Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    اسلام آباد:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرعوام کی پریشانی کوبھانپتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار رات 9 بجے احتجاج کی کال دے دی ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات میں 59 روپے تک اضافہ کردیا گیا

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

    پیٹرول کےبعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی، آٹے کا تھیلا ہماری حکومت میں 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا۔

    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک پہنچ گئی، جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرول صرف50 روپے بڑھا تھا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوبھی پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی اورجمہوری حق ہے، قوم اتوارکی رات 9 بجے ملک گیراحتجاج کیلئے نکلے، اتوارکی رات 10بجے قوم سے مخاطب ہوں گا۔

  • پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں پھراضافہ کردیا گیا

    پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں پھراضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد:پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

    ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔

    نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔پاکستان اس وقت سخت مہنگائی کے دباومیں ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ گیس کی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا رہی ہے ، اس سلسلے میں‌ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

     

    ہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔دوسری طرف اس قیمت کے بڑھ جانے کےبعد عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے

    گیس کی بڑھتی ہوئی اور بے قابو قیمتوں سے پریشان ہوکر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزمیں جنریٹر کے استعمال سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نسبت سی این جی اب بھی بہت سستی ہے۔

     

    شیخ رشید کی مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد عوام اور شوبز ستارے بھی شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

    ملک میں مہنگائی 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔

  • این اے 240: پولنگ کا عملہ غائب، نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے

    این اے 240: پولنگ کا عملہ غائب، نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے

    کراچی:کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پانچ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں سے ایک کا انتقال ہوا۔

    خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔
    کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دوسیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑےکے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے صورت حال پر قابوپالیا۔

    ادھر لانڈھی نمبر 5 زمان آباد میں پریزائیڈنگ آفیسر اور سیاسی جماعت کے کارکن کو پولیس نے گرفتارکرلیا، دونوں افراد کےخلاف جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔

    ریجنل الیکشن افسرکے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک کی مبینہ ہیر پھیر کا واقعہ سامنے آیا، واقعہ پریزائیڈنگ افسرکےدفتر میں پیش آیا، جہاں پولنگ بک رکھی تھی وہاں نامعلوم شخص آیا اور پولنگ بک کھڑکی سےکسی کو دینےکی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اس شخص کو پکڑ لیا اورپولنگ بک لے لی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مقابلے میں موجود نہیں۔

    حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

    اس سے پہلے ٹی ایل پی کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ لانڈھی گوشت مارکیٹ پولنگ اسٹیشن نمبر1 ایم کیو ایم کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جس میں پریزائیڈنگ افسر بھی ملوث، ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشن سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    اس حوالے سے ٹی ایل پی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی ضمنی الیکشن این اے 240 میں ٹی ایل پی ضلع جنوبی کے امیر علامہ سلطان مدنی نے ایم کیو ایم کے کارکن کو بیلٹ پیپرز چوری کرنے پر پولیس کے حوالے کیا ہے ، ٹی ایل پی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پریذائیڈنگ افسر کو بھی پولیس کے حوالے کیا گیا.

    ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    اس حلقے میں پولنگ اسٹیشن نمبر 66 اور 67 پر ووٹنگ سست روی کا شکار ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

    پریذائیڈنگ آفیسر کے مطابق پولنگ اسٹیشن 66 اور 67 پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ سست ہے، امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کی آمد میں تیزی آئے گی۔این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈی آر او ندیم حیدر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

    اس موقع پر ڈی آر او ندیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس حلقے میں 203 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، جہاں پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز میں تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ حکومت نے اس حلقے میں آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
    قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں لانڈھی اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر و باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں گزشتہ روز ہی پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا تھا۔

    حلقہ این اے 240 میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں، 309 پولنگ اسٹیشنز اور 1236 پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔

    اس حلقے میں 106 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز اور 812 پولنگ بوتھس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم کے منتخب رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    https://twitter.com/WaqasJuttReal/status/1537335249264328706

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر اپنی جماعت کی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے شبیر قائم خانی ان کے مقابلے میں موجود ہیں۔

    قومی اسمبلی کی یہ نشست جیتنے کے لیے پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریکِ لبیک پاکستان کے کاشف قادری بھی ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی مقابلے میں شامل نہیں۔

  • لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت

    لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت

    لاہور:لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلانٹینم جوبلی میں شرکت:ملکہ برطانیہ کوخراج عقیدت،اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی لاہور میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب میں‌شرکت کی دعوت تھی ، اس تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ مبشرلقمان نے کچھ اہم ایشوز بھی دیکھے اورپھران اہم نقات کی بنیاد پر کچھ گزارشات بھی کی ہیں‌،

    اس سلسلے میں مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس عظیم خاتون کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے دنیا کی تاریخ میں دوسرے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کی اور یہ سلسلہ جاری ہے ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ دوئم، نے اس وقت تاج سنبھالا جب ان کے مرحوم والد کا کم عمری میں ہی انتقال ہوگیا۔ وہ بہت چھوٹی تھی اور اس نے جنگوں، تنازعات، قحط، سیاسی بحرانوں کے دوران اپنے ملک کی قیادت کی اورملک کوکامیابی کے ساتھ آگے لے کرچل رہی ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ برطانوی بادشاہت اور خاص طور پر ہاؤس آف ونڈسر نے نہ صرف جی بی بلکہ دولت مشترکہ کے ممالک میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جن کو دنیاآج تسلیم کرتی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے گزشتہ رات ملکہ برطانیہ کے لیے پلاٹینم سال کے موقع پر ایک شاندار اور متاثر کن تقریب ہوئی۔ بہت متاثر ہوا کہ اعلیٰ برطانوی سفارت کار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اچھی اردو میں بات کی۔ بہت سراہا گیا۔

     

    مبشرلقمان نے اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترتعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ہر سال ہزاروں طلباء وہاں جاتے ہیں اور لاکھوں خاندان برطانیہ میں آباد ہیں۔ ہماری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں برطانوی حکومت کا تعاون نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ قابل ذکر بھی ہے۔

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایک چیز جو مجھے حیران کرتی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات کے باوجود، ہم نے کبھی بھی رگبی کے لیے ذوق پیدا نہیں کیا۔ ہمارے پاس کرکٹ اور اسکواش تو کھیلے جاتے ہیں لیکن رگبی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ آخرایسا کیوں ہورہا ہے کہ رگبی سے رغبت کیوں نہیں ہورہی ؟

     

    ہمارے طلباء جو بیرون ملک جاتے ہیں وہ نہ صرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ کثیر قومی معاشروں اورمختلف اقوام کے مشترکہ معاشروں سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہماری حکومت مختلف ممالک سے مستحق طلباء کے لیے مزید وظائف حاصل کرنے کی کوشش کرے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کل میں نے کل بابر اعظم سے ملاقات کی۔ وہ نہ صرف دنیا کا ٹاپ کھلاڑی ہے بلکہ ایک بہت مہذب انسان بھی ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں اور دعا ہے کہ وہ مزید ریکارڈز بنائے اور پاکستان کو مزید فتوحات دے۔

     

  • کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :گرے لسٹ سے اخراج کی امید بہتری کا سبب بننے لگی ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے اخراج کی امیدوں پرمبنی خبروں نے جہاں ملک میں ایک امید کی کرن پیدا کردی ہے وہاں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے ابتدا میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس ہفتے کے آغاز پر کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 11 سو پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

    اسٹاک مارکیٹ 590پوائنٹس مندی کے بعد اضافے پر بند

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسیچینج کی ویب سائٹ کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے انڈیکس 461 پوائنٹس یا 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار 516.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار 41 ہزار 054.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    پاکستان انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ رضا جعفری چین کی جانب سے مزید مالی معاونت کی یقین دہانی کو مارکیٹ کے لیے مثبت قراردے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اعلان کردہ بجٹ اقدامات کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور پروگرام جلد بحال ہوسکتا ہے۔معاشی تجزیہ نگار اپنے اپنے تجزیے پیش کررہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ رواں ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے جائزے میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔ایسے ہی پاکستان کی ایک بڑی عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ’ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں گرے لسٹ سے اخراج کا فیصلہ ہونے سے قبل سرمایہ کاروں کی قیاس آرائیوں پر اسٹاک ایکسچینج نے بہتری دیکھی‘۔

