Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • تبوک میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    تبوک میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    تبوک:سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی طرف سردی نے سعودی عرب مین بھی ڈیرے لگا لیئےہیں اور سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری دو روز قبل ہوئی، جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

     

    برفباری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کرلیا۔تبوک میں برفباری کے باعث ہر طرف خوبصورت نظارے دیکھنے میں آرہے ہیں، خشک صحرا اور پہاڑوں پر سفیدی سیاحوں کو خوب بھا رہی ہے۔

    میہڑ : 4 ماہ قبل آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والے راستے بحال نہ ہونے پر عوام کا…

    دوسری جانب امریکا میں صدر کے سب سے خطرناک برفانی طون بم سائیکلون نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی۔نیویارک کے شہر بفیلو میں صورت حال انتہائی خوفناک ہے جہاں آٹھ فٹ برف پڑچکی ہے جس کے باعث بجلی ترسیل کا نظام مکمل تباہ ہوچکا۔

    شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی

    بفیلو کے گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ یہاں کے رہائشی اب بھی ’انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال‘ سے دوچار ہیں، ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

  • کراچی:شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کراچی:شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

    کراچی:شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے فشری میں کام کرنے والا عامر جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اپنے بھائی کے ساتھ فشریز میں کام کرنے والا 27 سالہ عامر اپنے بھائی کے گھر سے نکلا ہی تھا کہ شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکو سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی۔واقعہ کے عینی شاہد کہتے ہیں کہ عامر کو بچپن سے جانتے ہیں ان کو 4 اہلکاروں نے سیڑھیوں پر لا کر گولیاں ماریں۔ اہلخانہ کے مطابق عامر کو جعلی مقابلہ ظاہر کرکے مارا گیا۔ اسکا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں تھا۔

    ڈی جی خان: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو ریسکیو کرلیا-

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شاہین فورس کے اہلکاروں کے مطابق پہلے ان پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن موٹرسائیکل سوار کی جانب سے گولی چلانے کے کوئی شواہد نہیں ملےہیں۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اہلکاروں نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔

    گوجرخان: مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

    دوسری طرف حکومت سندھ نے سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ تین کا لعدم تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشتگرد وارداتوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

    کراچی : ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی،پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی حالت…

    اس حوالے سے متعلقہ اور مذکورہ حکام کو روانہ کردہ خط کے مطابق ان علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں میں بلوچستان ریولیوشن آرمی (بی آر اے)، بلوچ راجی اجائے سنگر( ہراس) اور سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے ) شامل ہیں، اس مقصد کے لیے مذکورہ تنظیموں نے وابستہ دہشتگردوں میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی تقسیم کردیا ہے۔

  • گورنرخیبرپختونخوا نےہیلی کاپٹرکےغیرقانونی استعمال کوقانونی بنانےکابل واپس کردیا

    گورنرخیبرپختونخوا نےہیلی کاپٹرکےغیرقانونی استعمال کوقانونی بنانےکابل واپس کردیا

    پشاور:گورنرخیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹرکےغیرقانونی استعمال کوقانونی بنانے کابل واپس کردیا،اطلاعات کے مطابق ایک شخص کوبچانےکےلئےغیرآئینی قانون سازی کی گئی جسے گورنرکے پی نے مسترد کردیا ہے

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث،موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان شہر قائد سے گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال اور پارٹی چیئرمین کو بچانے کی کوشش کی راہ میں گورنر رکاوٹ بن گئے۔گورنر حاجی غلام علی نے حکومتی بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے دستخط سے انکار کردیا۔ حاجی غلام علی نے دستخط کے بجائے بل تفصیلی نوٹ کے ساتھ واپس بھجوایا۔

    ترجمان کے مطابق نوٹ میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا گیا جس میں عدل وانصاف، سچی گواہی اور خواہش نفس کے پیچھے پڑ کر انصاف نہ چھوڑ دینا کی تلقین ہے۔حاجی غلام علی نے کہا کہ 9 سال تک سرکاری ہیلی کاپٹر کو ٹیکسی کی طرح استعمال کیا گیا اور اب ایک شخص کو بچانے کے لئے غیر آئینی قانون سازی کی گئی ہے۔

    ڈی جی خان: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو ریسکیو کرلیا-

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس کردہ بل کے مطابق نومبر دو 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال درست تصور ہوگا۔بل کے مطابق نومبر2008 کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر صوبائی حکومت سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز نجی مقاصد کے لئے وزیر اعلی کی منظوری سے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا

  • لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ ہونےلگا:انتظامیہ نےبھی کمال کردکھایا

    لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ ہونےلگا:انتظامیہ نےبھی کمال کردکھایا

    لاہور: لاہور کی تاریخی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔اطلاعات ہیں کہ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نیٹوکےارادے بتا رہےہیں کہ روس کےخلاف بڑی جنگ لڑی جانےوالی ہے:روس

    لاہور کی تاریخی درسگاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برائیڈل فوٹو شوٹ کا معاملہ ، یونی ورسٹی انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔لاہور کی میڈیکل یونی ورسٹی میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے پر انتظامیہ نے تین ملازمین کو معطل کردیا۔ معطل کیے جانے والے ملازمین میں سیکورٹی سپروائزر، گارڈ اور ڈرائیور شامل ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تین ملازمین شادی کے شوٹ کروانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

     

     

