Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • 60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص نے ایک مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں مسلح ملزم نے ایک مصروف مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور خود ایک ہیئر سیلون میں جاکر چھپ گیا۔

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے تاہم قتل کے محرک کا اب تک معلوم نہ چل سکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔مسلح ملزم کی فائرنگ میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    فائرنگ کے وقت علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور راہگیروں نے دکانوں میں گھس کر شٹر بند کرکے اپنی جانیں بچائیں۔ ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    ادھر حکام نے گرفتار مشتبہ شخص کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کیں، مقامی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور فرانسیسی شہری ہے جس نے ایک سال قبل بھی مہاجرین کے مرکز پر حملہ کیا تھا۔

  • این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب

    این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب

    اسلام آباد: این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گریجویشن تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔

    فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں اسناد تقسیم کیں، ورک شاپ میں سول سروسز اور مسلحہ افواج کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق جامع قومی سلامتی پالیسی کی تیاری میں قومی طاقت کے تمام عناصر کی شمولیت اس کورس کا مقصد تھا۔

  • اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دورہ واشنگٹن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ روس کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور امریکہ یوکرین میں روس کے خلاف بالواسطہ طور پر جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

    خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا،ابتدائی تحقیقات

    انھوں نے کہا کہ امریکہ اور یوکرین کے صدور کے بیانات سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ وہ روس کی تشویش کو سمجھنا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ نے قیام امن کے سلسلے میں بھی اپنی کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونباس میں یوکرین کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جنگ کے بعد امریکی حمایت و مدد کی امیدوں کے ساتھ اپنے پہلے دورہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا ہے جبکہ اس دورے میں امریکہ کی جانب سے ان کو مزید جنگی و مالی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس میں پیٹریاٹ دفا‏عی سسٹم کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس نے کبھی بھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے، ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

    پنجاب، سندھ اور کے پی کے دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن معطل

    انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو ملنے والے امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے مقابلے کا راستہ نکال لیں گے۔

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    دوسری جانب کریملن نےکہا ہے کہ یوکرین کوامریکی دفاعی نظام کی فراہمی روس کو مقاصد پورے کرنےسے نہیں روک سکتی۔ امریکہ کے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے سے تنازع کا حل نہیں نکلے گا کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کے دورہ امریکہ میں امن بات چیت کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ امن سے متعلق بات چیت نہ ہونا امریکہ کی روس سے پراکسی وار کا ثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ ان دنوں یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکہ کے دورے پر ہیں۔اور امریکہ کے ساتھ مزید دفاعی معاہدے کررہےہیں جس کے بعد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ تیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، شاید یہی وجہ ہےکہ روس جنگ کوروکنا چاہتا ہے اور کسی بھی ایڈوانچر کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرنے کا خواہاں‌ ہے

  • کرپٹو کرنسی اسکینڈل: ناقابل ضمانت وارنٹ جاری:وقار ذکاء نے تصدیق کردی

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: ناقابل ضمانت وارنٹ جاری:وقار ذکاء نے تصدیق کردی

    کراچی: کرپٹو کرنسی اسکینڈل نے پاکستانی شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں‌لےلیا ہے اور اس جرم کی پاداش میں وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کی اطلاعات گردش کررہی تھیں، ابتدائی طور پر وقار ذکاء کے دوستوں کی طرف سے یہ بتایا جارہاتھاکہ ایسی کوئی بات نہیں ، تاہم اب وقار ذکاء کی طرف سے اس وارنٹ کی تصدیق سامنے آئی ہے ،

    یاد رہےکہ پچھلے چند گھنٹوں سے یہ خبر وائرل ہورہی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس میں سوشل میڈیا سیلیبریٹی وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    بتایا جارہاہے کہ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، گزشتہ 3 سال کے دوران وقار ذکاء کے 2 اکاؤنٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے وقار ذکا کے ناقابل وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق 10 کروڑ ڈالر (تقریباً اٹھارہ ارب روپے) کے کرپٹوکرنسی سکینڈل میں ہزاروں پاکستانی شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے مذکورہ سکینڈل کی چھان بین میں مصروف ہے جب کہ سفارش کی گئی ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی لگا دی جائے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ کو کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی سفارش کی۔ بنک کا استدلال ہے کہ اس کی اجازت دینے سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کی سفارش کے بعد سٹیٹ بنک کی جانب سے مذکورہ سفارشات سامنے آئی ہیں۔ اس کمیٹی نے بھی کرپٹو کرنسی پر’مکمل پابندی‘لگانے پر زور دیا۔