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

    عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی کہتے ہیں کہ ’جہاں تک تعلق ہے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی) میں کمی نے بھی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا‘۔ایسے ہی ایک اور معاشی ماہر ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے سربراہ سلمان نقوی نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ ’زائد فروخت‘ کے زون میں تھی اور اب ’تکنیکی بہتری‘ کے رخ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ نے مارکیٹ کو واپس ابھرنے میں مدد دی اور سرمایہ کاروں کو ہمسایہ ملک سے مالی معاونت کی شمولیت کی امید ہے۔

    خیال رہے کہ پرسوں یعنی پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی اور کے ایس ای انڈیکس ایک ہزار 134.80 پوائنٹس گر گیا تھا۔لیکن جب سے پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خبریں گردش کررہی ہے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے اور کاروباری برادری بھی مطمئن اورخوش دکھائی دے رہی ہے ،

  • ہم اپنے ملک کو ترقی یافتہ کیسے بنا سکتے ہیں ڈاکٹر سلمان شاہ نے بڑا راز بتا دیا

    ہم اپنے ملک کو ترقی یافتہ کیسے بنا سکتے ہیں ڈاکٹر سلمان شاہ نے بڑا راز بتا دیا

    لاہور:کرپشن کے ساتھ ساتھ مس مینجمنٹ اورنااہلیت بھی پاکستان کا ایک مسئلہ ہے:ڈاکٹرسلمان شاہ نے پاکستان کے مسائل کے حل کے ایک حل بھی بتادیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرسلمان شاہ نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی زبوحالی پربڑے دُکھ کا اظہارکیا ہے

    وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو بنیادی طورپرکئی مسائل کا سامنا ہے ، مگرسب سے بڑا مسئلہ نااہل لوگوں کوبڑے بڑے عہدوں پربٹھانا ہے ،سنیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جس میں انہوں نے پوچھا کہ کرپشن پاکستان کا مسئلہ ضرور ہے لیکن میرے خیال میں مس مینجمنٹ اوربیوروکریسی میں میرٹ کو نظرانداز کرنا بھی پاکستان کے مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے

    مبشرلقمان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوے ڈاکترسلمان شاہ نے کہا کہ بلا شبہ کرپشن ہی کسی معاشرے کی سب سے بڑی برائی ہے ، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بھی اسے انتہائی خطرناک سمجھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نااہل لوگوں کو ایسی جگہ بٹھا دینا جہاں وہ اہل نہیں تو یہ بھی کسی تباہی سے کم نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں یہ روایت ڈالنا اور بھی خطرناک ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک قابل اوراہل لوگوں سے کام نہیں لیا جائے گا حالات بہتر نہیں ہوں گے

    ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہا کہ اب مزید تجربات کی گنجائش نہیں ذمہ داران اوراہل لوگوں سے کام لیا جائے اوران کی اہلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے پھر جاکرحالات بہتر ہوں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کےلیے میرٹ ہی بنیادی چیز ہے

  • فرانس نے مالی سے فوجی انخلاء شروع کر دیا۔

    فرانس نے مالی سے فوجی انخلاء شروع کر دیا۔

    پیرس :دنیا کی بڑی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال نے فرانس کو بھی محتاط رہنے پر مجبور کردیا ہے ، فرانس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ فرانس اپنی فوجی قوت کو مجتمع کرنے کی کوشش کررہا ہے اوردنیا میں پھیلی ہوئی اپنی افواج کواکٹھا کررہا ہے ،

    اس حوالے سے فرانس کےجنرل سٹاف نے اعلان کیا کہ فرانس نے میناکا اڈہ مالی کی افواج کے حوالے کرنے کے ساتھ ہی مالی سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے جنرل اسٹاف نے ٹویٹر پر کہا۔ کہ "منتقلی ایک منظم، محفوظ اور شفاف طریقے سے کی گئی۔ بارکھان آپریشن کے اس اہم عنصر پر توجہ مرکوز کریں جس نے تین بارڈرز اور جنوبی لپٹاکو کے علاقے میں سیکورٹی فراہم کی،”

    وزارت دفاع کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منتقلی اس فریم ورک کا حصہ ہے جو صدر ایمانوئل میکرون نے فروری میں مالی سے باہر بارکھانی فورس کو دوبارہ تشکیل دینے کے لیے ترتیب دیا تھا۔

