Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • حافظ محمد سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    حافظ محمد سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    لاہور:حافظ محمد سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی افضال کوثر نے میڈیا کو بتایا کہ جوہرٹاؤن میں گھر کے باہر دھماکے کے ماسٹر مائند کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت سمیع الحق کے نام سے کی گئی ہے، ماسٹر مائنڈ کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت عزیز کے نام سے کی گئی ہے، عزیر نے دھماکے میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔

    افضال کوثر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بیرونی مداخلت کے شواہد ملے ہیں اور دہشت گردوں کی گاڑی سے غیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے،اس کے علاوہ انار کلی دھماکے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جامعہ کراچی حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دھماکے کے تناظر میں لاہور میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    ملزم عید گل کی ٹاسکنگ اور لاجسٹک سپورٹ سمیع الحق نے کی تھی، اس واقعے میں خاتون سمیت 5 افراد کو پہلے ہی عدالت سے سزا ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تئیس جون دوہزار اکیس کو دھماکا ہوا تھا، جس میں تین افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے تھے، اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے بعد فیلڈ یونٹس کو الرٹ کردیا گیا،تمام ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی سکیورٹی بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔

  • عمران خان کا بیان گستاخی، اللہ سے معافی مانگیں ۔زاہد محمود قاسمی

    عمران خان کا بیان گستاخی، اللہ سے معافی مانگیں ۔زاہد محمود قاسمی

    للہ کے پیغمبرﷺ اس کا پیغام آگے پہنچاتے تھے ویسے ہی آپ نے میرا پیغام آگے پہنچانا ہے۔عمران خان کا یہ بیان گستاخی کے زمرے میں آتا ہے عمران خان توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں عمران خان خود کو اپنے آپ پاکستانی قوم کا مسیحا اور امام انقلاب بن کر پیش کررہا ہے جوکہ بہت بڑا فتنہ اور فساد فی الارض ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

    چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی عہدیداران اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صوبائی امراء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عمران خان کے اس بیان کی گرفت کریں اور تحریک انصاف کے لوگوں کو پابند کریں کہ وہ ایسے توہین آمیز اعلانات اور بیانات مت دیں جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہوں دستورپاکستان1973ء اسلامی اور جمہوری ہے افواج پاکستان اس دستور کی محافظ ہے دستورپاکستان تمام اکائیوں کے درمیان ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کی حمایت حاصل ہے اس دستور کی موجودگی میں کسی فرد گروہ یا جماعت کو ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف کسی قسم کی تنقید منفی پروپیگنڈا اور مسلح جدوجہد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    گذشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دین اور اسلام کا مذاق اڑایا ہے اس سے پہلے بھی ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں جس سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے سربراہ کبھی امر بالمعروف کا نام استعمال کرتے ہیں اور کبھی ریاست مدینہ کا چار سالہ اپنے دور حکومت میں ریاست مدینہ کے قوانین پاکستان میں نافذ کیوں نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مذہب کا سیاسی استعمال بند کیا جائے دین اسلام صرف زبانی نعرے بازی کیلئے نہیں آیا بلکہ یہ دنیا کو بدلنے کیلئے آیا ہے مسلم معاشرے میں قوم کو حقیقی معنوں میں قوم بنانے کیلئے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے

    آج کل پی ٹی آئی کے سیاسی جلسوں میں مذہب کارڈ کے استعمال پر ہمیں سخت تشویش ہے اور اس میں جو گفتگو ہو رہی ہے وہ بھی خطرناک ہے سیاست کیلئے مذہب کے استعمال نے ہمیشہ معاشرے کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان کی اس قسم کی گفتگو ہمیں مزید تقسیم کی طرف لے جائے گی لہٰذا سیاسی مقاصد کیلئے مذہب کے استعمال کی ہرطرح سے حوصلہ شکنی کی جائے سیاسی مقاصد کیلئے مذہب کے استعمال نے معاشرے میں انتہاء پسندی کو فروغ دیاہے عمران خان اور ان کی جماعت ریاست مدینہ کے اصطلاح جو استعمال کررہی ہے یہ ایک مذاق اور مذہب کی توہین ہے تین چار سالوں میں ریاست مدینہ کے لفظ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے

  • وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے گورنرمدینہ نے استقبال کیا

    وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے گورنرمدینہ نے استقبال کیا

    اسلام آباد:وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے گورنرمدینہ نے استقبال کیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں مدینہ کے گورنرفیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا

    پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان ہے، ادھار تیل بھی ملے گا، کورونا کے دوران ملازمتوں سے فارغ ہونے والے پاکستانیوں کی بحالی بھی متوقع ہے۔

    دورہ سعودی عرب پر وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی ہمراہ ہیں۔

    سعودی عرب روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے شہباز شریف سے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کا کر رہا ہوں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیادیں باہمی تعاون اور اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دورے سے دوطرفہ تذویراتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

    شہباز شریف نے مسلسل تعاون پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، سعود ی عرب کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، برادر ملک نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار اد اکیا، حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مثالی دور کا آغاز ہوگا۔

    ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ میں پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج آسان شرائط پر مل سکتا ہے، پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے انتہائی شرح سود پر 3 ارب ڈالرمل سکتے ہیں۔ ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت بھی میسر ہوسکتی سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بھی بات ہوسکتی ہے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

  • جب میں مرجاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے:عامرلیاقت نے یہ کیوں اورکب کہا

    جب میں مرجاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے:عامرلیاقت نے یہ کیوں اورکب کہا

    کراچی :جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے:عامرلیاقت نے یہ کیوں اورکب کہا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی اور ملک کی متنازع شخصیات میں سے ایک عامر لیاقت حسین نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

    عامر لیاقت نے انسٹا اسٹوری پر اپنی اور بیٹے احمد کی ایک ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، جیسا باپ ویسا بیٹا۔بظاہر ان کی پوسٹ سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ان کے بیٹے احمد عامر نے یونی ورسٹی کالج لندن سے گریجویشن مکمل کی تھی۔

    قبل ازیں، عامر لیاقت نے اپنے دونوں بچوں احمد اور دُعا کو والدہ سیدہ بشریٰ اقبال کا احترام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ بشریٰ اقبال ، عامر لیاقت کی پہلی بیوی ہیں۔
    عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر بیٹے احمد اور بیٹی دُعا کے بچپن کی تصاویر کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی شئیر کیا۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنے دونوں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہو اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ کے سوا کچھ نہ ہو، میں نے آپ کو پالنے میں بہت مشکلیں برداشت کیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس پچاس روپے نہیں تھے لیکن میں نے کام کیا اور آپ کو کسی پریشانی میں نہیں آنے دیا۔

    انہپوں نے مزید لکھا کہ ہمارے رب نے بھی فرمایا ہے کہ اولاد کے لیے اپنے ماں اور باپ دونوں کا ہی درجہ بُلند ہے۔

    عامر لیاقت حسین نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہیں کہ یہ احمد جو بہت بڑا انجینئر ہے اور دعا جو کہ سب سے بڑی گرافک ڈیزائنر ہے، اُن کے والد کا جنازہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا آپ کو مشورہ ہے اپنی ماں کا ہمیشہ احترام کریں، وہ آپ کی ماں ہیں اور رہیں گی۔

  • نیب انکوائری :فرح خان نےتوسب کوحیران کردیا

    نیب انکوائری :فرح خان نےتوسب کوحیران کردیا

    لاہور:نیب انکوائری :فرح خان نےتوسب کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے خلاف نیب انکوائری شروع کرنے سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے انکوائری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرح خان کے کیس کے متعلق ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ نیب سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زاہد اثاثہ جات کی انکوائری کرے گا۔

     

    اس حوالے سے فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے بلکہ میں خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔

    قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائےگی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔

    نیب کا کہنا ہےکہ اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے،

  • عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    مری :عید الفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مری میں عید الفطر کے دوران آنے والے سیاحوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس میں عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے دوران سیاح مری میں پر سکون چھٹیاں گزارنے کے لیے آ سکتے ہیں، عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں آنے والے کے سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عید الفطر کے دوران مری میں آنے والے سیاح ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی، پارکنگ ایریاز کے علاہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے کھانا بنانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

  • سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ

    سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ

    کراچی :سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ،اطلاعات کے مطابق سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور دیگر کی سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی فیصلہ جاری کریں گے۔ کیا وزیراعظم کابینہ کو عمرہ ادا کرنے لے گئے یا لے جارہے ہیں؟

    درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سرکاری خرچ پر کابینہ کا عمرہ ادائیگی کے لیے لے جارہے ہیں۔ سرکاری خرچے پرعمرہ کرنے والوں کو بڑے بڑے مولانا بھی شامل ہیں۔وکیل درخواست گزار نے موؤقف پیش کیا کہ غریبوں کے ٹیکس کے پیسوں سے کیسے عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ ایسا تو کسی بادشاہت والے ملک میں نہیں ہوتا۔

    محمود اختر نقوی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سرکاری خرچ پرعمرہ کرنے جانے والے سارے صاحب حیثیت ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف سمیت سارے کے سارے سیاسی عمرہ کرنے جارہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری خرچ پرعمرہ ادا کرنے والوں کو روکا جائے۔