    یہ سفارشات اس وقت کی گئی ہیں جب 2019 میں دائر کی جانے والی ایک آئینی درخواست کی سماعت پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2018 سے دی گئی مرکزی بنک کی ہدایت کو واپس لے لیا جائے جس میں بنکوں اور ادائیگی کے نظام کے آپریٹرز کو ورچوئل کرنسیز میں پروسیسنگ اور سرمایہ کاری سے روکا گیا ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کی تجارت کی قانونی حیثیت سے متعلق ابہام نے پاکستانی شہریوں کے لیے اس سکینڈل کا شکار ہونا آسان بنا دیا ہے۔

    تفتیش کاروں کے اندازے کے مطابق تقریباً 37000 افراد جن میں سے زیادہ ترکا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے متوسط گھرانوں سے ہے اس سکیم میں رقم لگانے کے بعد دھوکہ دہی کا شکار ہوئے جس کے تحت رقم میں اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

    اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

  • ہیکر پھر میدان میں، آڈیوز، ویڈیوز کی برسات پنجاب ،کٹا کھل گیا،پرویز الہی فارغ۔

    ہیکر پھر میدان میں، آڈیوز، ویڈیوز کی برسات پنجاب ،کٹا کھل گیا،پرویز الہی فارغ۔

    پاکستان میں اس وقت آڈیو وڈیوز لیک کرنے کا ایک رواج بن چکا ہے اور اب تو وہ ہیکرجس نے پہلے آڈیوزلیک کی تھیں اس کی ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کےپاس بہت سا ڈیٹا ہے پتہ نہیں کس کس کی آڈیوز اور ویڈیوز اس کےپاس ہیں، ایک سوال کے جواب میں معروف اینکرمبشرلقمان کا کہنا تھاکہ پہلے منظرعام پر آنے والی آڈیوز کے بارے میں عمران خان توتسلیم کرچکے ہیں‌ کہ ان میں کچھ نہ کچھ سچائی ضرور ہے لیکن اب کی بار کیا سامنےآتا ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ لگے گا،

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو پہلے کہہ چکے ہیں کہ ان کی وڈیوز لیک کی جانے والی ہیں، ابھی تو ان کو نااہل کیا جانے والا ہے اور پھر پارٹی بین ہونے جارہی ہے، خود عمران‌خان ایسی باتیں کرتے رہےہیں ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ہیکر کےپاس بہت زیادہ ڈیٹا ہے یہ کہاں سےآیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کمیٹی بناکراس ساری صورت حال کا پتہ لگانے کا کہا تھا لیکن ابھی تک تو کچھ سامنے نہیں آیا ، پتہ نہیں کتنا ڈیٹا ہے وہ ٹیرا بائیٹ کی صورت میں‌ہے

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سی پیک کو روک دیا، معیشت کو ڈبو دیا ، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا گیا اور ایسے ہی بہت سے ملک دشمن فیصلے کیے لیکن عمران خان کہتے دوسروں کو ہیں ، یہ خود ذمہ دار ہیں اس تباہی کے

     

     

    پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز تو اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی ،عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد تین دن تک بھی اجلاس بلایا جاسکتا ہے اور سات دن بھی درکار ہوتے ہیں تو اس لیے ابھی اسمبلی ٹوٹتی نظر نہیں آرہی ، پی ٹی آئی والے بھی اسمبلی نہیں چھوڑنا چاہتے

    گورنرپنجاب کی تبدیلی کی حوالےسے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کس حیثیت سے وہ ہٹانے کے لیے صدر کو خط لکھ سکتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی استعفیٰ دے کر ن لیگ کے امیدوار ہوسکتے ہیں، عمران خان کو اسلام آباد کی ایک عدالت کی طرف سے سمن جاری ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس معزز خاتون جج کو دھمکی دی تھی اور معافی مشروط مانگی تھی تو اس لیے عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے

    اعظم سواتی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے جس طرح گھنونا کام کیا اس کے جرم میں سات سال کی قید کی سزا مل سکتی ہے اور شہبازگل کو بھی سزا ہوسکتی ہے ، کیونکہ شہبازگل جیل سے باہرآکر بھی باز نہیں آئے

    اسمبلی توڑنے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اسمبلی تڑوانا چاہتے ہیں‌تاکہ عمران خان اپنے کیسز میں ریلیف لینا چاہتے ہیں، کامل علی آغا کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا نے چوہدری شجاعت حسین کے‌خلاف بہت باتیں کی تھیں، طارق بشیر چیمہ بھی اس کا خدشہ ظاہر کرچکے تھے، چوہدری شجاعت لیڈر ہیں اور الیکشن کمیشن سے لین دین ان کا ہے چوہدری پرویز الٰہی کا نہیں،انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کسی کے ساتھ نہیں ،

  • کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل

    لاہور:کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل ہوگیا ہے، اس حوالے سےکرکٹ کی دنیا کے ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ ڈھانچہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کےلیے کوئی خاطرخواہ فائدے مند نہیں ہورہا تھا ،کرکٹ ذرائع نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس حوالےسے پچھلے کئی ہفتوں سے بیک دی ڈور مشاورت چل رہی تھی اور وزیراعظم شہبازشریف بھی کچھ یہی چاہتے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بیک دی ڈور مشاورت کے مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹایا گیا اور پھر سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو پھر سے چیئرمین لگا دیا گیا،جنہوں نے آتے ہی بڑے فیصلے کردکھائے، فیصلوں کے عمل درآمد کےبعد اب پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ بھی ختم ہوگیا ہے اور موجودہ چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کسی قسم کے اختیارات نہیں رکھتے ہیں

    رمیز راجہ کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ہی پہلے والے تمام شعبہ جات کی سرگرمیاں بھی فی الحال ڈی نوٹیفائیڈ کردی گئیں ہیں ،

    پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ اور آئین 2019 میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے تحت چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا عہدہ آئین کا حصہ بنایا گیا تھا جس سے بورڈ کے انتظامی امور کلی طور پر سی ای او کے پاس آگئے تھے۔

    اس سے قبل 2014 کے آئین میں سی او او کا عہدہ تھا جبکہ زیادہ اختیارات چیئرمین کے پاس تھے۔

     

     

    پی سی بی کے گزشتہ نافذالعمل آئین کی سب سے اہم بات چھ صوبائی کرکٹ بورڈز کے تین ارکان بورڈ آف گورنرز کے ممبر تھے جبکہ دو ارکان وزیر اعظم نامزد کرتے تھے اور تین ارکان آزاد حیثیت سے نامزد تھے جن کا تعلق کارپوریٹ اداروں سے تھا۔ اس آئین میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم کردیا گیا تھا جبکہ 2014 کے آئین میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بورڈ کا حصہ تھیں اور ان کے چار اراکین بورڈ آف گورنرز کا حصہ تھے۔

    وزیر اعظم نے 2019 کے آئین کو ختم کرکے 2014 کے آئین کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آئین کے خاتمے کے ساتھ پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ بھی ختم ہوگیا ہے اور موجودہ چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کسی قسم کے اختیارات نہیں رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا، جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کردیا گیا ہے۔

    کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔کمیٹی پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کیلئے 120 روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے 2014 والے آئین کو بحال کرکے 2019 کا آئین منسوخ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کی گئی تھی جبکہ گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے تھے۔

  • جنگ نہیں امن کے خواہاں ہیں،اس لیے بات چیت پر ترجیح دے رہا ہوں:روسی صدرکا پیغام

    جنگ نہیں امن کے خواہاں ہیں،اس لیے بات چیت پر ترجیح دے رہا ہوں:روسی صدرکا پیغام

    ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس نے کبھی بھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے، ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو ملنے والے امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے مقابلے کا راستہ نکال لیں گے۔