    فرانس نے ایک اندازے کے مطابق 4,600 فوجیوں کو آپریشن بارکھان کے تحت تعینات کیا تھا جو 2014 میں جی 5 ممالک مالی، نائجر، برکینا فاسو، چاڈ اور موریطانیہ میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

    فرانسیسی افواج نے اب فوجی رسد کو میناکا سے 1,340 کلومیٹر (833 میل) دور نائجر میں نیامی کے پروجیکٹڈ ایئر بیس (BAP) پر منتقل کر دیا ہے، جہاں وہ ساحلی کے علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

    فرانسیسی فوج نے کہا کہ اس نے مقامی آبادی کے اہم بنیادی ڈھانچے، تعلیم، نوجوانوں اور صحت کے ترقیاتی منصوبوں میں کئی ملین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے جس نے کارروائیوں کے لیے بارکھانی فورس کی مدد کی۔

    اپریل میں، فرانسیسی فوجیوں کی طرف سے گوسی میں ایک فوجی اڈہ حوالے کرنے کے بعد، مالی کی فوج نے فرانس پر الزام لگایا کہ فرانسیسی افواج نے مالیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا اورپھران کواجتماعی قبروں میں پھینک کرنشانات مٹانے کی کوشش کی لیکن فرانس نے ان الزامات کی تردید کردی

    فرانس کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات کے پیش نطر مالی کی فوجی حکومت نے مئی میں فرانسیسی افواج (SOFA) کی حیثیت کو کنٹرول کرنے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کو منسوخ کر دیا اور فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ ساتھ تکوبا کے ماتحت یورپی افواج کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

  • عالمی جنگ کی تیاری:ایٹمی ملک تیزی سےجدید جوہری ہتھیاربنانےلگے

    عالمی جنگ کی تیاری:ایٹمی ملک تیزی سےجدید جوہری ہتھیاربنانےلگے

    لاہور:عالمی جنگ کی تیاری:ایٹمی ملک تیزی سے جدید جوہری ہتھیاربنانےلگے،تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق، سرد جنگ کے بعد پہلی بار اگلی دہائی میں عالمی جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایٹمی ملک بڑی تیزی سے جوہری ہتھیاربنانے میں بڑی چُستی کا مظاہرہ کررہی ہیں

    اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) نے اپنی نئی جاری کردہ سالانہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کی اہے کہ دنیا کی نو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں – امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، ہندوستان، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کو اس رفتار سے جدید اور توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا امکان اگلی دہائی میں بڑھ جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہرمُلک دوسرے پرسبقت لے جانے کی کوشش میں بھی ہے

    اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) نےاپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ۔”اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے عالمی جوہری ہتھیاروں کی کمی کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع ہوگئی تھیں مگرپچھلے چارپانچ سال سے دنیا میں پیدا ہونے والے نئے تنازعات نے ایک بارپھران ملُکوں کو محتاط رہنے پر مجبور کردیا ہے

    ولفریڈ وان جوSIPRI کےبڑے پیمانےپرتباہی کےہتھیاروں کےپروگرام کےڈائریکٹرہیں نےخطرے کی نشاندہی کرتےہوئےکہا ہےکہ تمام جوہری ہتھیاروں سےلیس ریاستیں اپنےہتھیاروں اوراپنی فوجی حکمت عملیوں میں اپنےکردارکوبڑھا رہی ہیں یااپ گریڈکررہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف اسلحہ سازی میں ایک دوسرے سےسبقت لےجانےکی خواہش ہےبلکہ اب اعلانیہ طوریہ ملک اس قسم کی گفتگو کررہےہیں جوکہ "یہ ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔

    اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI)کےماہرین کا کہنا ہےکہ روس اورامریکہ کےپاس مجموعی طورپر90 فیصد سےزیادہ جوہری ہتھیارہیں،جب کہ دیگر سات ممالک یا تونئےہتھیاروں کےنظام کو تیارکررہے ہیں یا تعینات کررہےہیں۔

    اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI)کےدفاعی ماہرین نےزوردے کرکہا کہ چین خاص طورپر اپنے جوہری ہتھیاروں میں کافی حد تک توسیع کررہا ہے،سیٹلائٹ کی تصاویرسے300 سےزیادہ نئےمیزائل سائٹس کی تعمیرکا اشارہ ملتا ہے۔

    اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کےدفاعی تجزیہ نگاروں نےمزید کہا، خیال کیا جاتا ہےکہ نئے موبائل لانچرزاورایک آبدوزکی فراہمی کے بعد گزشتہ سال چینی فوج کی آپریشنل فورسزکوکئی اضافی جوہری وار ہیڈزتفویض کیےگئےتھے۔

  • روسی سستےتیل کا بھارت دنیا میں بڑا دوسرا خریدار بن گیا

    روسی سستےتیل کا بھارت دنیا میں بڑا دوسرا خریدار بن گیا

    لاہور:روسی سستےتیل کا بھارت دنیا میں بڑا دوسرا خریدار بن گیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف جہاں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس دوران امریکہ اور نیٹو ممالک کی طرف سے سخت اقتصادی پابندیوں‌کی وجہ سے روس کی منڈیوں میں ایک بحرانی کیفیت سے پیدا ہوگئی تھی وہاں روس کے تیل کے ذخائرسے بھارت نے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا اور عالمی معاشی حالات کی درجہ بندی کرنے والے اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ پچھلے ماہ یعنی مئی میں روس بھارت کو دوسرا سب سے بڑا خام تیل فراہم کرنے والا بن گیا،

    رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریفائنرز نے گزشتہ ماہ روسی تیل کے تقریباً 819,000 بیرل روزانہ حاصل کیے، جبکہ اپریل میں یہ تعداد 277,000 تھی۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عراق نے ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والے سب سے بڑے ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ سعودی عرب جو پہلے دوسرے نمبر پر تھا، تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

     

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجموعی طور پرمئی میں ہندوستان کی تیل کی درآمدات 4.98 ملین بیرل یومیہ رہیں، جو پچھلے مہینے سے 5.6 فیصد اور سال بہ سال تقریباً 19 فیصد زیادہ ہے، کیونکہ گھریلو ریفائنرز بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان پیداوار بڑھانے پر مجبور تھے۔

    روس کا یوکرین میں امریکی ہتھیاروں کی کھیپ تباہ کرنے کا دعویٰ

    فروری کے آخر میں شروع ہونے والے یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے جواب میں مغربی پابندیوں کی وجہ سے تیل کے بہت سے خریداروں نے روسی تیل کولینے سے انکار کردیا تھا ۔ برطانیہ اور امریکہ نے روسی تیل پر پابندیاں لگانے کے لیے اس حد تک آگے بڑھے، یورپی یونین نے بھی چند مہینوں میں اس اقدام کی منصوبہ بندی کی۔ روس، بدلے میں، خریداروں کو راغب کرنے کے لیے اپنے تیل پر ریکارڈ رعایت کی پیشکش کرتا ہے، جس سے چین اور بھارت نے اپنی خریداری میں اضافہ کیا۔

    دنیا ہم سےسستے داموں گندم اوراناج لینےکےلیےعالمی منڈیوں تک رسائی دے:روس

    روس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے مطالبات کے باوجود، بھارت نے اعلان کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے اضافی تیل کی سپلائی کی ضرورت ہے، اور نوٹ کیا کہ اس کی روسی درآمدات ملک کی تیل کی مجموعی ضروریات کا محض ایک حصہ ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ملتان:پاکستان نے تینوں ایک روزہ میچ جیت کرکلین سویپ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرایا گیا۔ آندھی کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    ویسٹ انڈیز اننگز

    270 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 21، کائل مائیرز 5، شامرہ بروکس 18، کیاسی کارٹی 33، نکولس پوران 11، روومین پاول 10، عقیل حسین 60، کیمو پال 21، روماریو شیفرڈ 16، ہیڈن والش 3 اور جیڈن سیلز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شاہینوں کی جانب سے شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم صرف 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نکولس پوران نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

     

    ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، شائی ہوپ، کائیل مائیرز، شامرہ بروکس، روومین پاول، کیاسی کارٹی، کیمو پال، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ہیڈن والش اور جیڈن سیلز شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    مین آف دی میچ/ سیریز

    78 گیندوں پر 86 رنز بنانے اور 62 سکور کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تین میچوں میں 199 رنز بنانے پر امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