Baaghi TV

Tag: برمنگھم

  • برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ

    برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ

    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے آسمان اچانک گہرے گلابی اور سرخی مائل رنگ میں ڈھل گیا،جس سےخوف اور تجسس کی فضا پیدا ہو گئی-

    العربیہ کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب شہر شدید برف باری کی زد میں تھا خراب موسمی حالات کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی، سڑکوں پر مشکلات بڑھ گئیں اور کئی سہولیات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں انہی حالات کے دوران آسمان کا یہ غیر فطری رنگ لوگوں کے لیے مزید خوف کا باعث بن گیا۔

    برمنگھم کے رہائشیوں نے فوراً موبائل فونز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیں ان مناظر میں شمالی لندن کے قریب واقع اس شہر کے آسمان پر چھایا گلابی رنگ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا شہریوں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ شاید یہ منظر اس برفانی طوفان یا کسی قدرتی آفت سے جڑا ہولیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آسمان کا یہ رنگ کسی قدرتی مظہر کا نتیجہ نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی روشنیوں کا اثر تھا۔

    برطانوی اخبار ’’میٹرو‘‘ کے مطابق مختلف تصاویر کے جائزے سے پتا چلا کہ یہ گلابی روشنی صرف برمنگھم کے چند مخصوص علاقوں تک محدود تھی اور برطانیہ کے کسی دوسرے شہر میں ایسا منظر دیکھنے میں نہیں آیا برمنگھم سٹی فٹبال کلب کے اسٹیڈیم سے نکلنے والی طاقتور ایل ای ڈی لائٹس اس رنگ کا سبب بنیں شدید برف باری اور گھنے بادلوں میں موجود ذرات نے ان روشنیوں کو بکھیر دیا، جس کے نتیجے میں یہ گلابی روشنی پورے آسمان پر پھیلتی ہوئی نظر آنے لگی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیڈیم میں یہ خصوصی لائٹس میدان کی گھاس کو محفوظ رکھنے اور تیزی سے بحال کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، خاص طور پر بارش یا خراب موسم کے بعد، فضائی تصاویر میں بھی اسٹیڈیم کی روشنیاں اسی وقت نمایاں دکھائی دیں جب شہری اس عجیب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے تھےاسٹیڈیم کے قریب لی گئی تصاویر میں آسمان کا رنگ زیادہ گہرا اور روشن دکھائی دیا، جبکہ جیسے جیسے فاصلے میں اضافہ ہوا، اس کی شدت کم ہوتی چلی گئی۔

    sky

    ماہرین کے مطابق برف اور بادلوں میں موجود ذرات عام حالات کے مقابلے میں روشنی کو زیادہ منعکس کرتے ہیں، جس کے باعث زمینی روشنی خلا میں جانے کے بجائے واپس زمین کی طرف پلٹ آتی ہے اور پورے شہر میں عجیب رنگ بکھیر دیتی ہے-

  • برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر دیوالیہ

    برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر دیوالیہ

    برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر دیوالیہ ہو گیا، غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کرنے کا اعلان کر دیا،

    برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے رواں ماہ پانچ ستمبر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں ضروری سروسز کے علاوہ دیگر اخراجات سے منع کر دیا گیا ہے،سٹی کونسل کی جانب سے لوکل گورنمنٹ فنانس ایکٹ 1988 کے سیکشن 114 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا

    برمنگھم سٹی کونسل دس لاکھ سے زیادہ افراد کو خدمات فراہم کرتی ہے،نوٹس کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی میں سٹی کونسل کو 81 کروڑ ،ساٹھ لاکھ ڈالر سے 95 کروڑ، چالیس لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے، سٹی کونسل نے توقع کی ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران اسے دس کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا،

    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

    برمنگھم سٹی کونسل کی ڈپٹی لیڈر شیرون تھامسن نے کونسلرز سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمیں طویل المدتی مسائل کا سامنا ہے ، کنزرویٹیو پارٹی نے ایک ارب برطانوی پاؤنڈز کے فنڈز فراہم نہیں کیے ، مقامی حکومت کو دیگر کونسلز کی طرح بحران کا سامنا ہے اور یہ واضح ہے کہ ہمیں بے نظیر مالیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا

  • برطانوی حکام کی برمنگھم کی گرین لائن مسجد کے خلاف کارروائی

    برطانوی حکام کی برمنگھم کی گرین لائن مسجد کے خلاف کارروائی

    برطانیہ میں حکام نے برمنگھم کی ایک معروف مسجد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے جس کے ایک امام پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک خطبے کے دوران عورتوں کو سنگسار کرنے کے درست طریقے بتائے۔

    باغی ٹی وی : ایک اور امام مسجد پر ہم جنس پرستوں کے خلاف تقاریر کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،"ڈیلی میل” کے مطابق برمنگھم کی گرین لین مسجد کو یوتھ سنٹر بنانے کے لیے رقم سے نوازا گیا، اس کے امام کی جانب سے زنا پر کسی عورت کو سنگسار کرنے کے بارے میں خطبہ دیا گیا اور ایسی تقریریں کی گئیں جو ہم جنس پرستوں کے قتل پر اکساتی نظر آتی ہیں۔

    اس مسجد کو ایک بار چینل 4 کی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا تھا جہاں ایک امام کو ‘کفار’ کے خلاف پرتشدد جہاد کی تبلیغ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جو کافروں کے لیے ایک توہین آمیز اصطلاح ہے۔

    امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

    برمنگم کی گرین لائن مسجد ایک مثالی مسجد تصور کی جاتی تھی اور حال ہی میں حکومت نے اس سے دو ملین پاؤنڈ(77 کروڑ پاکستانی روپے) کی امداد دی تھی اس رقم سے مسجد کے ساتھ ایک یوتھ سینٹر قائم کیا جانا تھا پتہ نہیں حکام نے اس میں سے کم از کم 77 ہزار پاؤنڈ مسجد کو منتقل کر دیئے تھے لیکن پھر اسلام مخالف گروپ Focus on Western Islamism نے مسجد کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

    اس گروپ کی جانب سے مسجد کے خلاف مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اور یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ مسجد کے امام تشدد پر اکساتے ہیں اس پروپگینڈے کے سبب حکام نے فوری طور پر مزید رقم کی ادائیگی روک دی جبکہ اب دو ملین پاؤنڈ کی رقم منجمد کی جا رہی ہے۔

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    برطانیہ کے محکمہ ثقافت میڈیا اور اسپورٹس نے ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے 300 ملین پاؤنڈ کی خطیب رقم مختص کی ہے اور اسی رقم میں سے گرین لائن مسجد کے ساتھ یوتھ سینٹر قائم کیا جانا تھا۔

    امام مسجد شیخ ذکا اللہ سلیم کے جس ویڈیو کلپ کو یہ بتا کر پھیلایا جا رہا ہے کہ اس میں وہ خواتین کو سنگسار کرنے کا درست طریقہ بتا رہے ہیں بظاہر پردے سے متعلق ہے شیخ ذکا اللہ بتا رہے ہیں کہ سنگسار کے دوران خاتون کے لیے طریقہ کار مختلف ہے اور اسے زمین میں گڑھا کھود کر دبایا جاتا ہے تاکہ اس کا ستر واضح نہ ہو۔

    شیخ زکا اللہ کے اس خطبے کی ویڈیو پہلے مسجد کے یوٹیوب چینل پر شائع کی گئی تھی جہاں سے مخالفین نے یہ کلپ نکال لیا مذکورہ ویڈیو اپ یوٹیوب چینل پر دستیاب نہیں ہے۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    اسی طرح مسجد کے ایک اور امام ابو اسامہ یہ ویڈیو کو الگ رنگ دیا گیا ہے 2007 کی ویڈیو میں ابو اسامہ نے کہا تھا کہ اگر وہ ہم جنس پرستوں کو برا بھلا کہیں تو بظاہر اسے ازادی اظہار سمجھا جانا چاہیے لیکن کوئی بھی اسی آزادی اظہار نہیں مانے گا جبکہ دوسری جانب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کی گئی گستاخی کو آزادی اظہار کہتے ہیں۔

    دوسری جانب مسلمان کمیونٹی کا کہنا ہے کہ مسجد کو فنڈنگ دینے سے پہلے متعلقہ محکموں بھرپور تحقیقات کی تھی برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی اپنی ایک خبر میں اعتراف کیا کہ سوشل انویسٹمنٹ بزنس نامی خود مختار ادارے کی جانب سے چھان بین کی گئی تھی اور اس کے بعد ہی مسجد کو فنڈز دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

    سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    گرین لین مسجد کی جانب سے بھی جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور انہیں غلط رنگ دیا گیا ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس نے امام ذکا اللہ سلیم کے بیانات کا جائزہ لیا ہے اور ان میں کوئی بھی خلاف قانون بات نہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ ثقافت کی جانب سے مسجد کے خلاف فنڈز روکنے کی کارروائی جاری ہے۔

  • ویمنز ایشز،پہلا  میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    ویمنز ایشز،پہلا میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا

  • کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ  2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    لاہور:کامن ویلتھ گیمز میں کھیلون کے مقابلے جاری ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھی بڑی محنت سے کوشش کررہےہیں، برطانیہ سے آنے والی ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ مردوں کی 200 میٹر دوڑ کی ہیٹ 2 میں پاکستان کے شجر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس 200 میٹرریس میں پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے کامن ویلتھ گیمز میں تیس سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے شجر عباس نے 200 میٹر کافاصلہ 21 اعشاریہ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

    دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کا آغاز جمعہ 5 اگست سے ہوگا۔برمنگھم میں ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا۔

    گذشتہ کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ عنایت اللہ 65 کلوگرام اور زمان انور125 ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

    6 اگست کو ہونے والے والے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد 57 ویٹ میں مقابلہ کریں گے۔

    محمد طاہر شریف 74 کلوگرام جبکہ طیب رضا 97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

    انعام بٹ نے بتایا کہ ان کی تیاری بہترین ہے اورگزشتہ 4 ماہ بھرپور تیاری کی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ٹریننگ زبردست ہے، کامن ویلتھ گیمز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