    دوسری جانب کریملن نےکہا ہے کہ یوکرین کوامریکی دفاعی نظام کی فراہمی روس کو مقاصد پورے کرنےسے نہیں روک سکتی۔ امریکہ کے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے سے تنازع کا حل نہیں نکلے گا کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کے دورہ امریکہ میں امن بات چیت کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ امن سے متعلق بات چیت نہ ہونا امریکہ کی روس سے پراکسی وار کا ثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ ان دنوں یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکہ کے دورے پر ہیں۔اور امریکہ کے ساتھ مزید دفاعی معاہدے کررہےہیں جس کے بعد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ تیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، شاید یہی وجہ ہےکہ روس جنگ کوروکنا چاہتا ہے اور کسی بھی ایڈوانچر کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرنے کا خواہاں‌ ہے

  • عمران خان ہمارے لیڈر، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے: چودھری پرویز الہٰی

    عمران خان ہمارے لیڈر، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے: چودھری پرویز الہٰی

    لاہور: یوزوزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7واں اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    کابینہ کے اجلاس کے موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، کوئی بھی سازش ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

    اس سے پہلے سینیئرصحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئےسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہی اسمبلی تحلیل ہوگی۔

    سپیکر سبطین خان نے مزید کہا کہ یہ جو گنجل ڈلے ہیں ان کو نکالنا ہے، ابھی تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی، ابھی نوٹس ہونے ہیں، معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جائے گا، تحریک عدم اعتماد آچکی ہے، کل اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی، گورنرصاحب چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں، ہمارے چیئرمین چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے پاس جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیشن چل رہا ہو یا نہ چل رہا ہو، گورنرسپیشل سیشن بلاسکتے ہیں، ڈی نوٹی فائیڈ نہیں کرسکتے، اگر وہ ڈی نوٹی فائیڈ کی طرف جاتے تو ہم صدر مملکت کو لیٹر لکھتے، فی الحال صدر مملکت والا لیٹر روک لیا ہے، آج پھر گورنر صاحب کو لیٹر بھیج رہا ہوں، میں نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے، گورنرصاحب کو کہوں گا ان لیگل آرڈر پاس نہ کریں۔

    سپیکر نے کہا کہ گورنر ایک آئینی ادارے کی نمائندگی اور میں بھی کر رہا ہوں، اس طرح کلیش نہیں کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ آفس سیل اور کینٹینر لگانے والی بچوں والی باتیں نہ کریں، سپیکرکی ہدایت پربلایا گیا سیشن اس وقت چل رہا ہے، مسلم لیگ (ق) کے دس اراکین نے پرویز الہیٰ پراعتماد کا اظہارکیا، پرویز الہیٰ پر الزامات کا تعلق گورنر سے نہیں ہے۔

  • پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے پولینڈ سے پولش ماؤں کی رضامندی کے بغیر پاکستان منتقل کیے گئے دو بچوں کو بازیاب کرلیا۔اسلام آباد سے ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں بچوں کو ان کا والد محمد سلیم ماؤں کی رضا مندی کے بغیر ساتھ لیکر پاکستان منتقل ہو گیا تھا جس پر بچوں کی ماؤں نے بچوں کو ٹریس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

     

     

    پولش خواتین کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) محسن بٹ کو احکامات جاری کیے تھے۔عدالتی احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر محمد سلیم کو تحویل میں لیکر بچوں کو بازیاب کرالیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم و بچوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن وحید کیانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بچوں کی بازیابی پر ایف آئی اے کے کردار کو سراہا اور بچوں کی ماؤں کے پہنچنے تک بچوں کو حفاظتی کیئرہوم میں رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلی پولینڈ کے سفیر کی جانب سے بھی ان بچوں کی بازیابی کے حوالے سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا ، جس پر وزارت داخلہ نے احکامات دیتے ہوئے ان بچوں کی حوالگی کےلیے کوششیں‌کی تھیں‌

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر آج بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن کی پراوزوں میں تاخیر کا امکان ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رات کی بین الاقوامی آپریٹ پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں، لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی