Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کراچی:بجلی پانی و گیس کی عدم فراہمی پر کراچی میں جگہ جگہ احتجاج

    کراچی:بجلی پانی و گیس کی عدم فراہمی پر کراچی میں جگہ جگہ احتجاج

    کراچی:حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث عوام زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی ، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی روڈ دعا ہوٹل کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئے اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

     

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ مکین پانی ، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جو دستیاب متبادل راستے تھے وہاں سے گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا تاہم احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں نہ تو بجلی آرہی ہے اور نہ ہی گیس جبکہ رہی سہی کسر پانی کی عدم فراہمی نے بھی پوری کر دی ہے، گرمیوں کے ساتھ ساتھ اب سردیوں میں بھی بجلی کی بندش اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

     

     

    شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری گیس سلنڈر خرید کر اس میں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں اور گیس سلنڈر کی خریداری میں بھی ناقص میٹریل کے گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بھی ممکنہ واقعات جنم لے رہے ہیں جس کے وجہ سے گھروں میں موجود مکینوں کی زندگی بھی داؤ پر لگی ہے۔

     

    ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کی وجہ سے مال بردار سمیت دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پولیس نے مظاہرین کو مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

     

    لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد اور غریب آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لیاری کے علاقے میراں ناکہ چوک پر بھی علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

     

    ماڑی پور روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی سے واجبات مجموعی طور پر 7 ارب 90 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

  • سندھ کے پچاس کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    سندھ کے پچاس کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی:سندھ کے پچاس کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد سندھ حکومت نے 50 کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 50 کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    اجلاس میں نیو سندھ سیکریٹریٹ منصوبے میں کرپشن اور سیسی کے مختلف منصوبوں میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سیٹھارجہ، سوبھو دیرو اور چونڈ کو میں 40 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نصر اللہ چانڈیو ، سابق ڈی ایف سی خیرپور عرفان جوکھیو کے خلاف اوپن انکوائری جبکہ فوڈ انسپیکٹر مختیار ہیسبانی اور ارشاد کلہوڑو کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے سابق ریجنل ڈاریکٹر نوید عاصم کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ایس بی سی اے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد عبدالحمید زرداری اور سابق ڈپٹی ڈاریکٹرز عمران حسین خان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گا۔

  • شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

    شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

    لاہور:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی تنبیہ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور بدترین شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، جس پر فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بابر کی حمایت میں ٹوئٹس کئے تھے۔

    فرانسیسی وزیر نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرنیوالوں کو خبردار کیا تھا، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ممبر مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ نے ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کا ٹرینڈ چلانے والے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا۔

    شکیل شیخ کی وارننگ کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کیلئے کی گئی ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں فوری طور پر تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوری طور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعدکوچنگ اسٹاف کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے، دونوں کوچز کے عہدے کی مدت فروری 2023 تک ہے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

  • ضلع کرم میں قبائلی تنازع:فریقین میں فائرنگ جاری:مارٹرگولہ پھٹنےسے5افراد ہلاک

    ضلع کرم میں قبائلی تنازع:فریقین میں فائرنگ جاری:مارٹرگولہ پھٹنےسے5افراد ہلاک

    کرم:ضلع کرم میں معدنیات نکالنےکے تنازعے پر فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاڑہ چمکنی قبائل کے مورچے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق معدنیات نکالنےکے تنازعے پر 5 افراد کے اغوا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششوں سے جرگے کے ذریعے 5 افرادکو بازیاب کرا لیا گیا تھا تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گنداو کے علاقے میں ایک مورچے میں مارٹر کا گولہ پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کا کہنا ہےکہ جرگہ اور مزاکرات کے ذریعے مسئلےکے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔

     

    خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر محکمہ ریلیف اقبال وزیر اور ان کے حامیوں نے لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں عملے سے تلخ کلامی کی اور انہیں کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

     

    صوبائی لوکل گورنمنٹ حکام کا دعویٰ ہےکہ صوبائی وزیر اور ان کے حامیوں نے عملےکو کئی گھنٹے بند رکھا اور اِنہیں اُن کے ‘حصے’ کی کلاس فور نوکریاں دینےکا کہا،دن دو بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اہلکار دفتر میں مبحوس رہے۔لوکل گورنمنٹ حکام کے مطابق صوبائی وزیر شمالی وزیرستان کے تمام ولیج کونسلز کے 62 کلاس فور ملازمین کے آرڈرز لے جانے پر بضد تھے تاہم حکومت 42 کلاس فور ملازمین سے زیادہ نہیں دینا چاہتی۔ بات چیف سیکرٹری اور دیگر وزراء تک پہنچی مگر اقبال وزیر نہیں مان رہے تھے اور تمام ملازمتیں لینا چاہتے تھے۔

