Baaghi TV

Tag: براہمسٹرا

  • براہمسٹراکا گانا کیسریا پاکستانی گانے کا چربہ

    براہمسٹراکا گانا کیسریا پاکستانی گانے کا چربہ

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسٹرا جس کے بہت چرچے ہیںاس میں عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار کام کررہے ہیں.بائیس جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا ایک گیت حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے گانے کے بول ہیں کیسریا تیرا عشق ہے پیا یہ گانا پاکستانی گانے کا چربہ ہے.کیسریا کے کمپوزر پریتم چکرورتی ہیں. کیسریا گانا پاکستانی گانا لاری چھوٹے گی کی ہوبہو نقل ہے. لاری چھوٹی گانا پاکستانی میوزک بینڈ کال کا گانا ہے، یہ بینڈ سال 2002 میں شروع ہوا اور آج بھی یہ بینڈ اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔گلوکار جنید خان اب اس بینڈ کی قیادت کر

    رہے ہیں، اس بینڈ کے دیگر اراکین میں ذوالفقار جبار خان اور سلطان راجہ شامل ہیں۔ اس سے قبل اس گروپ میں وقار خان، عمر پرویز، دانش جبار خان، ندیم، سنی، عثمان ناصر، شہزاد حمید اور خرم جبار خان شامل تھے۔سوشل میڈیا پر کیسریا گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خصوصی طور پر کمپوزر کو بہت سنائی جا رہی ہے. یاد رہے کہ فلم براہمسٹرا میں سنجے دت اور رنبیر کپور اپنے کیرئیر کے بہترین اور مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستانی گانے کی نقل کی گئی ہے اس سے قبل حال ہی میں‌ ریلیز ہوئی فلم جگ جگ جیو میں ابرار الحق کے گانے نچ پنجابن کو کاپی کیا گیا ہے.

  • رنبیر کپور کا سنجے لیلا بھنسالی سے مار کھانے کا انکشاف

    رنبیر کپور کا سنجے لیلا بھنسالی سے مار کھانے کا انکشاف

    اداکاررنبیر کپور جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے کیا تھا اس میں ان کے ساتھ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور تھیں ، فلم تو باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں‌ کر سکی تھی لیکن فلم کا میوزک خاصا پسند کیا گیا تھا.فلم میں رنیبر کپور کی اداکاری کو نوٹس کیا گیا بعد ازاں انہیں بڑے بینر کی فلمیں آفرز ہوئیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. رنبیر کپور فلم بلیک میں سنجے لیلا بھنسالی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں، انہوں نے ہدایتکار کے ساتھ کام کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے ان

    کے ساتھ کام کیا بہت کچھ سیکھا لیکن میں نے سیٹ پر بہت مار کھائی وہ مجھے بہت مارتے تھے، مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے.وہ مجھے کام کے دوران مارتے تھے. مارتے بھی یقینا تب تھے جب ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں‌ہو رہا ہوتا تھا. ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ میں نے ارادہ کر لیا کہ فلم ہی چھوڑ دوں کیونکہ میں اتنی سختی برداشت کر سکتا ہوں‌ نہ ہی اتنی مار کھا سکتا ہوں. رنبیر کپور نے کہا کہ اب سمجھ آتی ہے کہ اس وقت کی مار نے کتنا کچھ سکھایا ہے اور وہ مار بعد میں میرے کتنی کام آئی ہے.یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہےاس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی دکھائی دے رہے ہیں.

  • براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان کا کردار صرف بیس منٹ کا

    براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان کا کردار صرف بیس منٹ کا

    شاہ رخ خان جنکی آخری فلم زیرو کے نام سے دوہزار اٹھاراں میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے کچھ زیادہ اچھا بزنس نہیں کیا تھا جس کا شاہ رخ کو کافی جھٹکا لگا تھا اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بہتر کہانی کا اتنخاب کریں گے۔ شاہ رخ کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے اگلے برس ان کی تین فلمیں ، پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو نے جا رہی ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کے وہ پرستار جو انہیں دیکھنے کےلئے اگلےسال کا انتظار نہیں کر سکتے ان کے لئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ اس برس براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کا ان دونوں فلموں میں اہم کردار ہے۔

    دونوں فلموں میں مجموعی طور پر شاہ رخ خان کا کردار محض بیس منٹ کا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلم برہمسٹرا کی پرموشنز میں حصہ نہیں لے رہے پرموشن کرنے کے لئے شاہ رخ خان کو کہا گیا لیکن انہوں نے منع کر دیا جس کے بعد کرن جوہر نے بھی شاہ رخ کے فیصلے کا حترام کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ان کے بغیر ہی فلم کی پرموشن کر لیں گے۔براہمسٹرا کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کا ایک بھی سین نہیں‌ہے. روکٹری جس میں اداکار مہادیون مرکزی کردار بھی کررہے ہیں انہوں نے ہی یہ فلم بنائی ہے اور شاہ رخ کو ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے۔

  • شاہ رخ خان نے براہمسٹرا کی پرموشن سے کر لی معذرت

    شاہ رخ خان نے براہمسٹرا کی پرموشن سے کر لی معذرت

    کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا جا چکا ہے شائقین ٹریلر دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ،ناگ ارجن ،عالیہ بھٹ ،رنبیر کپور اور مونی رائے و دیگر شامل ہیں۔شاہ رخ خان اس فلم میں ایک اہم کردار کہانی کے ایک اہم موڑ پر نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔فلم کا ٹریلر دیکھیں تو شاہ ر خ خان کی ایک جھلک بھی اس میں دکھائی نہیں دی۔کہا جا رہا کہ فلم کے پرڈیوسرز نے فلم کی بھرپور پرموشن مختلف انداز سے کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے انکا خیال ہے کہ شاہ رخ خان کافی عرصے سے کسی فلم کی پرموشن میں نظر نہیں آئے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بہت اچھا ہو گا لیکن شاہ رخ خان نے بہت ہی مودبانہ انداز میں فلم کی پروموشن سے معذرت کرلی ہے.

    شاہ رخ خان جانتے ہیں کہ یہ فلم ،فلم میکرز کے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے اور انہوں نے بین الاقوامی معیار کی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کی ہے لیکن شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ جو فلم کی پرموشن کررہے ہیںوہ کافی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ فلم کے پرڈیوسر کرن جوہر اور ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے شاہ رخ خان کے ساتھ مکمل اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود ہی فلم کی پرموش کےلئے جائیں گے ۔براہمسٹرا نو ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ری پبلک ڈے پر اگلے سال ریلیز کی جائیگی۔

  • شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون براہمسٹرا میں نظر آئیں گے

    شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون براہمسٹرا میں نظر آئیں گے

    بہت عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ خان براہمسٹرا میں ہیں یا نہیں یا دیپیکا پاڈوکون اس میں نظر آئیں گی یا نہیں تو یہ بات اب کنفرم ہو گئی ہے کہ دونوں اداکار براہمسٹرا میں نظر آئیں گے ۔کرن جوہر کی پرڈیوس کر دہ اس فلم میں شاہ رخ خان فلم کے اس پوائنٹ پر اینٹری دیں گے جب کہانی اپنے عروج پر پہنچی ہو گی شاہ رخ خان کا کردار کافی پاور فل ہے ۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کرن جوہر کی کسی فلم میں مختصر کردار میں نظر آرہے ہیں اس سے قبل بھی شاہ ر خ خان کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں نظر آئے تھے اس میں انہوں نے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کیساتھ سکرین شئیر کی تھی ۔دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون بھی فلم میں رنبیر کے ساتھ سکرین شئیر کریں گی دیپیکا اور رنبیر کپور یہ جوانی ہے دیوانی کے بعد اب اس فلم میںایکساتھ نظر آرہے ہیں ۔

    یادرہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی جوڑی جب بھی کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے تو یقینا وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے ۔شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے ایک ساتھ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں نظر آئے تھے کرن جوہر نے اس میں اداکاری کی تھی ۔