Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنےسے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق

    شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنےسے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق

    شہداد کوٹ:باراتیوں کی بس الٹنے سے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ،اطلاعات ہیں کہ واقعہ بس کے سڑک پر لگائے گئے سیلابی کٹ میں گرنے سے پیش آیا، بس الٹنے سے متعدد باراتی بس کے نیچے دب گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، جاں بحق ہونیوالی خاتون گوہر بیگم دلہن کی والدہ تھی۔حادثے کو کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود امدادی کارروائیاں مکمل نہ ہوسکیں انتظامیہ کی جانب سے رات ہوجانے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں۔

     

    ورثاء کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لئے اہل علاقہ نے اپنے خرچے پر ہیوی مشینری منگوائی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشین کے لئے دیا گیا ڈیزل بھی کم پڑگیا،اہل علاقہ اور باراتیوں کے ورثاء نے مشینری میں ڈیزل ڈلوایا۔

    دوسری طرف کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کردیا۔کورنگی نمبر 5 میں گھر میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی، اہلخانہ نے بتایا کہ 4 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔

    گھر کے افراد نے شور مچایا تو ملزمان برابر والے گھر میں کود کر فرار ہونے لگے، فرار ہوتے وقت ملزمان نے فائرنگ کی جو کہ 19 سالہ خیرالنساء کو لگی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے، گولی کافی فاصلے سے لگی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    کوئٹہ :شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں۔کمانڈر نے مزید کہا کہ کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم فور کو فیصل آبار سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

  • aملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

    aملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

    اسلام آباد:ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام اورصبح شدید دھند پڑنے کی وجہ خشک موسم ہے جس کے باعث نوشہرہ، مردان،چارسدہ، ڈی آئی خان، لاہور، جہلم، گوجرانوالا، نارووال، اور سیالکوٹ میں دھند رہے گی۔

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگرمیں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ ملتان، رحیم یار خان اورڈی جی خان میں رات اور صبح کو شدید دھند کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سکھر ، لاڑکانہ، حیدرآباد اور موہنجوداڑو میں بھی شدید دھند رہے گی جبکہ گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اوربالائی کے پی میں موسم شدید سرد رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اورفضائی آلودگی سے ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی صحت متاثر ہونے کےخدشات ہیں۔

    ڈینگی مکاؤ پروگرام میں گھوسٹ ورکرزکی بھرتیوں اور خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف

    ادھرمحکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا، پابند کیا وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:رانا ثنااللہ

    عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا، پابند کیا وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو عدالت نے عبوری ریلیف دیا ہے، یقین ہے عدالتی فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت نے پرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف دیا ہے، گیارہ جنوری کوعدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پرانہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بے شک اسمبلیاں تحلیل کر دیں، ہمیں اعتراض نہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچیف سیکرٹری نے دستخط نہ کرنا ہوتے توعہدے سے علیحدہ ہو جاتے، مراسلہ بھیجنے سے پہلے چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لیا گیا، چیف سیکرٹری نے کہا تھا پہلے لیگل رائے لینا چاہتا ہوں، چیف سیکرٹری کو کمرے میں بند کرنے والی ایسی کوئی بات نہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو روک کر فرض شناسی کا ثبوت دیا، اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہونے جا رہا تھا۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

    این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب

    لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الٰہی کا دستخط شدہ بیان حلفی جمع کرا دیا، مونس الہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مینٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم لیے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے جب کہ باقی پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسٹارز کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے تاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔

    پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

    کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیینؐ، یونیورسٹی اور قرآن ایکٹ کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، متفقہ طور پر بل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے بل کی منظوری سے مثبت اور اچھا پیغام گیا ہے، تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ایف اے تک ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ہماری حکومت کے دور میں دین کی سربلندی اور ختم نبوتؐ کے حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی ہوئی ہے، اللہ تعالٰی نے دین کی خدمت کی سعادت عمران خان، پی ٹی آئی اور ہمیں دی ہے، اللہ تعالٰی نے ہمیں یہ حکومت محمدؐ کے صدقے عطا کی ہے، اللہ تعالٰی ہی اس کی حفاظت کرے گا، بلاشبہ جو دین کا کام کرتے ہیں اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کرتا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دشمن جو مرضی کر لے یہ حکومت قائم رہے گی، تمام مخالفین کو ندامت اٹھانا پڑے گی، انشاء اللہ دین کے دشمن ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور رہیں گے، ہم کسی سے نہیں مانگتے، صرف اللہ تعالٰی اور اللہ کے پیارے نبیؐ سے مانگتے ہیں۔

    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دین دار طبقے کی دعا ہے کہ ہم دین کی خدمت کے کام کو جاری رکھیں، انشاءاللہ ہم اور ہماری نسلیں دین کی خدمت کے کام کو جاری و ساری رکھیں گی، عام آدمی کو فری لیگل ایڈ کی فراہمی کے لئے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل کی منظوری بھی تاریخی اقدام ہے۔
    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری سے عام آدمی کو پنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی، جس سے کم وسائل رکھنے والے افراد کو بہت ریلیف ملے گا اور ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ،عمران خان کےفیصلے پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔: پرویزالٰہی

    اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ،عمران خان کےفیصلے پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔: پرویزالٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2) بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کردیا

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا، گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے، اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ہیکر پھر میدان میں، آڈیوز، ویڈیوز کی برسات پنجاب ،کٹا کھل گیا،پرویز الہی فارغ۔

    یاد اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الٰہی کا دستخط شدہ بیان حلفی جمع کرا دیا، مونس الہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

  • اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ” تمغہ شجاعت ” دینے کا اعلان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا۔

    گوروں کولذیذ ترین کھانوں کا چسکا دینے والےپاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد وفات پاگئے

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں، شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے۔

    رانا ثنااللہ نے کہاکہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گےشہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے:

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور پاک فوج کے افسران اور جوانوں سےملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا

     

    https://twitter.com/INTELPSF/status/1606300522448683009

    ذرائع کےمطابق اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر میران شاہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاک فوج کے درجات کی بلندی کےلیے دعائیں کیں‌،آرمی چیف نے تربیلا کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ لی

    پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو علاقے میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کےحوالےسے بریفنگ دی گئی اور سیکورٹی اداروں کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا ،پاک فوج کے سربراہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سرمایہ قوم قرار دیتے ہوئے اسے قوم کی حیات سے تعبیر کیا

     

     

  • ڈینگی مکاؤ پروگرام میں گھوسٹ ورکرزکی بھرتیوں اور خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف

    ڈینگی مکاؤ پروگرام میں گھوسٹ ورکرزکی بھرتیوں اور خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف

    لاہور ڈینگی مکاؤ پروگرام میں مبینہ کرپشن، بوگس بھرتیوں، فرضی مہم، بے ضابطگیوں اور مبینہ ہزاروں گھوسٹ ورکرز کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 3 سال میں17 ہزار 57 ڈینگی ورکرز بھرتی کیے گئے۔ مذکورہ ورکرز کو ایک ارب کی خلاف قانون ادائیگیاں کی گئیں جبکہ مجموعی طورپرایک ارب 70کروڑ کی ادائیگیاں کی گئی۔

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    رپورٹ کے مطابق ورکرز کی بھرتیوں میں قانون پرعمل نہیں کیا گیا جبکہ 70 فیصد ورکرز کو کیش پیمنٹ کی گئی۔ کروڑوں کے کیش کی تقسیم کا ریکارڈ بھی نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے,دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 10 زون زون کے سیمپل سروے میں متعدد ورکرزڈینگی مہم سے بالکل لاعلم نکلے۔ کئی علاقوں میں جعلی ڈینگی مہم دکھائی گئی۔

    ننکانہ:ریسکیو1122کا حالیہ موسمِ سرما اور شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثا ت کے…

    راوی زون میں 50لاکھ کے 60چیک بوگس نکلے، علامہ اقبال زون میں 30سال میں 29 کروڑ کی خلاف ضابطہ ادائیگیاں کیش میں کی گئیں۔

    اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،ایک ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    پاکستان میں ہر سال ڈینگی وائرس کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ ڈینگی ان علاقوں میں بھی پھیل سکتا ہے جہاں یہ وائرس پہلے نہیں تھا۔ ایک تحقیق کے مطابق گلوبل وارمنگ کے سامنے آنے والے خوفناک اثرات، ماحولیاتی آلودگی میں اضافے اور مستقبل میں مون سون موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کے پیش نظر پاکستان کے ان علاقوں میں بھی ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرات اور خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے جن علاقوں میں یہ وائرس پہلے کبھی نہیں پھیلا تھاوہاں بھی اب اس کا پھیلاو جاری ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ وائرس مزید علاقوں میں پھیل رہا ہے