Baaghi TV

Tag: برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

  • شرجیل میمن سے  برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

    شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

    سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں حکومت سندھ کے اقتصادی منصوبوں، ملکی سیاسی حالات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی فلاحی مجوزہ منصوبوں اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں صحت، ہائوسنگ، تعلیم، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، ای وی بسز نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ شہریوں کو جدید سفری سہولت بھی فراہم کر رہی ہیں۔خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے، نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائکس دی جائیں گی۔

    انہوں نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے توسط سے برطانوی سرمایہ کاروں سے سندھ میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بہت مواقع ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ برطانوی سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں شاندار کام ہو رہا ہیاین آئی سی وی ڈی اور سائبر نائف جیسے جدید طبی مراکز عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سیلاب زدگان کے لئے دنیا کے سب سے بڑے ہائوسنگ منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاسنگ منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں، ہاسنگ منصوبے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو محفوظ رہائش فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو دوبارہ مستحکم کرنا ہے۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے حکومت سندھ کے کاوشوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو کام ہو رہا ہے، وہ قابل ستائش ہے، مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی لنگی اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے۔

    پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

  • وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی اور کھاد مہنگی ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرلانس ڈوم نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی سندھ نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے وزیر اعلی سندھ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات میں سندھ میں ہونے والی سیلاب کی تباہی اور بحالی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پہلا چیلنج زراعت کی بحالی تھی۔ اور سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

    زراعت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے زرعی ٹیکس میں 35 تا 45 فیصد اضافہ کیا ہے۔ لیکن پانی کی کمی اور کھاد مہنگی ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہر ایک شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ اور سندھ میں اقلیتوں کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ سندھ انتہا پسندی سے پاک صوبہ ہے اور سندھ میں دہشت گردی باہر سے آئی ہے۔

    ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد