Baaghi TV

Tag: برتھ ڈے پارٹی

  • سابقہ گرل فرینڈ کی سلمان خان کی سالگرہ میں شرکت

    سابقہ گرل فرینڈ کی سلمان خان کی سالگرہ میں شرکت

    بالی وڈ ایک ایسی جگہ ہے جہاں مداحوں کو بہت ساری محبت کی کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان میں سے کچھ کا اختتام خوشی سے ہوتا ہے لیکن کچھ کااختتام ایسا ہوتا ہےکہ دل دُکھ کر رہ جائے. سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی لواسٹوری بھی کچھ ایسی ہی تھی اسکا اختتام خوشگوار نہ ہوا. سنگیتا بجلانی نے حال ہی میں سلمان خآن کی سالگرہ میں شرکت کی ان کی شرکت نے ایک بار پھر ان کے پرانے تعلق کی کہانیاں دہرا دی ہیں ، سلمان اور سنگیتا بجلانی ایک بار پھر چرچہ میں آگئے ہیں. سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کو سالگرہ کی تقریب سے رخصت کرنے سے پہلے اپنی بانہوں میں لپیٹ کر گرمجوشی سے گلے لگایا. جب تک سنگیتا بجلانی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر رخصت نہیں‌ہو گئیں سلمان خان کھڑے رہے. ان دونوں‌ کی لو اسٹوری کی شروعات کیسے ہوئی آئیے ہم بتاتے ہیں آپ کو، سلمان خان کو بالی وڈ میں آتے ہی جس لڑکی سے پیارا ہوا اسکا نام سنگیتا بجلانی تھا. دونوں‌ کی محبت کا رشتہ قریب دس سال تک رہا ایک دوسرے کے ساتھ ان دونوں نے جینے مرنے کی قسمیں کھائیں یہاں تک کہ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا . رپورٹس کے مطابق سلمان اور سنگیتا نے 27 مئی 1994 کو شادی کی تاریخ بھی طے کر لی تھی۔ شادی کے دعوت نامے بھی چھپ گئے تھے. ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں کہ اداکارہ نے سلمان کو دوسری لڑکی کے

    ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔یون سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کا رشتہ اختتام پذیر ہو گیا. کافی سال کے بعد جب سلمان خان کافی ود کرن میں آئے تو ان سے جب یہ سوال ہوا کہ کیا آپکی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی کیونکہ آپ کسی اور لڑکی کے ساتھ پکڑے گئے تھے تو سلمان خان نے پہلے اس سوال کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی پھر انہوں نے کہا کہ ہاں میں پکڑا گیا تھا. میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان نے سنگیتا کو دھوکہ اداکارہ سومی علی کی وجہ سے دیا کیونکہ وہ ان کے ساتھ دوستی کے تعلقات کو بڑھا چکے تھے جسے سنگیتا بجلانی نے برداشت نہ کیا اور سلمان خآن کے ساتھ اپنی شادی کو کینسل کر دیا. اسکے بعد سنگیتا بجلانی کی زندگی میں آئے ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین، ان دونوں کی دوستی ہوئی اس کے بعد یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے. تاہم اب کئی سال کے بعد سنگیتا بجلانی کو سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھ کرہر آنکھ حیران رہ گئی . جہاں تک سومی علی کے ساتھ سلمان خان کے تعلقات کی بات ہے تو انکے ساتھ بھی سلمان خان کا رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکااور وہ بھی سلمان خان کی زندگی سے دُکھی ہو کر چلی گئیں.

  • کرن جوہر کی پچاسویں برتھ ڈے کہاں ہو گی اور کون کون ہو گا اس میں شامل

    کرن جوہر کی پچاسویں برتھ ڈے کہاں ہو گی اور کون کون ہو گا اس میں شامل

    بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج اپنی پچاسویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے جا رہے ہیں برتھ ڈے پارٹی انہوں نے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ یش راج سٹوڈیوز میں رکھی ہے۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کےلئے کرن جوہر تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں.برتھ ڈے پارٹی میں شمولیت کے لئے خصوصی طور پر مہمانوں‌ کو کارڈ بھجوایا گیا. پارٹی میں شاہ رخ خان گوری خان ،کرینہ کپور ،سیف علی خان،منہیش ملہوترا،رنبیر کپور،ورون دھون ،سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی، کترینہ کیف ،اننیا پانڈے ،جھانوی کپور، سارا علی خان و دیگر شامل ہو ں گے.سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ آئیں گی.عالیہ بھٹ جو کہ کرن جوہر کی بہت ہی قریبی دوست ہیں وہ آج کل ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک ہیں‌کہا جا رہا ہے کہ شاید وہ اس پارٹی میں شرکت کےواسطے ایک دن کے لئے بھارت آئیں گی.دیپیکا پاڈکون جو کہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک تھیں وہ اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی وہاں سے خصوصی طور پر برتھ ڈے پارٹی کے لئے ممبئی پہنچے ہیں. کرن جوہر کو شوبز کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں. جیا بچن نے ایک تصویر شئیر کی(تصویر میں‌امیتابھ بچن کچھ بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان میں‌کرن جوہر بھی شامل ہیں ) اور کرن جوہر کو سالگرہ مبارک کہا.

    اسی طرح سے

    ارجن کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما،منیش ملہوترا، کرشمہ کپور،کرینہ کپور

    و دیگر نے تصاویر لگا کر خوبصورت انداز میں کرن کو سالگرہ وش کی.

    کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اگلی فلم ایکشن بنائیں گے جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہو گی.