امریکہ میں مشہور فرانسس اسکاٹ کی برج کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بلتی مور میں واقع مقبول اور قدیم برج گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے کے باعث سمندر میں جا گرا ہے، واقعے میں 7 مزدور اور متعدد گاڑیاں سمندر میں جا گریں، تاہم ریسکیو عملے نے آپریشن شروع کر دیا ہے، 1 اعشاریہ 6 مائل برج رات کے اندھیرے میں اُس وقت گرا جب ایک کارگو شپ برج سے جا ٹکرائی.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار گو شپ کے ٹکرانے کے چند سیکنڈز میں ہی پُل سمندر میں جا گرا،دوسری جانب مئیر برینڈن ایم اسکاٹ اینڈ بلتی جاننی اولسزیوکی کہتے ہیں کہ ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، برفیلےپانی سے 7 مزدوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ پی سی ہوٹل لاہور میں جاری ہے
کل شام تک ہونیوالے میچز میں دو کیٹگریز میں پاکستان کی ٹیمیں اور دو کیٹگریز میں بھارت کی ٹیم آگے تھی، آج اور کل جمعہ کو سیمی فائنل ہوں گے جبکہ ہفتہ کو فائنل میچز ہوں گے، پانچ مئی سے شروع ہونے والی چیمپین شپ میں 10 مئی تک میچز ہوئے جس میں کل آخری راؤنڈ تھا اور اس کے نتائج کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سر فہرست ہیں،اوپن کیٹگری میں پاکستان کی ٹیم 164.34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم 163،41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،
خواتین ایونٹ میں بھارتی ٹیم 206.36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم پیچھے 170،79 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی۔
اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشرلقمان بھی موجود تھے اور اس کے ساتھ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے. تمام ٹیموں نے پرجوش ہوکر کھیلا ہے.
پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 13 جولائی تک رہیں گے، جو ٹیم اس چیمپئن شپ سے جیتے گی وہ رواں برس کے آخر میں مراکش میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلے گی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں
بھارتی ٹیم نے لاہور میں ہونیوالی برج فیڈریشن آف ایشا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی
پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام 5 مئی سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا، چیمپین شپ میں بھارت ، فلسطین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی ،پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،
پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی ٹیموں کی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے لئے پاکستان آمد اور انکی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،پاکستان میں 2023 کا یہ برج کا یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا، ہم پاکستان میں اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،
لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،
برج کارڈز کی صورت میں کھیلی جانیوالی گیم ہے۔ جو پوری دنیا میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن پرامید ہے کہ وہ پاکستان میں برج کے کھیل کی ترقی کے لئے اور برج کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے مدد فراہم کرے گا، پاکستان رواں برس کے ماہ ستمبر میں ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا
جورڈن انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت کیلئے تیار
باغی ٹی وی کی ٹیم آج شب اردن روانہ ہو گی، ٹیم کی قیادت باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کریں گے . جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں غالب بندیشہ، غیاث احمد ملک، جہانگیر احمد،مرزا شوق حسین شامل ہیں ، 39 واں جورڈن انٹرنیشنل برج فیسٹول 28 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گا،
باغی ٹی وی کی برج ٹیم میں شامل غالب بندیشہ پاکستان برج فیڈریشن کے ڈائریکٹر ہیں اورلاہو ربرج ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، غالب بندیشہ برج کے کئی ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے تمغے جیت چکے ہیں، 21ویں BFAME چیمپئن شپ 2021 میں لاہور میں ہوئی جس میں بندیشہ نے سینئرز ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔20ویں BFAME چیمپئن شپ 2019 میں عمان اردن میں ہوئی جس میں بندیشہ نے سینئر ٹیم میں کانسی کا تمغہ جیتا ،دبئی میں 2017 میں 19ویں BFAME چیمپئن شپ، سینئرز ٹیم میں سلور میڈل جیتا ،17ویں BFAME چیمپئن شپ 2013 میں احمد آباد انڈیا میں اوپن ٹیم میں حصہ لیا۔ بندیشہ نے ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں حصہ لیا ،45ویں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کا انعقا اٹلی میں مارچ 2022 میں ہوا۔44 واں ڈبلیو ٹی سی 2019 میں ووہان چین میں ،43 ویں ڈبلیو ٹی سی 2017 میں لیون فرانس میں ہوئی، انہوں نے ایشین گیمز (AG) میں بھی شرکت کی ،18ویں AG 2018 میں جکارتہ انڈونیشیا میں اوپن ٹیم میں رہے میجر اسد مقبول کے ساتھ پیئرز ایونٹس میں دیگر میڈلز لئے، 2013 میں چین عرب چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا، 2016 میں دبئی میں یو اے ای یوم آزادی برج چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،
غالب بندیشہ ٹیم ایونٹ کے طور پر دیگر چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوئے،پاکستان برج فیڈریشن (PBF) کے زیر اہتمام پاکستان میں نیشنل برج چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا،غالب بندیشہ 2013 اوپن ٹیم ایونٹ میں فاتح رہے، 2016 کے فاتح اوپن ٹیم میں رہے، سینئرز ٹیم میں 2017 کے فاتح ،سینئرز ٹیم میں 2019 کے فاتح ،سینئرز ٹیم میں 2021 کے فاتح رہے
Mirza Shauq Hussain
باغی ٹی وی کی ٹیم میں شامل مرزا شوق حسین نے ماضی میں سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، ہالینڈ، فرانس، اٹلی ،اردن اور برازیل میں پاکستان کی برج ٹیم کی نمائندگی کی ہے، وہ پاکستان ٹیم کا کوچ کم پلیئر بھی رہ چکے ہیں،
Jahangir Ahmed
باغی ٹی وی کی ٹیم میں شامل مرزا جہانگیر احمد نے پاکستان کی قومی برج ٹیم کی ورلڈ برج اولمپیاڈ فرسٹ مائنڈ اسپورٹس بیجنگ چین میں 2008 کی نمائندگی کی۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جس کے نائین ہینڈز ریکارڈ اور پبلش ہوئے ہیں،انہوں نے بالیجی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 2009 جیتا۔ قائد اعظم ڈے برج پاکستان نیشنل ٹورنامنٹ 2017 کے فاتح ہیں جو اوپن پیئرز اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا تھا، پاکستان کی قومی ٹیم بیفام زونل چیمپیئن شپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اردن میں 2019 میں رنرز اپ آئے، 4 بار بھارت میں لاہور جم خانہ ٹیم کی نمائندگی کی۔ برج کیریئر کے دوران متعدد قومی ٹورنامنٹ اور چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔
MALIK GHIAS AHMED
باغی ٹی وی کی برج ٹیم میں شامل ملک غیاث احمد پاکستان کی قومی چیمپئن ٹیم کے 4 سے زائد مرتبہ رکن رہے، وہ ممبر لاہور جم خانہ ٹیم برائے انڈیا 2006 میں رہے، انہوں نے بالی میموریل ٹورنامنٹ میں پیئرز ایونٹ جیتا ،بالی میموریل برج ٹورنامنٹ اوپن ٹیمیں اور چار سے زیادہ مواقع پر رنر اپ رہے، اسلام آباد میں قائداعظم برج ٹورنی ورلڈ مائنڈ گیمز- مائنڈ اولمپکس- روکلا، پولینڈ، 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔دبئی میں BFAME 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عمان، اردن میں BFAME 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کی،2019 میں چین میں پاکستان برج کی نمائندگی کی ،ملک غیاث احمد
ڈائریکٹر لاہور برج ایسوسی ایشن بھی ہیں
مبشر لقمان باغی ٹی وی کی برج ٹیم کے لیڈر ہیں، مبشر لقمان نے بہت کم عرصے میں برج میں نام کمایا ہے، مبشر لقمان نے انتہائی مختصر دورانئے میں برج کے کئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ ماہ جم خانہ کلب میں سپریم نیشنل برج چیمپئن کی طرف سے ایک ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی اور رنر اپ کے طور پر آئی تھی
جورڈن میں ہونے والے انٹرنیشنل برج فیسٹول میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے جاری اعلامیہ کے مطابق فیستول میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے شیڈول کے مطابق،کھیل کا آغاز 28 ستمبر سے ہورہا ہے جو بوقت 11:00صبح، 06:00شام اور 07:00 شام اور یہ پہلا سیشن ہوگا.
