Baaghi TV

Tag: برج ٹورنامنٹ

  • پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے .ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں (جے کے، باغی ٹی وی ، پاکستان گرینز، سپیل ، پوری اسٹیٹ ، پاکستان Aces، سلور سٹار ، نور پور، izzo 4، ) نے حصہ لیا. پہلے روز پئیرز کا اور آخری دو دن ٹیم ایونٹ کروایا گیا.ٹیم میچ کے پہلے دن چھ رائونڈز دوسرے دن چار رائونڈز ہوئے.ہر رائونڈ کے بعد سکورنگ کی گئی. ٹیم میچز میں‌پہلے نمبر پر جے کے ،دوسرے نمبر پر باغی ٹی وی ، تیسرے نمبر پر گرینز رہی. پئیرز میں دو گروپس بنے ایسٹ ویسٹ‌، سائوتھ نارتھ دونوں گروپوں کی پہلی تین پوزیشنز والوں‌ کو پچاسی ہزار ، پینتالیس ہزار اور بیس ہزار بطور انعام دیا گیا. ٹیم میچز کے پہلے روز تین ورنز کو دو لاکھ ،ایک لاکھ اور ساٹھ ہزار بطور انعام دیا گیا. انعامات کی تقسیم کےلئے جن شخصیات

    کو مدعو کیا گیا ان میں میاں مصباح الرحمان چئیر مین جم خانہ ، سرمد ندیم کنوینئیرکارڈ روم جم خانہ تھے جبکہ چیف گیسٹ ڈائمنڈ بویلی فوم کے چیف ایگزیکیٹیو شارق شفیع تھے. جے کے ٹیم میں جاوید خالد ، سعید اختر ،عمران گردیزی ،ارسلان منصور اور عمر اسلم ہیں. باغی ٹی وی کی ٹیم میں‌مبشر لقمان ،جہانگیر احمد ،غیاث ملک ، غالب بندیشہ ، مرزا حسین ،عمران عابدی اور اسد مقبول ہیں. پاکستان گرینز میں کرنل نادر ، عمران کریم ، کرنل رانا ، سلیمان بخاری کے نام شامل ہیں.

  • برج ٹورنامنٹ میں اس بار 52 سے 60 کھلاڑی شریک ہیں احسان قادر

    برج ٹورنامنٹ میں اس بار 52 سے 60 کھلاڑی شریک ہیں احسان قادر

    گزشتہ روز لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا، آج ٹورنامنٹ کا دوسرا روز تھا ہم نے ٹورنامنٹ کی صورتحال جاننے کےلئے احسان قادر نے (سیکٹری پاکستان برج فیڈریشن) سے بات کی انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے اس ٹورنامنٹ کا ایک ایونٹ ختم کر دیا ہے یہ ایونٹ گزشتہ روز ہوا اس میں پئیرز کے دو سیشنز تھے ونزر کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے ۔آج سے ٹیم ایونٹ شروع کیا گیا ہے اس میں نو رائونڈز ہیں آج پانچ روائونڈ ہوں گے کل چار رائونڈ ہو ں گے ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ کھیلے گی جو ونر ہو گا اسکو انعام دیا جائیگا۔

    اس ٹورنامنٹ میں باون سے لیکر ساٹھ کھلاڑی شریک ہیں کچھ ٹیموں میں چار کھلاڑی ہیں کچھ میں پانچ کچھ میں چھ کھلاڑی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں چار سے چھ نئے کھلاڑی آئے ہیں یہ کھلاڑی ملتان سے آئے ہیں حالانکہ وہاں کوئی کلب نہیں ہے یہ گھروں میں کھیلتے ہیں اور کافی اچھے پلئیر ہیں اگر یہ تسلسل سے اچھا پرفارم کریں گے تو ان کو آگے بڑھنے کا یقینا ہم موقع فراہم کریں گے۔ موجودہ صورتحال دیکھی جائے تو کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کاقبل دید ہے۔

  • کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ انکی مہارت، جوش و جذبہ اور نظم و ضبط سے لگایا جاتا ہے غالب اندیشہ

    کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ انکی مہارت، جوش و جذبہ اور نظم و ضبط سے لگایا جاتا ہے غالب اندیشہ

