Baaghi TV

Tag: برآمد

  • ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا

    ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا
    ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک فیصل ممتاز کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملزمان عمران اور شاہد کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل موضع ڈھونی کے رہائشی فیصل ممتاز سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔ فیصل ممتاز سکول جا رہا تھا۔ تھانہ سید والا پولیس نے ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک کے حوالے کر دی۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر فیصل ممتاز کا ننکانہ پولیس سے اظہار تشکر۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید سپیشل ٹاسک سونپ دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

  • شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    قصور
    شہریوں نے آئی جی پنجاب و ڈی پی او قصور سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز جاری کرنے کی استدعا کر دی

    تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ پولیس کی طرف سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز و انجن و چیسز پریس بریفننگ کے دوران بتائے جائیں تاکہ میڈیا نمائندگان کی وساطت سے لوگوں کو معلوم ہو کہ ان کی چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد ہو گئی ہیں اور ان کی موٹر سائیکل فلاں تھانے میں برآمد کر کے رکھی گئی ہے تاکہ لوگوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں پولیس اہلکار ذاتی استعمال نا کر سکیں اور نا ہی مال خانے میں پڑی پڑی ناکارہ ہو جائیں
    شہریوں نے استدعا کی ہے کہ براہ کرم شہریوں کی فریاد پہ ان کے مطالبے کو پورا کیا جائے

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں مختلف اشیاء کی درآمد پرعائد پابندی ہٹانے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں مختلف اشیاء کی درآمد پرعائد پابندی ہٹانے کی منظوری

    اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدات میں نمایاں کمی کے پیش نظر مختلف اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تاہم گاڑیوں، موبائل فونز اور گھریلو اشیاء منگوانے پر پابندی برقرار رہے گی، روس سے سستی گندم خریدنے کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں روس سے گندم کی درآمد سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے مختلف درآمدی اشیاء پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی تاہم گاڑیوں، موبائل فونز اور گھریلو اشیاء کی درآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ درآمدات میں نمایاں کمی کے پیش نظر کیا گیا۔ای سی سی نے روس سے کم قیمت پر گندم خریدنے کیلئے مذاکرات کی بھی منظوری دیدی جبکہ 25 جولائی کو کھولے گئے سب سے کم بولی کے ٹینڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ…

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی جبکہ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارتی حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی حکومت نے مہنگائی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں گندم کی قلت دیکھی جا رہی ہے بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں بھارتی حکومت کو افراط زر کی شرح میں تشویشناک اضافے پر خدشات لاحق ہیں۔

    بھارتی حکومت کی طرف سے دوسرے ممالک کو ان کی غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی حکومتوں کی درخواست کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے ایک الگ نوٹیفکیشن میں، ڈی جی ایف ٹی نے پیاز کے بیجوں کی برآمد کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا۔

    نیو دہلی:خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اندازے کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کےساتھ ساتھ اشیائےخوردونوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں جہاں خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ جبکہ گندم کےآٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے گزشتہ سال کے مقابلے آٹے کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ اور پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔روس اور یوکرین دنیا میں گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں کا لگ بھگ دو تہائی حصہ ہے روس دنیا میں گندم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے تو یوکرین چوتھا بڑا ملک ہے-

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

  • آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا

    آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا

    کراچی: آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا:تاجربرادری،اطلاعات کے مطابق کراچی کی تاجر برادری اس وقت سخت پریشان ہے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھ نہیں پار ہے کہ کیا یہ فیصلہ آئی ایم ایف کا جبر ہے یا پھربیوروکریسی کی ناہلی ہے کہ وہ ایک طئے شدہ بات پر عمل دراًمد نہیں کرواسکتے یا پھر شوکت ترین وزیراعظم پر بھاری ہیں کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود کسی کی رائے کا احترم نہیں کیا گیا

    اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھی کی تاجر برادری سخت پریشان ہے ان کا کہنا ہے کہ عجیب معاملہ ہےکہ حکومت خود ہی قانون اور پالیسیاں بناتی ہے اور خود سرکار نے خود اپنا ہی بنایا قانون توڑ دیا

    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری ایکسپورٹ پراسیسنگ زون پر ٹیکس لگادیا، تاجری برادری کا کہنا تھا کہ فنانس بل میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی درآمدات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی گئی ، تاجر برادری کایہ بھی کہنا ہے کہ ایسے ہونہیں سکتا کیونکہ وزیراعظم ہمیں یقین دہانئی کروا چکے ہیں ، لیکن سوچتے ہیں کہ پھروزیراعظم مجور ہیں کیا یا پھران کو بے خبر رکھا جارہا ہے

    اس حوالے سے ایکسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات بے نتیجہ رہی, اس کے ساتھ ساتھ کراچی اور سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کی مسئلہ کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور وزیراعظم نے ہماری بات کو بڑے غور سے سُنا لیکن وزیرخزانہ شوکت ترین درمیان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے

    برآمدکنندگان کے مطابق سیلز ٹیکس کا نفاذ ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا۔برآمدکنندہ عرفان اخلاص کے مطابق ای پی زیڈ کی تمام تردرآمدات سو فیصد برآمد کردی جاتی ہیں

    اس حوالے سے ایکسپورٹرز نے مزید کہاکہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس قانون کے مطابق ریفنڈ کی شکل میں حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا,

    ایکسپورٹرز نے اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا کہ بات چیت کے دوران وزیرخزانہ اپنی بات پرڈٹے رہے اور کہا کہ ای پی زیڈ کے صنعتکار پوری درآمدات برآمد نہیں کررہے ہیں,

    اس بارے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات بے نتیجہ رہی,وزیر خزانہ کا موقف ہے کہ ایکسپورٹرزای پی زیڈ کے صنعتکار پوری درآمدات برآمد نہیں کررہے ہیں, جبکہ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگاای پی زیڈ کی تمام تردرآمدات سو فیصد برآمد کردی جاتی ہیں,

    ایکسپورٹر ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس قانون کے مطابق ریفنڈ کی شکل میں حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہےایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا, ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کے خاتمے سے اب ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی درآمدات پر بھی 17فیصدٹیکس لاگو ہوجائے گا۔

    ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھرآنے والے دنوں میں کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے اورپھر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور دیکھیں کہ کون ہےجو جبر کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹرزکواپنے جبر کا نشانہ بنائے گا

  • برطانوی پارلیمان میں‌ کوکین استعمال ہونے کا انکشاف:برطانوی وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    برطانوی پارلیمان میں‌ کوکین استعمال ہونے کا انکشاف:برطانوی وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے پارلیمان کے 11 مقامات پر شواہد بھی ملے ہیں۔

    کیا برطانوی اراکین پارلیمنٹ یا پارلیمان عملہ ایوان کی عمارت میں منشیات کا استعمال کررہا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے سنڈے ٹائمز نے چونکا دینے والے انکشاف کردئیے۔

    برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی پارلیمان کی عمارت میں ٹیسٹ کی گئی بارہ میں سے گیارہ جگہوں پر کوکین کے شواہد ملے، جن میں وزیر اعظم کے دفتر کے قریب واش روم بھی شامل ہیں۔

    اخبار نے پارلیمان میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمان اور اسٹاف میں منشیات کا استعمال عام ہے۔برطانوی حکومت نے ملک میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار منشیات فروش گروہ کے خاتمے کی تیاری شروع کردی ہے، اس سلسلے میں 10 سالہ حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پولیس شہر اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش گروہ کے درمیان رابطوں کو توڑے گی۔

    برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے جو ملک میں ہونے والے جرائم کی وجہ ہیں، ان جرائم میں لوٹ مار اور قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔ جرائم کی ان وارداتوں سے ملک کو سالانہ 20 ارب پاوّنڈز کا نقصان ہوتا ہے۔

    10 سالہ حکمت عملی کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا جارہا ہے کہ وہ گرفتار افراد کے ٹیسٹ کرائیں، منشایت کے عادی افراد کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے لئے انہیں خصوصی کورس کرائیں اور اگر وہ منشیات کا استعمال جاری رکھیں تو انہیں سزائیں دلوائیں۔

    نئی حکمت عملی کے تحت پولیس گرفتار کئے گئے منشیات فروش کا موبائل فون قبضے میں لے سکے گی، اس کے علاوہ پولیس کو اختیار بھی ہوگا کہ وہ اس موبائل فون کے ذریعے اس کے گاہکوں اور گروہ کے دیگر افراد سے رابطہ کرسکیں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملزمان کے ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ بھی ضبط کئے جاسکتے ہیں۔

    بورس جانسن کے لئے اس وقت ایک بڑا چیلنج برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات فروشوں کی رسائی کو روکنا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل پارلیمنٹ میں خصوصی سراغ رساں کتے تعینات کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

    برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر سر لنڈسے ہوئلے نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں منشیات اور دیگر ممنوعہ چیزیں استعمال کی جارہی ہیں، پارلیمنٹ کے ان حصوں سے بھی منشیات کے استعمال کے آثار ملے ہیں جہاں صرف خصوصی اجازت کے حامل افراد ہی داخل ہوسکتے ہیں، وہ پارلیمنٹ میں اس منشیات کلچر کی چھان بین کریں گے، پولیس کو شواہد اکٹھے کرنے بلایا جائے گا۔

