Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • چڑیل کی مخبریاں۔ بڑی خوشخبری،ڈالرہی ڈالربشری بی بی کی باری آگئی۔4ماڈل کا شوشہ کیوں چھوڑا؟

    چڑیل کی مخبریاں۔ بڑی خوشخبری،ڈالرہی ڈالربشری بی بی کی باری آگئی۔4ماڈل کا شوشہ کیوں چھوڑا؟

    لاہور:عمران خان پر حملہ کس نے کیا ، اور عمران خان پہلے اور اب کیا بیان دے رہےہیں، اس پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا پہلے کہتا ہے کہ رانا ثنااللہ ، شہبازشریف نے حملہ کروایا پھر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا نام لیتا تھا ،پھر میجر جنرل نصیر کا نام بھی لیا ،اس کی نظر میں تو سب قاتل ہیں ، اس نے تو کسی کو نہیں چھوڑا ، ان کا کہنا تھاکہ کل ایک ویڈیو لنک میں کہا دیاہےکہ تین لوگوں نے فائرنگ کی ، اب بھی یہ بیان بدلے گا

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے لندن میں پراپیگنڈہ کرنے والا اپنا آلہ کارچھوڑا ہے جو کبھی پاکستان کی معززاورمقدس شوبزاداکاراوں کے بارے میں پراپیگنڈہ کرتا ہے تو کبھی وہ عمران خان کے مخالفین کے بارے میں بھونکتا ہے ، ان کا کہنا تھایہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہورہا ہے،

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ جب اس کا دل کرتا ہے آجاتا ہے سوشل میڈیا پیجز پر اورپھر اپنی پریس کانفرنس کرتا ہے،ویڈیو لنک خطاب کرتا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے پاس سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں ، اداروں کو لڑانے کےعلاوہ اس کے پاس کچھ نہیں‌، یہ جھوٹا شخص ہے اور اس کا کام ہی ملک میں فتنہ پیدا کرنا ہے

    ایک سوال کے جواب میں جس میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ الیکشن وقت پرہوں گے ، تو مبشرلقمان نے کہا کہ وقت پر ہی ہوں گے بس عمران خان بولنا بند کردے ،ان کا کہنا تھاکہ نہ تو الیکشن پہلے ہوں گے اور نہ ہی بعد میں ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ جواس معاملے میں مداخلت کریں گے وہ بھی اپنی حرکتوں سے بازرہیں ، بلاول بھٹو نے کہہ دیا ہے تو پھر الیکشن وقت پر ہوں گے

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ مفتاح اسمٰعیل خان کے بارے میں میری چڑیل نےکہا ہےکہ مفتاح اسمٰعیل عمران خان کی تعریفیں کریں‌ گے، پی ٹی آئی جوائن کرلیں گے اورپھرمفتاح اسمٰعیل کو سینٹ کا ٹکٹ ملے گا اورانکو سینیٹر منتخب کروا کرسینیٹ میں‌ پی ٹی آئی کے فنانس معاملات کا دفاع کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی

     

    انکا کہنا تھاکہ مجھے بتایا جائے مفتاح اسمٰعیل کے پاس کیا ہے ،امپورٹ ڈیوٹیں بڑھا دیں ،اپنی ٹافیوں میں جو پڑتا ہے اس کی ڈیوٹی کم کردی ،ان کا کہنا تھاکہ اگرمفتاح اسمٰعیل ملک کےساتھ مخلص ہوتا تو یہ نہیں کرتا

    انہوں نے ایک اچھی خبردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت جلد ہہترہوجائیں گے اورکل تک چاربلین ڈالرز کی رقم سعودی عرب کی طرف سے ملنے کی خوشخبری بھی آجائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاملات طئے پاگئےہیں اور بہت جلد سعودی حکومت کی طرف سے یہ خوشخبری سنا دی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بہت جلد آرمی چیف جنرل عاصم منیر چین جارہے ہیں ،جہاں‌ وہ چین کےساتھ پاکستان کے معاشی معاملات کو ڈیل کریں گے اورپھرامید ہےکہ چین بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گا ،ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد معیشت بہتر ہوجائے گی

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج تک ریحام خان کےبارے میں کسی کو گفتگو کرتے ہوئے کیوں نہیں روکا ،وہ بھی چاہتےہیں‌کہ یہ سلسلہ چلتا رہے ، ان کا کہنا تھاکہ سب کو علم ہےکہ بشریٰ‌ بی بی اور ذلفی بخاری کے درمیان محبت پیدا ہوئی ، عمران خان تو اس کی بڑی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے کہتےتھے کہ وہ چوبیس چوبیس گھنٹے کی روزے رکھتی ہے ،انکا کہنا تھاکہ ہمیں کیا وہ 72 گھنٹےکا روزہ رکھ ،لیکن جو کچھ اس نے توشہ خانہ کے ساتھ کیا ہے وہ تو بہت ہی بڑا جرم اور سکینڈل ہے

    مراد سعید غائب ہیں‌ وہ تو کہتے تھےکہ وہ اپنے مخالفین کےخلاف کیس درج کروائیں گے،محسن بیگ پر تشدد بھی اس نے کروایا ، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے کیس کرنا تھا ، برطانیہ میں جیو پر جنگ پر وہ بھی ابھی تک نہیں ہوسکا

    ان کا کہنا تھاکہ سنا ہےکہ پرویز الٰہی نے کہا کہ 25 مئی کا دن یاد رکھیں ، ان کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی یاد رکھیں‌ کہ آج پھر عمران خان نے جنرل باجوہ کو میر جعفر کہا تھا

  • برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    لندن :برطانوی شہزادے کے ہاتھ بھی افغان عوام کے خون سے رنگین ہیں،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے میں جہاں امریکہ سر فہرست ہے وہیں برطانیہ بھی کسی سے کم نہیں ہے بلکہ برطانیہ کے شاہی خاندان نے بھی افغانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے۔ 38 سالہ برطانوی شہزادہ نے نیٹو افواج کے دور میں افغانستان کے دو دورے کیے تھے جن میں پہلا فارورڈ ایئرکنٹرولر کے طور پر تھا جبکہ دوسری بار 2012،13 میں جنگی ہیلی کاپٹر اڑایا۔ شہزادہ ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔

    شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔شہزادہ ہیری کی متنازع کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے برطانوی شاہی خاندان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات اور الزامات ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019 میں گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔

    شہزادہ ہیری نے کتاب میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شاہی اور اشرافیہ کی روایات کے مطابق پہلا بیٹا ہی اعزازات، طاقت اور خوش قسمی کا وارث کیوں ہوتا ہے؟

    واضح رہے کہ افغانستان کے مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے میں جہاں امریکہ سر فہرست ہے وہیں برطانیہ بھی کسی سے کم نہیں ہے بلکہ برطانیہ کے شاہی خاندان نے بھی افغانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔

  • کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    اسلام آباد:دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 666,903,120ہو چکی ہے،ان میں سے6,704,727 متاثرین وفات پاچکےہیں،جبکہ 638,608,652 صحت یاب ہوچکے ہیں ، امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد اس وقت 102,686,752 ہے جبکہ چین میں 444,828,سے کورونا متاثرین کی تعداد پہنچ چکی ہے

    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

    دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پھر سے کورونا نے سراٹھانا شروع کردیا ہے ،ان حالات کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس کےلیے نئے احکامات جاری کردیں۔

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    حکام کی جانب چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازم قرار دی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کو فیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    سی اے اے کی جانب سے پاکستان سے چین جانے والے ایئرلائنز کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ چین جانے والوں کے لئے پرواز سے 48 گھںٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی ہو گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے کرونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ بین بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا۔

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس انٹری پوائنٹس پرڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

  • کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ثنا اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا، اسی دوران ملزمان آئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی۔

    کراچی والے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، مسلح ملزمان راہ چلتے کسی کو بھی کہیں بھی لوٹ لیتے ہیں اور تھوڑی سی بھی مزاحمت پر گولی مار کے فرار ہو جاتے ہیں۔

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    تازہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 17 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ گولی خاتون کی گردن پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس نے مقتولہ کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ظاہر کی ہے۔ مقتولہ ثنا اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا تھا اسی دوران ملزمان آگئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی۔

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    واضح رہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر سال 2023 کے پہلے ہی ہفتے میں ڈکیتی مزاحمت میں قتل کا یہ دوسراواقعہ ہے۔یاد رہے کہ پہلا قتل 4 جنوری کو کورنگی بلال کالونی میں ہوا تھا۔

  • کراچی میں ایک نجی نفسیاتی اسپتال سے 34 مریض فرار

    کراچی میں ایک نجی نفسیاتی اسپتال سے 34 مریض فرار

    کراچی:نجی اسپتال سے 34 زیر علاج نفسیاتی مریض فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک 19 میں واقع الزہرہ بحالی سینٹر کے 34 نفسیاتی مریض عملے کو یرغمال بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    شارع نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ایک نجی بحالی مرکز کے تقریباً 30 سے زائد مریض سکیورٹی گارڈز پر قابو پا کر سے فرار ہو گئے۔غلام نبی آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کو واقعے کا علام اس وقت ہوا جب ایک شخص نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ کچھ لوگوں نے اس کی گاڑی چوری کر لیا ہے، جو مذکورہ اسپتال کے ساتھ واقع اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    پولیس کے مطابق شکایت کنندہ کے تھانے پہنچنے کے چند منٹ بعد انہیں پولیس ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی کو کار سے ٹکر ماری اور فرار ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو انہیں چوری شدہ کار مل گئی۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کو اسپتال سے باہر آتے دیکھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ کار کے تالے توڑ کر لے گئے۔غلام نبی آفریدی نے مزید کہا کہ پولیس تفتیش کے لیے بحالی مرکز پہنچی جہاں سنٹر کی انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ تقریباً 30 مریض فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    الزہرہ بحالی مرکز کے سیکیورٹی گارڈ تصور حسین نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ عملہ معمول کے مطابق صبح 10 بجے مریضوں کو پینے کا پانی دینے گیا لیکن مریضوں نے عملے کے اہلکاروں پر حملہ کر کے فرار ہو گئے۔تصور حسین کے مطابق بحالی مرکز میں مجموعی طور پر 106 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 34 فرار ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک فرار ہونے والے مریضوں میں سے 3 واپس سنٹر میں آچکے تھے۔

  • ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:درجہ حرارت انتہائی کم ہونےکاامکان

    ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:درجہ حرارت انتہائی کم ہونےکاامکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 6 جنوری سے داخل ہو کر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چمن اور پشین میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

    گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شِگر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں ہلکی بارش کی توقع ہے، بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی جبکہ اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

  • خواہش ہےکہ عمران خان کےساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو:شیخ رشید

    خواہش ہےکہ عمران خان کےساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو:شیخ رشید

    لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان سے 20 منٹ ملاقات رہی ہے، ملاقات میں معاشی تباہی کے حالات پر بات چیت ہوئی، موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

    افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ

    انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کا راستہ نہیں روک سکتی، پی ڈی ایم کو پتا ہے ان کو ووٹ نہیں ملنا، جس طرح پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزیر خارجہ گفتگو کر رہے ہیں اسی طرح کی وزیر داخلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب مر گیا ہے، آٹا، گھی کچھ نہیں مل رہا، عمران خان کو قوم کی فکر ہے، وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب دونوں اسمبلیاں توڑنے جا رہا ہے۔

    مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خان

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بھی نیول ہیڈ کوارٹر میں کہا کہ پاکستان سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لیے میں میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں، کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالوں گا۔

  • یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداری کا نیاسسٹم متعارف کروا دیا گیا

    یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداری کا نیاسسٹم متعارف کروا دیا گیا

    اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے ٹارگیٹڈ اور ان ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا تھا۔اس سبسڈی کے حصول کیلئے صارفین کیلئے لازمی قرار دیا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصلکریں۔

    لیکن صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات آرہی تھی جس کومدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آن ٹار گیٹڈ سبسڈی کیلئے وقتی طور پر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا۔ اب صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔

    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان ٹیلی کمینوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور این ٹی سی کے ساتھ ملکر اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت رجسٹرڈ صارفین اب بھی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کرینگے اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کرکے سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    کیوٹو: ایکواڈور کا شہری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم…

    اس حوالے سے ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

    بلاول بھٹو اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:خیبرپختونوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت11 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