Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کزن نے 18 سالہ لڑکی کو کس حالت میں دیکھ کرقتل کیا؟رپورٹ آگئی

    کزن نے 18 سالہ لڑکی کو کس حالت میں دیکھ کرقتل کیا؟رپورٹ آگئی

    لاہور:کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو گھر میں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پولیس کے مطابق ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کے گھر آیا تو جہاں کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی تو غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔ایس پی کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    یاد رہےکہ کل لاہور کے علاقےمصطفی ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی ، شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہلاکت ہوئی۔

    پولیس نے مصطفی ٹاؤن کی الفا ہاؤسنگ کالونی میں واقع گھر سے شواہد اکٹھے کرلئے ، دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ، شارق اور حمنہ کا نکاح گزشتہ روز ہوا ، ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی،ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ۔

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ، مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

  • پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمان تبدیل ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ رمیز راجا نے اپنے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

    مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے، فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں۔

  • بڑی مخبریاں ,عمران خان کی 1نہیں 4 ویڈیوز ,بنائی کس نے

    بڑی مخبریاں ,عمران خان کی 1نہیں 4 ویڈیوز ,بنائی کس نے

    لاہور:عمران خان کہتے ہیں‌ کہ دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالنا چاہیے،اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے مگرعمران خان دوسروں کو تو یہ نصیحت کرتےہیں مگروہ اس پرخود عمل کیوں نہیں کرتے،ان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری اور عمران خان کے درمیان گہرے تعلقات تھے ، عون چوہدری کا موبائل فون چوری ہوتا ہے اس میں بہت زیادہ ڈیٹا ہے ، کہا جاتا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کا اس میں‌ بہت کچھ ہے، اور دوسری بات یہ ہےکہ ایک فوجی افسر جو کہ وزیراعظم ہاوس میں ہوتے تھے وہ بھی پکڑے گئے ہیں‌اور ان کے پاس بھی بہت کچھ ہے بیان کرنے کےلیے ، ان کا کہنا تھاکہ جنرل فیض حمید کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، انہوں نے جو سڑکیں بنائیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ جب فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا تو فیض حمید کو عمران خان پر اعتبار نہیں تھا ، انکا خیال تھا کہ عمران خان کسی کو خاطر میں نہیں لاتا تو انہوں نے وہاں تعینات فوجی افسر کو یہ ذمہ داری سونپی تھی،اس فوجی افسر کے پاس ایک ایسا فون تھا جو ہر آنے والی اور جانےوالی کال کو ریکارڈ کرتا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کسی کے خیرخواہ نہیں دوسروں کے کیسے بنیں‌ گے عمران خان سے اظہارمحبت بھی اور پھرعمران خان کی جاسوسی بھی ،

    ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ بشریٰ‌ بی بی اور ذلفی بخاری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اور سب جانتے ہیں کہ اس آڈیو کی حقیقت کیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ‌ بی بی کی آڈیو منظرعام پرانے کے بعد یہ کہنا کیسا عجیب لگتا ہے، عمران خان جب مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان تعلقات کی ویڈیو پر کس طرح پراپیگنڈہ کرتا تھا اور یہاں تک کہتا ہے کہ مریم میرا نام اس قدر نہ لیا کریں‌کہ کیپٹن صفدر ناراض ہی نہ ہوجائیں

    قومی اسمبلی میں‌ استعفوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان کا کہناتھا کہ یہ استعفے دینا ہی نہیں چاہتے، یہ تو قوم کو دھوکے میں‌ ڈال رہے ہیں،آصف نکئی بھروانہ اور دیگرارکان اسمبلی جانا چاہتے ہیں اور وہ تو اسمبلی کے رجسٹر پرحاضری لگا چکی ہیں‌ تو پھر یہ کس قسم کے استعفے کی بات کرتےہیں ،  کچھ نہیں ہوگا یہ اسمبلی مدت پوری کرے گی پی ٹی آئی کے اکثرلوگ اسمبلیوں میں آنا چاہتےہیں اور وہ عمران خان کے استعفوں کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے ان کے ارکان اسمبلی کہہ رہے ہیں ، ان کے ڈاکومنٹس پر جعل سازی کی گئی ،ان پر تو چاربیس کا مقدمہ ہونا چاہیے ،شاہ محمود قریشی کچھ اور کہتے ہیں اور عمران خان کچھ اور کہتےہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مفافقوں کا ٹولہ ہے ،بلکہ انکو منافق اعظم کہنا چاہیے،

