Baaghi TV

Tag: بدمعاش

  • سی سی پی او کا حکم،چھ روز میں 185 ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کریمینلز کیخلاف کاروائی

    سی سی پی او کا حکم،چھ روز میں 185 ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کریمینلز کیخلاف کاروائی

    سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں نامی گرامی چوروں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور کریمنلز کے خلاف لاہور پولیس کا خصوصی آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ لاہور میٹرو پولیٹن کے خوبصورت شہر کو جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ ہر گز نہیں نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد پولیس کاروائیوں سے خوفزدہ ہو کر جرم سے تائب یا روپوش ہونے لگے ہیں تاہم شریف شہریوں اور خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے قانون شکن عناصر کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران لاہور پولیس نے گزشتہ چھ روز میں 185 ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کریمینلز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران 29 جرائم پیشہ افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے دوران ریڈ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔غنڈہ ایکٹ کے تحت 49 افرد کے خلاف قلندروں کی کاروائی کی گئی جبکہ 39 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں۔اسی طرح 37 ملزمان سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کے شورٹی بانڈز لئے گئے جبکہ 02 افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    پولیس کاروائی کے خوف سے 29 لسٹڈ جرائم پیشہ اور بدمعاش شہر چھوڑ چکے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو ستانے والے بدمعاشوں،بھتہ خوروں اور جرائم کے سرپرستوں کی پرسنل فائل بنائی جا رہی ہیں اور ایسے قانون شکن عناصر کی ہسٹری شیٹیں کھول کر انہیں مستقل بنیادوں پر پولیس واچ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے نیز تھانوں میں بدمعاشوں کی حاضریاں یقینی بنا کر ان کے ذریعہ معاش اور روزمرہ سرگرمیوں بارے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔غلام محمود ڈوگر نے عندیہ دیا کہ غنڈوں بدمعاشوں،اٹھائی گیروں ،چوروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے37،کینٹ نے37، سول لائنز 34،صدر ڈویژن پولیس نے 17، اقبال ٹاؤن 36 جبکہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے 24ملزمان کے خلاف کاروائی کی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شہری قبضہ گروپوں کی طرف سے اپنی زمینوں جائیدادوں پر قبضوں یا بے دخلی کی صورت پر قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے سی سی پی او آفس کی ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ کریں یامقامی پولیس سے رابطہ کریں، فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی لاہور نے خبردار کیا کہ شہریوں کو ہراساں،زمینوں جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے بھتہ خوروں اور بدمعاشوں کو شہر میں نہیں رہنے دیں گے۔

  • لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی حکومتی فہرست کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوئے،سپیشل سیکرٹری ہوم بھی عدالتی حکم پر پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر، گوگی بٹ، امیر بالاج ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    عدالت نے لاہور کے بڑے دس بدمعاشوں کی فہرست غیر موثر قرار دے دی ،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس آئی جی پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ افسر کے بیان کی روشنی میں غیر موثر قرار دے دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب یہ جو لسٹ جاری ہوئی ہے یہ آپ نے بنائی ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ لسٹ ہم نے نہیں بنائی اور نہ کوئی کارروائی کررہے ہیں،سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے بھی ایسی لسٹ جاری نہیں کی، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر کسی کیخلاف کوئی مقدمہ ہوتا ہے یا جرائم میں ملوث ہوتا ہے توکسی لسٹ کی ضرورت نہیں، قانون کے مطابق کارروائی کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے، یہ واضح ہوگیا ایڈووکیٹ جنرل صاحب کہ یہ لسٹ سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور افسران نے تصدیق کی کہ ٹاپ ٹین مجرموں کی فہرست جاری نہیں کی، اس کا مطلب ہے کہ یہ فہرست ختم ہوگئی ہے،

    عدالت نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ آئی جی صاحب ٹھیک ہے آپ جاسکتے ہیں، آئی جی پنجاب رائو سردار علی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور عدالت میں بیان دیا تھا

