Baaghi TV

Tag: بدخشاں

  • بدخشان میں طالبان اور مخالف گروپ کے درمیان شدیدجھڑپیں

    بدخشان میں طالبان اور مخالف گروپ کے درمیان شدیدجھڑپیں

    افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع نُسَے میں طالبان اور جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں طالبان کے 5 ارکان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، جبکہ 5 دیگر لاپتا ہیں۔

    بدخشان کے ضلع نُسی میں طالبان فورسز اور ناراض کمانڈر جمعہ خان فاتح کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہےاطلاعات کے مطابق جھڑپیں خوغاز، دوآبگی، خنیس اور ایل‌رما کے علاقوں میں مرکوز ہیں،طالبان کی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،فاتح کی فورسز، جنہیں علاقے میں نسبتاً مضبوط پوزیشن حاصل ہے، کے ایک اہلکار کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    طالبان حکام کے مطابق نُسَے میں منگل کی سہ پہر شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی دوپہر سے قبل مزید شدت اختیار کرگئیں۔ علاقے میں طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتا دیکھا گیا، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں-

    رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے علاقے میں حالات پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود کشیدگی میں کمی نہیں آسکی بلکہ بعض مقامات پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی،جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی نے بدخشان میں طالبان کو درپیش داخلی سکیورٹی چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے، تاہم جھڑپوں میں مخالف گروپ کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

  • افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکا ہوا جس میں صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    صوبائی ترجمان نے بتایا کہ چین اور تاجکستان کی سرحد کو ملانے والے صوبے بدخشاں میں ہونےوالے دھماکے میں ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے ساتھ ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا جب کہ دھماکے میں 6 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، جو کئی ہفتوں میں افغانستان میں طالبان کے کسی اہلکار پر ہونے والا پہلا بڑا دھماکہ یا حملہ تھا۔

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    طالبان انتظامیہ داعش کے ارکان کے خلاف چھاپے مار رہی ہے، جس نے شہری مراکز میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کیا تھا آئی ایس آئی ایس نے طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس میں مارچ میں ان کے دفتر پر حملے میں شمالی بلخ صوبے کے گورنر کی ہلاکت کا دعویٰ بھی شامل ہے۔

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف