Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • شمالی کوریا کا مزید 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ:اقوام متحدہ ،ترکی،جاپان اورامریکہ کی طرف سے مذمت

    شمالی کوریا کا مزید 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ:اقوام متحدہ ،ترکی،جاپان اورامریکہ کی طرف سے مذمت

    سئیول:شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود کی جانب مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ ، جاپان اور ترکی سمیت دیگر کئی ملکوں نے ان میزائل تجربات کی مذمت کی ہے

    غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پہلا بیلسٹک میزائل ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے جبکہ دوسرا تقریباً 08:14 بجے اور تیسرا میزائل ایک منٹ کے بعد ہی فائر کیا گیا۔

    تینوں میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے مضافاتی علاقوں سے فائر کیے گئے اور 100 کلومیٹر (62 میل) کی بلندی پر پہنچے اور اندازے کے مطابق 350 کلومیٹر (217 میل) تک پرواز کی۔

    وزارت اور خبر رساں اداروں کے مطابق میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر یعنی بحیرہ جاپان میں گرے۔ وزارت نے کہا کہ میزائلوں کے پرواز کے راستے کے آس پاس کے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو انتباہی معلومات فراہم کی گئیں لیکن “اس وقت” کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

    ترکی نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ اب سے پہلے کے تجربات کی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک تواتر سے فائر کئے جانے والے یہ میزائل اس بات کی کھلی عکاسی کرتے ہیں کہ شمالی کوریا بین الاقوامی ذمہ داریوں کے ساتھ غیر ہم آہنگ روّیے پر مصر ہے” ۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پابندی کرنے اور علاقے میں مزید تناو پیدا کرنے والے ہر نوعیت کے روویوں سے دُور رہنا چاہیے”۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بھی شمالی کوریا کے طویل مسافت اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور پیانگ یانگ انتظامیہ سےتحریکی کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔گٹرس نے بین الاقوامی برادری سے اس سنجیدہ سطح کے امتحان کے مقابل متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی نہایت ڈھٹائی کے ساتھ کی گئی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام کے پیدا کردہ تناو میں خطرناک شکل میں اضافہ ہو گا۔

    امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ تمام ممالک کا شمالی کوریا کو جوہری اسلحے کے حصول کے نتائج سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تحریکی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کرنے اور کوریا ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ سے حساب پوچھنے کے لئے ہم زیادہ سخت تدابیر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے بھی اپنے تحریری بیان میں پیانگ یانگ انتظامیہ کے بین البراعظمی میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔وائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے اور یہ تجربہ شمالی کوریا کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے کھلا خطرہ بننے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو دکھانے کے لئے جمہوریہ کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔

    دوسری طرف میزائل تجربے کی وجہ سے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس آج مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کل طویل مسافت کے بین الاقوامی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • یوکرین سے لڑنے والے روسی فوجیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

    یوکرین سے لڑنے والے روسی فوجیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

    ماسکو: روس یوکرین میں لڑنے کے لیے تعینات فوجیوں اور ریاستی ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا.غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ماسکو کی جانب سے کیف کے خلاف عسکری مہم کا حصہ بننے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی پر مشتمل اقدام ہے کیونکہ حالیہ چند ماہ کے دوران روس کو یوکرین میں متعدد جنگی مقامات پر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    روس کا مغرب اور یورپ کوپیغام: ایٹمی آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں کی نمائش پیش کردی

     

     

    کریملن کے ترجمان کے مطابق ٹیکس کا نیا اقدام ان تمام روسی فوجیوں سے متعلق ہے جو یوکرین کے چار علاقوں میں لڑ رہے ہیں جس میں ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا شامل ہیں۔ انہوں انسداد بدعنوانی کے قانون میں شامل استثنیٰ کا حوالہ دیا تھا جس کی تفصیلات روسی حکام نے بعد میں شائع کی گئی۔

    یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

     

    ترجمان کریملن کے مطابق فوجیوں، پولیس، سیکورٹی سروسز کے ارکان اور چاروں خطوں میں خدمات انجام دینے والے دیگر ریاستی ملازمین کو اب “اپنی آمدنی، اپنے اخراجات، اپنے اثاثوں” کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    افغانستان کوامریکا، روس اورچین کےدرمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتے،حامد…

     

    روسی مراسلے کے مطابق یوکرین میں روسی افواج کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ “انعامات اور تحائف” وصول کریں اگر وہ “انسان دوستانہ کردار” کے حامل ہوں۔ ٹیکس ریلیف کا اطلاق خدمت کرنے والوں کے شراکت داروں اور بچوں پر بھی ہوگا۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

    ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نیوایئر انسٹا پوسٹ نے کرکٹر شعیب ملک سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔اطلاعات کے مطابق 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔

    یادرہے کہ چند دن پہلے بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یو اے ای میں بھارت ایوارڈز 2022 میں بہت اچھا وقت گزرا ۔”

    ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھی۔

  • ایلون مسک 2سوارب ڈالرز سے محروم ہوگئے

    ایلون مسک 2سوارب ڈالرز سے محروم ہوگئے

    نیویارک:ایلون مسک 2سوارب ڈالرز سے محروم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی دولت میں الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے کمپنی کے چار ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر دیے ہیں۔ا

    سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کے بعد ایلون مسک مسلسل خبروں میں ہیں اور اب دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت 200 ارب ڈالر سے کم ہو گئی ہے۔تازہ ترین فروخت سے ایلون مسک کے فروخت کردہ ٹیسلا سٹاک کی کل قیمت تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    رواں سال اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اگست تک ٹیسلا کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مشترکہ حصص فروخت کیے۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ مزید فروخت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 بلین ڈالر کے معاہدے میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے اور اب کمپنی کے آدھے عملے کو برطرف کرنے اور بلیو ٹِک کے تصدیقی نشان کے لیے آٹھ ڈالر ماہانہ وصول کرنے کے منصوبے سمیت سخت اقدامات میں مصروف ہیں۔

    اسمبلی میں واپس آنے کی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل

    ٹیسلا کے حصص میں گراوٹ بہت زیادہ ہے – 2022 میں حصص 65 فیصد گر گئے – اور بلومبرگ کے ویلتھ انڈیکس کے مطابق، مسک نے اپنی ٹویٹر کی خریداری کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اس سال اتنا زیادہ فروخت کیا ہے کہ وہ اب اس کا سب سے بڑا اثاثہ نہیں رہے ہیں۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، 51 سالہ مسک نے حالیہ ہفتوں میں ٹیسلا کے حصص میں گراوٹ کے بعد اپنی دولت میں 137 بلین ڈالر کی کمی دیکھی ہے، جس میں منگل کو 11 فیصد کمی بھی شامل ہے

    بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    اپریل میں خریداری کی پیشکش قبول ہونے کے فوراً بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی، اور جولائی میں کہا تھا کہ وہ معاہدہ منسوخ کر رہے ہیں کیونکہ جعلی اور ’بوٹ‘ اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں ٹوئٹر نے انہیں گمراہ کیا تھا۔کمپنی کی طرف سے ایلون مسک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

  • محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے کو پی ایس ایل میں پرفارمنس سے مشروط کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ آتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت زبردست رہے گا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔اب بھی یقینی طور پر کارکردگی بہترین ہوگی۔ یقین ہے کہ نجم سیٹھی کے دور مین پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے پیسر نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس کے بعد اس بات کو بھی دیکھنا ہے کہ آیا قومی ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ سابق چیئرمین رمیز راجہ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں پر دروازے بند کرنے کے حوالے سے کچھ بھی کہیں۔ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں لیگز کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنا موجودہ بورڈ مینجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد رمیز راجہ جس قسم کی باتیں کررہے ہیں، وہ انہیں زیب نہیں دیتیں۔ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں۔ورک لوڈ پالیسی نہ اہنانے سے فاسٹ بولرز کی انجریز پر بات کرتے ہوئے محمد عامر کا موقف تھا کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دینا بہت بہت ضروری ہوتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ سے2023 کاسورج طلوع ،آسٹریلیا میں بھی شاندارآتش بازی

    نیوزی لینڈ سے2023 کاسورج طلوع ،آسٹریلیا میں بھی شاندارآتش بازی

    آکلینڈ:نیوزی لینڈ سے 2023 کاسورج طلوع ، آسٹریلیا میں بھی شاندار آتش بازی جاری ہے،اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی طرح دیگر ممالک بھی سال نو کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا، آکلینڈ میں ہزاروں لوگوں نے جشن منایا، آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔

    سال نو کے آغاز پرلاہورمیں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت

    دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا جہاں آکلینڈ میں آتشبازی کے ذریعے 2023ء کا استقبال کیا گیا۔

    آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگیا، جہاں سڈنی ہاربر پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، جنہوں نے رات کے بارہ بجتے ہی خوب ہلہ گلہ کیا۔میلبرن میں بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا:کراچی پولیس چیف

    ادھرآج آج حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے سال نو کے موقع دفعہ 144 نافذ کی تھی اور کمشنر کی جانب سے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے آج شام سے کل تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اس فیصلے کے کچھ دیر بعد ہی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے شہریوں کو خوشخبری دی ہے کہ سال نو کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی نہیں ہے۔ شہری نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منائیں۔

    کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سال نو کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن منا سکتے ہیں۔

  • معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

    معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد:معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    وزیرخزانہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو رد کر دیا، اور چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین دلایا۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا، اور تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی۔

    سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی پیر کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کيلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • 2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    لاہور:پاکستان کی معیشت اب بہت مشکل صورتحال سے دوچارہےاوریہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے،2022 پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مشکل سال رہا جس میں نہ صرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے نئے ریکارڈ قائم کئے بلکہ مہنگائی،اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں اضافے کے لحاظ سے بھی یہ سال پچھلے10 سالوں میں سب سے مہنگا سال ثابت ہوا۔

    2013 سے 2022 تک کے 10سالوں کا جائزہ لیا جائے تو 2019میں ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ 18.7 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن 2022 میں ڈالر کی قدر میں 20.2 فی صد اضافہ ہوگیا یعنی پچھلے دس سال میں کسی بھی سال میں ڈالر کی قدر میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

    اسی طرح 2022میں مہنگائی کی شرح 19.29فیصدرہی جب کہ پچھلے 10سال میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10فیصد تک بھی کبھی نہیں پہنچی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی اس سال شرح سود میں 6.26 فیصد اضافہ کیا گیا اس سے پہلے 2019 میں شرح سود میں 10 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی سال2022میں 11.4ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جو سال2013کے بعد کم ترین ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔2022میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 51فیصد کمی آئی ہے کسی بھی ایک سال میں اس قدر بڑی کمی کی پچھلے سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 2021کے مقابلے میں کم رہی لیکن اسے پچھلے 8 سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بھی پچھلے 10سال میں سب سے کم رہا جب کہ مجموعی طور پر سال بھر میں 50 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لئے گئے جو پچھلے 10میں کسی بھی سال میں سب سے زیادہ لئے گئے قرضے ہیں، بجٹ خسارہ بھی4697 ارب رہا جو 10سال کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ ہے۔

    بعض میکرو اکنامک اشاریوں کے لحاظ سے 2022 بہتربھی رہا جیسے برآمدات کا حجم 29.3ارب ڈالر رہا جو پچھلے 10سال کا سب سے زیادہ برآمدی حجم ہے۔درآمدات 60.9 ارب ڈالر کی ہوئی جو زیادہ ہے لیکن 2021کے 66.6 ارب ڈالر سے کم ہے۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    تجارتی خسارہ بھی 2019سے کم لیکن اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی 11.4 ارب ڈالر رہا جو 2018، 2019 اور 2021کے مقابلے میں کم ہے لیکن اگر باقی برسوں سے موازنہ کیا جائے تو زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے۔

  • رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل توبیٹے نےعلیحدگی اختیارکرلی

    ریاض:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو ٹیم کی جرسی پکڑے ہوئے ہیں۔

    النصر نے رونالڈو کی تصویر کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو ناصرف ہمارے کلب بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کو بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

    معاہدے کے مطابق 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جون 2025 تک النصر کلب کی جانب سے میدان میں اتریں گے جب کہ دہائی کے آخر تک کلب کے برانڈ امبیسیڈر کے فرائض سر انجام ساتھ کھیلنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    النصر کلب اور رونالڈو کے درمیان معاہدے کی سالانہ مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔رونالڈو نے 2009 سے 2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کو 2 لا لیگا ٹائٹلز، 2 ہسپانوی کپ، 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جتوائے ہیں۔

    پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    دوسری طرف اس سے پہلے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ان کےصاحبزادے رونالڈو جونیئر نے بھی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

     

     

    کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے مینجر کے لئے کوئی عزت نہیں ، اس فیصلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹ بال کلب سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ رونالڈو کے بیٹے اسی کلب سے تربیت لے رہے تھے مگر اب رونالڈو جونیئر نے بھی کلب کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رونالدو جونیئر نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو جوائن کرلیا ہے۔ رونالڈو جونیئر ریال میڈرڈ کی انڈر 14 لیول کی ٹیم کے 20 مقابلوں میں شرکت کر کے 50 گول کر چکے ہیں ۔

  • پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    گوادر: پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں بازار کھل گئے ہیں اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ گوادر کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی دستوں نے عوام کے تعاون سے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

    اس رپورٹ کے مطابق کارو باری مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں اور بندرگاہی نیز شہری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق گوادر کے، کسی بھی علاقے سے سنیچر کو ہڑتال اور احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اسی کے ساتھ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شہر گوادر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور لوگ گھروں ‎سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا