Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    کراچی:محکمہ موسمیات نےپاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی ،اطلاعات کے مطابق ماہرین موسمیات نے کچھ ایسی خبریں وائرل کی ہیں کہ جن کوجان کر ہرجان پریشان سی دکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا، سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔

     

    700 سیاح اب بھی کالام میں پھنسے ہوئے ہیں،حکام کی وزیراعظم کو دورہ کے پی پر بریفنگ

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے‌اسباب اور اس کتےبعد اثرات کے حوالے سے اہم گزارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کوموسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملے گی، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں آنے والی سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ غير معممولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زيادہ شدت سے آئے گا، گرمی، سردی اور بارشوں کی شدت ميں بھی اضافہ ہوگا، جب کہ برفانی جھيل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہيں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے واقعات اب ہر سال ہوا کریں گے اور ان کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ ہو گا، موسمیاتی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں جو پاکستان میں اب شروع ہو چکی ہے۔

  • بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

    ڈھاکہ :پاکستان میں سیلاب متاثرین کی کیفیت دیکھ کربنگلا دیش نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجے گا، پاکستان کے لیے کھانے اور دیگر سامان بھیجنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ہم ادا کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے مختلف ممالک سے مالی اور دیگر امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور امریکا نے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے جو یو ایس ایڈ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

    آسٹریلیا نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما متاثرین کی مدد کیلئے عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جرمنی پاکستان کے 60 ہزار سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کر رہا ہے۔

  • کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    پشاور:کوہستان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے پانچ دوستوں کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 دوست کئی گھنٹے انتظار کے بعد تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، واقعہ 26 اگست کو کوہستان میں پیش آیا تھا۔پانچوں نوجوان کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور ایک اونچے ٹیلے پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    اطلاعات کے مطابق پانچوں نوجوان تقریباً تین گھنٹے مدد کا انتظار کرتے رہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انکی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات اور حکومتی وزراء کے دوروں کیلئے تو ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچوں نوجوان لوئر کوہستان کے علاقے سناگئ دوبیر نالہ میں جیپ کے ذریعے نالہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پانچوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

    پانچوں افراد نے بڑے پتھر پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے درجوں لوگوں کے سامنے بے بسی کے عالم میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ ایک شخص کو مقامی لوگ رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

    سیلابی ریلا گاڑی بھی بہا کر لے گیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بلال ولد رشید انور ولد آمیز ریاض ولد سمندر آور فصل ولد اکبر شاملِ تھے۔

  • امریکی  سیاسی  رہنماؤں کا پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

    امریکی سیاسی رہنماؤں کا پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

    واشنگٹن :پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سمیت وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ڈیرک شولے جوکہ امریکی وزیر خارجہ کےسینئر پالیسی ایڈوائزر بھی ہیں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

    ڈیرک شولے نے ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا،سفیر پاکستان سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹ میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈیرک شولے نے کہا کہ وہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع و دیگر نقصانات اور ان کے اثرات پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

    سفیر پاکستان مسعود خان نے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ڈیرک ششولے کا شکریہ ادا کیا
    بات چیت کے دوران پاک امریکہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری اور عوامی روابط اور تبادلوں پر خصوصی بات چیت ہوئی,پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

     

     

    امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر سینیٹر جم رِش نے بھی سسیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کیا,اپنے ٹویٹ میں سینیٹر رِش نے کہا کہ ہم اس موقع پر پاکستان جوکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبردآزماء ہے کے ساتھ ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کے لئے دعا گو ہیں۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کے پیغام پر سینیٹر رِش کا شکریہ ادا کیا،دیگر امریکی رہنماؤں بشمول سینیٹر ٹیڈ کروز اور کانگریس وویمن شیلا جیکسن نے بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔

    کانگریس وویمن شیلا جیکسن نے امریکی صدر کے نام خط میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر مالی اور تکنیکی معاونت کی درخواست کی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان مشی گن، نیویارک اور شکاگو کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی قیادت، تاجروں اور پاک امریکن کمیونٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سیلابب زدگان کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے

    سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس کو خطوط بھی لکھے ہیں جس میں انہیں سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے ان سے تعاون بھی طلب کیا گیا ہےنیو یارک میں سفیر پاکستان نے ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (اپنا) کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی اور عطیات کی اپیل کی

     

     

    مسعود خان نے نیویارک میں منعقدہ پاکستان کے یوم آزادی کی پریڈ میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی اپیل کی ،میئر نیویارک ایرک ایڈمز کا اپنے خطاب میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیا،میئر نیویارک نے پریڈ سے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہمیں اس وقت پاکستان میں ان خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں

    شکاگو کے دورے کے دوران سفیر پاکستان نے شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس کے صدر اواور سی ای او جیک لیون سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا،شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس امریکہ کا شمار بڑے تجارتی اداروں میں ہوتا ہے،سفیر پاکستان نے کہا کہ تعلیم، زراعت، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبےگیم چینجر ہیں اور ان شعبہ جات میں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان شراکت قائم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں

    سفیر پاکستان مسعود خان نے شکاگو میں مقیم پاک-امریکن کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں جو تباہی کے صدمے سے گزر رہے ہیں،مسعود خان نے حالیہ سیلاب زدگان کیلئے خوراک، رہائش اور طبی دیکھ بھال سمیت ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پہلے بھی تباہی ہوئی،تعمیرات کی اجازت دیکر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف

    میئر گلینڈ لے ہائیٹس اور مقامی قیادت سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے ان پر زور دیا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو متحرک کریں،پاک امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے کہا کہ نہ صرف پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انکا کردار اہم ہے بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک امریکن کمیونٹی ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔

  • گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں‌گے: ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری

    گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں‌گے: ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری

    گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلمپنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے منگل کے روز گوادر کے تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں چیرمین منیجمنٹ بورڈ براۓ نوادرات و آثارقدیمہ سندھ و ممتاز و معروف آرکاٸیولوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری نے بھی شرکت کی اور گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی تاریخی اہمیت اور پس منظر سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی اور انکی تعمیر و مرمت ، تزین و آرا اور بحالی و تحفظ سے متعلق ایک جامع پلان بھی پیش کیا۔

     

     

    مجوزہ پلان کے تحت گوادر کے تمام تاریخی ورثہ کو بحال کرکے انکی تحفظ کی جائیگی اور انہیں اصل و بنیادی حالت میں رکھا جاٸیگا ۔ تاریخی ساٸیٹ کی خدو خال اور ڈیزاٸن میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی تاکہ انکی اپنی تاریخی و قدیمی اہمیت وحیثیت برقرار رہے۔ ابتداٸی مرحلہ میں چار پادگو، تار آفس،شاہی بازار، اسماعیلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جاٸیگا۔ تاریخی ورثہ کی بحالی کے بعد ان مقامات کو تفریحی، علمی اور فنی سرگرمیوں کیلیے استمعال میں لایا جاسکتا ہے۔

     

     

     

    اجلاس میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ گوادر کی تاریخی و ثقافتی مقامات اس وقت خستہ حالت میں ہیں۔ انکی بحالی و تحفظ کو شہر کی ترقی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو کہ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ کے حصہ ہونگے۔ گوادر کی تاریخ اور ثقافتی پہلو کو اجاگر کرکے محفوظ بنایا جاٸیگا تاکہ باہر سے آنے والے سیاح اور ہمارے مسقبل کے نوجواں یہاں کی تاریخ اورثقافتی مقامات کی بنیادی اہمیت سے آشنا ہوں۔

  • کالا باغ ڈیم کی کمی آج شدت سے محسوس ہو رہی ہے:فیصل انور

    کالا باغ ڈیم کی کمی آج شدت سے محسوس ہو رہی ہے:فیصل انور

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (خان قیوم خان) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور بھٹی نے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ آزمائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1948 میں قائداعظم محمد علی جناح نے کالا باغ ڈیم بنانے کی ہدایت کی تھی۔ وہ جانتے تھے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر آبی جارحیت کر سکتا ہے۔ 1948 میں بھی بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روک دیا تھا۔

    فیصل انور نے کہا کہ دشمن ملک بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان کالا باغ ڈیم پر کام کا آغاز کرے۔ اگر ہم نے آج بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ماضی میں جس جس نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی انہوں نے جانے انجانے میں ملک دشمن قوتوں کا ساتھ دیا۔

    مسلم لیگ قیوم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہماری صفوں میں دراڑ ڈال کر خود کشن گنگا ڈیم تعمیر کر لیا تاکہ پاکستان کا پانی روکا جا سکے. بھارت نے کالا باغ ڈیم منصوبہ رکوانے کے لیے ہر بار ایک نئی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جو ملک میں سب سے سستی بجلی ہوتی۔

  • پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    لاہور:لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی، کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 تک رکھی گئی ہے۔

    لاہور میں شیڈول میچز کی قیمت 500 سے 3000 رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کی قیمت ایک ہزار روپے کم کرکے 3000 رکھی گئی۔

    انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 7 میچز پر مشتمل سیریز20 ستمبر سے شروع ہوگی، میچ کی تمام رقم وزیراعظم فنڈ ریلیف میں عطیہ کی جائے گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مرحلہ 20 سے 25 ستمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں ڈھائی سو سے 15 سو تک ہیں جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے میچ کی گیٹ منی پی ایم فلڈ ریلف فنڈ میں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، 4 کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے۔

    افغان ٹیم نے میچ جیتا تو سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ،اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے ایشیا کپ T20 ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کرافغآنستان کو جیتنے کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے

     

     

    افغان ٹیم ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرچکی ہے، اگر افغانستان نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں اس کی جگہ پکی ہوجائے گی۔اس فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8 انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔ افغانستان نے 5 اور بنگلہ دیش نے 3 جیتے ہیں۔

  • پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالےسے اہم فیصلےکیے ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان میں سیلاب سے اربوں ڈالر کے نقصانات کے باعث ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ورلڈ بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے مدد کیلئےکام شروع کردیا۔

    اے ڈی پی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مالی معاونت پرغور کررہے ہیں اور اے ڈی بی ٹیم اس حوالے سے منصوبے پرکام کررہی ہے۔

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیر خزانہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ساتھ مل کر سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی خدمات کی فوری فراہمی کے لیے کام کیا ہے۔ اس منصوبے نے سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو عارضی پناہ گاہیں اور بستر فراہم کیے ہیں۔ اس میں 24,588 خیمے اور 20,000 مچھر دانیوں کی فراہمی شامل ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ سیلاب کےعلاوہ موجودہ مالی سال پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کیےجائیں گے۔یہ فنڈز30 جون 2023 تک مختلف پروگرامز کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

     

    پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    ادھر اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہے ہیں جس کے تحت آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد دے گا۔

    وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں :سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند

    سیلاب کی تباہ کاریاں :سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند

    سوات:کے پی میں‌ سیلاب کی تباہ کاریاں اس قدرزیادہ ہیں کہ ملکی مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکام نے مالاکنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلئی کے مقام پرجزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ میں سڑک بند ہونے کی وجہ سےاسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے کاٹلنگ انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے۔

    اس ایکسپریس وے پر سوات اور دیرسے آنے والی ٹریفک چکدرہ کے مقام پربند کردی گئی ہے۔سوات ایکسپریس وے کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے گذارش کی کہ موسمی حالات کے پیش نظرغیرضروری سفر سے گریزکریں۔ سفرشروع کرنےسے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری طرف افواج پاکستان کے سربراہ قمر جاوید باجوہ آج بروز منگل 30 اگست کو سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے سوات پہنچے

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات میں اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں جاری پاک افواج کی امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیر خزانہ

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ: 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب کی وجہ سے پھنسے 316 افراد کو نکالا گیا ہے۔
    ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں، جب کہ اس سے قبل راشن کے 3 ہزار540 پیکٹس، 250 ٹینٹ بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب عسکری ترجمان کی جانب سے آرمی فلڈ ریلیف سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کوآرڈینیشن سینٹر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مصروف عمل ہے، جہاں تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے217 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    کلیکشن پوائنٹس میں اب تک 122.87 ٹن آٹا، دال اور چینی وصول ہوئی ہے، اسلام آباد سے 5.9 ٹن خیمے، لحاف اور ملبوسات بھی جمع کروائے گئے۔ 0.15 ٹن ادویات، شمسی لائٹس، سلیپنگ بیگز بھی جمع کروائے گئے۔

    پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ سے 7 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا کراچی پہنچائی جاچکی ہیں، یواے ای سے3 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا نور خان ائیر بیس راولپنڈی اور چین سے 2 طیارے 3 ہزار خیمے لے کر آج بروز 30 اگست کو کراچی پہنچیں گے، جب کہ جاپان سے ترپالیں اور شیلٹرز بھی آج کراچی پہنچ جائیں گے۔

    ترجمان کے بیان کے مطابق برطانیہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

  • بھارت کےگوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

    بھارت کےگوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

    نئی دہلی :بھارت کے گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔،اطلاعات کے مطابق ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی منگل کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ایشیائی ٹاپ تھری میں شامل ہوا ہے۔

    بلومبرگ نیوز کے مطابق خود ساختہ ارب پتی نے گزشتہ سال میں اپنی مجموعی مالیت دوگنی سے زیادہ دیکھی ہے اور 137.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے انڈیکس میں 20 مقامات کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایلون مسک اور جیف بیزوس کے پیچھے ہے۔

    60 سالہ اڈانی نے بندرگاہوں اور اشیاء کی تجارت میں اپنی خوش قسمتی بنائی اور اب کوئلے کی کان کنی اور خوردنی تیل سے لے کر ہوائی اڈوں اور نیوز میڈیا تک دلچسپی کے ساتھ ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا گروپ چلاتا ہے۔

     

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیر خزانہ

    اس کی مجموعی مالیت اس کی عوامی طور پر درج کمپنیوں کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اسٹراٹاسفیرک اضافے کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ سرمایہ کار اڈانی گروپ کے پرانے اور نئے کاروباروں کی جارحانہ توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔

    فلیگ شپ اڈانی انٹرپرائزز کے حصص جن میں سے ارب پتی 75 فیصد کے مالک ہیں – مارچ 2020 سے اب تک 2,400 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، اور پچھلے چھ مہینوں میں اس کی قیمت دگنی ہے۔اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی پاور، اڈانی پورٹس اور اڈانی گرین انرجی سمیت دیگر گروپ کمپنیوں میں اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے نے اڈانی کے ماضی کے ساتھی ہندوستانی ارب پتی مکیش امبانی کو متاثر کیا ہے۔

     

    مغربی ریاست گجرات کے احمد آباد شہر میں ایک متوسط ​​گھرانے میں پیدا ہوئے، اڈانی نے 1988 میں اپنا برآمدی کاروبار شروع کرنے سے پہلے ہیروں کی صنعت میں مختصر کام کرنے کے لیے کالج چھوڑ دیا۔

    1995 میں، اس نے گجرات میں موندرا میں تجارتی جہاز رانی کی بندرگاہ کی تعمیر اور اسے چلانے کا معاہدہ حاصل کیا، جس کے بعد سے یہ بھارت کی سب سے بڑی بندرگاہ بن گئی ہے۔اسی وقت، اڈانی نے ہندوستان اور بیرون ملک تھرمل پاور جنریشن اور کوئلے کی کان کنی میں توسیع کی۔

    حالیہ برسوں میں، گروپ نے مہتواکانکشی اہداف کے ساتھ قابل تجدید توانائی کا کاروبار قائم کرنے کے علاوہ پیٹرو کیمیکل، سیمنٹ، ڈیٹا سینٹرز اور کاپر ریفائننگ میں بھی قدم رکھا ہے۔ہندوستانی نیوز میڈیا میں حالیہ سرمایہ کاری اور اس سال 5G ایئر ویوز کی بولی نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ ارب پتی کی سلطنت جلد ہی امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے زیر تسلط شعبوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

    "بس یار میں کرپٹ ہوں” وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صحافی اور ایم این اے…

    لیکن سرمایہ دارانہ کاروباروں میں اڈانی کی تیزی سے توسیع نے خطرے کی گھنٹی بڑھا دی ہے، جس میں فچ گروپ کی کریڈٹ سائٹس نے پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ یہ گروپ "بہت حد سے زیادہ” ہے۔

    کریڈٹ مارکیٹ ریسرچ فرم نے ایک نوٹ میں کہا، "بدترین صورت حال میں، حد سے زیادہ مہتواکانکشی قرضوں سے چلنے والے ترقی کے منصوبے آخر کار قرضوں کے بڑے جال میں پھنس سکتے ہیں، اور ممکنہ طور پر ایک پریشان کن صورت حال یا ڈیفالٹ تک پہنچ سکتے ہیں،”