دوسرے سیشن کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو بوقت 10:00صبح، جبکہ 10:30صبح اور 05:30شام کو ہوگا، اس کے ساتھ ہی تیسرے سیشن کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا جو بوقت 10:00صبح، 10:30صبح ، 05:30 شام کو ہوگا جبکہ میکسڈ سیشن نمبر ایک کا آغاز اور اسی طرح میسکڈ سیشن 2 کا آغاز بوقت 06:00شام یکم اکتوبر سے ہوگا. اتوار 2 ستمبر کو اوپن ٹیمز بوقت 10:30شام اور 04:00شام کو ہوگا. جبکہ 3 ستمبر سوموار کو اختتام ہوگا اور اس کے شیڈول میں 12:00شام اوپن ٹیمز جبکہ رات 08:00 بجے گالا ڈنر ہوگا.برج فیسٹول جورڈن کے معروف امان ہوٹل میں منعقد ہو گا
جورڈن فیڈریشن کے صدر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میں برج فیڈریشن کے 39 ویں بین الاقوامی برج فیسٹیول میں شامل معززیں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور اس سال کا تہوار دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہے شکر ہے کہ دنیا اب عالمی وبا سے ٹھیک ہو رہی ہے اور ہماری زندگیاں معمول کی جانب آنا شروع ہو گئی ہیں مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایک نئی برج فیڈریشن اس سال فروری کے آخر میں تشکیل دی گئی تھی جوعلاقائی اور بین الاقوامی برج فیڈریشنوں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کی منتظر ہوگی اور اس شاندار دماغی کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہم پرجوش ہیں۔ ہم پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام اپنے مہمانوں کے لیے پرجوش ہیں
برج پلئیر جہانگیر نے باغی ٹی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پینتیس برس سے برج گیم کھیل رہا ہوں ، فی الحال جو ٹورنا منٹ ہو رہا ہے اچھا جا رہا ہے یہ تو فائنل رائونڈ ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی ٹیم کہاں سٹینڈ کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملتان سے دو ٹیمیں آئی ہیں دو اسلام آباد سے آئی ہیں اور ایک ٹیم کراچی سے آئی ہے۔ ابھی جو زرلٹ آرہے ہیں وہ فائنل نتائج سے کافی مختلف ہوں گے۔ دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم کس سے ہارتی ہے۔
غیاث ملک نے کہا کہ یہ ایک مائنڈ گیم ہے دنیا بھر میں بہت پالولر ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ لٹریچر بھی اسی گیم پر لکھا گیا ہے۔ ہمارے ہاں یہ گیم لاہور کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلی جاتی ہے۔اس گیم کو آپ کی ذہانت کی آزمائش کہا جا سکتا ہے۔اس گیم میں اس لئے بھی نوجوان نسل کی دلچپسی نہیں کیونکہ اب ہر کوئی نیٹ پر بیٹھا رہتا ہے فزیکلی لوگ کہیں کم ہی آتے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ یہ تاش جوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اس گیم میں نہ جوا لگتا ہے نہ ہی پیسے لگتے ہیں یہاں تک کہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگتی۔سعیداختر (صدر راولپنڈی اسلام آباد ایسوسی ایشن )نے کہا کہ یہ گیم مینٹل ایکسرسائز ہے مینٹلی الرٹ رہنے کے لیے اس گیم کو ضرور کھیلا جانا چاہیے۔
لندن :پاکستان سینئرز برج ٹیم شاہی ہال پہنچ گئی اطلاعات کے مطابق پاکستان سینئرز برج ٹیم اپنے ٹیم مینجرعارف شہاب کے ساتھ اس وقت غیر ملکی دورے پر ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ٹیم کواس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ ٹیم کو شاہی ہال میں دعوت دی گئی ہے ،
ورلڈ برج فیڈریشن کی طرف سے 4 اپریل 2022 کو Plazzo di Congressi جہاں ورلڈ برج ٹیم ٹورنامنٹس کھیلے گئے کے شاہی ہال میں سرکاری طور پر تصویر کھنچوائی گئی
اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شاہی ہال میںتصویربنوانا بھی ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے جوپاکستان کے حصے میں آیا ہے
یاد رہےکہ پچھلے سال پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی ،پھچلے سال 8 سے 14 دسمبر 2021 تک آن لائن منعقد ہونے والی BFAME (برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ) برج چیمپئن شپ میں پاکستان سینئرز برج ٹیم نے بھارت کو 88-45 پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستان کی طرف سے ٹیم ممبران: کامران ابراہیم، مرزا شوق حسین، افتخار بقائی، ذاکر محمود، مسعود مظہر اور غالب بندیشہ شامل تھے
بنگلہ دیش، ہندوستان، اردن، فلسطین، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے شرکت کی:21واں برج ایشیا کپ 2021 (جسے BFAME چیمپئن شپ کہا جاتا ہے) اس حوالے سے ایک باہمی دوستی مقابلوں کا پیش خیمہ گردانا جاتا ہے
پاکستان نے خواتین کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں ٹیمیں اتاریں۔ اوپن اور سینئرز ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں لیکن صرف سینئرز فائنل میں پہنچی اور گولڈ میڈل جیتا۔