Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

    ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا، جس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی بنادی گئی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا بازی اور پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اس کی تکمیل کیلئے کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم خود کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سعد رفیق، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام شامل ہیں۔

    تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    وزیراعظم کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، آؤٹ سورسنگ کا عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ سے حکومت کو منافع اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات ملیں گی۔

    اجلاس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے 2022ء کے دوران 172 ارب روپے کا تاریخی ریونیو حاصل کیا، قومی ایئر لائن اس وقت ہفتہ وار 330 فلائٹس آپریٹ کررہی ہے۔

    سال2022، اسلام آباد سے بلال گینگ کا ہوا خاتمہ، پولیس قرار دے رہی بڑی کامیابی

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایئر لائن بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے، پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قومی ایئر لائن کی فلیٹ میں وائیڈ باڈی ایئر کرافٹس شامل کئے جا رہے ہیں۔

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر…

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لاؤنجز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا اور وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔شہباز شریف نے حکام کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو ایک منافع بخش ایئر لائن بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    لاہور:آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سےسال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کو دیا جاتا ہےگزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

     

    رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

    اس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے کراچی میں ہو رہی ہے ، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔اب اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں نکاح خوان کہہ رہے ہیں کہ ’جناب نصیر ناصر خان صاحب۔ میں نے آپ کا نکاح اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی سے بعوض مہر 131 تولہ چاندی جس کی آج کے دور میں مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے ہے، ان گواہوں کے سامنے کیا، کیا آپ نے اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی کو اپنے نکاح میں قبول کیا؟‘

    اس پر نصیر ناصر خان نے کہا کہ ’قبول کیا۔‘

    یاد رہےکہ آج ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی کراچی پہنچے تھے ۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔جس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے آج ہوگی، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

  • تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کےساتھ نشرکیےجائیں:ایکٹ منظور

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 ء کی منظوری دے دی، جس کے بعد نیوز بلیٹن اور ٹی وی پروگراموں کو اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ کا نفاذ فی الفور پورے پاکستان پر ہوگا اور 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اساتذہ کا احتجاج زمان پارک کی سیکورٹی ہائی الرٹ،قیدی وین پہنچا دی گئی

    ایکٹ کے تحت ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹالک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کو نشر نہیں کیا جاسکے گا۔

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    صدر مملکت کی منظوری کے بعد سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے۔

  • پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد دہشتگردی کےلیے استعمال پیجز بلاک کیے۔دستاویزات کے مطابق صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

    کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ سرکی…

    اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ ، جب کہا گیا تھا کہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 256 افراد میں سے لاپتہ 14افراد کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 256افراد میں سے 14افراد کچھ عرصے سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر روپوش و لاپتہ ہوگئے ہیں

    کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق

    پولیس نے ان کے گھروں پر چیکنگ کی تو فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد، سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بھی ایک شخص گھر سے غائب تھا۔ فورتھ شیڈول میں شامل ان لاپتہ اور روپوش ہونے والوں میں سے9 افراد کا تعلق اٹک،2کا راولپنڈی، 2 کا چکوال اور ایک کا جہلم سے

  • خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم

    خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم

    کراچی:شہرقائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    کراچی سینٹرل جیل میں انسدادہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے اغوا برائے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 2 ملزمان عباس بنگش اور محبوب اختر کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو جرم چھپانے اور جعل سازی میں مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 2 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 اکتوبر 2020 کو بیوٹی سیلون کی مالکہ 55 سالہ عزیز اختر کو اغوا کیا۔ جعل سازی کے ذریعہ 240 گز کے پلاٹ کے کاغذات بنائے اور بعدازاں قتل کیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پولیس کے ہاتھوں ایک عام شہری قتل ہوگیا تھا ،کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گلستانِ جوہر میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں تینوں گرفتار پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا۔گرفتار پولیس اہلکاروں میں شہر یار، فیصل اور ناصر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف گزشتہ رات فائرنگ کر کے نوجوان عامر حسین کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ شارعِ فیصل میں درج ہے

  • عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد:انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہارکرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اپیل کا آپشن موجود ہے، استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

     

    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس
    اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعدالیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلےکی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

  • گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستانی میڈیا ذرا‏ئع کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کی کال پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کم روشی کے باعث ڈرا کیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری جلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی 4، کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 اور محمد وسیم جونیئر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ادھر مہمان ٹیم کی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز بنانے تھے۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف کو حاصل نہ کر سکے، مہمان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

  • کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیدیا

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیدیا

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی جبکہ کیویز کو 138 رنز کا ہدف دیدیا۔

    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز قومی ٹیم نے ابتداء میں دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6، محمد وسیم جونیئر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 جبکہ میر حمزہ 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    چوتھا روز
    پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    تیسرا روز
    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرا روز
    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز
    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