Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • نوشکی  دوسے نالہ میں طغیانی :مسافر ویگن بہہ گئی

    نوشکی دوسے نالہ میں طغیانی :مسافر ویگن بہہ گئی

    نوشکی:دوسے نالہ میں طغیانی ۔ مسافر ویگن بہہ گئی ہے اور اس ویگن کے ڈوب جانے کا منظردیکھ کرواقعی پریشانی کا احساس ہوتا ہے، اطلاعات ہیں کہ پچھلے دو دن سے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں طوفانی بارشیں‌ہوئی ہیں‌جس کی وجہ سے دوسے نالے میں طغیانی آگئی ہے اور اس طغیانی نے ایک مسافر وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،

     

    نوشکی سے ذرائع کے مطابق دوسے نالے میں طغیانی کی وجہ سے علاقے میں پانی داخل ہوگیا ہے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ دوسے کے مضافات میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نوشکی کے بورنالہ ڈاک میں داخل ہو گیا ہے

    سیلابی پانی سے لاکھوں ایکڑ زمینیں زیرآب آگئیں ہیں‌ دوسری جانب مقامی قبائل ضلعی انتظامیہ خصوصا ایریگیشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیلابی پانی نوشکی میں بعض اہم جگہوں میں داخل ہوگیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ویگن کے مسافر بھی پانی میں بہہ گئے اور ایک بذرگ جو کہ پانی میں بہہ گئے تھے اس دوران وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس بذرگ کو پانی میں‌ ڈوبتے ہوئے اور تیزی سے گہرائی کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کرپانی میں تیزی سے چلتےہوئے اس بذرگ کو پکڑلیا اورپھر بڑی احتیاط سے پانی سےنکال کرمحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا

  • یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

    یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

    ماسکو:روس کی گیس پروم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی میں ریکارڈ توڑ کمی واقع ہوئی ہے۔

    روس کی گیس پروم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکسی میلر کے اعلان کے مطابق روان ماہ دسمبر کے اختتام تک یورپ کے لئے روس کی گیس کی برآمدات، کم ہو کر سو ارب نو سو ملین میٹر مکعب تک پہنچ جائے گی۔

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

    انھوں نے کہا کہ گیس پروم کمپنی کی قدرتی گیس کی پیداوار دو ہزار اکیس میں پانچ سو چودہ ارب آٹھ سو ملین میٹر مکعب سے کم ہو کر دو ہزار بائیس میں چار سو بارہ ارب چھے سو ملین میٹر مکعب تک ہوگئی ہے۔

    روس نے اس کمی کا ازالہ کرنے کے لئے اپنی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جیسا کہ رواں سال کے دس ماہ میں روس کے تیل اور گیس کی فروخت میں تیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی لانے کا اقدام بعض ممالک کی جانب سے روسی کرنسی میں قیمت ادا کئے جانے سے گریز کی بنا پر کیا گیا ہے۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مارچ میں مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے مقابلے میں اپنی برآمد کردہ گیس کی قیمت روسی کرنسی میں وصول کئے جانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

    سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

    ریاض: سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    خالد بن قرار نے دسمبر2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائرکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔

    دوسری طرف اس سےپہلے کل سعودی پبلک پراسیکیوشن نے غیر قانونی حربے استعمال کرکے سٹاک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے پر سعودی شہری کو 55 ملین ریال جمع کرانے اور 20 لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔

    کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

    سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ اس نےسٹاک مارکیٹ اور شیئرز کے نرخوں پر اثر انداز ہونے کے لیے غیر قانونی حربے اختیار کیے۔

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری کے خلاف فوجداری کیس دائر کرکے مقدمہ چلایا گیا۔ ثبوت ملنے پر اسے ناجائز طریقے سے آمدنی (55 ملین ریال سے زیادہ) واپس کرنے کا حکم دیا گیا‘۔

  • بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا  ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    لاہور:الیکشن کب ہوں گے اس حوالے سے عمران خان کو پتہ ہےکہ وقت سے پہلے نہیں ہوں گے ،ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ شخص جھوٹا اور منافق ہے کبھی کہتا ہےکہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں ، اس سے کون رابطہ کرے گا ، اس کی حیثیت کیا ہےکہ کوئی اس سے رابطہ کرے،اس بات کو آگے بڑھاتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کے گھر میں کیا ہوگیا، اس کو شرم آنی چاہیے پہلے اپنے گھر کی خبر لے پھردوسروں کی بات کرے،اس شخص نے ملک تباہ کرکے رکھ دیا ہے

    ایک سوال کے جواب میں جس میں پوچھا گیا کہ آڈیو لیک پر عمران خان کا کیا ردعمل آئے گا تو مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز اور پرویز رشید کی خفیہ آڈیو لیک ہونے پر کیا کہتا تھا سب کو علم ہے، خود ریاست مدینہ کا نام لیتا ہے اور پھردوسروں کے حوالے سے اس کی سوچ منفی ہے ، وہ جھوٹ بول رہا ہے ،مجھے یہ بھی پتہ نہیں کہ اندر سے مسلمان بھی ہے یا کہ نہیں‌،اس کی حرکتیں دیکھ کرگھن آتی ہے،

