Baaghi TV

Tag: بریکننگ

  • عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

    عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

    اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں تبدیلی کردی، آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک روز قبل وزیر آباد حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا تھا جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی اور آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، ضلعی پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان کو بطور ارکان شامل کیا تھا۔

    آج پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے کمیٹی کا سربراہ آر پی او ڈی جی خان خرم علی کو مقرر کردیا ہے جب کہ کل بنائے گئے سربراہ طارق رستم چوہان کو بطور ممبر شامل کردیا ہے جب کہ بقیہ ارکان برقرار ہیں۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی یہ جے آئی ٹی سانحہ وزیرآباد سے متعلق مکمل تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی فرانزک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان پر حملے میں دو لوگ ملوث تھے جبکہ کنٹرینرز سے دو قسم کی گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمدکے نام پر پویلین کا افتتاح کیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیتہ کاٹ کر پویلین کا افتتاح کیا، فضا ء میں غبارے بھی چھوڑے گئے،اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے،خواجہ افتخار کے بیٹے خواجہ خرم، خواجہ سہیل،ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق، شرمین خرم،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد، نصرت خواجہ، رشید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،ٹینس کی شخصیات اور ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے،

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد ٹینس کے بہت بڑے کھلاڑی اور پاکستان کی شان تھے، وہ اپنے دور کے راجر فیڈررتھے،خواجہ افتخار احمد مخلص انسان تھے،انہوں نے دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کی،میں نے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا ہے کہ ٹینس سٹیڈیم میں خواجہ افتخار احمد پویلین قائم کرکے ان کو عظیم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ افتخار احمد کے بیٹے خواجہ خرم نے سابق ٹینس سٹار کی خدمات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ افتخار احمد 1956ء تک قومی چیمپئن رہے، دو بار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا،حکومت نے خواجہ افتخار احمد کی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازعطاء کیا ہے،دوسرے بیٹے خواجہ سہیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد کو متحدہ ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد خواجہ افتخار احمدکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا ٹینس سٹیڈیم آمد پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پرتپاک استقبال کیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نقشہ جات سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹس سے متعلق بریفنگ دی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو سراہا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خواجہ افتخار احمد کے بیٹوں اور شرمین خرم نے شیلڈ پیش کی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، خواجہ خرم، خواجہ سہیل،شرمین خرم، ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد اور نصرت خواجہ کو شیلڈز دیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد:پیکا سیکشن 20 کو غیر آئینی قرار دینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل کو واپس لے لیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست کیلئے وزارت داخلہ اور حکومت کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لئے اسے فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔

     

    ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

     

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کبھی آئین کے آرٹیکل 19 A کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ پی ایف یو جے خود اس کی مرتکب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیدیا تھا۔

     

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے میں ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

     

     

    اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے سائبر ونگ میں اشتہارات کے غلط استعمال کرنے والے افسروں کیخلاف ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ریمارکس دئیے تھے کہ ان اقدامات کی کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔

    عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ بنیادی حقوق کا تحفظ آئین کے تحت یقینی بنانا ضروری ہے۔ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کے علاوہ پیکا 2016ء میں پہلے سے موجود سیکشن 20 کے تحت ہتک عزت پر سزا بھی غیر آئینی قرار دی گئی تھی۔