بنیادوں کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہے،مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیا،مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے،شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کے لیے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یوان بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے،اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد امریکہ، یورپ اور اسلامی سکوک کی روایتی منڈیوں سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک موزوں وقت ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔

    پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا

    میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کا مسلم کمیونٹی کیلیے افطار ڈنر

    ملزم ارمغان کے والد پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار

  • عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے بوجھ سے بچایا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طارق چاندی والا ن نے کہا کہ ایک طرف تو روزمرہ زندگی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، اور دوسری طرف بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ لوگوں کی مشکلات کو بڑھا رہا ہے۔بجلی کے بلوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث ہے۔حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری حل تلاش کریں۔ پی ڈی پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلانے کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔کم آمدنی والے صارفین کے لیے سبسڈیز متعارف کروائی جائیں تاکہ ان کے بلوں میں کمی ہو۔ایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے تاکہ صارفین کو سمجھ میں آئے کہ ان کے بل میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔ بجلی کی چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں، تاکہ ان کا اثر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو اور قیمتیں کم ہوں۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اس بوجھ کا اثر بالخصوص کم آمدنی والے صارفین پر زیادہ پڑتا ہے۔

    حکومت نمبرز پورے کرنے کے لیے ایم این ایز کو ہراساں کر رہی ہے، شیخ وقاص اکرم

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔

    سراج الحق نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے لیکن اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے کر دیا گیا ہے بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے بڑھائے گئے ہیں ، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ادا کرنا ہوگا ، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ لگے گا، 200 یونٹ پر پرانا بل 3700 روپے ہونے کی صورت میں نیا بل 4700 روپے ادا کرنا پڑے گا۔

    300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، 300 یونٹ کا پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہوگا ، 400 یونٹ والے صارف کو 2300 روپے اضافی جمع کرانا پڑیں گے، پرانا بل 10 ہزار ہونے کی صورت میں نیا بل 12300 روپے آئے گا۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    500 یونٹ خرچ کرنے والوں کیلئے 3 ہزار روپے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، اب وہ 13 ہزار کے بجائے 16 ہزار روپے کا بل جمع کرائیں گے، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ لگایا گیا ہے، اگر پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزارروپے آئے گا۔