    درخواست گزار کے مؤقف کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانگی، پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان ہے، ادھار تیل بھی ملے گا، کورونا کے دوران ملازمتوں سے فارغ ہونے والے پاکستانیوں کی بحالی بھی متوقع ہے۔

    دورہ سعودی عرب پر وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی ہمراہ ہیں۔

  • گاڑیاں آہستہ چلائیں:روسی ایندھن پرانحصار ختم کرنے کایہی حل ہے:جرمن آٹوکلب

    گاڑیاں آہستہ چلائیں:روسی ایندھن پرانحصار ختم کرنے کایہی حل ہے:جرمن آٹوکلب

    برلن : گاڑیاں آہستہ چلائیں:روسی ایندھن پرانحصار ختم کرنے کایہی حل ہے:اطلاعات کے مطابق جرمن آٹوموبیل ایسوسی ایشن نے اپنے ارکان اور عام شہریوں سے تیل کے استعمال میں کمی لانے کے لیے گاڑیاں آہستہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ اس تنظیم کا ہدف جرمنی میں روسی ایندھن پر انحصار ختم کرنا ہے۔

    جرمن اے ڈی اے سی یورپ میں موٹر گاڑیوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس نے اپنے 2 کروڑ 10 لاکھ ارکان سے کہا ہے کہ روسی تیل پر انحصار روکنے کے لیے گاڑیوں کا آہستہ رفتار میں اور کم استعمال کریں۔

    اس ایسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں اپنے ارکان سے یہ بھی کہا کہ وہ ایندھن کی کھپت کو 20 فیصد تک کم کرنے کے لیے گاڑیاں آہستہ رفتار میں چلائیں، صارفین تیل کی کھپت میں کمی کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

    اس کے علاوہ اے ڈی اے سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی نجی گاڑیوں کے بجائے پیدل چلنے، سائکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے متبادل ذرائع استعمال کریں کیونکہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں ذرائع توانائی پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔

    جرمن تنظیم کے مطابق یوکرین میں جنگ اور یوکرینی عوام کی ناقابل فہم تکلیف دیکھ کر ہم سب بھی بہت افسردہ ہیں، یہ سب کچھ بے بسی سے دیکھنا ناقابل برداشت ہے۔

    حالیہ ہفتوں کے دوران جرمنی کا توانائی کے شعبے میں روسی درآمدات پر انحصار واضح ہو چکا ہے اس لیے ان درآمدات کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے تاکہ ہر فرد اس معاملے میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

    جرمن حکومت کا بھی کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک روس سے ایندھن کی درآمدات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ روس کی جانب سے بلغاریہ اور پولینڈ کے لیے گیس کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے بعد جرمنی میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔

  • بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا  چاہیے:مریم نواز

    بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے:مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں۔

     

    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔ اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔

    نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔ یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں۔

    رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!

  • بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟

    بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟

    لاہور:بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بہت بڑا پیغام شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج قدرت نے پی ڈی ایم ہی کی زبان سے اِنکے تمام جھوٹ سے پردہ ہٹوایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور حماد اظہر نے کہا کہ بےشک اللہ الحق ہے، جن چیزوں پہ پی ڈی ایم اور ان کے چیلوں نے 3 سال جھوٹا پروپوگینڈا کیا، آج قدرت نے اُن ہی کی زبان سے اِن کے تمام جھوٹ سے پردہ ہٹوایا۔

     

    حماد اظہر نے مزید کہا کہ مہنگائی، تیل، ایل این جی، شرح سود، بجلی، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ، اپنی قابلیت کے جھوٹے دعوے، زرداری کے ساتھ نورا کشتی، آج سب واضح ہے۔

    ادھرزلفی بخاری کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس بحران سے بہت کچھ سیکھا ہے،پتہ چل گیا کہ کون مفاد پرست اورکون حقیقت پرست،یہ بھی جان گئے کہ افسران کس طرح ہرآنے والی حکومت کودھوکہ دیتے ہیں اورکون مخلص ہوتے ہیں :اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری ننے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ٹیم کا درست انتخاب نہ کرنا تھا۔

    غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ صحیح جگہ پر صحیح شخص کی تعیناتی رہا ہے۔ حکومت کے اندر بھی اہم عہدوں پر ٹھیک تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے بیوروکریسی کو صحیح طریقے سے نہیں پہچانا، اچھے اور سلجھے ہوئے بیوروکریٹس کو درست جگہ نہیں لگایا، اگر اچھے افسران کو اہم ذمہ داریاں دی بھی گئیں تو انہیں نتائج کے لئے وقت نہیں دیا۔

    سابق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کی بیوروکریسی کو سمجھ نہیں پائی، ہم نے بیک ڈور سے آنے والے بیوروکریٹس کو تعینات کیا۔