Baaghi TV

Tag: برکس ممالک

  • برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    دنیا کی اُبھرتی معیشتوں پر مشتمل طاقتور گروپ "برکس” نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی کھل کر مذمت کر دی.

    برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اتحاد نے اپنے دو روزہ اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ریو ڈی جنیریو میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر تیرہ جون کے بعد کیے گئے حملے عالمی قانون کے سراسر منافی ہیں۔اگرچہ برکس نے بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہِ راست نہیں لیا، تاہم اعلامیہ میں حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

    برکس ممالک نے نہ صرف ایران کے خلاف جارحیت پر ردعمل دیا بلکہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔بیان میں اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل واپسی پر بھی زور دیا گیا، اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق برکس کا یہ سخت مؤقف عالمی سطح پر امریکا اور اسرائیل پر دباؤ بڑھا سکتا ہے، اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

    ننگرپارکر: مایا ڈیم میں پھنسے 11 سیاحوں کو پولیس نے بہادری سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    بھارت: بی جے پی غنڈہ گردی بے لگام، افسر کو دفتر سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا

    لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

    بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری

  • ٹرمپ نےبرکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

    ٹرمپ نےبرکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

    واشنگٹن: برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، ڈالر کے مقابلے میں کسی بھی کرنسی کی حمایت پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق برکس اتحاد کے اراکین ممالک عالمی مالیاتی نظام پر امریکا کے غلبے سے تنگ آچکے ہیں، برکس ممالک تجارتی مقاصد کے لیے اپنی کرنسی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں،برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