Baaghi TV

Tag: بریکنگ تازہ ترین

  • مشہور زمانہ نعت اور گمنام شاعر

    مشہور زمانہ نعت اور گمنام شاعر

    پیغام صبا لائی ہے گلزار نبی سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربار نبی سے

    ولی صاحب

    تاریخ پیدائش : 10 اگست 1908

    شاعری کی دنیا میں کچھ افسوسناک پہلو بھی واقع ہوتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کافی ایسے شعرا گزرے ہیں جن کی شاعری یا ان کا کلام قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوتے ہیں کہ وہ زبان زد خاص و عام ہوتے ہیں مگر شاعر کا نام کسی کو معلوم نہیں ہوتا یا پھر وہ شاعری کسی اور شاعر کے نام سے منسوب ہو کر مشہور ہو جاتی ہے ایسے ہی شعراء کی فہرست میں برصغیر کے گیت نگار اور فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر ولی محمد خان المعروف ولی صاحب ہیں جن کا نعتیہ کلام دنیا بھر میں مشہور ہوا جس کا بول ہے

    پیغام صبا لائی ہے گلزار نبی سے
    ایا ہے بلاوا مجھے دربار نبی سے

    اس نعتیہ کلام کو سب سے پہلے گانے کی سعادت 1937 میں گلوکارہ شمشاد بیگم کو حاصل ہوئی جس کی دھن مشہور موسیقار ماسٹر غلام حیدر نے تیار کی تھی اس کے بعد نیرہ نور سمیت بہت سے گلوکاروں اور نعت خوانوں نے گایا ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا ۔ میں نے فیس بک اور گوگل پر بہت سرچ کیا مگر شاعر کا نام کہیں بھی اس کلام کے ساتھ لکھا ہوا نظر نہیں آیا۔ ولی صاحب نے 36 اردو فلموں کیلئے 200 کے لگ بھگ گیت لکھے ہیں ۔ ولی صاحب 10 اگست 1908 میں پونا ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1956 میں وہ ہندوستان سے ہجرت کر کے لاہور پاکستان میں آباد ہوئے مشہور شاعر ناظم پانی پتی ان کے بھائی تھے۔ ولی صاحب نے معروف اداکارہ ممتاز شانتی سے شادی کی۔ 1997 میں لاہور میں ان کی وفات ہوئی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
    پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
    انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
    مشہور زمانہ نعت
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے

    بھاتی نہیں ہمدم مجھے جنّت کی جوانی
    سنتا نہیں زاہد سے میں حوروں کی کہانی

    عاشق ہوں مجھے عشق ہے دیوار نبی سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے

    واللہ رازدار ہیں طیبہٰ کے باب کے
    بکھرے ہوئے ورق مری دل کی کتاب کے
    مجھ کو سنبھالیئے مجھے اپنی جناب سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے

    ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت
    ہر اشک پہ اک خُلد ہے ہراشک کی قیمت
    تحفہ یہ ملا ہے مجھے دربار نبی سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے

    حاضر گدائے در ہے شہنشاہ ! السلام
    مولا سلام سرورِذی جاہ ! السلام
    دونوں جہاں کے قبلہ ء حاجات ! السلام

    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
    پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے
    آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے

  • باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد  35 ہوگئی

    باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی

    باجوڑ کے صدر مقام خار میں خود کش دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد اللہ سمیت 44 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختوانخوا اختر حیات خان نے ”آج نیوز“ کو تصدیق کی ہے کہ خار میں جے یو آئی ورکرز کنونش میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد خودکش بمبار کے اعضا مل گئے ہیں، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن جے یو آئی فاٹا خالد جان داوڑ کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا اور مولانا ضیاء اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ مولانا ضیاء اللہ جان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا تھا، وہ کالعدم داعش کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ جے یو آئی کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد جے یو آئی کے 22 رہنماؤں کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ، مولانا شفیع اللہ اور قاری عبدالسلام شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پسماندگان سے افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے واقعہ پر افسوس کرتے ہیں، شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطاء فرمائے۔

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے۔ جبکہ بم دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) فضل الرحمان نے کہا کہ جےیوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاء گو ہیں، کارکنوں کو پیغام ہے کہ جلد ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان پر امن رہے، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی کے مطابق باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے نادرہ آفس کے سامنے دھماکے کے باعث 35 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام سٹاف ہسپتال میں موجود ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جمعیت کے حکام نے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خون دینے کے لیے خار ہسپتال پہنچ جائیں۔ تاہم دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دھماکے کے بعد جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمارے پاس جو اطلاع ہے اس کے مطابق ہمارے 10 سے 12 ورکرز شہید ہو چکے ہیں اور کئی درجن زخمی ہیں۔دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، اس کنونشن میں مجھے بھی جانا تھا لیکن میں ذاتی مصروفیت کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ نے کہا کہ میں حملہ کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اسے جہاد کہتے ہیں تو یہ جہاد نہیں ہے، یہ فساد اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے، یہ انسانیت پر حملہ ہے، پورے باجوڑ اور ریاست پر حملہ ہے۔میں ریاست اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس دھماکے کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہوتا رہا ہے، اس سے پہلے بھی باجوڑ میں ہمارے مختلف سطح کے عہدیداروں کو شہید کیا گیا جس پر ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اُٹھائی لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد سب کے دشمن ہیں، سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

    علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے، دھشت گرد اور ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ، پوری قوم دھشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، دھشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے دھماکے میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے.

    ایران نے باجوڑ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ جے یو آئی کے کنونشن میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ناصر کنعانی نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور قوم سے تعزیت کرتے ہوئے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سینکڑوں افراد شدید زخمی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردوں نے ایک بار پھر ایک نئی مجرمانہ کارروائی کا ارتکاب کرکے ہمسایہ اور برادر ملک پاکستان میں اپنے پیاروں کے لیے بہت سے خاندانوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کنعانی نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اس دہشت گردی کی کارروائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔


    اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ شمال ضلع باجوڑ میں ہونے والے المناک دھماکے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچا۔ پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 20 روپے سستا ہوگیا جبکہ پنجاب میں محکمہ خوراک کی جانب سے چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں جبکہ اس کا یہ اثر سامنے آیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت گرنا شروع ہوگئی ہے۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں گندم سستی ہونے کے باعث آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اور اب 20 کلو آٹے کی قیمت میں 50 روپے جب کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 20 روپے کم کئے گئے ہیں۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2850 سے کم ہو کر 2800 روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1420سے کم ہو کر 1400روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ اس قبل مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا تھا لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی گئی تھی.

  • آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی:مفتاح اسمٰعیل

    آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی:مفتاح اسمٰعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران ملک کو 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی اور یقین ہے کہ حکومت اس ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔اسلام آباد میں بزنس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ جب میں نے وزیر خزانہ بننے سے قبل بریفنگ لی تھی اس وقت ہمارا بجٹ خسارہ 5 ہزار 600 ارب روپے تھا جسے ہم کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شوکت ترین کا مفتاح اسمٰعیل کوجواب اہمیت اختیارکرگیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے 5 سال میں اوسطاً خسارہ ایک ہزار 600 تھا، اگلے سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں جو خسارہ آیا وہ جی ڈی پی کا 9.1 فیصد ہے، آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم پرائمری خسارہ 25 ارب روپے کا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آئے تو ہمیں یہ بتایا گیا کہ متوقع خسارہ ایک ہزار 332 ارب روپے ہے، اس خسارے کی وجہ سےقرضوں میں اضافہ ہوا، مسلم لیگ (ن) کے دور میں اوسطاً قرضہ 2 ہزار 132 ارب قرض تھا، جبکہ پی ٹی آئی نے 5 ہزار 170 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔

    مفتاح اسمٰعیل کا شکوہ اورحماد اظہرکا جواب شکوہ:الزمات کے موقع پرہی جوابات

    مالی سال 2022-2023 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات کے موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین فکر ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے.

    مفتاح اسمٰعیل کی امریکہ میں وائرل ہونے والی ویڈیواہمیت اختیارکرگئی

    مزید برآں صدر ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ 2022-23 کے لیے تجاویز پیش کیں اور وزیر خزانہ کو تاجر برادری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور معیشت کی بہتری کیلئے ایف پی سی سی آئی کے اراکین کی بجٹ تجاویز کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