Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کوئٹہ:پاک فوج کےافسراغوا کے بعد شہید کردیئے گئے:دہشت گردوں کی تلاش جاری

    کوئٹہ:پاک فوج کےافسراغوا کے بعد شہید کردیئے گئے:دہشت گردوں کی تلاش جاری

    کوئٹہ :کوئٹہ:پاک فوج کےافسراغوا کے بعد شہید کردیئے گئے:دہشت گردوں کی تلاش جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرکاری و عسکری حکام نے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    شدت پسند بلوچ تنظیم بی ایل اے نے جمعرات کی صبح ایک بیان میں لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ اس بارے میں تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    جمعرات کی شب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 اور 13 جولائی کی رات لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا (جو ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات تھے) اور ان کے کزن عمر کو 10 سے 12 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے کوئٹہ واپسی کے راستے میں زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ’یہ اطلاع موصول ہوتے ہی، آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز کو فی الفور فرار ہوتے ہوئے دہشت گردوں کے تعاقب میں روانہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ نتیجتاً سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے چھ سے آٹھ دہشت گردوں کو نزدیک واقع پہاڑوں میں ایک نالے میں فرار ہوتے دیکھا۔ اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں دیکھ کر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کر دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔‘

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔

    پریس ریلیز کے مطابق اس کارروائی کے دوران باقی ماندہ دہشت گرد اغوا ہونے والے مسٹر عمر کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کے باوجود معصوم سویلین شہری (عمر) کی بازیابی اور اس جرم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

  • سری لنکا سیاسی بحران میں کمی آنےلگی:صدرگوٹابایا راجا پکسےبالآخر مستعفی ہوگئے

    سری لنکا سیاسی بحران میں کمی آنےلگی:صدرگوٹابایا راجا پکسےبالآخر مستعفی ہوگئے

    کولمبو:بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے بالآخر مستعفی ہوگئے۔ اس موقع پردارالحکومت میں جشن کا سماں ہے۔جس کے بعد گُمان کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ سیاسی بحران میں کمی آجائے جس کے بعد معاشی بحران میں بھی کمی آسکتی ہے

    سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے مستعفی ہونے کا سن کر دارالحکومت کولمبو میں لوگوں نے جشن مناتے ہوئے پٹاخے برسائے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے منگل کو ملک سے فرار ہونے کے بعد سنگاپور میں موجود ہیں، جہاں وہ مملکت کے عہدے سے باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔

    صدر پکسے کے مستعفی ہونے کی خبر سن کر دارالحکومت کولمبو میں جشن کا سماں ہے۔ مقامی لوگوں نے جشن مناتے ہوئے پٹاخے بھی پھوڑے۔اس موقع پر پارلیمنٹ کے سپیکر نے بھی تصدیق کی کہ انہیں راجا پکسے کے استعفیٰ کا خط موصول ہوچکا ہے۔

    یاد رہے، صدر کا استعفیٰ ایک ایسے دن آیا ہے جب مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدارتی محل، صدارتی سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم کے دفتر سمیت سرکاری عمارتوں پر سے اپنا قبضہ ختم کر دیں گے۔

    دوسری جانب، سنگاپور کی حکومت کا کہنا ہےکہ کہ سری لنکا کے سابق صدر “نجی دورے” پر وہاں موجود ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دی ہے۔

    وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے سیکورٹی فورسز کو امن بحال کرنے کے لیے کہا ہے اور ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔مظاہرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پرامن طور پر صدارتی محل، صدارتی سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم کے دفتر سے فوری طور پر دستبردار ہو رہے ہیں تاہم، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

     

     

    معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ سرکاری عمارات سے اپنا قبضہ ختم کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سیکڑوں مظاہرین نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے کے محل پر قبضہ کرکے انہیں بدھ کو مالدیپ فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا جبکہ مظاہرین کا بہت بڑا ہجوم وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے دفتر بھی جمع ہوگیا۔

    وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ مظاہرین سرکاری عمارات کو خالی کریں۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کیں کہ امن و امان کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری اقدامات کیے جاسکتے ہیں وہ کریں۔

  • قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

    قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

    پنجاب کے ضلع بھکر میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

    قاسم سوری کی گاڑی کو دریا خان روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کے مطابق ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ کر سامنے سے آنے والی گاری سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں قاسم سوری سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=xmAWBij5KUw

    قاسم سوری دریا خان میں انتخابی جلسہ کے لیے لاہور سے بھکر آ رہے تھے۔

    اس سے قبل 5 مئی کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی تھی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچے تھے۔ مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

  • حجاج کی واپسی پر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار

    حجاج کی واپسی پر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے کی طرف سے 15 جولائی سےتمام حجاج کی واپسی پر کرونا کے خدشہ کے پیش نظر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10 روز گھر میں کورنٹین کرنا ضروری ہوگا

    اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ملک کے پانچ ائرپورٹس پر ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے انتظامات کیے جاچکے ہیں ، نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 15 جولائی سے پوسٹ حج آپریشن شروع ہورہا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد،لاہور،ملتان،باچا خان اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹس پر حجاج کے ٹیسٹ کئے جائیں گے

    ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اینٹیجن اور سکریننگ ٹیسٹ ہر حاجی کے لئے ضروری ہوگا،این سی او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حاجیوں کے لئے پاسٹ ٹریک ایپلیکیشن میں اپنے کوائف دینا ضروری ہونگےجبکہ اس کے ساتھ ساتھ ۔ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ کو پانچواں ائرپورٹس پر عملے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس مقصد کے تحت ائرپورٹ پر 4میڈیکل آفیسرز اور 16 پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کیا جارہا ہےجبکہ صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو عملے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، سکریننگ/اینٹیجن ٹیسٹ کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

    دوسری طرف پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز آج رات ایک بجے سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے کراچی آج رات 1 بجے پہنچے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 739 آج رات 2 بجے پہنچے گی جبکہ 14جولائی کے روز پی ائی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے کی حج پروازوں کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق 17ہزار 200 حجاج سرکاری اسکیم اور 10 ہزار 8 سو 80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے تحت پہنچیں گے۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا، ایئرپورٹس پر حجاج کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے۔

  • سعودی عرب: رواں سال عازمین حج نےلاکھوں جی بی ڈیٹا استعمال کرلیا۔

    سعودی عرب: رواں سال عازمین حج نےلاکھوں جی بی ڈیٹا استعمال کرلیا۔

    ریاض : رواں سال عازمین حج نےلاکھوں جی بی ڈیٹا استعمال کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی مواصلاتی کمپنی ’ کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن ( سی آئی ٹی سی ) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حج کے دن حجاج کرام کی جانب سے جانب سے تین ہزار ٹیرا بائٹ (30 لاکھ گیگا بائٹ) ڈیٹا استعمال کیا گیا، جب کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے علاوہ 14 لاکھ سے زائد بین الاقوامی کالیں بھی کی گئیں۔

    سی آئی ٹی سی کے اعداد و شمار کے مطابق فی صارف روزانہ 805 میگابائیٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ جو کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے اوسط استعمال سے تقریبا تین گنا زائد ہے۔

    سی آئی ٹی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حجاج کی جانب سے استعمال کیا گیا ڈیٹا ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) معیار کی ویڈیوزکوتیرہ لاکھ گھنٹے دیکھنے کے برابر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دوران حج سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ( آئی او ایس اور اینڈروئیڈ) ایپس میں یوٹیوب، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام سرفہرست رہیں۔

    یادرہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 منصوبے کے تحت پوری ریاست خصوصا حج کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سعودیہ عرب 2030 تک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 50 لاکھ عازمین حج کو مقدس سرزمین پر خوش آمدید کہنے کے لیے تیارہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار پہلے ہی ٹیکنالوجی ہر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں کیا جاتا ہے جو کہ اس کے سالانہ تیکنیکی بجٹ کا 21 اعشاریہ 7 فیصد ہے، اور 2025 تک سعودی عرب کے ٹیکنالوجی پر اخراجات 93 ارب ریال تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مقصد عازمین حج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور 2030 تک ہر 100 شہریوں میں سے کم سے کم ایک کمپیوٹر پروگرامرتیار کرنا ہے۔

  • ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ

    ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ

    نئی دہلی :ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق حکومت ہندوستان نے ایران اور روس کے ساتھ تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے شکار ایران اور روس جیسے ملکوں کے ساتھ تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے روپے میں ادائیگی کا نظام استعمال کیا جائے گا۔

    آر بی آئی کے بیان میں آیا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستانی برآمدات میں اضافے کی پالیسی اور عالمی تجارتی برادری میں روپے میں لین دین کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے برآمداتی اور درآمداتی ادائیگیوں کا نیا نظام تیار کیا جارہا ہے۔

    ہندوستان کی، فروغ برآمدات کونسل کے سربراہ مہیش دیسائی نے مرکزی بینک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ایران اورروس جیسے ملکوں کے ساتھ تجارت میں آسانیان پیدا ہوں گی جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

    ہندوستان کے ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے اس فیصلے سے ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی گرتی قدر کو بھی سہارا ملے گا۔

  • اس وقت دنیا میں کاروبار کرنے کے لیے چین سے بہتر کوئی جگہ نہیں،سمیر احمد

    اس وقت دنیا میں کاروبار کرنے کے لیے چین سے بہتر کوئی جگہ نہیں،سمیر احمد

    لانژو:28 واں چائنہ لانژو سرمایہ کاری وتجارتی میلہ گذشتہ دنوں چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے صدر مقام لانژو میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پانچ روزہ ایونٹ میں اسپین، پاکستان، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے متعدد غیر ملکی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔ پاکستان کے کاروباری شخص سمیر احمد نے اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مل کر میلے میں مختلف قسم کی شاندار دستکاری مصنوعات پیش کیں جن میں ریشمی قالین، کشمیری سکارف اور جیکٹس شامل تھیں۔

    سمیر احمد پانچ سال سے چین میں مقیم ہیں۔ ان کا زیادہ ترکاروبار بیجنگ میں ہے۔ وہ مختلف نمائشوں میں شرکت اور چین کے مختلف اہم شہروں میں اپنی مصنوعات کی نمائشں کرتے ہیں۔وہ شنگھائی، شین ژین، گوانگژو، کنمنگ اور لانژو کے شہروں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ نمائشوں میں اپنی مصنوعات کی تشہیرکے ساتھ ساتھ، سمیر کا انٹرنیٹ کے ذریعے خصوصی پاکستانی اشیا فروخت کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔سمیر احمد کا کہنا ہے کہ چین میں کاروبار کرنا بہت آسان ہے، اس میں کچھ بھی پیچیدہ نہیں ۔” مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت دنیا میں کاروبار کرنے کے لیے چین سے بہتر کوئی جگہ ہے۔

    "ان کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا غیرملکیوں کے ساتھ خلوص اور دوستانہ برتاو ہے جس کی وجہ سے انہیں کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں بھی بڑی سہولت ملی ہے۔ اس کے علاوہ وہ چین کے مستحکم عوامی تحفظ کے ماحول میں خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔سمیر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں آپ جہاں بھی جاتے ہیں، لوگ سب سے اہم ہوتے ہیں۔ لوگ آپ کو تحفظ کا حساس دلاتے ہیں یا لوگ آپ کو یہ محسوس کرواتے ہیں کہ آپ ان میں سے ایک ہیں۔

    سمیر احمد کہتے ہیں کہ جب لوگوں کا رویہ آپ کے ساتھ دوستانہ ہوتا ہے تو کوئی بھی جگہ خوبصورت بن جاتی ہے۔ جب لوگوں کا برتاو آپ کے ساتھ صحیح نہیں ہوتا پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں آپ ہمیشہ پریشان رہیں گے۔پہلی بار 1993 میں منعقد ہونے والا یہ میلہ چین کے شمال مغربی علاقے کو دنیا کے لیے کھولنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم اور بیلٹ اینڈ روڈ اقتصادی وتجارتی تعاون کا ایک اہم ایونٹ بن گیا ہے۔

  • یورپی یونین کی ایران سے ایٹمی مذاکرات کا عمل تیز کرنے کی اپیل

    یورپی یونین کی ایران سے ایٹمی مذاکرات کا عمل تیز کرنے کی اپیل

    تہران :یورپی یونین نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی اور یورپی ملکوں کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر، ایٹمی معاہدے کی بحالی کے جاری مذاکرات کا عمل تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    یورپی یونین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹر استانو نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ ایسے وقت میں کیا ہے جب معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اصل ملک کی حثیت سے امریکہ ، اعتماد کی بحالی کے لیے لازمی اقدامات سے مسلسل گریزاں ہے۔

    ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آٹھواں دور گزشتہ سال ستائیس دسمبر کو شروع ہوا تھا اور رواں سال گیارہ مارچ کو یورپی یونین کے امور خارجہ کے انچارج جوزف بورل کی تجویز پر، اس میں وقفہ دیا گیا تھا جس کا مقصد ضروری صلاح و مشورے کی غرض سے مذاکراتی وفود کا اپنے اپنے ملکوں کے دارالحکومتوں کو لوٹنا بتایا گیا تھا۔

    واشنگٹن کی غیر قانونی علیحدگی سے ایٹمی معاہدے کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی غرض سے امریکہ کی لیت ولعل کی وجہ سے مذاکرات اب تک معطل تھے تاہم یورپی یونین کے امور خارجہ کے انچارج جوزف بورل کے حالیہ دورہ تہران اور ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ایک دور اٹھائیس اور انیتس جون کو دوحہ میں ہوا ۔

    البتہ امریکہ نے مذاکرات پر توجہ دیئے بغیر، حال ہی میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ، جس پر ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

  • گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    لاہور:ایک طرف قوم عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہی تھی تو دوسری طرف عملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا۔

    گدوپاورپلانٹ میں اس بڑے حادثے کے حوالے سے ذرائع کاکہناہےکہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی،ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

    ذرائع کے مطابق عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔دوسری طرف سینئر انجینئر گدو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ،جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

  • برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر

    لندن:برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر ہوگئے، ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ، ادھر اس حوالے سے ابھی تک ان کی طرف سے کاغذات واپس لینے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں‌

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار دونوں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کےمطابق کمیٹی کےچیئرپرسن آج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گےاوران کے درمیان ووٹنگ بدھ کے روز ہوگی۔برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا اعلان 5 ستمبر کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ شدید مخالف اور اپنی کابینہ کے وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بورس جانسن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر متعدد نام سامنے آئے جن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمان چشتی سمیت 11 امیدوار شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے جنھوں نے وزیر اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفی دیا، ان کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی جس کا نتیجہ وزیر اعظم کے استعفے کی صورت میں نکلا۔

    وزیر صحت کا عہدہ چھوڑتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ نہ ہم قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں، بورس جانسن بطور وزیر اعظم میرا اعتماد کھو چکے ہیں۔پاکستانی نژاد ساجد جاوید 2019 میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے مگر بورس جانسن کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔جبکہ رحمان چشتی کا آبائی تعلق پاکستانی علاقے آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد سے ہے۔