Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    اسلام آباد:کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک خبر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت نے سلیم صافی کی حکومت وقت کے لیے خدمات کے عوض ان کے بھائی رشید صافی کو پی ٹی وی میں بڑے عہدے سے نواز دیا ہے

     

    اس حوالے سے معروف اینکرعمران ریاض خان کی طرف سے بھی ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے جو کہ انہوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اشفاق حسین کی طرف سے سلیم صافی کے بھائی رشیدصافی کو پی ٹی وی میں ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز کی حیثیت سے بڑے سیلری پیکج پر تعینات کردیا ہے

    عمران ریاض خان نے اس حوالے سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسے ہے تو پھرمبارکباد اورماشااللہ کہنا بنتا ہے ، عمران ریاض خان کے بعد رشید صافی کے بھائی سلیم صافی نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر اشفاق حسین کی اس ٹویٹ کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر صاحب آپ نے نے جھوٹ بولا ہے اور آپ ایک فوجی افسررہےہیں ، میں آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی تو نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ آپ اپنے نام کے ساتھ فوجی اعزازات نہ لکھا کریں اس سے پاک فوج کی بدنامی ہوتی ہے

    دوسری طرف پی ٹی وی حکام نے بھی اس خبر کوفیک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں نہ تو ان کو یہ عہدہ دیا گیاہے اور نہ ہی ان کو بڑے پیکج کا تحفہ دیاگیا ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    انقرہ :اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سےملک کےنام کی تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے تنظیم میں جمہوریہ ترکی کے ملک کا نام "ترکی” سے بدل کر "Türkiye”ترکیے” کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ بدھ کو ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں تمام امور کے لیے "ترکی” کے بجائے "Turkiye” استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

    اس سے پہلے ترک وزیرخارجہ نے منگل کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو خط کے باضابطہ جمع کرانے کا اعلان کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل کر، ہم اس کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

    ترک وزیرخارجہ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں، ممالک کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ ‘Türkiye’ کے استعمال میں اس تبدیلی کو دیکھیں۔”اور آئندہ سے ترکی کی بجائے "ترکیے” کے نام سے لکھا اور پکارا جائے

    یاد رہے کہ ترکی نے دسمبر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام کو انگریزی میں تبدیل کرکے Türkiye کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک کو ہر زبان میں بیان کرنے کے لیے Türkiye کا استعمال کریں۔

    اردگان نے اس وقت کہا کہ "ترکی کو ہمارے ملک کے لیے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک چھتری برانڈ کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔” "ترکیے ترک عوام کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بہترین نمائندگی اور اظہار ہے۔”

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے "میڈ اِن ترکیے” استعمال کریں، اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

  • یوکرین کو ہیلفائر میزائل داغنے کی صلاحیت کے حامل ایگل ڈرونزدیں گے:امریکہ کا اعلان

    یوکرین کو ہیلفائر میزائل داغنے کی صلاحیت کے حامل ایگل ڈرونزدیں گے:امریکہ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو ایگل ڈرون فراہم کرے گا جو ہیل فائر میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ امریکہ یوکرین کو چار گرے ایگل ڈرون فروخت کرے گا جو ہیل فائر میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوکرین ان ڈرونز کو روس کے خلاف استعمال کرے گا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس وقت صرف چند لوگوں کو اس منصوبے کا علم ہے جب کہ پینٹاگون کئی ہفتوں سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم، کانگریس اب بھی معاہدے کو روک سکتی ہے اور آخری لمحات میں منصوبہ واپس لینے کا امکان ہے۔

    گرے ایگلز ڈرون ہیں جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جنہیں شکاری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ڈرون آٹھ تک ہیل فائر میزائل لے جا سکتے ہیں۔ یہ معاہدہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ روس کے خلاف میدان جنگ میں بھاری حملے کرنے کی صلاحیت والا جدید ترین امریکی ڈرون سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

    یوکرین روس کے خلاف مختلف قسم کے کم طاقت والے چھوٹے فضائی نظام استعمال کر رہا ہے۔ اس وقت یوکرین میں استعمال ہونے والے ڈرون سسٹمز میں ایرو اسپیس آر کیو 20 اور ترکی کے ساختہ ری ایکٹر ٹی بی 2 شامل ہیں۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے حامل گرے ایگل ڈرون لڑائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی پرواز کا دورانیہ 30 گھنٹے سے زیادہ ہے۔

    ڈرون کے ماہر ڈین گیٹنگر کا کہنا ہے کہ امریکی ایم کیو ون سی گرے ایگل ڈرون ایک بڑے جہاز کی طرح ہے جو ترکی کے ساختہ بیریئر ٹی بی 2 ڈرون سے تین گنا زیادہ بھاری ہتھیار لے جا سکتا ہے۔

