Baaghi TV

Tag: بریانی

  • اغوا وتشدد کی افواہیں بے بنیاد، میں تو بریانی بنا رہا ہوں، انور مقصود

    اغوا وتشدد کی افواہیں بے بنیاد، میں تو بریانی بنا رہا ہوں، انور مقصود

    اردو کے ممتاز ادیب، مصنف ، ڈرامہ نگار اور میزبان انور مقصود کی اغوا کی خبریں، بریانی بنا کر ویڈیو میں وضاحت دے دی،کہتے ہیں اغوا کیا گیا ہوتا تو بریانی نہ بنا رہا ہوتا

    انور مقصود نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نامور گلوکار بلال مقصود نے اپنے والد انور مقصود کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں بریانی کی دیگچی میں چمچ چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اس دوران انور مقصود کہتے ہیں کہ "اگر میرے زخم ہوتے یا ہڈی ٹوٹی ہوتی تو میں کیسے بریانی بناتا؟ میں تو ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ تو کوئی اور میرے لیے تین دن کے لیے بریانی بناتا”.

    چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انور مقصور کو اغوا کیا گیا ہے اور ان پر تشدد کیا گیا ہے، حکومت کے خلاف بولنے سے روکنے کے لئے دھمکیاں بھی دی گئی ہیں ، اس پر انور مقصود کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں لوگ اسے ٹیلی فون کالز کے ذریعے رپورٹس کے بارے میں بتا رہے تھے۔

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

  • بریانی کیوں نہیں دی؟ پاکستانی ٹیم کا کھانا کھانے سے انکار

    بریانی کیوں نہیں دی؟ پاکستانی ٹیم کا کھانا کھانے سے انکار

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں موجود ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے کھانے میں بریانی نہ ملنے پر کھانا کھانے سے انکار کر دیا، فوڈ ایپ کے ذریعے خود کھانا آرڈر کر کے بریانی منگوا لی.

    پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل شکست کے بعد شدید تنقید کا شکار ہے، پاکستانی ٹیم صرف دو میچ جیت چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں ٹیم ورلڈ کپ سے باہرہونے کے قریب ہے،پاکستان کا اگلا مقابلہ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ہو گا، پاکستانی ٹیم کولکتہ میں موجود ہے،

    بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی،اس میں رات کے کھانے میں بریانی شامل نہیں تھی جس پر ٹیم نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا،پاکستانی ٹیم نے ایک باہر کے ریسٹورینٹ سے فوڈ ایپ کے ذریعے بریانی، کباب، شاہی ٹکڑا اور دیگر پکوان منگوائے، ٹیم نے مٹھائی بھی منگوائی،

    پاکستانی ٹیم جب حیدر آباد پہنچی تھی تو وہاں انہیں حیدرآبادی بریانی کھانے میں دی گئی تھی، تاہم کولکتہ میں ایسا نہیں ہوا،ٹیم کو بریانی دوسرے ہوٹل سے منگوانا پڑی،

     بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے

  • بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہےجس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس نے صارفین کو حیران کر دیا ہے-

    بریانی اے ٹی ایم کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
    چنائی میں ابتدائی طور پر یہ مشین تین مقامات پر نصب کی گئی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے ٹی ایم کس طریقے سے کام کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مشین کا ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے پینل دکھایا گیا ہے جس میں اپنی پسند کی چیز حاصل کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاہک بریانی کا انتخاب کرتا ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا ہے اور پھر مشین کا ایک دروازہ کھول کر اندر سے گرما گرم بریانی کے پیکٹ حاصل کرتا ہے۔

    آؤٹ لیٹ کی لمبائی 32 انچ ہے جو صارفین کو آرڈر دینے سے پہلے مینو کو براؤز کرنے کی اجازت دیتا ہے، نام اور رابطہ نمبر جیسی تفصیلات درج کرنے کے بعد ادائیگی QR کوڈز اور کارڈز کے ذریعے کی جاسکتی ہےادائیگی مکمل ہونے کے بعد بریانی کا پیکٹ خودکار مشین کے نیچے بنائے گئے شیلف میں آجاتا ہے یہ ریستوراں چنئی کے سومانات پورم، کولتھور میں واقع ہے۔

  • آئمہ بیگ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

    آئمہ بیگ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کو بریانی بہت پسند ہے اور بریانی پسند بھی کراچی کی ہے.وہ بتاتی ہیں کہ وہ گوشت کے علاوہ سب کچھ کھاتی ہیں اور انکی صحت کا بھی یہی راز ہے.آئمہ بیگ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں زیادہ مرچوں والے کھانے نہیں پسند نہ ان سے کھائے جاتے ہیں اگر کھا بھی لیں تو ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے.آئمہ نے کہا کہ چٹ پٹا کھانا کھا لیتی ہیں لیکن اتنا سپائسی نہیں کھاتیں کہ بعد میں ان کو چکر ہی آتے ہوں.آئمہ نے کہا کہ کراچی میں بہت اچھی بریانی بنتی ہے.آئمہ نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی بہت ساری آفرز آتی رہی ہیں اور آتی بھی ہیں لیکن انہیں اداکاری میں دلچپسی نہیں ہے اس لئے وہ کسی بھی اداکاری کے پراجیکٹ کے لیے ہاں نہیں کرتیں۔

    آئمہ بیگ جو آج کل لندن میں ایک شو کی غرض سے ہیں ان کا شمار آج کی بہترین نوجوان گلوکاروں میںہوتا ہے وہ ہر دلعزیز ہیں بڑے نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں.آئمہ بیگ نے ماڈل و اداکار شہباز شگری سے کچھ عرصہ قبل منگنی کی شادی کب ہو گی اس کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا. آئمہ معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ کام کام کر چکی ہیں.آئمہ نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں.
    ۔۔۔۔۔۔