     

    اقبال وزیر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی اور عملہ حیات آباد میں واقع لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اندرونی گیٹ کے سامنے موجود ہے اور اقبال وزیر مسلسل فون پر بات چیت کر رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونےکے بعد جیو نیوز نے صوبائی وزیر سے موقف لینےکے لیے رابطہ کیا لیکن صوبائی وزیر نے موقف دینے سےگریز کیا اور بدکلامی کی۔بلدیات ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو مبینہ طورپر یرغمال بنانےکے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

  • الیکشن پیشگوئی پرنہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں:مریم اورنگزیب

    الیکشن پیشگوئی پرنہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔اسلام آباد سے کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مارچ یا اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟

    وفاقی وزیر نے میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے، حالیہ دہشتگردی سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1500 مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

  • صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے،بتایا جارہا ہےکہ صدرمملکت کی طرف سے لکھے گئے ان خطوط میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا گیا ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو الگ الگ خطوط لکھ کر مستعفی رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا ہے۔

    صدر مملکت نے وزیر اعظم محمد اور چیف جسٹس کے نام خطوط میں مراد سعید کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا بھی حوالہ دیا، مراد سعید نے الزام لگایا کہ مسجد نبویﷺ، مدینہ شریف میں پیش آنے والے واقعے پر ان کے خلاف جعلی، بوگس، غیر سنجیدہ ایف آئی آر درج کی گئی۔

    صدر کے خط کے مطابق مراد سعید نے الزام لگایا کہ ان کے پاکستان میں ہونے کے باوجود ان کیخلاف پورے پاکستان میں ایک ہی الزام کے تحت متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے مالاکنڈ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے الزام لگایا کہ معاملہ اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اسلام آباد پولیس ان کی ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

    خط کے مطابق مراد سعید نے یہ بھی بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کا پیچھا کرتے ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل،اطلاعات ہیں کہ پی سی بی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان سے کراچی منتقل کردیا۔ون ڈے سیریز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کا دن اوروینیو تبدیل کردیا، ملتان ٹیسٹ کو دھند کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    دوسرا ٹیسٹ میچ اب 3 جنوری کے بجائے 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں ہی 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچزکا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد میچز 11،9 اور 13 جنوری کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ وہی رہے گا تاہم نئی سلیکشن کمیٹی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے چند روز قبل اٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

    ادھر اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آج ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے غور کرےگی ، یہ بھی خیال رہے کہ پی سی بی نے آج عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی سربراہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کرے گی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان پہلےکیا جاچکا ہے، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    یاد رہےکہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیاتھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

  • الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1500 مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

    الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1500 مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

    لاہور:کرسمس کی تقریبات ہوں یا مسیحی برادری کی خدمت کی ضرورت،الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ خدمت میں پہل کی ، کچھ ایسا ہے آج ہوا ہے جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں 1500 نادار اور مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف اور راشن پیک تقسیم کیے گئے۔

    اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے افراد کا خیال رکھیں جن کی خوشیاں وسائل نا ہونے کے باعث مانند پڑ جاتی ہیں۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    انہوں نے کہا کہ الخدمت جس طرح عیدین کے مواقع پر مستحق اور نادار افراد میں عید تحائف تقسیم کرتی ہے، بالکل اسی طرح دیوالی اور کرسمس کے موقع پر بھی تحائف تقسیم کا کام کیا جاتا ہے۔ الخدمت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی مسیحی متاثرہ خاندانوں میں کرسمس تحائف کی تقسیم کر رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے اور رواداری ومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے۔تقریب میں شامل سکینہ بی بی نے بتایا کہ کہ الخدمت ہر سال کرسمس کے موقع پر ہمارے لیے تقریب کا انعقاد کرتی ہے، مہنگائی کے دور میں ہمارے لیے یہ تحفہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کےلیے ہم الخدمت کے شکر گزار ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات؛ سیاسی صورتحال زیر بحث

    الخدمت اقلیتی امو ر ٹاؤن شپ کے ذمہ دار پاسچر وقاص نے اِس موقع پر بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن گزشتہ 20سال سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کا اہتمام کرتی ہے۔ تحائف کی تقسیم کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے الخدمت کے رضاکار علاقے کا سروے کرتے ہیں اور مستحق افراد کو کوپن جاری کرتے ہیں۔

    الخدمت کیمونٹی سروسز کے نیشنل ڈائریکٹر عامر محمود چیمہ نے اِس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسی تقریبات دنیا کے لئے ایک پیغام ہیں کہ ایک روادار معاشرے میں لوگ ایک دوسرے کی خوشی غمی کے ساتھی ہیں۔

  • پرویز الٰہی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا سن کرشہبازگل ہسپتال سے بھاگ گئے

    پرویز الٰہی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا سن کرشہبازگل ہسپتال سے بھاگ گئے

    لاہور:پرویز الٰہی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا سن کرشہبازگل ہسپتال سے بھاگ گئے:سواتی اپنی بات سے ہی مُکرگئے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسے انکشافات سامنے آرہے ہیں جن سے بڑی ہی دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے ، بتایا جارہاہے کہ شہبازگل ہسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن جب یہ سنا کہ بچانے والا خود نہیں بچ پایا تو ہسپتال سے فرار کو ہی غنمیت جان لیا

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب وہ معمول کےمطابق وارڈز کا وزٹ کررہے تھے توبیڈ پر شہباز گل نہیں تھے ،ارد گرد کے لوگوں سے معلوم ہوا کہ شہبازگل جو جب بتایا گیاکہ چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ‌ نہیں رہے تو بیمار شہباز گل وہاں سے بھاگ نکلا ،ڈاکٹروں کا یہ بھی ماننا ہےکہ شہباز گل اس وقت تک ہسپتال واپس نہیں آئے جبتک کہ شہبازگل کو یہ یقین نہ ہوگیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو بحال کردیا گیا ہے وہ ہسپتال نہ آئے

     

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے بحال ہوتے ہی شہبازگل واپس ہسپتال آگئے

    ادھر ایک اور پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے متعلق بھی انکشافات سامنے آئےہیں ،کہا جارہاہے کہ اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی نے تو سابق فوجی سربراہ کے خلاف ٹویٹ ہی نہیں اور نہ ہی وہ ان کے خلاف بولے ہی نہیں اور نہ ہی یہ اکاونٹ اعظم سواتی کا ہے

    بابر اعوان کے اس بیان پر عوام الناس بھی حیران ہیں‌ کہ یہ لوگ کیسے ہیں کہ ایک طرف ببانگ دہل جرم کرتےہیں اورانکی زبان سے دھمکیاں اور اپنے مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ ہوتا ہے اور جب عدالت میں جاتے ہیں تو یہ لوگ انکاری ہوجاتےہیں‌ جیسا کہ وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے

    اعظم سواتی نے جوکچھ کہا وہ ہرپاکستانی نے جان لیا ، سن لیا مگرعدالت کوسچ نہیں بتایا جارہا مگریہ کب تک ایسا چلے گا

  • روس کے تازہ حملے میں یوکرین کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان

    روس کے تازہ حملے میں یوکرین کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان

    ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹے کے دوران یوکرینی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ اس دوران کوبیانسک پر روس کے فوجیوں کے حملے میں یوکرین کے تیس فوجی ہلاک اور چار بکتر بند گاڑیوں اور دو ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    رپورٹ کے مطابق، کراسنی لیمان مورچے پر مزید چالیس یوکرینی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ روسی جیٹ فائٹروں نے بھی باخموت میں واقع یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اسّی سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ کیف کے پینتالیس فوجیوں کو دونیسک کے جنوبی محاذ پر بھی موت سے ہمکنار کیا گیا اور ان کی چار بکتر بند اور تین فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

    فرانس میں کرد ثقافتی مرکز پر حملہ،کرد کمیونٹی کا احتجاج، مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ

    روسی افواج نے گذشتہ چند گھنٹے کے دوران، ستاسی علاقوں پر بھی حملہ کرکے ترسٹھ توپخانون اور یوکرینی فوجی اڈوں کا صفایا کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے حملوں میں ایم سات سو ستتر نوعیت کی دو امریکی توپیں اور دو گراڈ میزائیل لانچر تباہ ہوئے۔ روسی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں میں یوکرین کی فوج کا ایک سوخو پچیس جیٹ فائٹر، مل آٹھ نوعیت کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر، دس ڈرون طیارے اور دو ہمارس میزائل بھی نذر آتش ہوئےہیں ۔

    امریکہ اور ترکیہ کےدرمیان حالات کشیدہ ،امریکہ کی سنگین دھمکیاں

    دریں اثنا روس کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار ایلگزینڈر دارچیف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ امریکی فوجی صنعت کے فروغ کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ یوکرین کے بارے میں امریکہ کے سیاسی اور فوجی حلقوں میں کافی اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن تمام امریکیوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس جنگ نے امریکی ہتھیاروں کی صنعت میں چار چاند لگا دیئے ہیں ۔ ایلگزینڈر دارچیف نے کہا کہ امریکی یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ یوکرین کی جنگ امریکی سلامتی کے لئے سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ ہے ۔ دارچیف نے کہا کہ کسی امریکی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں کہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ کے حد سے زیادہ ملوث ہونے کا انجام کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے ثابت کردیا ہے کہ تمام امریکی سیاستدان، عقل سلیم سے محروم ہیں۔