    غالب بندیشہ ( پاکستان برج فیڈریشنڈائریکٹر، صدر لاہور برج ایسوسی ایشن) نے کہا ہے کہ میں گزشتہ بیس پچیس سال سے برج گیم کھیل رہا ہوں. میں اب تک پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر متعدد مرتبہ نمائندگی کر چکا ہوں میں تین ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں، جکارتہ میں ہونے والی ایشن گیمز کے علاوہ 2016 میں پولینڈ میں ہونے والے برج اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی.غالب بندیشہ نے حال ہی میں ہونے والے برج ٹورنامنٹ کے حوالے سے کہا کہ پہلے روز پئیرز کا ایونٹ تھا چوبیس پئیرز نے حصہ لیا، اور جس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی میں بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے اس کی کھیل میں مہارت ، اسکا جو ش و جذبہ ، نظم و ضبط اور اسکے تعاون کرنے کے عمل کو دیکھا جاتا ہے.ہمارے اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں‌کا رویہ جیسا نظر آرہا ہے وہ عموما بین الاقوامی سطح پر ہونے والے میچوں میں‌نظر آتا ہے. اس چیز کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بھی اپیل نہیں آئی کہ جب ریفری کو بلایا گیا

    ہو،حالانکہ ٹورنا منٹ چل رہا ہے لیکن ہر طرف خاموشی ہے کھلاڑی دلجمعی کے ساتھ کھیل رہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں غالب بندیشہ نے کہا کہ برج کے کھلاڑیوں کی تعداد دن بہ دن کم ہورہی ہے جو کہ پاکستان برج فیڈریشن کے لئے لمحہ فکریہ ہے. کھلاڑیوں کی تعداد کم ہونے کی مختلف وجوہات ہیں لیکن ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سپانسرز کی توجہ اس کھیل کی طرف بہت کم ہے. لوگوں میں اس گیم کو مقبول کرنے کےلئے بہت محنت کرنی پڑیگی ، خواتین کو بھی س گیم کی لانے کے لئے سکولوں اور سوشل کلبز میں جانا ہوگا. یہ ذہن کی گیم ہے. لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تاش ہے اس تاثر کو ختم کرنا ہوگا جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی یاداشت بہتر رہے تو وہ برج گیم کی طرف ضرور آئیں.

  • نوجوان نسل کو برج گیم کی طرف راغب کرنے کےلئے کوشاں ہیں احسان قادر

    نوجوان نسل کو برج گیم کی طرف راغب کرنے کےلئے کوشاں ہیں احسان قادر

    آج جیسا کہ لاہور میں تین روزہ نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر باغی ٹی وی نے سیکرٹری برج فیڈریشن احسان قادر سے خصوصی گفتگو کی.انہوں نے کہا کہ برج گیم پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے نوجوان نسل مغرب میں بہت دلچپسی کے ساتھ کھیلتی ہے.ہمارے ہاں مردبھی کھیلتے ہیں اور خواتین بھی لیکن اب زرا خواتین کھلاڑیوں‌کی تعداد کم ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ خواتین کے ساتھ نوجوان نسل کو بھی اس گیم کی طرف راغب کیا جائے اس کےلئے ہم کوشاں‌ہیں. ہماری اب کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں‌ کو ماہوار سکالر شپ دی جائے تاکہ ان کی اس کھیل میں دلچپسی پیدا ہو.کھلاڑیوں کی سلیکشن کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے احسان قادر نےکہا کہ لوگ خود ہی اپنی ٹیمیں‌ بناتے ہیں لیکن جب پاکستان کی ٹیم بننی ہوتی ہے تو انہی تمام ٹیموں سےٹرائل کرکے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرکے نیشنل ٹیم بنائی جاتی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ برج کی آئندہ دنوں پولینڈ میں چیمپئن شپ ہورہی ہے اس

    میں دو ڈھائی سو ٹیموں کے ساتھ اور تین چار ہزار کھلاڑی کھلیں گے. احسان قادر نے مزید کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سپانسر لے اور کھلاڑیوں‌کو اکٹھا کر کے ایونٹ کا انعقاد کرے. یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے. احسان قادر نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں‌تیس فیصد خواتین اس گیم کو کھیلتی ہیں ہمارے ہاں‌جو اچھی کھلاڑی تھیں ان میں سے زیادہ تر ریٹائرڈ ہو گئی ہیں یا بوڑھی ہو گئی ہیں.