    اس منصوبے سے واقف ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں یوکرین کے لیے منظور کی گئی 40 ارب ڈالر کی امداد کا ایک حصہ اس ممکنہ خریداری اور تربیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

  • امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    نیویارک:جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں جوبائیڈن نے لکھا کہ’کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کرنا اچھا لگا۔‘

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم اس ملاقات میں امریکی صدر کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت ہوئی۔

     

    جو بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی مزید تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔خیال رہے کہ بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے۔حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ بھی بی ٹی ایس کے مداح ہیں۔اس سے قبل خاتون اول جل بائیڈن نے گلوکارہ سلینا گومز کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔جبکہ صدر بائیڈن نے ’جونز برادرز‘ (پاپ بینڈ) کے ساتھ ویکسینز کی افادیت سے متعلق ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ پر موجود ہیں۔

    بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    تاہم وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق 31 مئی کو بی ٹی ایس اور صدر بائیڈن کی ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

  • لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور:بندروڑ پرواقع دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہورکے ایک دینی مدرسے کے استاد پر فائرنگ کی گئی ہے اور پھراسے جان سے مارنےکی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ معلم قران محمد رفیق قربان آفریدی ولد غلام فرید سکنہ اوکاڑہ جو کہ لاہور بند روڑ پرواقع ایک دینی مدرسے میں حفظ القران کے استاد ہیں کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ لاہور امین پارک نمبر 2 بند روڑ پراپنے گھرمیں موجود تھا کہ اس دوران اس کے گھر پرفائرنگ کی گئی اور پھراس کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں

     

    محمد رفیق قربان آفریدی نے پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ایک خاتون نے اس سے پہلے فون پر اس کو گالیں دیں ، درخواست گزار کے مطابق یہ خاتون مریم بی بی زوجہ محمد اصغر اس نے پہلے گالیاں دیں اور پھرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

    ادھر پولیس نے اس کی درخواست پر ایف ائی آر درج کرلی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس کے گھر پرفائرنگ کرنے والوں کو اس نے گھرسے ایک جگہ سے دیکھا کہ دوموٹرسائیکل جن میں ایک سی ڈی 70 اور دوسری 125 تھی کچھ نامعلوم لوگ سوار تھے ،جو میرے گھر پرفائرنگ کررہے تھے ،

    پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی امکان ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر کےبعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

    عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر نے کہا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عمران تم بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، انشاء الله پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • ترک صدر رجب طیب اردوان اورشہبازشریف کی ملاقات:مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی

    ترک صدر رجب طیب اردوان اورشہبازشریف کی ملاقات:مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی

    زیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، پاکستان اور ترکی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں دو طرفہ قریبی تعاون ہے۔ عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے شکرگزار ہیںِ، ایک پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

     

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کیلئے کام کرتا رہے گا۔ شاندار استقبال پر ترک صدر کے مشکور ہیں، پاکستان ترکی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی،مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ دفاعی شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون قابل ستائش ہے، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔

    شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ای کامرس، تعلیم، انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترکی کے تجربات سےاستفادہ کریں گے۔ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، پاکستان اور ترکی کی قیادت، عوام اور افواج گہری قربت کے رشتے میں بندھے ہیںِ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں سال دونوں برادر ملک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔ افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

    اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

    پشاور:اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے۔اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں جہاں ایک طرف سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہورہا ہے وہاں عدم برداشت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،

    اس حوالےسےسوشل میڈیا پرکچھ ایسے حقائق سامنے آرہےہیں جن کو جان کر پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ،

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ عمران خان اس وقت جارحانہ انداز میں اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں‌، ان کے رویے میں بالکل لچک نہیں آرہی ، اس لیے وہ کبھی کہتے ہیں کہ پاکستان پر ایٹم بم مار دو۔

     

     

     

    اس حوالے سے آج ان کا ایک انٹروائرل ہوا ہے جس میں عمران خان کی طرف سے کچھ ایسی چیزیں‌ سامنے آرہی ہے جس میں انہوں نےآج یہ کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کے تین حصے ہونگے اور ساتھ ہی عمران خان نے پاکستان کے de-nuclearہونے کے بارے میں بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے۔

     

     

    یاد رہے کہ عمران خان اس سے پہلے بھی امریکہ میں نیوکلئیر کے حوالے سے اور اُسامہ بن لاد ن کے حوالے سے انتہائی متنازعہ اور غیر ضروری بیانات دے چکے ہیں۔

    اس حوالے سے عمران خان کے سیاسی مخالفین کی طرف سے ان کے ان بیانات کو آڑے ہاتھوں‌ لے رہے ہیں اور ان کے مختلف بیانات پر سخت پریشان ہیں‌

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • کانجو کنٹونمنٹ سوات میں پر وقار تقریب کا انعقاد ،آئی ایس پی آر

    کانجو کنٹونمنٹ سوات میں پر وقار تقریب کا انعقاد ،آئی ایس پی آر

    سوات:سوات میں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کی 15سالہ خدمات مکمل ہونے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سوات میں پاک فوج کی 15 سالہ کوششوں سے قیام امن کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورت حال کےامور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (شمالی) کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے پی کو انتظامی اور امن وامان کے امور حوالے کردیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سینئر سول و فوجی حکام اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے اور ریاست کی رٹ کی بحالی کے بعد سول انتظامیہ کو اختیارات کی منتقلی کا عمل پاک فوج نے 2018ء میں مکمل کر لیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانجو چھاؤنی سوات میں ایک تقریب کے دوران فوج نے اپنے ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کو سوات سے الگ کر دیا جس نے 15 سال تک علاقے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں، مستقبل میں امن و امان کی صورتحال کے امور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (شمالی) کے حوالے کر دیئے گئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کانجو چھاؤنی سوات کے قیام پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ نو قائم شدہ کینٹ علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے پہلے ہی 2018ء میں صوبائی حکومت کو اقتدار کی منتقلی مکمل کر لی تھی اور اس کے بعد سے آرمی ڈویژن ملاکنڈ کی توجہ سماجی و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سیکیورٹی اور تعاون کی فراہمی پر مرکوز تھی۔

    سوات میں یہ منتقلی علاقے میں معمولات زندگی کی بحالی اور امن کی واپسی کا حقیقی مظہر ہے، جو کہ مقامی لوگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • موجودہ ٹولہ اسرائیل اور امریکہ کی غلامی میں حدیں پارکرگیا:عمران خان

    موجودہ ٹولہ اسرائیل اور امریکہ کی غلامی میں حدیں پارکرگیا:عمران خان

    اسلام آباد:موجودہ ٹولہ اسرائیل اور امریکہ کی غلامی کرے گا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کے سینئیر ترین صحافی اور تجزیہ کار سمیع ابراہیم کی میزبانی میں جاری پروگرام “تجزیہ وِد سمیع ابراہیم” میں خصوصی شرکت کی ہے۔

    پروگ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ لانگ مارچ والے دن جو کچھ ظالمانہ اقدامات اٹھائے گئے کیا آپ کو اس کی توقع تھی؟عمران خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں توقع کر رہا تھا، لیکن جب 25 کی صبح ہم جب نکلے تو سپریم کورٹ کی ایک رولنگ آئی، جس میں کہا گیا کہ اب راستے بھی کلئیر کردو، اور جن لوگوں کو پکڑا ہوا ہے ان لوگوں کو بھی چھوڑ دو، جو ہمارا حق ہے پرامن احتجاج کا۔ جس کے بعد ہم پرسکون ہوگئے اور سمجھے کہ اب آرام سے نکل جائیں گے۔

    لیکن مجھے سوچنا چاہئیے کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے، یہ مجرم ہیں اس قوم کے، 30 سال سے اس ملک پر ظلم کر رہے ہیں، لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مافیا اسٹائل یہ ہوتا ہے کہ یا تو وہ لوگوں کو خرید کر اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں یا انہیں ختم کر دیتے ہیں، دہشت پھیلاتے ہیں اور جھوٹے کیسز کرتے ہیں، مار پیٹ کرتے ہیں تاکہ لوگ ان سے ڈر جائیں۔

    اس دن اور اس سے ایک دن پہلے جو مافیا اسٹائل آپریش ہوا جس میں یہ گھروں میں گھس گئے، عورتوں کو خوفزدہ کیا۔ یہ ایک میجر کے گھر چلے گئے جہاں اس کی ماں اور دس سال کی بیٹی تھی۔ کونسا ملک اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے جو انہوں نے اس رات کیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک کے دوران جب مجھے ساتھ آٹھ دن کے لیے جیل میں ڈالا گیا وہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، یعنی ڈکٹیٹر شپ میں ایسی کوئی حرکت نہیں ہوئی جس ان لوگوں نے کی۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ہیں مجرم، رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں دن دہاڑے ٹی وی کے سامنے لوگوں کو گولیاں ماریں، 14 قتل کئے، 70 سے 80 لوگوں کو گولیاں لگیں کوئی معذور ہوا تو کسی کی کمر میں گولی لگی۔ ساڑھے تین سال میں اپنے دور میں کوشش کرتا رہا، طاہرالقادری کے میسیجز آتے تھے، لیکن اس پر اسٹے آرڈر ملا ہوا تھا۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک