Baaghi TV

Tag: براہمسٹرا

  • امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن جن کی ستمبر کے مہینے میں‌ فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے بارے میں کرن جوہر کا دعوی کے کہ اس نے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ توڑ بزنس کیا جبکہ کنگنا رناوت سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات کا کہنا ہے کہ براہمسٹرا نے اس طرح سے بزنس نہیں کیا جس طرح سے بتایا جا رہاہے. براہمسٹرا میں امیتابھ بچن ایک اہم کردار میں نظر آئے. لیکن حال ہی میں امیتابھ بچن کی ایک اور فلم گڈ بائے ریلیز ہوئی ہے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح سے پٹ گئی ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ یہ فلم پہلے دن ایک کروڑ کا بھی بزنس نہیں‌کر سکی ، رپورٹس کے

    مطابق فلم نے نوے لاکھ کا بزنس کیا . گڈ بائے سے پہلے فلم گاڈ فادر ریلیز ہوئی جس نے گڈ بائے کے مقابلے میں اچھا بزنس کیا ہے کہا جا رہا ہے کہ تین دن میں اس فلم نے سو کروڑ کما لئے ہیں. یوں امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے بری طرح سے فلاپ ہو گئی ہے اور شائقین نے اس فلم کو رد کر دیا ہے.یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے جب اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تھا تو ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ آج تک سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں لیکن فلم گڈ بائے ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی .

  • براہمسٹرا کے لئے جب رنیبر نے شاہ رخ سے رابطہ کیا تو ان کا ری ایکشن کیا تھا؟

    براہمسٹرا کے لئے جب رنیبر نے شاہ رخ سے رابطہ کیا تو ان کا ری ایکشن کیا تھا؟

    حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم براہمسٹرا میں شاہ رخ خان نے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا. اس کردار کے حوالے سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب شاہ رخ خان کو اس فلم میں کردار آفر کیا گیا تو ان کا پہلا ری ایکشن کیا تھا.انہوں نے بتایا کہ
    ہم دونوں ہدایتکار آیان مکھر جی کے ساتھ کنگ خان کی رہائش گاہ پر گئے. اور ان کو بتایا کہ وہ ایک فلم بنا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری اس فلم میں ایک کردار کریں. تو شاہ رخ خان نے بغیر سوچے سمجھے اس کردار کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی اور کہا کہ

    کہانی جو بھی ہے جیسی بھی ہے اور میرا کردار جیسا بھی ہے میں کرنے کو تیار ہوں. یاد رہے کہ برہمسٹرا 9 ستمبر 2022 کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے علاوہ ناگارجن اکینینی، امیتابھ بچن اور مونی رائے نے بھی اہم کردار نبھائے۔ فلم میں عالیہ رنبیر پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں. اس میں شاہ ر‌خ خان کے مختصر کردار کو بھی کافی پسند کیا گیاہے. فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اس سے قبل اس فلم کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے تھے. کہا جا رہا ہے کہ فلم چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے.

  • براہمسٹرا کو نفرت صرف سوشل میڈیا پر مل رہی ہے سینما ہال میں نہیں پوجا بھٹ

    براہمسٹرا کو نفرت صرف سوشل میڈیا پر مل رہی ہے سینما ہال میں نہیں پوجا بھٹ

    عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ جن کے کریڈٹ پر ڈیڈی، دل ہے کی مانتا نہیں، پریم دیوانے، پھر تیری کہانی یاد آئی، سڑک جیسی فلمیں ہیں. انہوں نے اپنی بہن کی فلم براہمسٹرا پر ایک انٹرویو میں بات کی انہوں نے کہا کہ براہمسٹرا کو نفرت صرف سوشل میڈیا پر مل رہی ہے سینما ہالز میں نہیں۔ تمام نفرت سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ وہاں نفرت پھیلانے میں‌کوئی پیسہ نہیں لگتا. ہاں ٹکٹ خریدنے پر پیسہ ضرور لگتا ہے اور لوگ پیسہ خرچ کرکے سینما ہالز کا رخ کررہے ہیں اور فلم کو بہت زیادہ سراہ بھی رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے پرستار ہمیں پیار دیتے ہیں اور ہماری پرفارمنس پر تالیاں بھی بجاتے ہیں. پوجا بھٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے براہمسٹرا پہلے دن پہلے شو میں دیکھی میں نے سینما ہال لوگوں سے بھرا ہوا

    دیکھا. لوگ فلم کو دیکھ کر محظوظ ہو رہے تھے. یاد رہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگارجن اکینینی بھی شامل ہیں اور شاہ رخ خان نے ایک خاص کردار ادا کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم کی کامیابی دیکھتے ہوئے آیان مکھر جی نے براہمسٹرا ٹو بنانے کا اعلان کر دیا ہے اس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہوں گے یا نہیں اس ھوالے سے ابھی کچھ سامنے نہیں آٰیا تاہم یہ سننے میں بھی آرہا ہے کہ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ براہمسٹرا 2 میں دکھائی دیں گے.

  • براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد  ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    فلم براہمسٹرا کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے فلم کی پرموشنز بھی جم کر کی گئیں عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں انہوں نے اسی حالت میں فلم کی پرموشنز بھی کیں. عالیہ اور رنبیر فلم کی کامیابی کے لئے پر امید تھے تاہم فلم نے پہلے تین دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا. فلم میں عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی. حقیقی زندگی کے ساتھی جب سکرین پر آئے تو انہیں ایک ساتھ سراہا گیاہے. شائقین رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے اور پھر فلم کی کہانی بھی خاصی جاندار تھی لہذا فلم سپر ہٹ ہوئی. اب حقیقی زندگی کے اس جوڑے کو ایک دوسرے کےلئے خوش قسمت قرار دے دیا گیا ہے.

    فلم میکرز کی کوشش ہے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ اپنی فلم میں کاسٹ کریں تاہم عالیہ اور رنبیر نے ایک ساتھ ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی. دوسری طرف عالیہ بھٹ کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلموں میں بھی کام کریں. رنبیر کپور کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر ہمیں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو یقینا ایک دوسرے کے ساتھ کام ضرور کریں گے اور میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کا جنہوں نے ہماری فلم کو بے حد پسند کیا ہے.

  • براہمسٹرا 3 دن میں 100  کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    براہمسٹرا 3 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی براہمسٹرا ساتویں ایسی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جس نے تین دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوئی اور ویک وینڈ پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے . براہمسٹرا رنبیر کپور کی دوسری فلم ہے جس نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کمائے ہیں . جبکہ عالیہ بھٹ اس کلب میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر کافی خوش ہے.رنبیر سے پہلے سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں اتنا بزنس کر چکی ہیں او ریہ دونوں اس ریس میں رنبیر کپور سے تاحال آگے ہیں. رنبیر کپور اس لحاظ سے ابھی تیسرے نمبر پر ہیں. فلم کے بارے میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے اور اس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا

    پاڈوکون نے بھی مختصر کردار کئے ہیں. شائقین نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی اینٹری کو کافی سراہا ہے. جبکہ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی اداکاری کی بھی کافی تعریف ہورہی ہے. جبکہ فلم کے بارے میں کنگنا رناوت کا دعوی ہے کہ اس فلم نے اتنا نہیں کمایا جتنا بتایا جا رہا ہے انہوں نے الزام لگایا ہےکہ باکس آفس مافیا کرن جوہر کی فلم کو جعلی طور پر سپر ہٹ قرار دے رہا ہے. افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹے کے بعد ہی آن لائن بھی ریلیز ہوگئی جس پر فلم کی ٹیم کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے دیگر فلمسازوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا .

  • ہرتیک روشن پہنچے سینما اپنے بچوں‌ کے ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھنے

    ہرتیک روشن پہنچے سینما اپنے بچوں‌ کے ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھنے

    ہریتک روشن کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کے مقبول ترین ستاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں.ہرتیک روشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باپ ہیں وہ اکثر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آتے ہیں. ہرتیک روشن کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ وہ اپنے بچوں، ہریان روشن اور ہریدھان روشن کے ساتھ ممبئی میں فلم برہمسترا کی خصوصی اسکریننگ کے لیے پہنچے۔ہرتیک روشن ہلکے نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ زیتون کے سبز سویٹ جیکٹ کے ساتھ سرمئی رنگ کی قمیض پہنے ہوئے تھے ان کے بچے بھی اسپاٹ لائٹ میں تھے جب وہ اپنے والد کے پیچھے چل رہے تھے۔ جب کہ ایک نے سیاہ ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ

    دوسرے نے جینز کے ساتھ سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی. واضح رہے کہ ہریتک روشن کے والد راکیش روشن اور رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی آپس میں بہت زیادہ دوستی تھی ان کی گہری دوستی ہی ان دونوں کے تعلق کی خاص پہچان تھی. ہرتیک روشن نے اس دوستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رنبیر کپور کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہوئے ہیں. ہرتیک روشن سیف علی خان کے سات فلم وکرم ویدھا میں نظر بہت جلد نظر آئیں گے، یہ فلم اسی نام کی تامل فلم کا ریمیک ہے۔ ہریتک روشن سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم فائٹر میں بھی کام کریں گے جس میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

  • برہمسٹرا عدالت کے حکم کے باوجود ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہو گئی

    برہمسٹرا عدالت کے حکم کے باوجود ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہو گئی

    براہمسٹرا گزشتہ روز سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلم حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک رہی ہے جس کو دیکھنے کےلئے شائقین جوک در جوک سینما گھر گئے. لیکن جا رہا ہے کہ فلم کی ریلیز کے چند گھنٹوں کے بعد ہی آن لائن لیک ہو گئی ہے. اطلاعات ہیں براہمسٹرا ‘Tamilrockers، Movierulz، Filmyzilla، 123movies، Telegram، اور HD جیسی سائٹس پر لیک ہوئی ہے۔ اس چیز نے بالی وڈ کے فلمسازوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ دہلی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ‘rogue’ ویب سائٹس کو آیان مکھرجی

    کے میگنس اوپس کی غیر مجاز اسٹریمنگ سے روک دیا تھا۔رپورٹس یہ بھی ہیں فلم براہمسٹرا نے پہلے دن ریکارڈ توڑ اوپپنگ کی ہے.کہا جا رہا ہے کہ براہمسٹرا چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور جو اس نے پہلے دن اوپننگ لی ہے وہ اپنے آپ میں ہی ایک ریکارڈ بن گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی فلم نے کم از کم ایسی اوپننگ اس سال نہیں لی. اس فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ریکارڈ‌توڑ ہی رہی . فلم کی پہلے دن کی کمائی کافی حوصلہ بخش ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ فلم آن لائن لیک ہونے سے فلم میکرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔جس کی وجہ سے صرف براہمسٹرا کے ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کے تمام فلم میکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.

  • مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی فلم براہمسٹرا کی پرائیویٹ سکریننگ دیکھنے سے انکار کر دیا

    مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی فلم براہمسٹرا کی پرائیویٹ سکریننگ دیکھنے سے انکار کر دیا

    بالی ووڈ فلم براہمسٹرا جس کو بنانے میں تقریباً ایک دہائی اور پروڈکشن میں پانچ سال لگ چکے ہیں. اب یہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے آئندہ کل سینما گھروں‌ کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی پرموشن کے بعد اسکی پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ جو کہ اس فلم کی ہیروئین ہیں ان کے والد مہیش بھٹ نے پرائیویٹ سکریننگ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ میں نہیں آئوں گا. اطلاعات ہیں کہ مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکریننگ میں اس لئے نہیں‌جائیں گے کیونکہ وہ فلم سینما گھر میں پبلک کے ساتھ دیکھیں گے اور

    خصوصی طور پر خود ٹکٹ خریدیں گے. ان کا کہنا ہے کہ میں فلم پبلک میں‌بیٹھ کر دیکھوں گا اور ان کا ری ایکشن براہ راست جج کر سکوں گا. یاد رہے کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں جن کے ساتھ رنبیر کپور پہلے بھی کام کر چکے ہیں لیکن عالیہ آیان کے ساتھ پہلی بار کام کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کہ ہندوستانی سینما کے لئے بنائی گئی مہنگی ترین فلم ہے فلم چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے. اس فلم سے پوری ٹیم کو کافی امیدیں وابستہ ہیں.

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    براہمسٹرا کی ریلیز کا بے چنی سے انتظار کیا جا رہا ہے، ہدایت کار آیان مکھر جی کو اس فلم کو بنانے کا خیال ایک دہائی پہلے فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے شوٹنگ کے دوران آیا.فلم بڑی لاگت سے تیار ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم لگ بھگ 8000 اسکرینز پر ریلیز کی جا رہی ہے .فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے، ٹکٹیں ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہی ہیں. دو دن کے بعد ریلیز ہونے والی اس فلم کی پرموشنز فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم شہر شہر جا کر کر رہی ہے. رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی گزشتہ روز مہاکلیشور مندر میں پوجا کرنے کے لیے اجین کے لیے روانہ ہوئے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہاں ان کا استقبال احتجاج کے زریعے ہو گا. جب یہ تینوں وہاں پہنچے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد

    کھڑی تھی، مظاہرین سیاہ جھنڈے لے کر مہاکالیشور مندر موجود تھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا. پولیس کو مداخلت کرکے اس صورتحال پر قابو پانا پڑا اور رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور آیان مکھر جی کو وہاں سے نکالنا پڑا. اس واقعہ کے بعد بالی وڈ میں تشویش کی لہر دوڑ‌گئی ہے اور سب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا بائیکاٹ کا ٹرینڈ اب عملی طور پر نظر آنے لگا ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ہے. یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پرجوش فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن کے علاوہ ناگارجونا اکینینی، مونی رائے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے.

  • بہت باتیں کرنے کو دل کرتا ہے پر کیا کریں ہر بات بات بن جاتی ہے امیتابھ بچن

    بہت باتیں کرنے کو دل کرتا ہے پر کیا کریں ہر بات بات بن جاتی ہے امیتابھ بچن

    بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا آج کل ٹرینڈ زوروں پر ہے. اداکاروں کو ان کے پرانے کئے ہوئے تبصرے اب پڑنے لگے ہیں مہنگے. اس کی تازہ مثال عامر خان اور اکشے کمار ہیں جن کے کوئی پرانے کلپس نکال کر ان کی کہی ہوئی باتوں بنیاد بنا کر انکی فلموں کا بائیکاٹ کیا گیا نتیجہ یہ نکلا کہ لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن ناکامی سے دوچار ہو گئیں.ٹویٹر و سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مبینہ طور پر اس کی وجہ سے باکس آفس پر فلموں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اب امیتابھ بچن کی فلم براہسمٹر کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلنا شروع ہو چکا ہے. فلم سے جڑے لوگ کافی پریشان ہیں . اس ھوالے سے امیتابھ بچن نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا اس میں لکھا کہ” کچھ باتیں کرنے کا من کرتا ہے، پر کریں تو کسے کرین، ہر بات تو آجکل بات بنتی ہے‘‘۔ امیتابھ بچن نے بچنے بچاتے ٹویٹ تو کر دیا لیکن

    سمجھنے والے سمجھ گئے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں‌نیپوٹیززم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ پسند نہیں کرتے تو ان کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں عالیہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا ہو گیا اور براہمسٹرا کی کاسٹ اور ٹیم کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ عالیہ کے اس بیان کے بعد براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. براہمسٹرا میں امیتابھ بچن کے ساتھ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ناگارجن اور مونی رائے ہیں،یہ فلم 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے علاوہ امیتابھ بچن وکاس بہل کی فلم الوداع کا بھی حصہ ہیں، اس میں وہ بھاسکر پرجاپتی کا کردار ادا کررہے ہیں فلم کی کاسٹ میں امیتابھ کے علاوہ رشمیکا منڈنا اور نینا گپتا ہیں۔