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر درخواست گزار کیخلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں، گرفتاری کے بعد پولیس نے مقدمات درج کئے، درخواست گزاروں کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے اکسایا جارہا ہے، درخواست گزار کیخلاف پچیس سال کے دوران کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا،پولیس کی جانب سے ناجائز مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور شہریوں کو اکسایا جارہا ہے،عدالت پولیس کو بلاجواز مقدمات درج کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے،

    لاہور کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کا معاملہ ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی جاری فہرست جعلی ہے مکمل تحقیقات کریں گے، دیکھیں گے جس نے فائدہ حاصل کرنے کے لیے جعلی فہرست بنوائی ، مکمل تحقیقات کے بعد زمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،معاشرے میں نقص عمل کا مستقل خطرہ بننے والوں کیخلاف سرکاری سطح پر لسٹ تیار ہوگی ،سرکاری سطح تیاری شدہ لسٹ کو تمام ادارے اون کریں گے ، موجودہ جعلی فہرست کی محکمہ داخلہ ،ائی جی پنجاب نے زمہ داری نہیں لی ،پنجاب پولیس میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ، اس نئے نظام سے عوام الناس تھانے کے اندر اور باہر عزت کا احساس پائیں گے ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی عنقریب ان اصلاحات کا باقاعدہ اعلان کریں گے ،

    @MumtaazAwan

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

  • بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ  آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟

    دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
    جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
    ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔

  • ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    لاہور پولیس بااثر بدمعاش مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کی جانے والے آپریشن میں بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتار ہوگیا- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے باور کروایا کہ ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے-

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےپٹواری گینگ کی ہوائی فائرنگ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی گئی۔ چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    گرفتار ملازمان میں شاہزیب کھوکھر، فہد علی،یونس کھوھر اور مٹھو خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برامد کرلی گئیں۔ دیگرملزمان کی گرفتاری اور غیر لائسنسی اسلحہ کی برامد کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے اپنے فرض پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہے۔سی سی پی او لاہور کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او چوہنگ اور ٹیم کو شاباشی پیش کردی گئی-

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے یقین دہانی کروائی کہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • اے ایس آئی کی بدمعاشی

    اے ایس آئی کی بدمعاشی

    قصور
    چوکی انچارج کی سرعام بدمعاشی پر ڈی پی او نے معطل کردیا
    تفصیلات کے مطابق کل تھانہ سٹی اے ڈویژن کی چوکی لاری اڈا کے انچارج اللہ وسایا اے ایس آئی نے ایک دکاندار کو سرعام بازار میں برے طریقے سے مارا اور گالم گلوچ کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس کی ویڈیو شہریوں نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ڈی پی او قصور زاہد نواز کے نوٹس میں آتے ہی اے ایس آئی کو معطل کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے

  • قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ تھپڑ مار دیا صحافی برادری قصور کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او یاسر علی کےکہنے پر نجی ٹی وی چینل کی لیڈی رپورٹر پر دوران کوریج شوکت نامی انوسٹی گیشن آفیسر نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں احساس کفالت پروگرام کی کوریج کرنے کے لیے آنے والی لیڈی رپورٹر سے بدتمیزی بد اخلاق کرتے ہوئے پولیس آفیسر نے غلیظ قسم کی گالی گلوچ کی انتہا کر دی اور تھپڑ رسید بھی مار دیا شوکت نامی پولیس آفیسر نے افسر شاہی کے نشے میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے اخلاقیاتبھول گیا اس بد کردار پولیس آفیسر نے یہ بھی نا سوچا کہ اس کے گھر میں بھی کوئی ماں بہن بیٹی ہے ایک عورت سے کس طرح سے بات کرنی ہے خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف قصور کی صحافی برادری نے سراپا احتجاج ہوکر ڈی پی او قصور صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں سے ایسے بدکردار گھٹیا لوگوں کو فارغ کیا جائے جو محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے ورنہ ہم صحافی برادری احتجاج کا حق بج رکھتے ہیں