Baaghi TV

Tag: برسات

  • مون سون 2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    مون سون 2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کی مون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےمئی اورجون کو پری مون سون کا سیزن قرار دے دیا گیا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا 13 جون کے بعد پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-

    سردار سرفراز کے مطابق پاکستان کے پیشتر مقامات پر جولائی سے مون سون کا امکان ہے، مون سون کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے موسلادھار بارشوں کے باعث اربن، فلیش فلڈنگ اور گلیشیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا اور ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1550 کلومیٹر دور ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کل شام تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سسٹم سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا شمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔

    مون سون (ساون کی جھڑی)کیا ہے ؟

    انگریزی زبان کے لفظ مون سون کی جَڑیں پُرتگیزی زبان کے لفظ مون کاؤ اور عربی و ہندی زبان کے لفظ موسم میں ہیں عام طور پر اس کا مطلب زمین اور سمندر پر حدت کے ساتھ فضا میں ہونے والی تبدیلی لیا جاتا ہےانگریزی زبان میں یہ لفظ سب سے پہلے برصغیر میں استعمال کیا گیااس اصطلاح کا مفہوم خلیج بنگال اور بحیرہ عرب اسے اٹھنے والی ہوا تھی جو خطے میں بارش کا باعث بنتی ہیں۔

    مجموعی طور پر مون سون ہواؤں، بادلوں اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے اور یہ موسم گرما میں جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بارشوں کا سبب بنتا ہے اپریل اور مئی میں افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب خط استوا کے آس پاس بحر ہند کے اوپر گرمی کی وجہ سے بخارات بنتے ہیں۔

    یہ بخارات بادلوں کی شکل میں مشرق کا رخ کرتے ہیں اور جون کے پہلے ہفتے میں یہ سری لنکا اور جنوبی بھارت پہنچتے ہیں اور پھر مشرق کی طرف نکل جاتے ہیں ان کا کچھہ حصہ بھارت پر برستا ہوا کوہ ہمالیہ سے ٹکراتا ہے، جبکہ بادلوں کا کچھہ حصہ شمال مغرب کی طرف پاکستان کا رخ کرتا ہے15 جولائی کے قریب مون سون کے بادل پاکستان پہنچتے ہیں۔ جسے ساون کی جھڑی کہتے ہیں، کیوںکہ 15 جولائی کو ساون کی پہلی تاریخ ہوتی ہے۔

  • تین روزہ برسات،گندم کی فصل کو نقصان

    تین روزہ برسات،گندم کی فصل کو نقصان

    قصور
    تین روزہ برسات سے فصلوں کو نقصان،مرمت ہونے والی سڑکوں پہ لوگ سفر کرنے سے قاصر،تمام سڑکوں پہ کیچڑ اور پھسلن

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ تین دنوں سے برسات کا سلسلہ جاری ہے بعض مقامات پہ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس سے فصلوں خاص کر گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے
    واضع رہے کہ ضلع بھر کی مین سڑکیں گزشتہ تین ماہ سے مرمت ہوئی رہی ہیں اور مرمت کا کام سست روی کا شکار ہے
    برسات سے زیر مرمت سڑکوں پہ کیچڑ اور پھسلن کا راج ہے جس کے باعث شہریوں کا سفر کرنا دشوار بلکہ انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ و صوبائی گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مرمت کا کام جلد سے جلد مکمل کروایا جائے تاکہ لوگ بغیر حادثات محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

  • برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ماہرین نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی:سوئیڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے دنیا بھر میں موجود برساتی پانی پر لیبارٹری تجربات اور فیلڈ ورک کی تحقیق کی گئی جسے انوائرمینٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی تحقیقی جریدے میں شائع کیا گیا-

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین پر موجود برساتی پانی انسانی ساختہ خطرناک کیمیکلز کے باعث کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن رہا ہےکبھی زائل نہ ہونے والے انسانی ساختہ کیمیکلز (Forever Chemicals) برساتی پانی کو گدلا کر دیتے ہیں اور یہ کیمیکلز انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف انڈسٹریل علاقے ہی نہیں بلکہ یہ کیمیکلز انٹارکٹیکا اور تبت جیسے دور دراز اور ویران علاقوں میں بھی بارش کے پانی اور برف میں پائے گئے ہیں یہ انسانی ساختہ کیمیکل پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز (Perfluoroalkyl and polyfluoroalkyl substances (PFAS)) فائر فائٹنگ فوم، کھانا بنانے کے برتنوں کی نان اسٹک کوٹنگ، اور ٹیکسٹائل میں استعمال ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایف اے ایس کیمیکلز کو خودکار طریقے سے زائل ہونے میں ہزار سال لگ سکتے ہیں اور ان کیمیکلز پر ہونے والی سالوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ ماحولیات میں موجود مضر صحت پی ایف اے ایس کیمکلز زائل نہیں ہو رہے، اس کا سبب ان کیمیکلز کے زائل ہونے کی طویل مدت اور وہ قدرتی سائیکل ہے جو انہیں بارشوں کے ذریعے واپس ماحولیات میں لے آتا ہے۔

    برازیل میں ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کا نیا ریکارڈ

    ماہرین کے مطابق برسات کا پانی دنیا کے کافی حصوں میں پینے کے لائق صاف پانی تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ پانی انسانی ساختہ کیمیکلز کی وجہ سے آلودہ ہو کر مضر صحت بن جاتا ہے اور انسانوں میں کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن جاتا ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اب ہم دھرتی کے فطری ماحولیات کی حدود کو کراس کر چکے ہیں اور دھرتی پر کوئی ایک ایسا مقام موجود نہیں جہاں ایک انسان ان کیمیکلز کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رہ سکے۔

    اسٹاک ہوم یونیورسٹی اور ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ بارش کے پانی میں ان کیمیکلز کی سطح "اب ہر جگہ گائیڈ لائن کی سطح سے اوپر ہے”۔

    "پچھلے 20 سالوں میں پینے کے پانی میں پی ایف اے ایس کے رہنما اصولوں میں حیران کن کمی آئی ہے،” ایان کزنز، مطالعہ کے سرکردہ مصنف اور اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر نے کہا مثال کے طور پر، پی ایف اے ایس کلاس میں ایک معروف مادے کے لیے پینے کے پانی کی گائیڈ لائن ویلیو، یعنی کینسر کا باعث بننے والا پرفلووروکٹانوک ایسڈ (PFOA)، امریکہ میں 37.5 ملین گنا کم ہوا ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی میں PFOA کے لئے تازہ ترین امریکی رہنما خطوط کی بنیاد پر، ہر جگہ بارش کے پانی کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا جائے گا۔

    تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض شفایاب ،ماہرین نے تحقیق کو معجزہ قرار دیدیا

  • شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    قصور
    دو روزہ برسات سے سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا،پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں،دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپیہ کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق جمعرات سے جمعہ تک ہونے والی دو روزہ برسات کے باعث سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا
    کئی گھنٹے سڑکیں پانی کے باعث دریا میں تبدیل ہوئی رہیں
    برسات کا پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کی کروڑوں روپیہ کی اشیاء خراب ہو گئیں
    برسات ختم ہونے کے باوجود شہر کی بیشتر گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں
    شہریوں کو گلیوں بازاروں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان بھی موجود ہے

  • متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    قصور

    ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں، ندی نالوں کی صفائی شروع کروا دی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کروا دیا ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے
    گزشتہ سال ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی نا ہونے سے راجباہوں و دڑینوں وغیرہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جس سے لوگوں کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا تھا

    لوگوں کا کہنا ہے کہ قبل از وقت صفائی کا عمل قابل ستائش ہے تاہم دوران صفائی نکلنے والی گندگی کو کناروں پر رکھنے کی بجائے کسی اور جگہ پھینکا جائے تاکہ یہی گندگی دوبارہ ڈرینوں،ندی نالوں میں گر کر رکاوٹ کا باعث نا بنے

  • میونسپل کمیٹی کی نااہلی،شہر پانی میں ڈوب گیا

    میونسپل کمیٹی کی نااہلی،شہر پانی میں ڈوب گیا

    قصور
    میونسپل کارپوریشن قصور کی لاپرواہی نالوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے حالیہ بارشوں سے بیرون کوٹ رکندین خاں چھپڑ کنڈا، نفیس کالونی ملحقہ علاقے ڈبن پورہ کا منظر پیش کرنے لگے متاثرین کا ڈپٹی کمشنر سے کاروائی کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق بیرون کوٹ رکندین خاں چھپڑ کنڈا، نفیس کالونی اور ملحقہ علاقے میونسپل کارپوریشن لاپرواہی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے وجہ سے برساتی پانی کی نکاسی بند ہونے پر پورا علاقے کے ہر گھر میں پانی بھر جاتا ہے گھر کا ہر فرد پوری پوری رات گھر پانی نکالنے کی مشقت میں رہتا ہے جس سے عوام کا جینا دو بھر ہو جاتا ہے جگہ جگہ پر غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست پر ڈی سی کے حکم کے باوجود ٹی ایم اے کا کوئی عملہ صفائی کرنے نہیں آتا جسکی وجہ سے جابجا کھڑے پانی میں نہ صرف ڈنگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ متاثرین عوام مختلف موزی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ کی متاثرین عوام نے متعلقہ افسران بالا سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی صحت مند زندگی جینے کا حق دیا جائے اور عملہ صفائی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    قصور
    کل سے قصور و گردونواح میں شدید بارش،فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ،کچے مکانوں کو نقصان،ندی نالوں میں طغیانی،گہرے بادل تاحال موجود

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے اور کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کے تیز سلسلہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور گلیوں بازاروں میں پانی کھڑا ہے
    گہرے بادل تاحال موجود ہیں جس سے مذید برسات کا امکان ہے موجود ہے
    گنڈا سنگھ بارڈر پر دریائے ستلج میں بھی طغیانی ہے جس کے باعث قریب کے دیہات میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ریلیف وارننگ و کیمپ قائم کر دیا ہے

  • سیوریج سسٹم ناکام،عوام پریشان

    سیوریج سسٹم ناکام،عوام پریشان

    قصور
    دو روزہ برسات کے بعد گلیاں تالاب بن گئی دھند پھر شروع
    تفصیلات کے مطابق قصور میں پیر کی شام سے منگل تک ہونے والی بارش کے باعث قصور اور گردونواح کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے ضلعی انتظامیہ کی ناقض سیوریج سسٹم کی قلعی کھل گئی جگہ جگہ گلیوں میں پانی برساتی پانی کے ساتھ نالیوں کا پانی بھی کھڑا ہے جس سے بچے بوڑھے اور عورتیں سخت پریشان ہیں
    دو روزہ بارش کے باعث دھند کا موقوف ہونے والا سلسلہ آج سے پھر شروع ہو گیا ہے
    لوگوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بارش ختم مگر مسائل نہیں

    بارش ختم مگر مسائل نہیں

    قصور
    کھڈیاں خاص میں بارش ختم ہونے کے بعد بھی گلیاں تالاب
    لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں پچھلے دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے گلی محلے بازار تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں اسی کے ساتھ کوٹ سردار محمد کی گلیوں کے اندر پانی جمع ہوچکا ہے اور لوگوں کے گھروں اندر پانی جمع ہوچکا ہے اور اس کے علاوہ کھڈیاں کے اکثر محلوں کے اندر پانی جمع ہے مساجد پارک اور گراونڈ کے اندر بھی پانی جمع ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ٹاون کمیٹی کھڈیاں جاتے ہیں تو ٹاون کمیٹی کھڈیاں والے لوگوں کے مسائل سننا گوارہ نہیں کرتے
    لہذہ ڈی سی قصور نوٹس لے کر ہماری مشکلات کا ازالہ کریں

  • بارش باعث رحمت کوتاہی کی بدولت زحمت

    بارش باعث رحمت کوتاہی کی بدولت زحمت

    قصور
    قصور میں رحمت کی بارش جاری تاہم انسانی غفلت سے کچی دیواریں گر گئیں،گلیاں تالاب بن گئیں،سڑکوں پر پانی ہی پانی رات کے وقفے سے بارش کی پھر آمد متوقع
    تفصیلات کے مطابق کل رات سے شدید بارش جاری تھی جو کل دوپہر سے تھم گئی تھی مگر اب پھر شدید بادل چھا گئے ہیں جو کہ برسات کا پیغام دے رہے ہیں
    برسات باعث رحمت ہے مگر انسانی غفلت کے باعث زحمت بن گئی کچی دیواریں احتیاط نا کرنے سے گر گئیں اور نالیاں صاف نا ہونے سے گلی محلوں میں پانی ہی پانی ہو گیا جبکہ انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت سارا قصور شہر تالاب کا منظر پیش کرتا رہا رات سے رکی برسات کے باعث اب بھی گلیوں میں پانی کھڑا ہے تاہم اللہ کے فضل سے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
    ابھی شدید بادل پھر چھا گئے ہیں جو کہ بارش کا پیغام ہیں