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    ، عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ ہاں بھئی زلفی، چٹ پٹی اور مصالحے دار آڈیو بارے کیا خیال ہے،

    بنی گالہ کو ریگولائزیشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس میں جنرل باجوہ کا کوئی کردار نہیں بلکہ اس کے پیچھے جنرل فیض حمید کا کردار ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض‌ حمید نے بہت کچھ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف ایسا کچھ نہیں کرسکتے ،جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے مبشرلقمان کاکہنا تھا کہ ثآقب نثار میرے خیال میں اس کے ذمہ دار نہ ہوں ، وہ بہت اچھے انسان ہیں اور میری ان سے جب وہ چیف جسٹس تھے تو کورٹ میں ملاقاتیں ہوتی تھیں‌ ،خان صاحب بنی گالہ جائیں گے تو مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اگروہ بنی گالہ جائیں گے توگرفتار ہوجائیں گے ، ان کے روحانی پیشوا جو کہیں گے عمران خان وہی کریں‌ گے ،عمران خان کی ہتک عزت کے حوالے سے اپیل خارج کردی گئی ہے اور اس حوالے سے عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کودرست قرار دیا، سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ملک میں‌ دہشت گردی کے حوالے سے جو حالات ہیں ، اس حوالے سے کمیٹی اہم فیصلے کرے گی

    منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،

    میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

     پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ،

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنےلگے

    امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنےلگے

    واشنگٹن:امریکہ میں 2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی۔ گن وائلنس آرکائیو نے پایا کہ کم از کم 6032 بچے، جن کی عمریں 17 سال اور اس سے کم ہیں، امریکہ کی مہلک بندوق کی وبا کا شکار ہوئے۔

    گن وائلنس آرکائیونے 2014 میں بندوق کے تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ اموات کی شرح تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے بعد سے ایک قابل ذکر اضافے کی عکاسی کرتا ہے جب عام شہریوں کی طرف سے آتشیں اسلحہ کی من مانی تعیناتی کو ملک بھر میں تقریباً 5700 ہلاکتوں کا ذمہ دار پایا گیا۔

    کم از کم 306 بچے جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 668 زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں، 12 سے 17 سال کی عمر کے 1325 نوجوان گولی لگنے سے ہلاک اور 3732 زخمی ہوئے۔

    پچھلے مہینےجی وی اے نے کہا کہ 2022 میں ریاستہائے متحدہ میں اب تک مجموعی طور پر 609 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، سال کے آخر تک یہ تعداد 675 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کرسمس کے موقع پر کینساس سٹی، میسوری میں ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد یہ سنگین اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جس میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثاتی فائرنگ تھی۔

    2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں میں 19 طالب علم بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، 24 مئی کو یوولڈ، ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ میں مارے گئے۔ اس سال گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے سب سے کم عمر افراد میں سے ایک پانچ ماہ کا تھا جسے شکاگو میں 24 جون کو ڈرائیونگ کے دوران کار میں بیٹھتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی۔

  • سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    کنڈلہ کے مقام پر برف باری کی وجہ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑیاں پھنسنے کی مماملہ سامنے آیاہے تو دوسری طرف عمر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو برف باری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے کے حکامات جاری کئے

    (تھانہ ڈونگا گلی) کے ایس ایچ او علی خان جدون نے آپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو ریسکیو کر کہ مقامی ہوٹل تک پہنچا دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاح خیر خیریت سے ہیں

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی کی بروقت مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نتھیاگلی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے نتھیاگلی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24/7 ہائی الرٹ ہے گلیات میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے جی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے

    مورخہ 29-12-2022 کی شام سے سیاحتی مقام پیر چناسی مظفرآباد پر برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

    ریسکیو آپریشن کی نگرانی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کر رہے ہیں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد ، ٹورسٹ پولیس کی ٹیم موقع پر موقع پر موجود ہیں ۔ اگر کسی سیاح کو کوئی مسلہ درپیش ہے تو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد موبائل نمبر 03135736995 پر رابط کر سکتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ھے۔

  • سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔ سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی۔

    اپنی درخواست میں سلیم صافی نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔سلیم صافی نے درخوست میں کہا ہے کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    سلیم صافی نے لکھا ہے کہ قاسم سوری نےٹویٹرپرمیرےان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نےمجھے گالی دینانہیں سکھایااسلئےقانونی راستہ اپنایا۔عمرانی دورمیں ایک ایم این اےکی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکاذکرنہیں تھا)ایف آئی اےعمران کےایماپرمحسن بیگ کےگھرپرحملہ آورہوئی۔اب دیکھناہےکہ میری شکایت پرکیاکاروائی ہوتی ہے؟

    سلیم صافی نے ایف آئی اے کے نام درخواست میں لکھا ہےکہ قاسم سوری کے‌خلاف کارروائی کی جائے

  • 23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اختر اقبال کمپاؤنڈ بلاک 22 میں 23 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا،پولیس کے مطابق مورخہ 27.12.2022 اختر اقبال کمپاؤنڈ میں لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی تھی جس میں متوفی زاہد اسلام عمری 23 سالہ کو نہایت بے دردی سے گرائنڈر کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    ایف بی ایریا پولیس نے موقع پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش آگے بڑھائی اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کر لیاملزم کی شناخت محمد اقبال ولد منظور کے نام سے ہوئی

    ملزم کو عین اسوقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دوسرے شہر فرار ہونے کی نیت سے عادل شاہ بس اسٹینڈ پر سامان سمیت بس میں سوار ہورہا تھاگرفتار ملزم نے بتایا کہ زاہد اسلام اس کا دوست تھا اور ٹیکسٹائل کمپنی میں چوکیدار تھا

    قصور:تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار

    27 دسمبر کی رات ملزم اقبال اپنے دوست زاہد سے ملنے اس کے پاس آیا اور رات رک گیا جہاں اس نے زاہد کو قتل کرنے کے بعد موٹروں اور دیگر سامان کی چوری کی،پولیس نے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلیا جس میں ملزم کو موٹر رکشے میں لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے،گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    کراچی:ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر گلشن سکندر آباد کیماڑی میں سندھ رینجرز کے ہمراہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

    ضلع کیماڑی پولیس کے 2 ایس ڈی پی اوز، 5 ایس ایچ اوز 50 سے زائد پولیس افسران و جوان اور سندھ رینجرز کے 45 افسران و جوان آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس حکام کے مطابق گلشن سکندرآباد کیماڑی کے علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    آپریشن گلشن سکندرآباد کیماڑی میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات / رپورٹس پر کیا گیا۔اس موقع پر 55 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 120 سے زائد مشتبہ اشخاص کو بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔

    دوران آپریشن 6 مشتبہ گان کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا ہے جنھیں انٹروگیٹ کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات و موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وزیر اعظم اور صدر علوی کا ضلع کرم میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

    وزیر اعظم اور صدر علوی کا ضلع کرم میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سلام پیش کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں اپنی افواج کے ساتھ ہیں، اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل دینے کی دعا کی۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قوم کی کوششیں جاری رہیں گی، صدر مملکت نے بھی لواحقین سے ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

  • مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم سےملاقات،ملک کو بحران سےنکالنےکیلئےمشترکہ کوششوں کا اعادہ

    مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم سےملاقات،ملک کو بحران سےنکالنےکیلئےمشترکہ کوششوں کا اعادہ

    اسلام آباد:پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکالنےکے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

    ترجمان پاک سرمین پارٹی کے مطابق چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نےکراچی میں امن کو قائم کرنےکے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا ہے،کراچی میں اتنی صلاحیت ہےکہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    اس سے پہلے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا، اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    وزیراعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال سینکڑوں جانیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے، وعدے کے مطابق آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