Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    روٹریم :پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    روٹرڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری میزبان ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈ 89 اور ٹام کوپر 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، نیدرلینڈز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فخر زمان 3 اور امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 88 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

    کپتان بابر اعظم 57 رنز بنا کر آریان دت کی گیند پر ڈی لیڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، محمد رضوان 69 اور آغا سلمان 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے ویویان کنگما نے 2 اور آریان دت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے ہدف 33.4 گیندوں پر 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • خدیجہ تشدد کیس شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    خدیجہ تشدد کیس شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    فیصل آباد:خدیجہ تشدد کیس میں‌ شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا،اطلاعات کےمطابق فیصل آباد کے مشہورکیس جسے خدیجہ تشدد کیس کا نام دیا جارہا ہے ، اس کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ بہت عجیب معاملہ پیش آیا ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خدیجہ تشدد کیس میں شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصل آباد سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم دانش کو پولیس کے حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا اس موقع پر وکلا کی طرف سے ملزم شیخ دانش پر تشدد کیا گیا،پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی

     

     

    فیصل آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کچھ اور شکل اختیار کرتا جارہا ہے اورجس طرح خدیجہ نامی خاتون نے اپنے بارے بتایا ہے ، اس کے پیچھے کوئی اور ہی کہانی ہے

     

     

     

    یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لڑکی پر تشدد اور تذلیل کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں ، اس موقع پر عدالت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم دانش کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد عدالت نے ملزم کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

    فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کرنے والے 5 ملزمان کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔مرکزی ملزم صنعت کار شیخ دانش کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ملزمہ ماہم نے تمام واقعہ جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کو بھائی سمیت اغواء اور تشدد کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ملزمان ماہم، خان محمد، شعیب، فیضان اور اصغر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزمہ ماہم کے حوالے سے نیا انکشاف

    کیس کی اہم ملزمہ ماہم کے حوالے سے بھی نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ مرکزی ملزم صنعت کار شیخ دانش کی سیکرٹری نہیں بلکہ بیوی ہے۔ملزمہ ماہم کا عدالت میں کہنا تھا کہ طالبہ خدیجہ پر انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی اسے اغواء کیا گیا، بلکہ وہ خود بھائی کو لے کر ان کے گھر آئی۔

    ماہم کا کہنا تھا کہ خدیجہ نے بلیک میلنگ کیلئے گینگ بنا رکھا ہے۔ جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ملزمہ نے یہ بھی بتایا کہ انا شیخ کی عمر 13 سال ہے اور وہ طالبہ خدیجہ کی سہیلی نہیں ہے، خدیجہ نے انا شیخ کے خلاف گندی زبان استعمال کی۔

    ویڈیو وائرل

    طالبہ خدیجہ کو مبینہ طور پر شادی کے لیے رضامند نہ ہونے، اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے بال کاٹے جانے کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا، اور سول سوسائٹی کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب کرلیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے اس بات کی تصدیق بھی ہوئی ہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بیانات قلمبند کروانے کے لئے گواہوں کو طلب کرلیاہے

    لاہور سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج نے تین ملزمان کے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے چالان میں 3 ملزمان کے خلاف 30 گواہوں کو نامزد کررکھا ہے۔

    مقدمے سے بری ہونے کے لیے ملزم محمد محمود کی بریت کی درخواست بھی زیر التوا ہے جس پر عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رنگ روڈ منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے قیمت بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کے دور ارکان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

     

    راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس:مرکزی ملزم کیپٹن (ریٹائیرڈ) احمد محمود کی بریت کا آرڈر…

    جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کو بھیجی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ کے 2017 میں منظور شدہ نقشے یا الائنمنٹ میں تبدیلی کے ذریعے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا ۔

    راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری،زلفی بخاری کی درخواست پر اہم شخصیت کی عدالت طلبی

     

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ​سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود احمد اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے دو ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

    راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار

    اس کے علاوہ سابق کمشنر اور دیگر اہلکاروں نے 2017 کی نیسپاک کی جانب سے بنائی جانے والی الائنمنٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اٹک لوپ اور پسوال زگ زیگ کو غیر قانونی طور پر شامل کرکے اردگرد کے علاقوں میں درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا تھا جس میں کئی میں وہ بے نامی دار مالک بھی تھے۔

  • شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسےہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے:عمران خان

    شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسےہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے:عمران خان

    لاہور:شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسے ہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں‌ جن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کوہدایت کی ہے کہ شہبازگل کی طبعیت ٹھیک نہیں‌ہے لٰہذا ہرصورت شہبازگل کو ہسپتال منتقل کیا جائے

    اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شہبازگل کوہسپتال منتقل کرنے کے انتظآمات کریں‌۔

     

     

    اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ عمران خان کی طرف سے اس درخواست کے جواب میں‌حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جا سکتا،لیکن عمران خان نے وزارت داخلہ کے حکام سے کہا کہ جو کچھ بھی ہے لیکن اس وقت شہبازگل کی ہسپتال منتقبلی بہت ضروری ہے

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 2 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔ حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی اور پھر پولیس حوالگی کے بعد شہباز گل ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسی طرح مجھے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم ناصرف شہباز گل بلکہ اس طرح کے کسی بھی ماورائے آئین اور غیر قانونی اقدامات کے مقابلے کے لئے ہر قسم کے قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

  • وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    فیصل آباد:کالے شیشے لگوا لو، اس قدر پیشکش کرنے والا یہ نوجوان کون ہے ، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جعلی سازی کرنے والا بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گیا ہے ، کہا جارہاہے کہ وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانےمیں ملوث ملزم عاکف ندیم کو ایف آئی اے نے فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عاکف ندیم کو فیصل آباد سے گرفتارکيا گيا ہے، اور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم عاکف ندیم شہریوں کو کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتار کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے عاکف ندیم نامی ملزم کو گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے تمام غیرقانونی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاکف ندیم نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بھی بنارکھی تھی، جس کے ذریعے وہ شہریوں کو کالے شیشے کے جعلی پرمٹ جاری کرتا تھا۔

    ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو تمام شواہد و ثبوت جمع کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اسلام آبادپولیس کی کاروائی:9ملزمان گرفتار:مسروقہ موٹرسائیکل،2370گرام چرس،3پسٹل30بور،رائفل برآمد

    اسلام آبادپولیس کی کاروائی:9ملزمان گرفتار:مسروقہ موٹرسائیکل،2370گرام چرس،3پسٹل30بور،رائفل برآمد

    اسلام آ باد:کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کیلئے بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں کے دوران 09ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل، 2370گر ام چرس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ تین عددپسٹل 30بور اورایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل، 2370گر ام چرس اور تین پسٹل 30بور اور رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،سہا لہ پولیس نے تین ملزمان ارشد محمود، فیصل رفیق اور متین اللہ کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم آ صف خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1120گر ام چرس برآمد کرلی،

    پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم سعید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1250گر ام چرس برآمد کرلی، بنی گالہ پولیس مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم عامر جا وید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور ایک عدد رائفل برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ ما رگلہ، شمس کا لو نی اور انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیمو ں نے تین مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نواں کلی پہلا اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی، مقتول جامعہ بوچستان میں پروفیسر تھے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر گولیوں کے 9 نشانات موجود ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اپ ڈیٹ جاری ہے

  • برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    نیویارک:برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا۔ انھوں نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا کو شکست دی۔

    امریکا میں سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا میں سخت مقابلہ ہوا۔اینڈی مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پرسات چھ سے جیتا تاہم ان کو دوسرے سیٹ میں شکست ہوئی۔فیصلہ کن سیٹ میں اینڈی مرے نے سات پانچ سے میدان مار کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

     

    ویمنز سنگلز میں امریکا کی سلون اسٹیفنز نے فرانس کیAlizé Cornet کو ہرادیا۔ سلون اسٹیفنز نے باآسانی چھ ایک اور چھ صفر سے میچ جیتا۔ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوی ٹوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کیJil Teichmann کو ہرا کر ایونٹ سے باہرکردیا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یورپ ، امریکہ اور دیگرملکوں میں اس ٹورنا منٹ کی بہت زیادہ ایڈورٹائزنگ کی گئی ، یہ بھی کہا گیا کہ کینیڈین اوپن کے بعد، ایک اور اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ سنسناٹی ماسٹرز اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا ہے۔ سنسناٹی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آنے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ایونٹ کے آخری بڑے تیاری کے ٹورنامنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور رافیل نڈال، ڈینیئل میدویدیف، سٹیفانوس سیٹسیپاس اور آندرے روبلیو جیسے ٹاپ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ 15 اگست 2022 کو شروع ہوچکاہے اور اس کا فائنل 21 اگست کو کھیلا جائے گا

     

  • پاکستان میں ڈالرکی قیمت میں کمی:انڈس موٹرز کےبعدپاک سوزوکی نےبھی گاڑیاں سستی کردیں

    پاکستان میں ڈالرکی قیمت میں کمی:انڈس موٹرز کےبعدپاک سوزوکی نےبھی گاڑیاں سستی کردیں

    کراچی :پاکستان میں ڈالرکی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ڈالرکی قیمت کم ہوتی ہے تو کم ہی چیزیں سستی ہوتی ہیں ،مگراس بار معاملہ اس سے مختلف ہے ، پہلے ڈالر کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ آٹوز گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے پیدوار ہی روک دی یا کم کردی

    ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔ملک میں کار اسمبلرز گزشتہ 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں 4 مرتبہ بڑھا چکے ہیں تاہم اب ملک میں ڈالر سستا ہوا تو گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں۔ انڈس موٹرز کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک کم کردی ہیں۔

     

     

     

    پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس (Alto VX) کی قیمت 90 ہزار روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے گھٹ کر 16 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 20 لاکھ 79 ہزار روپے والی آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR) کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کم ہوکر 19 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    سوزوکی ویگن آر کے مختلف ویرینٹز میں ایک لاکھ 47 ہزار روپے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک اور سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ویرینٹ میں ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوزوکی بولان اور راوی کے ویرینٹس میں بھی 75 سے 79 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

    اس سے پہلے انڈس موٹرز نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا ، اب کچھ حالات سدھرنے شروع ہوئے ہیں اور جولائی کے مہینے میں 7 لاکھ 60 ہزار سے31 لاکھ 60 ہزار روپے قیمت کے زبردست جھٹکے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کے مقابلے روپے کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔

    انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے ، انا للہ و انا الیہ رجعون

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں آئی ایم سی کہا کہ ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔اسی طرح ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔

     

    آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا

    مزیں برآں کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

    سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    ٹویوٹاانڈس نےپاکستان میں پیداواربندکرنےکا فیصلہ کرلیا

    اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    ساتھ ہی ساتھ فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے، 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

  • امریکہ نے افغانستان کے اثاثے بحال کرنے سے انکار کردیا

    امریکہ نے افغانستان کے اثاثے بحال کرنے سے انکار کردیا

    امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر افغان سینٹرل بینک کے اثاثوں میں 7 بلین ڈالر جاری کرنے کی مخالفت کی اور فنڈز منجمد رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ واشنگٹن نے پہلے مذاکرات میں پیش رفت دیکھنے کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی معطل کر دیے ہیں۔یہ فیصلہ جنگ زدہ ملک کے امریکہ میں مقیم اثاثوں سے متعلق ہے، جنہیں بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ سال افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد منجمد کر دیا تھا۔

    طالبان حکومت کا ایک سال مکمل، افغانستان میں عام تعطیل

    وال سٹریٹ جنرل نے کہا کہ فنڈز جاری کرنے سے انکار "افغانستان میں معاشی بحالی کی امیدوں کو ایک دھچکا ہے کیونکہ لاکھوں افراد کو طالبان کی حکمرانی کے ایک سال تک فاقہ کشی کا سامنا ہے۔”

    ابھی پچھلے ہفتے ہی، امریکہ، برطانیہ اور پانچ دیگر ممالک کے 70 ممتاز ماہرین اقتصادیات اور ماہرین تعلیم کے ایک گروپ نے ایک کھلا خط جاری کیا جس میں واشنگٹن سے اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس میں "افغانستان میں رونما ہونے والی معاشی اور انسانی تباہی” اور امریکہ کے کردار کا حوالہ دیا گیا۔

    افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام

    افغانستان کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندے، تھامس ویسٹ نے ڈبلیو ایس جے کو بتایا، "ہم افغان سینٹرل بینک کی دوبارہ سرمایہ کاری کو قریب المدت آپشن کے طور پر نہیں دیکھتے،” انہوں نے مزید کہا، "ہمیں یقین نہیں ہے کہ اس ادارے کے پاس تحفظات ہیں اور ذمہ داری سے اثاثوں کا انتظام کرنے کے لیے جگہ جگہ نگرانی ضروری ہے

    افغانستان کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندے، تھامس ویسٹ نے مزید کہا کہ "یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو طالبان کی جانب سے پناہ دینے سے دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے گہرے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔”ایک سال قبل طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد افغان مرکزی بینک کے تقریباً 10 بلین ڈالر کے اثاثے بیرون ملک منجمد کر دیے گئے تھے۔

    افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ

    امریکہ ان فنڈز کا بڑا حصہ کنٹرول کرتا ہے، تقریباً 7 بلین ڈالر، اور وہ افغانستان میں انسانی امداد کے لیے تقریباً 3.5 بلین ڈالر کی رہائی کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا۔ بائیڈن نے فروری میں ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے کہ بقیہ 3.5 بلین ڈالر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے لیے فنڈ کے طور پر مختص کیے جائیں۔