  • مردان، دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ۔

    مردان، دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ۔

    کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان کی نوشہرہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ہویے۔
    مورخہ 14-02-2021 کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام شاہین ٹاون ضلع نوشہرہ میں چند دہشتگردوں نے پتھروں میں بھاری ہتھیار چھپا رکھے تھے۔ دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خاطر ذخیرہ کئے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نوشہرہ کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی آفس شاہین ٹاون کے قریب سے پتھروں میں اسلحہ و ایمونیشن، 02 عدد راکٹ لانچر کے زندہ گولے بمعہ راکٹ لانچر گن ، 03عدد ہینڈ گرنیڈ اور 02 عدد سکاٹیج برآمد کئے ۔ برآمدہ راکٹ لانچر گولے و ہینڈ گرنیڈ طلبیدہ BDU عملہ کے ذریعہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کیلئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ۔

  • سمینٹ سے لدے ٹرک میں  کسٹم اپریزمنث سٹاف نے کیا برآمد کیا؟

    سمینٹ سے لدے ٹرک میں کسٹم اپریزمنث سٹاف نے کیا برآمد کیا؟

    ضلع خیبر طورخم بارڈر پر این ایل سی ایکسپورٹ سکینر میں ,کسٹم اپریزمنٹ حکام نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ ٹرک سے 120عدد پستول 43500کارتوس برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لئے۔
    باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق طورخم ایکسپورٹ سکینر میں ڈیوٹی پر معمور کسٹم اپریزمنٹ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ ٹرک نمبر KBL11256 ٹرک سے بھاری تعداد تعداد میں اسلحہ برامد کرکے ڈرائیور سمیت ٹرک تحویل میں لے لیا , اس حوالے سے سپرنڈنٹنٹ اپریزمنٹ یعقوب شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ سکینر پوائنٹ پر سمینٹ سے لدے ٹرک میں کسٹم اپریزمنث سٹاف نے ڈیوٹی کے دوران 120 عدد پستول ,43500 کارتوس اور دیگر مواد بھی برامد کرکے ٹرک سمیت ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا اس موقع پر طورخم پولیس کے انچارج اسسٹنٹ انسپکٹر عشرت شینواری , اینٹی نارکوٹکس حکام اور این ایل سی و دیگر حکام بھی موجود تھے کسٹم حکام نے اسلحہ ٹرک اور ملزم کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

  • مردان پولیس، جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیوں میں خطر ناک سامان برآمد!!

    مردان پولیس، جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیوں میں خطر ناک سامان برآمد!!

    Gخیبرپختونخواپولیس ضلع مردان
    مورخہ: 06 فروری 2021
    مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 08 بامسلح افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے تین موٹرکاروں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللّٰہ کا جرائم ہیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 08 بامسلح افراد کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں سید کریم، گلزار، محمدرومان،اعزاز،داود، طلب شاہ،عادل اور ایوب شامل ہیں جنکے قبضہ سے تین موٹرکار سمیت دوکلاشنکوف، ایک کالاکوف، دوبندوق،تین پستول اور 591 عددکارتوس برآمد ہوکرقبضہ پولیس کی گئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکرمزید تفتیش جاری ہے۔

  • قتل و نوسر بازی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے  برآمد، پولیس کی شاندار كاميابیاں

    قتل و نوسر بازی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد، پولیس کی شاندار كاميابیاں

    اقدام قتل اور نوسر بازی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عاصم افتخارنے ایس ڈی پی او گلبرگ کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ مظہر ہدایت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزمان سمیت نوسر باز کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان ملزم شعمون عرف چھیم مسیح، عثمان آفریدی اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے جرم میں ملوث عثمان آفریدی اور اویس نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیر کی شاہ رگ کاٹ دی تھی۔ملزمان نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیرکو شدید زخمی کر دیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن کی ٹیموں دن رات کی محنت سے قتل کی واردات میں ملوث تمام 9ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔اقدام قتل کے 9مقدمات میں ملوث 30ملزمان، ڈکیتی، رابری اور چوری کی 139وارداتوں میں ملوث225ملزمان،ریپ اور بدفعلی کے مقدمات میں ملوث 6ملزمان،اغواء کے 34مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار جبکہ دیگر872 مقدمات میں ملوث 1578ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق17گینگز کے 39ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف245مقدمات بھی ٹریس ہوئے،اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب119اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں ماہ گرفتار ملزمان سے تقریباًایک کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔مجموعی طور پر 1061مقدمات کو حل کر کے 2495ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرسٹی ڈویژن پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی ہے۔