    قومی ریسلر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے، کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کرسکتے،خاص طور پرجب آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہوتو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔

    انعام بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سات سے آٹھ ممالک کے حریف ہیں جن کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر اچھا کھیل پیش کرتے ہیں،اس لئےہرمیچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلنا ہے تا کہ پاکستان کے لئے میڈل جیت سکوں۔

  • برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

    برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

    برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت ہوا ہے جس میں 3 شیروں کا نشان بنا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق 12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ انمول خزانہ برمنگھم کے جنوب مشرق میں تقریباً 50 میل دور وارکشائر کے ایک گاؤں ورم لائٹن سے ایچ ایس 2 ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے دوران ملا، اس لاکٹ میں لال رنگ پر تین سنہرے شیر بنے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لاکٹ کا ڈیزائن انگلش فٹبال ٹیم سے مماثلت رکھتا ہے۔

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    لاکٹ کی چوڑائی دو سینٹی میٹر اور لمبائی چار سینٹی میٹر سے تھوڑی زیادہ تھی جبکہ اوپر کی جانب ایک کنڈا لگا ہے جس سے اسے باندھا جاتا تھا۔ اس لاکٹ کی عمر کا اندازہ اسی پر بنے ہوئے نشانوں سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے-

    تاریخی جائزے کے مطابق شیروں کو انگلینڈ کے نشان کے طور پراستعمال کیا جانا 1066 سے 1087 عیسوی تک حکومت کرنے والے پہلے نارمن بادشاہ ولیم فاتح کے دور سے جڑتا ہے۔

    بادشاہ ولیم فاتح نے لال پس منظر پر دو شیروں کو استعمال کیا اور انگلش تخت کا نشان بنایا۔جبکہ تیسرے شیر کا اضافہ ہینری دوم نے ایکویٹین کے ایلینور سے 1152 میں اپنی شادی کے بعد کیا جو 1154ء سے 1189ء تک انگلینڈ کا بادشاہ رہا-

    ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

    اس قسم کا ہارنس لاکٹ ہنری کے بیٹے رچرڈ اول (1189-1199) کے دور حکومت سے لے کر 1399 میں لنکاسٹرین خاندان کے قیام تک کے ہتھیاروں کو دکھاتا ہے، اس لیے اس کا امکان 12ویں صدی کے اوائل سے ہے۔

    HS2 لمیٹڈ کے مطابق، آنے والی HS2 لائن کی فراہمی کے لیے ذمہ دار سرکاری مالی اعانت سے چلنے والی باڈی، جس جگہ پر لاکٹ پایا گیا وہ آئرن ایج یا رومانو برطانوی بستی ہو گی اس دریافت کا اعلان اتوار کو ویمبلے اسٹیڈیم میں جرمنی کے خلاف خواتین کے یورو فائنل سے قبل HS2 لمیٹڈ نے کیا۔

    HS2 لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ ‘HS2 کے آثار قدیمہ کے پروگرام نے ہمیں برطانوی تاریخ کو دریافت کرنے، کھدائی کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کیا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے 24 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈمیڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

    نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے، نوح کے والد غلام دستگیر بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں، نوح بٹ اپنے والد کی نگرانی ہی میں ٹریننگ کرتے ہیں-

    کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوح دستگیر نے کہا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں،میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھےجبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیاحکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں،میں نے اپنا کام کردیا،اب وہ کر کے دکھائیں۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے نوح دستگیر بٹ کا گولڈ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

  • پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ

    اسلام آباد : پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے صبح 4:05 بجے اتحاد ایئر لائن فلائٹ نمبر 232 کے زریعے روانہ ہوا-

    باغی ٹی وی :قومی ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپیئن سید سمیر حسین ,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین, ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں –

    جبکہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین, عبداللہ اشتیاق خان, ڈیفینڈر مبشر علی, عماد شکیل بٹ, ایم حماد الدین انجم, محمد عبداللہ, رضوان علی, مڈ فیلڈرز محمد عمر بھٹہ, معین شکیل, عبدالمنان,جنید منظور, غضنفر علی, اٹیکرز اعجاز احمد, رانا عبدالوحید, رومان, افراز, عبدالحنان شاہد اور احمد ندیم شامل ہیں-

    واضع رہے کامن ویلتھ گیمز جو کہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے-

  • اے این ایف نے پارسل  کے ذریعے منشیات برمنگھم بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف نے پارسل کے ذریعے منشیات برمنگھم بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔

    باغی ٹی وی : انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کوریئر کمپنی پارسل کے ذریعے منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے برمنگھم کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے ساڑھے چار گلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کمال مہارت سے ہیروئن کو خواتین کے پرس، کپڑوں اور بچوں کے کپڑوں اور جوتوں چھپایا تھا پارسل راولپنڈی میں موجود شہزاد اسلم نامی شخص کی طرف سے برمنگھم میں موجود بلقیس بیگم نامی خاتون کے پتہ پر بک کیا گیا تھا۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل تھی-

    اس قبل بھی اے این ایف نے پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کےدوران 40 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید افسر کی نماز جنازہ ادا