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ میں یوٹیوبر یاسر شامی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ فوٹو شوٹ سے قبل انتظامیہ سے اجازت طلب نہیں کی گئی۔ تینوں ملازمین نے تعلیمی ادارے میں فوٹوشوٹ کروانا تسلیم کیا ہے۔ تینوں ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہوگا۔

    کھانا نہ دینے پر کلہاڑیوں کے وار سے شوہر نے بیوی کو کیا قتل

    برائیڈل فوٹو شوٹ کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نکلوائی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • چیف سلیکٹرشاہد آفریدی نےمزید کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیے

    چیف سلیکٹرشاہد آفریدی نےمزید کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیے

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مزید کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں آل راؤنڈر عرافات منہاس (ملتان)، ٹاپ آرڈر بیٹر باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی) اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد ذیشان (فیصل آباد) شامل ہیں۔

     

    اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم صرف حال کو ہی نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہے۔ اس لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور یہ سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر میچز کیلئے خود کو کیسے تیار کرنا ہے۔

     

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ تین کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ یہ عمل ان کی کرکٹ سے متعلق آگاہی، سمجھ اور علم کو وسعت دے گا جو کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کیلئے ضروری ہے۔

    پی سی بی کے مطابق عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹر تھے۔ باسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، شادی کی تیاری اچھی جا رہی ہے: شاہین شاہ آفریدی

    ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، شادی کی تیاری اچھی جا رہی ہے: شاہین شاہ آفریدی

    لاہور :ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، شادی کی تیاری اچھی جا رہی ہے:اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا اور شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔

     

     

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہوکہ ایک دو میچ کےبعد پھران فٹ ہوجاؤں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے تیاری کررہے ہیں، ابھی 40 دن ہیں، پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔

    انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع…

    اپنی شادی سے متعلق شاہین آفریدی نے بتایا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھاکہ انجری سے ریکوری کر رہا ہوں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔

    خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کرکٹر و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔

    ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر موجود سینئرز کو موقع ملنا چاہیے: چیف سلیکٹرشاہد…

  • اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے اسلام آباد کیسے پہنچا؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے اسلام آباد کیسے پہنچا؟تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے دھماکے کے روز ہی بس سے اسلام آباد پہنچا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔اور کچھ ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں تھے

     

    ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخواسے دھماکے کے دن ہی بس سے اسلام آباد پہنچا، مشتبہ دہشتگرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشتگردکی جیوفینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مشتبہ دہشتگردکی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس کا ثبوت نہ مل سکا۔

    مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشتگردبارودی مواد اورخودکش جیکٹ کےساتھ سفر کررہا تھا اور مشتبہ دہشتگرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے بتاناتھا کہ دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اسی دوران آئی ٹین فور میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    پولیس حکام نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوئے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

    روس نے مذاکرات کی یوکرین کی شرائط مسترد کردیں

    ماسکو: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ اپنی شرائط پر قدم اٹھائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس اپنے اہداف کا پابند ہے اور ماسکو دوسروں کی عائد کردہ شرائط پر کبھی مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ بیان مذاکرات کے تعلق سے یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کی مشروط پیشکش کے جواب میں دیا ہے۔

    یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہے کہ ہر جنگ کا خاتمہ میدان جنگ میں حاصل ہونے والے نتائج سے قطع نظر میز پر انجام پانے والے مذاکرات پر ہوتا ہے۔یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں لیکن امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے پہلے روس کو بقول ان کے یوکرین کے خلاف جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے اس بیان کے جواب میں کہی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

    ایلون مسک امریکا کے صدر بنیں گے، روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کی نئے سال کے…

    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے یوکرینی ہم منصب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہماری تجاویز سے پہلے ہی واقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ آگے بڑھنے کےلئے یوکرین کو اپنے علاقے غیر فوجی بنانا ہوں گے، نیو نازی انتہا پسندوں کو ختم کرنا ہوگا اور اپنی سرزمین سے روس کو لاحق خطرات کو ختم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ماسکو کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ جو چار علاقے روس کے ساتھ الحاق کرچکے ہیں ، انہیں روس کا حصہ تسلیم کرے ۔ انھوں نے جنگ یوکرین کی قابل قبول راہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین امن مذاکرات کو مسلسل مسترد کررہا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کی ایف ماسکو کی تجاویز کو نہیں مانتا ہے تو روسی فوج اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    کراچی :کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہے۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے نے 82 رنز بنائے ہیں۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے 438 کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیےپاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی گئی۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    دوسرے روز پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 ، محمدوسیم 2 اور میر حمزہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

    اس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    بیجنگ:چین کو اس وقت دنیا میں کورونا کی بدترین لہر کا سامنا ہے۔چین سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے ابتدائی ہفتوں کے دوران چین میں پچیس کروڑ افراد کو کورونا وائرس کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین میں آئندہ کچھ ماہ میں کورونا سے دس لاکھ افراد کے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔بعض ذرائع نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دسمبر کے دوران چین میں تقریبا پچیس کروڑ افراد کورونا کی زد پر ہیں۔

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر چی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ چین میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی آٹھ جنوری سے ختم کی جا رہی ہے۔بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے دوہزار بیس میں قرنطینہ لازمی کیا گیا تھا اور پچھلے ماہ اس کی مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔

    تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

    واضح رہے کے تقریبا تین برس قبل شروع ہوئی عالمی وبا کے حوالے سے امریکہ اور چین ایک دوسروں پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور ہر ایک دوسرے کو کووڈ۔۱۹ نامی اس وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔

    یاد رہےکہ کل عالمی ادارے کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