Baaghi TV

Tag: بدین

  • بدین میں  گدھوں کا میلہ سج گیا،پاکستان بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے جمع

    بدین میں گدھوں کا میلہ سج گیا،پاکستان بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے جمع

    پچھلی کئی دہائیوں سے ضلع بدین کا ایک چھوٹا سا علاقہ ٹنڈو غلام علی ملک میں گدھوں کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک کی میزبانی کرتا آیا ہے۔

    بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں تین روزہ میلے کے دوران مختلف نسلوں کےتقریباً تین ہزار گدھے یہاں لائے جاتے ہیں،میلے کی نگرانی مقامی افراد کرتے ہیں، جو گدھے بیچنے اور خریدنے والوں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں۔

    گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہےاس منڈی کو ایک میلے کی طرح دیکھا جاتا ہے، جہاں کھانے پینے اور کھیل کود کے ساتھ ساتھ گدھوں کی ریس بھی منعقد کی جاتی ہے۔

    رواں سال اس منڈی میں گدھوں کی قیمت 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک ہے، جن میں ایٹم بم، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ایف سولہ، جی تھری نامی قیمتی گدھے اور خچر بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ خوبصورت اور پرکشش مادھوری، ریشما، کشمالہ، شرمیلا، شیری، نازو، روبی بھی فروخت کے لیے لائے گئے ہیں، ان گدھوں کو دلہا اور گدھیوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ قیام پاکستان سے قبل اور 10 سال قبل تک یہ سالانہ گدھا منڈی 10 محرم الحرام کو لگتی تھی جو اب 11 محرم کو لگائی جاتی ہے ،روس افغان جنگ میں بھی ٹنڈوغلام علی کی گدھا منڈی سے خریدے گے گدھوں اور خچروں نے ترسیل کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بدین میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر عوام کا خون چوستا ہے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے

    بلاول زرداری کے جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئی، جلسہ گاہ پہنچنے پر بلاول کا بھر پور استقبال کیا گیا کارکنان کی جانب سے جئے بھٹو، بلاول وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم 8 فروری کو کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں کی حکومت بنانے کے لیے ملک بھر میں جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے،جب بھی یہ شخص آپ پر مسلط کیا گیا نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم نے پورے پاکستان کو یہ بات سمجھانی ہے کہ الیکشن میں صرف دو جماعت ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی ہیں،پاکستان کے عوام کو دعوت دیتے ہیں، سیاسی کارکن کو دعوت دیتے ہیں، کہ آئیں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ہم اس شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم بننے نہیں دیں گے ،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تین بار موقع ملاناکام رہے، کس خوشی میں ہم اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم مانیں،اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کا ستر فیصد آبادی نوجوان ہے، نوجوانوں کا دور ہے، نوجوان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو سمجھ سکے، ملکر جدوجہد، محنت کریں اور عوام،ملک کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کے عوام کوپیغام پہنچائیں کہ دس نکاتی ایجنڈہ عوامی معاشی معاہدہ ہے، یہ بلاول کے دس وعدے ہیں ، اگر میں وزیراعظم بنتا ہوں‌تو تمام دس نکات پر عمل کروں‌گا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مہم چلا رہی، میں پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کا نامزد امیدوار ہوں، اپنا منشو لے کر جگہ جگہ پہنچ رہا ہوں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے عوام کے پاس جا رہا ہے، مجھے موقع ملا تو دس نکاتی معاشی معاہدہ پر عمل کروں گا، دوسری طرف ایک اور صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے، انکے پاس نہ منشور، نہ نظریہ، نہ انتخابی مہم اور نہ ہی ووٹ مانگ رہا ہے، وہ کسی اور کو کہتا ہے کہ ووٹ کا بندوبست کرو،ہم عوام کی خدمت پر یقین اور وہ عوام پر راج کرنے پر یقین رکھتے ہیں،وہ پاکستان کو نقصان تقسیم کی سیاست کر کے پہنچا رہے ہیں، انہیں پاکستانی عوام کی فکر نہیں بلکہ چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے.ہمیں بھوک، غربت، مہنگائی،بے روزگاری کی فکر ہے، ہم نے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پی پی کی حکومت بنی عوام کی خدمت کی، غریب کی خدمت کی،کسان اور مزدور کی خدمت کی،

    بلاول زرداری نے بدین میں جلسے کے دوران پارٹی امیدواروں کو اسٹیج پر کھڑا کر کے حلف بھی لیا،بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اپنی تقریر کے اختتام پر بدین اور ماتلی سے کھڑی ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مخاطب کر کے اسٹیج پر اپنی ڈائس کے پاس کھڑا کیا اور ان سب امیدواروں سے حلف بھی لیا،بلاول کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ عوام سے وعدہ کریں کہ اگر عوام نے آپ لوگوں کو جتوا دیا تو آپ لوگ کراچی اور اسلام آباد میں زیادہ وقت گزارنے کے بجائے یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے، اپنے رشتہ داروں کے بجائے ان لوگوں کو نوکریاں دیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے،بلاول زرداری کے حلف پر تمام پارٹی امیدواروں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی عوام سے بھی وعدہ لیا کہ آپ لوگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوائیں

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    اس دوران آرمی چیف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات بھی کی۔

    آرمی چیف کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے، کاروباری برادری سیلاب متاثرین کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔

    تاجر برادری نے معاشی خوشحالی کے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    تاجر برادری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے پاک فوج کا کردار اور قربانیاں لائیک تحسین ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

    سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

    کراچی :بدين کے علاقے گولارچی ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین 3 بچوں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق سامان سے لدھا ہوا ٹرالر تیز رفتاری سے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کے کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین کے بچوں پر چڑھ گیا۔

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    حادثے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعہ کے بعد ورثا کی جانب سے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے احتجاج بھی کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

    ادھرکراچی میں ڈینگی کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 65 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 26 ، ضلع جنوبی 10، ضلع غربی 6 ،ضلع کیماڑی 4 اور ضلع ملیر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 568 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے ، زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ بلوچستان کے علاقے خاران میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    کراچی اورلاہورمیں طوفانی بارشیں جاری

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی ۔جس کا مرکز خاران سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئیں۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