    ٹیکنوکریٹ حکومت کے آنے کے حوالےسے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ایک سال تک کے لیے ایک ایسا سیٹ اپ ہو جو سابق حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی معاشی تباہی کو ٹھیک کرسکیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کو لانے کا مقصد عمران خان کی طرف سے پہنچنے والےنقصان کا ازالہ کرنا ہے

    عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف ہی نہیں میں خود یہ سمجھ رہا ہوں کہ وہ نااہل ہوکررہے گا،ک ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو توشہ خانہ کیس ، ٹیریان اور فارن فنڈنگ کے کیسز میں نااہل ہونا ہے اور یہ بہت جلد فیصلہ ہونے والا ہے

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جسے ڈبو اسمبلی میں بھی ڈبو کہہ کر بلایا جاتا تھا ،اس کی حیثیت کیا ہے، جو یہ کہے کہ فوج کی بجائے شہبازشریف سے بات کی جائے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ شخص جن سے فیض یاب ہوا ان کی کرپشن کی کہانی بھی سامنے آنے والی ہے کہ چکوال میں فارم ہاوس میں ہزار ہزار روپےکے مہنگے پودے کس طرح لائے گے ، سب کچھ کھلنے والا ہے

     

    مفتاح اسمٰعیل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خود اسحاق ڈار کے خلاف نہیں بول رہے بلکہ اس کے پیچھے شہبازشریف کا ہاتھ ہے، ن لیگ میں دو گروپ ہیں ایک نوازشریف اور دوسرےکو سب جانتےہیں،اسحاق ڈار کے حوالےسے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو تباہی پھیلائی ہے اس کو اسحاق ڈار توبتا سکتے ہیں مگرباقی ن لیگ میں اتنے اہل نہیں کہ وہ عمران خان کے‌خلاف بیانیے میں جان ڈال سکیں‌

    سلیم صافی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت جب وزیراعظم کا فیصلہ ہورہا تھا توجنرل باجوہ نے مجھے ، حامد میر ، ارشاد بھٹی ، سلیم صافی سمیت دیگرکئی صحافیوں کو بلایا تھا تو اس وقت سلیم صافی نے عمران خان کی وزیراعظم کی حیثیت سے باجوہ کے فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن اس وقت میں نے اس کو سمجھایا کہ ایک مرتبہ اس کو آنے دیں پھر دیکھیں گے کہ کیسے آگےچلنا ہے،

    کیا پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آنےکے حوالےسے کوئی گیم کررہےہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مراعات لے رہے ہیں‌، لیکن عوام کے کام نہیں کررہے،بلاول بھٹو ایک سمجھدار سیاستدان ہیں وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی آئیں انکو بات مان لینی چاہے

  • ترکیہ کے جنگی طیاروں کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری

    ترکیہ کے جنگی طیاروں کی عراق کے صوبے دہوک پر بمباری

    بغداد: ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلےاور دیہی علاقے العمادیه پر بمباری کی۔اس بمباری سے جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

    ترکیہ کے جنگی طیاروں نے العمادیه کے دیہی علاقوں پر کل پی کے کے کےعناصر کی موجودگی کا بہانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔

    عراق کی حکومت نے ترکیہ سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق پرجارحیت کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اس علاقے سے اپنی افواج کو باہر نکالے لیکن ابھی تک ترکیہ نے عراقی حکومت کے اس مطالبے پر عمل نہیں کیا اور عراقی کردستان میں پی کے کے، کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔

    ادھر کل رات شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع نے بدھ کو ماسکو میں عرب ملک میں بحران پر بات چیت کے لیے اچانک بات چیت کی، جو 2011 کے بعد تینوں فریقوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔بدھ کو ایک بیان میں، ترک وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر ہولوسی آکار، ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو اور شامی ہم منصب علی محمود عباس ماسکو میں پہلے سے غیر اعلانیہ مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے۔

    اس میں کہا گیا کہ تینوں کے انٹیلی جنس سربراہوں نے بھی اس اچانک ملاقات میں شرکت کی، جس کے دوران "شام کے بحران، پناہ گزینوں کے مسئلے اور شامی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے کوششوں” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات "مثبت ماحول” میں ہوئی۔

    ترک وزارت کے مطابق، وہ شام اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے سہ فریقی اجلاس اور بات چیت جاری رکھیں گے۔روس، شام کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے اپنے حریفوں دمشق اور انقرہ کے درمیان مفاہمت کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جو برسوں سے جاری بحران میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

  • امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسعودی عرب کےبعد اب ہالینڈ نےبھی اپنےشہریوں کو پاکستان جانےسے روک دیا

    امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسعودی عرب کےبعد اب ہالینڈ نےبھی اپنےشہریوں کو پاکستان جانےسے روک دیا

    لاہور:امریکہ ، برطانیہ،آسٹریلیا اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کررکھی ہے۔ایک اور ملک نے بھی پاکستان کواپنے شہریوں کےلیے خطرناک ملک قراردیا ہے، اس حوالے سے جاری ایڈوائزری میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقیم ہالینڈ کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر امریکہ نے گزشتہ دنوں اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کی تھی۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لہٰذا وہ میریٹ ہوٹل اور اسلام آبادجانے سے گریز کریں۔ امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔

    برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے پاکستان کا سفر کرنے والے برطانوی شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائز جاری کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، اورکزئی ، کرم ، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان صوبہ خیبر پختونخواہ کا سفر نہ کریں۔ آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر محدود کریں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

    امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے احتیاط کریں۔ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کا سفر محدود رکھیں اور اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کو اعلیٰ ترین سطح پر بڑھا دیا ہے۔

  • 2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    ماسکو:شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع نے بدھ کو ماسکو میں عرب ملک میں بحران پر بات چیت کے لیے اچانک بات چیت کی، جو 2011 کے بعد تینوں فریقوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔بدھ کو ایک بیان میں، ترک وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر ہولوسی آکار، ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو اور شامی ہم منصب علی محمود عباس ماسکو میں پہلے سے غیر اعلانیہ مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے۔

    اس میں کہا گیا کہ تینوں کے انٹیلی جنس سربراہوں نے بھی اس اچانک ملاقات میں شرکت کی، جس کے دوران "شام کے بحران، پناہ گزینوں کے مسئلے اور شامی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے کوششوں” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات "مثبت ماحول” میں ہوئی۔

    ترک وزارت کے مطابق، وہ شام اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے سہ فریقی اجلاس اور بات چیت جاری رکھیں گے۔روس، شام کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے اپنے حریفوں دمشق اور انقرہ کے درمیان مفاہمت کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جو برسوں سے جاری بحران میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

    ترکی نے شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں کی حمایت کی، جب کہ دمشق نے بارہا شمالی شام کے علاقوں پر انقرہ کے قبضے کی مذمت کی، جن پر 2016 سے ترکی کی فوجی مداخلت میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو گروپوں کو بھگانے کی اعلانیہ کوشش میں قبضہ کر لیا گیا تھا۔ سرحد

    روس کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزراء کی طرف سے "شام کے بحران اور پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے طریقوں کے ساتھ ساتھ شام میں شدت پسند گروپوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے”۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں نے کہا کہ "مذاکرات کی تعمیری نوعیت … اور شام اور مجموعی طور پر خطے میں صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے مفاد میں اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔”یہ ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان کے چند دن بعد ہوئی جب ترکی، شام اور روس کے صدور انٹیلی جنس، دفاع اور غیر ملکی حکام کی میٹنگ کے بعد بات چیت کے لیے مل سکتے ہیں۔

    اردگان نے 15 دسمبر کو کہا، "فی الحال، ہم شام اور روس کے ساتھ ایک تینوں کے طور پر قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے، پہلے ہماری انٹیلی جنس تنظیموں کو اکٹھا ہونا چاہیے، پھر ہمارے وزرائے دفاع اور پھر ہمارے وزرائے خارجہ کو ملنا چاہیے۔”

    شام نے ملک میں ترک فوج کی جاری کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ انقرہ کی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
    روسی دارالحکومت میں ہونے والی یہ بات چیت 13 نومبر کو استنبول میں ایک مہلک بم دھماکے کے بعد انقرہ کی جانب سے شام میں تازہ زمینی دراندازی کے بار بار انتباہ کے بعد ہوئی

  • کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

    کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

    کراچی: مغرب سے آنے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کراچی میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1 ڈگری رہا۔

    پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی نشاط چونیاں بھی بحران کا شکار:آپریشن معطل کرنےکا…

    کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور خنک ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی صبح کراچی کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بتدریج داخل ہورہا ہے،اس موسمی نظام کے زیر اثرسکھر،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور اور گھوٹکی میں 28 اور 29 دسمبر کے درمیان ان اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    گذشتہ کئی روز سے شہر میں بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواؤں کے اثرات اور سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد کم سے کم پارہ 9.9اور زیادہ 26 ڈگری ریکارڈ ہوا،تاہم بلوچستان کی سرد ہواؤں میں کمی کی وجہ سے بدھ کو شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا۔

    روس کا ایران کوجدید سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،تاہم شہر کا مطلع جذوی یا مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

  • کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

    کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ملزم نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ بھائی کے مطابق اسکی بہن ڈیوٹی سے واپس گھر جارہی تھی۔ لڑکی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔

     

    خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022 میں اب تک102 شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد64 تھی۔

     

    رپورٹ کے مطابق سال2020 میں مزاحمت پر56 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال2019 میں44،2018 میں54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سال2017میں54 اور 2016 میں 73 افراد ڈکیتیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

  • صوفیہ مرزاکیس:عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    صوفیہ مرزاکیس:عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیاوزارت داخلہ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے عمر فاروق ظہور کا نام کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عمر فاروق ظہور کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنے پر یہ فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے وقت ایف آئی اے نے عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر انٹرپول نے عمر فاروق کے ریڈ وارنٹ جاری کیے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمر فاروق ظہور کے خلاف تحقیقات کیں تو بے گناہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور اس انکشاف کے بعد پاکستانی خبروں کی سرخیوں میں آئے کہ انہوں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی، فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